یوٹیوب میں بیٹھے کسی فنکار کی باتوں میں نہ آئیں
ایک لاکھ سے ایک کروڑ کمائیں
50مرغیاں رکھیں ہرسال کوٹھی خریدیں
500مرغیوں کی رہائش گاہ دس ہزارمیں بنائیں
مرغیاں سونےکےانڈے کیسے دیتی ہیں
ایک مرغی سال میں 465انڈےکیسےدیتی ہے۔
مرغیاں نہیں انڈےلیں انڈے نہیں بچےلیں بچے نہیں مرغیاں لیں۔
دیکھیں کیسے دس کٹے ڈال کر ایک سو بھینس ایک سال میں،
ملاحظہ فرمائیں ہماری نئی ویڈیو میں، بیس بکریوں سے دس لاکھ کمانے کا گر،
کیسے لودھراں کے کسان نے صرف سادہ شیڈ ڈال کر انٹرنیٹ سے دس دس لاکھ والی گائے ڈاؤن لوڈ کر لیں،
ایک سو جھوٹیاں ڈال کر دو سال میں المراعی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر آنے کا راز بتا دیا، دیکھئے اس ویڈیو میں
قربانی کے بیس بچھڑوں سے کیسے چالیس لاکھ ماہانہ کمایا جاتا ہے اس اہم ویڈیو میں،
کیسے فلاں فلاں ڈاکٹر صاحبان/فارمر کا ونڈا کھلا کر ایک دن کے کٹے کا ایک سو کلو وزن حاصل کیا گیا،
انتہائی معلوماتی ویڈیو کیسے ایک گوٹس فارمر نے تین ماہ میں نوے کلو وزن حاصل کر کے پچاس بکروں سے پچیس لاکھ کما لیا۔

دیکھنا اور شئیر کرنا نہ بھولیں کیسے ننھے فارمر نے بطخ ڈالی اور وہ بطخ اب شتر مرغ بن کر اب لاہور دوبئی فلائٹ پر روزانہ ایک لاکھ کما رہا ہے۔
آخر تک دیکھنا مت بھولیں کہ پچیس شتر مرغ سے کیسے ایک ماہ میں لاکھوں روپیہ کمایا جا سکتا ہے تین ہزار روپے فی کلو گوشت فروخت کر کے، اور ہم اپنے ویورز کو بتاتے چلیں کہ اس کا گوشت بھی ایک ایک ماہ کی ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہوتا ہے ہمارے فارمر کے مطابق۔
ہماری بہت معلوماتی ویڈیو آخر تک لازمی دیکھئے گا کہ چاندی کا گوبر کرنے والی بھینسوں سے ماہانہ پانچ لاکھ کمایا جا سکتا ہے۔

کیسے گھر کے واش روم میں صرف ایک ہزار روپے میں مچھلیوں کا بائیو فلاک ڈال کر آپ پورا نیا گھر تعمیر کر سکتے ہیں۔
لازمی جانئے اس ویڈیو میں کہ دو لاکھ میں کیسے وہ خرگوش فارمنگ کی جا سکتی ہے جس میں آپ کے خرگوش پاکستان کے کونے کونے میں لائنوں میں لگ کر خریدے جائیں کیونکہ وہ پاکستان کی قومی بیماری (مردانہ کمزوری) کے علاج میں استعمال ہوتے ہیں۔
یہ اور ایسی بہت سی ہیڈنگز ہیں جن کو لگا کہ یوٹیوب پر لگا کر سادہ لوح، وطن سے باہر بیٹھے، زندگی کی جمع پونجی جمع کر کے کچھ کرنے کا سوچ رہے بھائیوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے۔ خود اگر ان کو پوچھیں تو زندگی میں کبھی ایک مرغی، ایک بطخ، ایک خرگوش، ایک کٹا، گائے، بھینس بھی نہ پالی ہو گی۔
انہیں لائیکس چاہیئں، انہیں شئیرنگ چاہیے اپنی پوسٹ کی، انہیں زیادہ سے زیادہ سبسکرائبرز سے غرض ہے، پیسہ کسان کا، انویسٹر کا، نئے بندے کا ڈوبنا ہے۔ انہوں نے اپنی بوٹی کے لئے آپ جیسے کسی سادہ لوح کا بکرا بلکہ بعض اوقات گائے ذبح کروا دینی ہوتی ہے۔
خدارا ایسے لوگوں کی باتوں میں آ کر اپنا پیسہ ضائع نہ کریں ۔ پیسہ میرا آپ کا برباد ہونا ہے۔ محنت میری آپ کی برباد ہونی ہے۔ انہوں نے اپنا موبائل اور مائیک اٹھانا ہے، کسی نئے ٹھکانے پر، کسی منڈی میں، کسی میرے جیسے مشہوری کے طلب گار کے ڈیرے پر جا کر
نئی ویڈیو بنا کر اپنی چرب زبانی سے
جھوٹ سچ گھڑ لینا ہے۔ جس کی کیپشن ہی جھوٹ پر مبنی ہے، حقائق سے ہی کہیں دور ہے، اس نے کیا اپنا رزق حلال کرنا اور کیا اپنے اہل خانہ کو لقمہ حلال کھلانا (بھلے وہ میں ہی کیوں نہیں)۔
جیسے اور کوئی کام بھی سیکھے بغیر شروع نہیں کیا جا سکتا، اسی طرح لائیو سٹاک کا کوئی کام، مرغی فارمنگ، مچھلی فارمنگ بھی ایک مکمل فیلڈ ہے، اور انتہائی پیچیدہ فیلڈ ہے۔ زندہ چیز سے رزق کمانے کا کوئی سیگمنٹ بھی سوکھا، سہل، اور پیندی سٹے منافع بخش نہیں ہے۔ رگڑا نکل جاتا ہے،
جسم کا بھی، دماغ کا بھی، اور بینک بیلنس کا بھی، پھر جا کر منافع اور عزت کا منہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس پیچیدہ شعبے کو پہلےسیکھیں، سمجھیں اور پھر باقاعدہ اسٹارٹ لیں
جس طرح صرف فیس بک اور یوٹیوب کی ویڈیوز دیکھ کر آج تک کوئی ڈاکٹر، سائنسدان اور انجینئر نہیں بنا
اسی طرح صرف ان کو دیکھ کر کوئی فارمر بھی نہیں بن سکتا۔ اس کے لئے نیند حرام اور پسینہ اور خون حلال کرنا پڑتا ہے۔ کوئی ایسی فارمنگ نہیں جو صبح دس گیارہ بجے یو ٹیوب پر شروع ہوتی ہے۔ لائیو اسٹاک ہر گز ایسا سیکٹر آف اکانومی نہیں کہ ایک سال میں ہی کروڑ پر کروڑ کما کر آ جائیں۔
۔ یو ٹیوبرز کے علاوہ اس میں وائٹس ایپ گروپس میں شامل لوگ بھی شامل ھیں ۔کوئ ڈیلٹا نام کا درخت دنوں میں 100 فٹ لمبا کر دیتا ھے ، کوئ ازولا اور ڈک ویڈ اور پتا نہیں کیا کچھ سیل کیئے جا رھا ھے ۔ ھر فن مولا بن کر ، کوئ مورنگا کو اتنا بڑھا چرھا کر پیش کر رھا ھے ۔
دنیا میں ھر بیماری کا یہ ھی علاج ، کوئ کچھ بھی اگا لے اس کے پاس کینسر کا ۔ شوگر کا ۔ ھائ بلڈ پریشر کا علاج اس سے لازمی ھو جاتا ھے۔
یو ٹیوبرز اپنے گرم کمبل سے نکل کر، نیند پوری کر کے، دن چڑھے فارمنگ سکھانے آ جاتے ہیں،
اور تب تک حقیقی کسان اپنی فیلڈ جاب کے 8 گھنٹے بھی پورے کر کے اگلے آٹھ گھنٹے کے دورانئے میں داخل ہو چکا ہوتا ہے

خدارا اپنے حلال پیسے اور دماغ کا درست استعمال کیجے گا

نقل شدہ شکریہ اور دعاؤں کیساتھ
@threader_app
Compile please
@threadreaderapp
Unroll please
@pdfmakerapp
Grab it

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Mohsin

Muhammad Mohsin Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Muhamad__Mohsin

2 Nov
کسان بھائیوں مہنگی ڈی اے پی کی وجہ سے اس سال کسان بہت پریشان ہے۔ اور دو ایکڑ کی کھاد کا خرچہ اب ایک ایکڑ کے لیے بن رہا ہے۔ ان مشکل حالات میں کسان بھائی کھاد کی مقدار کم کر کے بھی زیادہ اوسط لے سکتے ہیں۔ Image
پچھلے دو سال لگاتار میں یہ تجربہ کرچکا ہوں۔ اور اس سال بھی اسی پلاٹ میں تجربہ کر رہا ہوں۔ کسان بھائیوں آپ بجائے ایک پوری بوری ڈی اے پی کے30 سے 35 کلو ڈی اے پی استعمال کر کے بھی اچھی اوسط لے سکتے ہیں۔
بجائی کے وقت 35 کلو ڈی اے پی اور 35 کلو یوریا کا ملا کر چھٹا کروا دیں۔
یوریا ملانے سے جو تیزابیت زمین میں پیدا ہوگی وہ ڈی اے پی کو فکس ہونے سے روکے گی اور الٹا زیادہ فاسفورس پودوں کو مہیا ہوگی۔ کیونکہ فاسفورس اسی صورت پودوں کو ملے گی جب زمین میں تیزابیت پیدا ہوگی اور یہ کام یوریا بخوبی پورا کرے گا اور ساتھ ساتھ یوریا خود بھی پودوں کو ملے گی۔
Read 7 tweets
2 Nov
زمین کا پی ایچ اور نامیاتی مادہ
زمین کی ساخت:
ہمارا موضوع زمین کا پی ایچ اور نامیاتی مادہ ہے مگر جب تک بنیادی ٹرمز پر ہماری گرفت مضبوط نہیں ہوجاتی تب تک ہم نا تو زمین کے پی ایچ کو سمجھ پائیں گے اور نا ہی نامیاتی مادے کی اہمیت کو۔
سب سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ زمین جس میں ہم فصلیں کاشت کرتے ہیں یہ کن چیزوں پر مشتمل ہے۔

۱۔چکنی مٹی یعنی Clay
۲۔بھل مٹی یعنی silt
۳۔ریتلی مٹی یعنی sand
اسی طرح جب ان تینوں کی CEC Range چیک کی جائے تو کچھ اس طرح سے ملتی ہے۔
۱۔چکنی مٹی کی CEC رینج 50-20 تک پائی جاتی ہے۔
۲سفیدرنگ والی ریت کی CECرینج5-3تک پائی جاتی ہے۔
۳کالےرنگ والی ریت کی CEC رینج 20-10 تک پائی جاتی ہے۔
۴بھل والی مٹی کی CEC رینج 25-15 تک پائی جاتی ہے۔
اب ہم دیکھتے ہیں یہ CEC کیا ہےتاکہ ہم آگے آنے والی پوسٹس کوآسانی سےسمجھ سکیں۔
اسےانگلش میں
Cation Exchange Capacity
کہتےہیں
Read 7 tweets
2 Nov
جب زمین کا پی ایچ 5۔4ہوتا ہے:*
جب کسی بھی زمین کا پی ایچ 5۔4ہو تو ہم جو کھاد ڈالتے ہیں وہ 71فیصد ضائع ہو جاتی ہے۔

*جب زمین کا پی ایچ 0۔5ہوتاہے:*
جب کسی بھی زمین کا پی ایچ 0۔5ہوتا ہے تو 54فیصد کھادیں ضائع ہو جاتی ہیں۔
*جب زمین کا پی ایچ 5۔5ہوتا ہے:*
جب زمین کا پی ایچ 5۔5ہوتا ہے تو جو بھی کھادیں ہم ڈالتے ہیں وہ 33فیصد ضائع ہو جاتی ہیں

*جب زمین کا پی ایچ 0۔6ہوتا ہے:*
جب زمین کا پی ایچ 0۔6ہوتا ہے تو جو بھی کھادیں ہم ڈالتے ہیں وہ 20فیصد ضائع ہو جاتی ہیں۔
*جب زمین کا پی ایچ 5۔6ہوتا ہے:*
جب زمین کا پی ایچ 5۔6ہوتا ہے تو ہماری کھادیں 0فیصد ضائع ہو جاتی ہیں

اسی طرح جب پی ایچ بڑھتا جاتا ہے کھادیں اسی حساب سے ضائع ہونا شروع ہو جاتی ہیں اس لئے جب تک ہم کسان اپنی زمینوں کا پی ایچ ٹھیک نہیں کر لیتے
Read 4 tweets
1 Nov
نومبر آیا اور کسان گندم کاشت کے لیے للچایا

وہ جو سب سے چھپ کر "سبحانی" کے نام کی مالا جپتا اور "دلکش" کے نام سے ہی سحر انگیزی کا اندازہ کرتا وہی کسان جو مہنگی "عروج" ادھار پکڑ لایا اور وہی کسان جو ازرک سے بھکر کے مقابلے کو تولتا آیا۔۔
۔اب اسے ایک بحر بیکراں کا سامنا پھر سے ھے
اب کھاد کونسی دوں
بازار میں dap کے دام ، بہت خوں آشام-
بہت سے ابن الوقت سٹاکسٹ نے کیا اپنے رزق کو حرام اور مہنگے داموں لوٹا کسان کا سپنا، کیونکہ وہ تو ٹھہرا مقروض جو اپنا۔
نئی نویلی bop بہت سوں کی جیب اور مزاج پر مناسب اور نئے کسانوں کی پسندیدہ ٹھہری۔کسی کا زوال دوسرے کے عروج کا سبب یہی قانون رب ایزدی۔یوریا امونیم سلفیٹ اور پوٹاش کے اوپر جاتے دام ، اس کا اتار کر لے گئے چام اور سہانے سپنوں میں مگن میرا کسان۔
Read 5 tweets
1 Nov
اکتوبر کا مہینہ آیا اور کسانوں کا دل گندم کے لیے للچایا۔۔۔
ساتھ ہی مارکیٹ میں نیلے پیلے شاپرز میں رنگ برنگے سیڈز کسی کو "دلکش" لگنے لگے اور کسی کا دل بے اختیار "سبحانی" پر رجھایا-
فیس بک پر 70 تا 80 من پیداوار کے دعوے اور مہنگے داموں "ڈیرہ ازرک" کی کہانیاں۔۔
کسی کو "اکبر" کی یاد ستائی اور کسی نے "فخر بھکر" سے پیاس بجھائی۔
جو کچھ نہ کرسکا وہ فیصل آباد 08 پر ہی مطمئن ہوگیا۔
سیڈ مافیا نے 50 کلو کی بجائے 40 کلو کی پیکنگ کی اور 10 کلو مقدار کو پورا کرتے کسان نے ایک گٹو مزید خرید لیا۔
سیڈگھرلےجاتے ہوئے 80 من کو ایکڑوں سے ضرب دیتے ہوئے دل کئی بار لاکھوں کی گنتی کرچکا ہوتا ھے۔
وقت کاشت خود نگرانی کرتے ہوئے یہ یقین کرنا کہ میرا سیڈ ادھر ادھر نہ ہوجائے اور علاقہ والوں کو جتانا کہ اس سال بس گھر کا بیج ہی ڈالا ھے۔
Read 5 tweets
1 Nov
#کاشتکار_کو_جینےکاحق_دیں
جب کسان گندم اور چاول کی تیار فصل کو فروخت کے لیے پیش کرتا ہے فصل کاوزن سیبے(پٹ سن) کی بوریوں یاپلاسٹک کے تھیلوں میں ڈال کر کیا جاتا ہے جسےباردانہ کہا جاتا ہےپلاسٹک کے تھیلے کا وزن 100سے 125 گرام تک ہوتا ہے جب کہ سیبے والی بوری کا وزن تقریبا 1 کلو ہوتاہے
#کاشتکار_کو_جینےکاحق_دیں
فصل خریدنے والا فی تھیلا 1 کلو اور فی بوری 2 کلو باردانہ کٹوتی کاٹتا ہے
مثال کے طور پر "دھان" کی فی بوری بھرائی 67 کلو کی جاتی ہے لیکن اس کا وزن 65 کلو کاونٹ کیا جاتا ہے
اسی طرح گندم کی بھرائی فی تھیلا 51 کلو کی جاتی ہے لیکن اسے کاونٹ 50 کلو کیا جاتا ہے
#کاشتکار_کو_جینےکاحق_دیں
55 تھیلے خریدنے والا تاجرکٹوتی کے نام پر کسان سےایک تھیلا زیادہ گندم ضرور لے اڑتا ہے
آپ اگر اس کٹوتی سے بچنے کے لئے باردانہ استعمال کیے بغیر اپنی فصل بڑے "کنڈے" پر بھی وزن کروائیں تب بھی آپ سے یہ کٹوتی کی جائے گی
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(