انمول رتیاں
پھیکے کا بڑی خوشی خوشی لنگر خانے سے فون آیا کچھ دیر پہلے لنگر خانے میں ایک صاحب آئے تھے ۔ بہت بڑے آدمی تھے جی۔۔!
کہیں دور سے آ رہے تھے ۔ گاڑی اچانک خراب ہونے کی وجہ سے انہیں لنگر خانے کے باہر رُکنا پڑا ۔
، میں باہر صحن میں ہی پودوں کو پانی دے رہا تھا
صاحب جی
میں نے ان کاحال احوال پوچھا اپنا اور لنگر خانے کا تعارف کروایا ۔ اور انہیں کھانے کی دعوت دی ۔۔۔ کچھ دیر سوچنے کے بعد
اپنی ورکشاپ میں فون کر کے مستری بھیجنے کا کہہ کر کہنے لگے چل یار کیا یاد کرے گا کھلا دے کھانا ۔۔!
صاحب جی انہیں لنگر خانے کا کھانا بہت زیادہ پسند آیا
کھانے کے بعد بڑے شوق سے انہوں نے سارے لنگر خانے کا معائنہ کیا ۔ کھانے اور صفائی کے معیار سے بہت خوش اور مطمئن ہوئے
صاحب جی اللہ کاکرم دیکھیں انہوں نے لنگر خانے کے ساتھ غریب مسافروں کے لیئے سرائے بنانے کا ارادہ ظاہر کیا اور اس کا خرچہ اُٹھانے کی حامی بھی بھر لی ۔۔۔!
اور
صاحب جی اپنے پوتے کے عقیقے کا کھانا بھی لنگر خانے سے بنوانے کا ارادہ ظاہر کیا ۔!
پھیکا بہت خوش تھا ۔خوش تو میں بھی بہت تھا اور حیران بھی
گاڑی کا لنگر خانے کے باہر خراب ہونا اور پھر سب سے عجیب بات اُن کا کھانے کی دعوت قبول کرنا ۔۔۔ اللہ کے کام اللہ ہی جانے چند دن پہلے ہی
پھیکے نے سرائے بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بڑا لاڈلا تھا پھیکا اللہ بہت سُنتا تھا اُس کی ۔۔۔ اپنے لیئے بھی کبھی کچھ مانگ لیا کر پھیکے تیری بڑی سُنتا ہے اللہ
کہنے لگا مانگا تھا صاحب جی ۔۔۔۔!
اچھا کیا مانگا ۔۔۔۔۔؟
یہ میں آپ کو کچھ دن کے بعد بتاؤں گا دھیمے لہجے میں
خدا حافظ کہا اور فون بند ہو گیا ۔۔۔ ! وہ یقیناً مسکرا رہا تھا ۔
کچھ دن کے بعد پھیکے نے مجھے لنگر خانے بُلا بھیجا ۔ کچھ ضروری معاملات تھے میں پہنچا تو کہنے لگا
انہی بڑے صاحب کا فون آیا تھاصاحب جی
اُن کے پوتے کے عقیقہ ہے جی اگلے جمعہ کو۔۔ کھانا بنانے کا آڈر ہمیں مل گیا ہے
صاحب جی ! وہ صاحب تو وعدے کے پکے نکلے ۔
پھیکا بہت خوش تھا اسکی آواز خوشی سے کھنک رہی تھی
ارے واہ اچھا یہ تو بہت خوشی کی بات ہے ۔
پھر ایک دم اُس لہجے کی کھنک ماند سی پڑ گئی ، “صاحب جی پر کھانے کا وقت رات کا ہے “
تو کیا ہوا یار آج کل تو رات کی دعوتوں کا ہی رواج ہے ۔۔!
صبح ہو جائے گی صاحب جی ساری رات تو وہیں کھپ جائے گی ۔
پھیکے کے لہجے میں عجیب سی اداسی تھی
سارا عملہ تیرے ساتھ ہے پھیکے تو پریشان کیوں ہوتا ہے
پھر سارے معاملات پھیکے کے ساتھ طے کرنے سامان کی لسٹ بنانے سامان آڈر کرنے کے اور سارے عملے کو ذمہ داری بانٹنے کے بعد میں گھر چلا آیا ۔
پھیکا یوں گھبرانے والا نہیں تھا ، نہ ہی اس کی اداسی بےمعنی تھی۔
دعوت والے دن رات سے زرا پہلے ہی پھیکا چلا آیا ۔میں حیران رہ گیا ارے یار پھیکے تُو یہاں آج تودعوت تھی خیر ہے نا ، مبارک دیں صاحب جی سب کام سوہنے نبڑ گئے جی ۔۔۔ سب کو کھانا بہت پسند آیا ۔
بہت مبارک ہو پھیکے
مگر دعوت تو رات کی تھی ۔۔۔؟
صاحب جی یہ رات کی دعوتوں کا رواج جانے کہاں سے پڑ گیا ۔ میرا جی بڑا جلتا کڑھتا ہے جی ، ہم عربی ڈھولے صلی الله عليه وسلم کی امت نماز روزہ کرنے والے ہماری راتیں کوئی عام راتیں تھوڑی ہیں ۔۔۔۔۔ رات کاجادو بڑا ظالم ہوتا ہے صاحب جی سر چڑھ کر بولتا ہے
ہم اپنی راتیں دعوتوں میں کیسے لُٹا دیں آبِ ایمان سے بھری مصلے پر چھلکنے کو بے تاب انمول رتیاں نہ صاب جی نہ یہ دعوتوں میں برباد کرنے کی چیز تھوڑی ہے ، اس پر تو خالص اللہ کا حق ہے ۔ رات دعوتوں میں جاگ کر گزاریں گے تو پچھلا پہر تو آپے شیطان کے حوالے ہو گیا نا صاحب جی اور
سانجھرے کی نماز سے بھی گئے ۔ اور پھر دیر سے کھانا صحت کی بھی بربادی صاحب جی
یہ جو پیٹ ہے نا صاحب جی یہ بڑی بُری چیز ہے
نہ خالی چنگا تے نہ بُہتا بھریا ہویا ۔
بس جی میں اللہ کا نام لے کر بڑے صاحب کے گھر گل بات کرنے کے لیئے چلا گیا ۔۔۔ اُن کی اماں جی بھی تھیں صاحب جی
میری گل سُن کر کہنے لگیں پُتر تونے تو میرے دل کی بات کہہ دی ۔ میں ان رات کی دعوتوں سے بڑی تنگ ہوں ۔ اور پھر صاحب جی میرے منگتے کے ساتھ وہ بھی پُتر کے سامنے منگتی بن گئیں اور منا کر ہی دم لیا ۔
دوپہر کی نماز کے بعد روٹی کھوا پیاکر ہم ٹیم سر ویلے بھی ہو گئے
جب بڑے صاحب نے عقیقے کا کھانا پکوانے کا ارادہ کیا تھا نا صاحب جی ۔! اُسی وقت میں نے سوچ لیا تھا کہ میں انہیں دوپہر کی دعوت کا کہوں گا ۔!
آپ اُس دن کہہ رہے تھے نا اپنے لیئے بھی کچھ مانگ لیاکر تو صاحب جی میں نے اللہ سے اس دن یہی مانگا تھا اور دل سے دعا کی تھی کہ ان رات کی دعوتوں
کا رواج ختم کرنے میں میری مدد کرے ۔
رات یوں محفلوں میں لُٹانے کی چیز نہیں صاحب جی ۔ اس کے ماتھے پر سجدے کا جھومر ہی سجتا ہے ۔
اپنے لیئے مانگا بھی تو کیا ۔۔۔۔ عجیب منگتا ہے یہ پھیکا بھی
جب بھی ملتا ہے “ اک نیا چراغ جلتا ہے “
کروٹیں بدلتی رات کے تکیئے کے نیچے رکھی بے چین
خلش کو چین میں بدلنے کے سب گُر آتے تھے اُسے ۔
کچھ ہی دن بعد میں نے دیکھا ۔۔۔لنگر خانے میں دیواروں پر لگی تختیوں پر قلم دوات سے لکھا تھا ۔!
دوپہر کی دعوتوں کے لیئے کھانا ہم سے پکوایئے ۔!
میں نے خود اپنے ہاتھوں سے لکھا ہے صاحب جی مسکرا کر بولا
میں سمجھ نہیں پایا پھیکے کی
لکھائی زیادہ چمکتی تھی یا حرفوں کے پیچھے چُھپی اُس کی نیت ۔۔۔!
تعمیرِ نو میں مصروف اک معمار دل تھا کبھی ہاتھوں میں دھڑکتا کبھی زباں سے بولتا ۔۔!
مگر جب بھی بولتا اُس کا جادو سر چڑھ کر بولتا ۔۔!
ٹھیک ہی تو کہتا ہے پھیکا ۔۔۔۔
"رات یوں محفلوں میں لُٹانے کی چیز نہیں ۔ اس کے ماتھے پر سجدے کا جھومر ہی سجتا ہے"۔۔۔
کروٹیں کھلکھلانے لگیں ۔۔!
تحریر مبشرہ ناز
یہ محل جس کے کھنڈرات کی آپ تصویر دیکھ رہے ہیں آج سے تین سو سال پہلے انتہائی خوبصورت اور بہت بڑا محل ہوا کرتا تھا ۔
لیکن جیسے ہی اس محل کا GBمالک مرا ، اس کے بعد کسی نے اس محل میں آباد ہونے کی کوشش نہ کی ۔
لوگوں کو اس محل سے شدید نفرت تھی اور یہ نفرت ایسی تھی کہ 300 سال گزرنے
کے بعد بھی اس نفرت میں کمی نہیں آرہی بلکہ اس سے نفرت کا اظہار لوگ پہلے سے بھی زیادہ شدت سے کرنے لگے ۔
مثال کے طور پر جب کوئی شخص اس محل کے قریب سے گزرتا ہے تو آج بھی اس کے اوپر تھوک کر گزرتا ہے ۔
حتیٰ کہ کچھ لوگ نفرت میں اس قدر انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ اس کی دیواروں پر
باقاعدہ جوتے مارے جاتے ہیں ۔
انسانوں کی تاریخ میں یہ پہلی عمارت ہے جس سے نفرت کی جاتی ہے اور یہ بھی ایک تاریخی ریکارڈ ہے کہ کسی عمارت کو اس سے پہلے اتنا نفرت انگیز نام نہیں دیا گیا ۔
اس کو اس ملک کی گورنمنٹ نے سرکاری طور پر اسے "غدار محل" کا نام دے رکھا ہے ۔
1937 میں انگلینڈ میں چیلسی اور چارلٹن کے مابین فٹ بال کا لیگ میچ کھیلا گیا اور میچ کو 60ویں منٹ میں شدید دُھند کی وجہ سے روک لیا گیا،
لیکن چارلٹن ٹیم کے گول کیپر سیمے بارٹرم کھیل کو روکنے کے 15منٹ بعد بھی گول کے سامنے موجود رہے کیونکہ اُس نے اپنے گول پوسٹ کے پیچھے ہجوم کیوجہ سے
ریفری کی سیٹی نہیں سنی تھی، وہ اپنے بازوؤں کو پھیلائے ہوئے اور اپنی توجہ مرکوز کر کے گول پوسٹ پر کھڑا رہا، غور سے آگے دیکھتا رہا اور پندرہ منٹ بعد جب سٹیڈیم کا سیکورٹی عملہ اُس کے پاس پہنچا اور اُسے اطلاع دی کہ میچ منسوخ کردیا گیا ہے تو سیمے بارٹرم نے شدید غم و غصےکا
اظہار کرتے ہوئے کہا،
”کتنے افسوس کی بات ہے کہ جِن کے دفاع کے لیئے میں کھڑا ہوا تھا وہ مُجھے ہی بُھول گئے 😰“
زندگی کے میدان میں کتنے ہی ایسے ساتھی موجود ہوتے ہیں جن کے مفادات کے دفاع کیلیئے ہم نے اپنا وقت، صلاحیت اور توانائی صرف کی ہوتی ہیں
کسی ریاست میں ایک شہزادے کے سر پٹ دوڑتے گھوڑے کی ٹکر سے ایک شہری کی نوجوان حاملہ بیوی کا آٹھ ماہ حمل ضائع ہوگیا ۔ اس کے خاوند نے انصاف کی سب سے بڑی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اگر شہزادے کے گھوڑے کی ٹکر سے
میری بیوی کا حمل ضائع نہ ہوتا تو میں ایک بیٹے کا باپ ہوتا ۔
قاضی اور عدالتی بنچ نے شہزادے کو طلب کرکے سرزنش کرتے ہوئے حُکم دیا کہ کوئی بھی ریاست قانون کی حُکمرانی اور انصاف کے بغیر چل ہی نہیں سکتی ۔ عدالت حُکم دیتی ہے کہ شہزادہ فورا متاثرہ خاتون اپنے خلوت خانے میں لیجائے اور
آٹھ ماہ تک کا حمل ٹھہرا کر اس کے خاوند کو واپس کرے ۔ عدالت مزید حکم بھی دیتی ہے کہ بطور تاوان نان نفقے کا ذمہ بھی شہزادے کے ذمہ ہو گا ۔ اگر آٹھ ماہ تک خاتون حاملہ نہ ہوئی تو شہزادہ اس وقت خاتون کو اپنی تحویل میں رکھے جب حمل آٹھ ماہ کا نہ ہوجائے ۔ عدالت مزید انصاف اور مساوات کی
عرب ممالک میں رہنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ھے کہ آپ کو عربی زبان آ جاتی ھے۔
اور عربی زبان آجائے تو کسی حد تک قرآن سمجھ میں آنا شروع ہو جاتا ھے۔ عرب
قرآن تو آپ ترجمے کے ذریعے بھی پڑھ سکتے ہیں لیکن لہجے آپ ترجمے سے نہیں سجھ سکتے۔
لہجے آپ کو عربیوں سے سمجھ آئیں گے۔
جیسا کہ
سٹور میں جب کوئی بچے اپنے والدین کے ساتھ آئیں۔ والدین شاپنگ کر کے بل پے کر کے جانے لگیں۔
بچہ جو کہ مختلف شیلف کے سامنے کھڑا ھے۔
میں نے یہ لینا ھے میں نے وہ لینا ھے۔
باپ پہلے پیار سے کہتا ہے
“تعال یا ولد" ( آ جاؤ بیٹا)
بیٹا پھر بھی کھلونوں والی شیلف یا
چاکلیٹ سیکشن میں کھویا ہوا ھے اور اس کا بس نہیں چل رہا وہ سب اُٹھا لے۔
پھر باپ سختی سے کہتا ھے
“حی”
“دوڑ کر آؤ" ( چلو )
محسوس کیا آپ نے کہ جب تھوڑا سختی سے کہنا ہو لہجہ تھوڑا حتمی کرنا ہو تو الفاظ بدل گئے,
"تعال" کی جگہ "حی" آ گیا۔
اور "تعال" کے بعد پھر گنجائش ھے۔
لگتا ہے کہ پاکستان ،پاک فوج اور پاکستان کی مایہ ناز انٹیلیجنس کو کمزور کرنے کا وہ ایجینڈا جو دہشت گرد اے پی ایس حملے اور 80 ہزار پاکستانیوں کے خون کے بعد بھی الحمدللہ حاصل نہیں کر سکے ، اس ایجینڈے کو اب پاکستان کی بدنام زمانہ نام نہاد عدلیہ پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
یہ ایجینڈا پاکستان کے خلاف بہت عرصے سے برسر عمل ہے اور نوازشریف کا بدنام زمانہ بیانیہ بھی اس ہی ایجینڈے کا حصہ ہے۔
یہ وہ نام نہاد عدلیہ ہے جس کا شمار بھاری مراعات بٹورنے کے بعد بھی کرپشن کے لحاظ سے دنیا کی بدترین عدلیہ میں ہوتا ہے اور جس کے ہوتے ہوئے تمام پاکستانیوں کی
متفقہ رائے یہ ہی ہے کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہے۔ گرمیوں کی تین تین مہینے کی چھٹیاں پرتعیش مقامات پر گزارنے والی اس عدلیہ کے پاس ہزاروں کے حساب سے کیس ملتوی پڑے رہتے ہیں ۔
اس اندھی اور بزدل عدلیہ نے پاکستانیوں کا خون بہانے اور چوسنے والے تمام بڑے مجرموں کو مکمل آزادی اور