نوکر شاہی
ایک دن خواجہ شاہد حسین،جو سب ذیلی محکموں کے سب سے بڑے افسر تھے یعنی سیکرٹری وزارتِ سیاحت و ثقافت،اسلام آباد سے ان کا فون آیا۔کہنے لگے۔یار عکسی مائی جنداں کی حویلی کی چھت ٹپک رہی ہے۔ پانی سم کر رنجیت سنگھ کے دربار کی اہم ترین پینٹنگ کو خراب کر رہا ہے۔
⬇️⬇️
یہ بہت ہی قیمتی اثاثہ ہے۔اس کی قیمت کئی لاکھ پونڈ ہے۔اس کا ستیاناس ہو جائے گا۔یار تم وہاں ہو فورا اس پینٹنگ کو بچانے کاانتظآم کرو
میں نے اسی وقت ڈایئرکیٹر نارتھ جس کا دفتر عین سامنے تھا فون کیا اور درخواست کی کہ مجھے ایک سیڑھی فراہم کی جائے تاکہ میں حویلی کی چھت پر جا سکوں
⬇️⬇️
۔ڈائریکٹر صاحب نے سب سن کر کہا۔جی ہاں جی ہاں ضرور،لیکن آپ یہ درخواست فائل پر لکھ کر بھیجیں
میں نے فوری حکم کی تعمیل کی۔ایک درخواست لکھی اس کو فائل میں لگایااور خاص طریقے سے ٹیگ میں پرویااور بڑے صاحب کے دفتر بھجوا دی جو رتبہ میں مجھ سے چھوٹے تھے۔ہفتہ گزر گیا ،کوئی جواب نہ آیا
⬇️⬇️
میں نے جا کر پوچھا تو کہنے لگےہاں ہاں وہ فائل تو قلعہ کے انجینیئر کو بھیج دی تھی آپ کو سیڑھی نہیں ملی ابھی تک؟تعجب ہے میں نے اسی دن بھیج دی تھی
کئی دن میں انجینیئر کو تلاش کرتا رہا۔بالآخر وہ مجھے ایک دن مل ہی گئے ہفتہ اور گزر گیا۔میں نے دریافت کیا تو فرمانے لگے
⬇️⬇️
سیڑھیاں تو میرے پاس نہیں ہوتیں۔وہ تو ٹھیکیدار کا کام ہے۔میں نے فائل اپنے نائب کو بھیج دی ہے۔عکسی صاحب آپ پریشان نہ ہوں وہ آپ کو سیڑھی مہیا کر دیں گے۔
آٹھ دن اور بیت گئے۔سیڑھی کا کوئی نام و نشان نہ تھا۔اب تو یہ پتہ لگانا بھی محآل تھا کہ وہ فایئل ہے کہاں۔
⬇️⬇️
ایک دن مغرب کے وقت چہل قدمی کرتے ہوئے دفعتا میں احاطے کے ایسے کونے میں داخل ہوا جہاں پہنچ کر میری حیرت کی انتہا نہ رہی۔وہاں کئی قسم کی سیڑھیاں پڑی تھیں۔ چھوٹی،لمبی،بہت لمبی۔۔ میں نے اپنے انجینیئر یوسف ہارون کے ساتھ ایک سیڑھی اٹھائی اور مائی جنداں کی حویلی کی چھت پر پہنچ گیا
⬇️⬇️
چھت پر دیسی انداز میں بڑی اینٹ کا چوکا لگایا گیا تھا۔جس جگہ سے پانی نیچے ٹپکتا تھا وہاں چوکوں کے درمیان درز خالی ہو چکی تھی۔ہم نے اسی وقت تھوڑے سے سیمنٹ میں پُڈلو پاؤڈر ملایا اور ان درزوں کو دس پندرہ منٹ میں بھر دیا نیچے اترے اور سیڑھی واپس وہیں رکھ دی جہاں سے لائی گئی تھی
⬇️⬇️
دس دن اور گزر گئے ایک صبح مجھے دیکھ کر حیرت ہوئی کہ جو فائل میں نے بھیجی تھی وہ ضخیم فائل کی صورت میں مجھے واپس بھیج دی گئی ہے۔اس پر ڈائریکٹر نارتھ نے لکھ کر بھیجا تھا۔ہم معذرت خواہ ہیں کہ ہمیں سیڑھی نہیں مل سکی براہ کرم بہتر ہو گا کہ آپ سیڑھی بازار سے کرائے پر حاصل کرلیں
⬇️⬇️
اگلے ہی روز مجھے اسلام آباد سے خواجہ شاہد حسین کا پھر فون آیا۔ یار عکسی آپ کو مائی جنداں کی حویلی کے کام کا کہا تھا اس کا کیا بنا؟مجھے دیکھ کر بتاؤ یہ کام انتہائی اہم ہے۔
میں نے کہا سر اس کی مرمت تو ہو چکی۔ہم نے پوری تحقیق کر لی ہے اب چھت بالکل نہیں ٹپکتی۔
⬇️⬇️
خواجہ شاہد نے حیرت سے پوچھا:کیا کہا چھت کی مرمت ہو چکی ہے؟اب چھت نہیں ٹپکتی کب ہوئی کس نے کی؟
میں نے کہا میں نے خود کی یہ معمولی سا کام تھا
شاہد نے پوچھا کتنے پیسے خرچ ہوئے؟ میں نے بتایا کوئی پیسہ خرچ نہیں ہوا
⬇️⬇️
شاہد کہنے لگے: حیرت ہے میرے سامنے چھت ٹپکنے کی فائل پڑی ہے۔محکمہ آثار قدیمہ نے اس کام کے لیئے 25 لاکھ روپے مانگے ہیں۔
۔
کاغذ کا گھوڑا از عکسی مفتی

نوکر شاہی میں اب بھی یہی ہوتا ہے
#bureaucracy

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Shahid Bashir

Shahid Bashir Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @LtColShahid

22 Nov
معصومیت بھرے پرانے دور میں الماریوں میں اخبارات بھی انگریزی کے بچھائے جاتے تھے کہ ان میں مقدس کتابوں کے حوالے نہیں ہوتے۔
چھوٹی سے چھوٹی کوتاہی پر بھی کوئی نہ کوئی سنا سنایا خوف آڑے آجاتا تھا۔
زمین پر نمک یا مرچیں گر جاتی تھیں تو ہوش و حواس اڑ جاتے تھے
⬇️⬇️
کہ قیامت والے دن آنکھوں سے اُٹھانی پڑیں گی۔
گداگروں کو پورا محلہ جانتا تھا اور گھروں میں ان کے لیے خصوصی طور پر کھلے پیسے رکھے جاتے تھے۔
محلے کا ڈاکٹر ایک ہی سرنج سے ایک دن میں پچاس مریضوں کو ٹیکے لگاتا تھا، لیکن مجال ہے کسی کو کوئی انفیکشن ہو جائے۔
⬇️⬇️
یرقان یا شدید سردرد کی صورت میں مولوی صاحب ماتھے پر ہاتھ رکھ کر دم کردیا کرتے تھے اور بندے بھلے چنگے ہوجاتے تھے
گھروں میں خط آتے تھے جو لوگ پڑھنا نہیں جانتے تھے وہ ڈاکئے سے خط پڑھواتے تھے ۔ ڈاکیا تو گویا گھر کا ایک فرد شمار ہوتا تھا ‘ خط لکھ بھی دیتا تھا‘ پڑھ بھی دیتا تھا
⬇️⬇️
Read 10 tweets
19 Nov
بدبودار معاشرہ
امریکہ کی ایک ریاست میں ایک ماں نے اپنے بچے کے خلاف مقدمہ کیا کہ میرے بیٹے نے گھر میں ایک کتا پالا ہوا ہے، روزانہ چار گھنٹے اس کے ساتھ گزارتا ہے۔ اسے نہلاتا ہے، اس کی ضروریات پوری کرتا ہے، اسے اپنے ساتھ ٹہلنے کے لئے بھی لے جاتا ہے، روزانہ سیر کرواتا ہے
⏬⏬
اور کھلاتا پلاتا بھی خوب ہے اور میں بھی اسی گھر میں رہتی ہوں، لیکن میرا بیٹا میرے کمرے میں پانچ منٹ کے لئے بھی نہیں آتا۔ اس لئے عدالت کو چاہیئے کہ وہ میرے بیٹے کو روزانہ میرے کمرے میں ایک مرتبہ آنے کا پاپند کرے۔

جب ماں نے مقدمہ کیا تو بیٹے نے بھی مقدمے لڑنے کی تیاری کر لی
⏬⏬
ماں بیٹے نے وکیل کر لیا۔ دونوں وکیل جج کے سامنے پیش ہوئے اور کاروائی مکمل کرنے کے بعد جج نے جو فیصلہ سنایا ملاحظہ کیجیئے
"عدالت آپ کے بیٹے کو آپ کے کمرے میں 5 منٹ کے لئے بھی آنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔ کیونکہ ملک کا قانون ہے جب اولاد 18 سال کی ہو جائے تو اسے حق حاصل ہوتا ہے
⏬⏬
Read 6 tweets
19 Nov
#سوچنے_کی_بات
صرف کھاتا پیتا ہوں لیکن روزے سے ہوں
ماہ رمضان کے دوران کچھ نوجوانوں نے دیکھا کہ ایک بوڑھا کچھ کھانے میں مصروف ہے
ایک نوجوان نے نزدیک جا کر پوچھا : چچاجان! کیا آپ نے روزہ نہیں رکھا
👇👇
بوڑھے نے جواب دیا: کیوں نہیں، میں نے روزہ رکھا ہوا ہے صرف پانی پیتا ہوں اور کھانا کھاتا ہوں
نوجوان ہنس پڑے اور بولے: کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے؟
بوڑھے نے کہا: ہاں، میں جھوٹ نہیں بولتا، کسی پر بری نگاہ نہیں ڈالتا، کسی کو گالی نہیں دیتا، کسی کا دل نہیں دکھاتا، حسد نہیں کرتا،
👇👇
مالِ حرام نہیں کھاتا اور اپنی ذمہ داریاں اور فرائض دیانت داری سے انجام دیتا ہوں لیکن چونکہ مجھے شدید بیماری ہے تو میں اپنے معدے کو روزہ دار نہیں بنا سکتا
👇👇
Read 5 tweets
2 Nov
عثمانیوں کی بے مثل و بے نظیر عادات

(1)قہوہ اور پانی
جب عثمانی ترکوں کے پاس کوئی مہمان آتا تو وہ اس کے سامنے قہوہ اور سادہ پانی پیش کرتے
اگر مہمان پانی کی طرف ہاتھ بڑھاتا وہ سمجھ جاتے کہ مہمان کو کھانے کی طلب ھے تو پھر وہ بہترین کھانے کا انتظام کرتے
🔻🔻
اگر وہ قہوہ کی طرف ہاتھ بڑھاتا تو وہ جان لیتے کہ مہمان کو کھانے کی حاجت نہیں ھے

(2)گھر کے باہر پھول
اگر کسی گھر کے باہر پیلے رنگ کے پھول رکھے نظر آتے تو اس کا مطلب ہوتا کہ اس گھر میں مریض موجود ھے آپ اس مریض کی وجہ سے گھر کے باہر شور شرابہ نہ کریں اور عیادت کو آسکتے ہیں
🔻🔻
(3)ہتھوڑا

گھر کے باہر دو قسم کے ڈور بیل (گھنٹی نما) ہتھوڑے رکھے ہوتے
ایک بڑا ایک چھوٹا

اگر بڑا ہتھوڑا بجایا جاتا تو اشارہ ہوتا کہ گھر کے باہر مرد آیا ھے لہذا گھر کا مرد باہر جاتا تھا

اور اگر چھوٹا ہتھوڑا بجتا
🔻🔻
Read 7 tweets
2 Nov
ساگ
ساگ کا وقت قریب آ رہا ہے ساگ ایک سبز رنگ کی ڈھیٹ قسم کی سبزی ہے ڈھیٹ اسلئے کہ جس گھر میں گھس جائے دو دو ماہ پڑا رہتا ہے سردیوں کے کچھ ماہ تو اس کی حیثیت گھر کے فرد کی سی ہو جاتی ہے ناشتے لنچ اور ڈنر میں ماؤں کو اتنی فکر اپنے بچوں کی نہیں ہوتی جتنی ساگ کی ہوتی ہے
🔻🔻
گویا ساگ سال میں ایک مہینے کے لئے فرض ہو جاتا ہے
سائینسی اعتبار سے دیکھا جائے تو ساگ میں کیلشیم پوٹاشیم فولاد فاسفورس اور آلو کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں اکثر قدامت پسند گھرانوں میں ساگ میں آلو نہ ڈالنا ساگ کی بیعزتی سمجھا جاتا ہے بعض گھروں میں تو
🔻🔻
اتنے برتن بھی نہیں ہوتے جتنی انواع کا ساگ ہوتا ہے سردیوں میں اکثر فرج کھولیں تو آلو ساگ قیمہ ساگ چکن ساگ میتھی ساگ اور اسی قسم کے چند اور ساگوں سے فرج ساگو ساگ ہوا ہوتا ہے
🔻🔻
Read 6 tweets
17 Oct
CONVERSATION BETWEEN ME AND GOD
God: Hello. Did you call me ?
Me: Called you? No. Who is this?
God: This is GOD. I heard your prayers. So I thought I will chat.
Me: I do pray. Just makes me feel good. I am actually busy now. I am in the midst of something.
🔻🔻
God: What are you busy at? Ants are busy too.
Me: Don't know. But I can't find free time. Life has become hectic. It's rush hour all the time.
God: Sure. Activity gets you busy. But productivity gets you results. Activity consumes time. Productivity frees it.
🔻🔻
Me: I understand. But I still can't figure out. BTW, I was not expecting U to buzz me on instant messaging chat.
God: Well I wanted to resolve your! Fight for time, by giving U some clarity. In this net era, I wanted to reach you through the medium you are comfortable with.
🔻🔻
Read 17 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(