جو حق پاکستان میں رہنے والوں کو نہیں، وہ ملک چھوڑ جانے والوں کو کیوں دیا جائے؟
تارکین وطن کے ووٹ ڈالنے کی ممانعت تو پہلے بھی نہیں ہے.
اگر ان کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ ہے تو اس پر درج پتے والے حلقے کی ووٹر لسٹ میں ان کا نام بھی درج ہوگا اور وہ ووٹ بھی ڈال سکتے ہیں.
1
انہیں چاہئیے کہ وہ اپنا پاکستان آنے کا پروگرام ایسے رکھیں کہ الیکشن کی تاریخ بھی اس میں آجائے. پھر یہاں امیدواروں، پارٹیوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں، صلاح مشورہ کریں اور ووٹ ڈالیں.
2
گھر بیٹھے یا کہیں سے بھی اپنے لیپ ٹاپ یا موبائل فون سے ووٹ ڈالنے کی سہولت تو ہم پاکستان میں رہنے والوں کو بھی حاصل نہیں.
اوورسیز پاکستانیوں سے کئی گنا زیادہ تعداد میں پاکستان میں رہنے والے بھی اس لئے ووٹ نہیں ڈال سکتے کہ وہ اپنی ملازمت کی جگہ سے اس جگہ نہیں پہنچ سکتے
3
جہاں ان کا ووٹ درج ہے. ان میں اخبارات اور دوسرے میڈیا کارکن، ریلوے، ائر لائنز ملازمین، پولنگ عملے سمیت لاکھوں وہ افراد شامل ہیں، جن کی چھٹی ہی نہیں ہوتی، مزید وہ ہیں جو صرف ایک دن کی چھٹی پر اپنے آبائی علاقے نہیں جاسکتے.
4
پاکستان میں رہنے والوں کی یہاں کی پارٹیوں کے بارے میں پسند ناپسند بھی ہوتی ہے اور امیدواروں کے بارے کوئی رائے بھی.
کہا جاتا ہے کہ ان میں سبھی پارٹیوں کے حامی شامل ہوتے ہیں اور اسی تناسب سے، جو ووٹ ڈالنے والوں کا ہے.. اس لئے ان کے ووٹ نہ ڈالنے کا نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑتا...
5
یہی بات اوورسیز پاکستانیوں کے بارے میں بھی کہی جاسکتی ہے.
ویسے ان کا نفع نقصان تو لیبر، ٹوری، ڈیموکریٹ اور ریپبلک پارٹیوں سے وابستہ ہوچکا ہوتا ہے... انہیں پاکستانی حالات کاصحیح ادراک بھی نہیں ہوتا...
6
روکھی سوکھی پر قانع، چپڑی کے لالچ میں ملک نہ چھوڑنے والے پاکستانیوں کو آن لائن ووٹ کی سہولت دئیے بغیر نیم پاکستانیوں کو یہ سہولت دینا کوئی انصاف نہیں، امتیازی سلوک ہوگا.
7
باہر والے یہ احسان بہت جتاتے ہیں کہ وہ بھاری زر مبادلہ بھیجتے ہیں. حالانکہ ان میں سے کوئی بھی حکومت پاکستان کے خزانے میں کچھ نہیں بھیجتا، اپنے ماں باپ بہن بھائیوں کو بھیجتے ہیں. چند ایک بھانجوں بھتیجوں کو بھی بھیجتے ہوں گے...
8
اس کے بعد تیسری نسل سے سب تعلق ختم. اس سے پتہ نہیں ماں کی بیچی چوڑیوں کا حساب بھی چکتا ہے یا نہیں.
اس لئے تمام ریزیڈنٹ پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کااستعمال یقینی بنائے بغیر پاکستان چھوڑ جانے والوں کو یہ حق دینے کا کوئی جواز نہیں.
9
وہ اپنے نئے وطن میں خوش رہیں، وہاں کی سیاست میں حصہ لیں، ووٹ ڈالیں، خود الیکشن لڑیں، کامیاب و کامران ہوں، انہوں نے جس ملک میں رہنا پسند نہیں کیا، اس کے معاملات میں ٹانگ اڑانا کیا ضروری ہے؟
10
بھارت نے صرف ان بیرون ملک مقیم بھارتیوں کو یہ حق دیا ہے جن کے پاس صرف بھارتی شہریت ہے. میرے خیال میں یہی درست ہے.
منقول
11✍️📌
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
اس عورت کا نام این ریچرڈز ہے ، یہ دنیا کی سب سے بڑی اور دنیا کی سب سے طاقتور فوج کا آڈٹ کرنے والے ادارے کی موجودہ سربراہ ہے ، اس کے سامنے پوری امریکی آرمی نیوی اور ائیرفورس کے تمام افسران پیش ہو کر حساب کتاب دیتے ہیں کہ جو پیسے حکومت سے ملے تھے وہ کب کہاں اور کیسے خرچ ہوۓ؟
1
یو ایس آرمی آڈٹ ایجنسی میں کل چھ سو آٹھ ملازمین ہیں جن میں سے چھ سو سات سویلین اور صرف ایک فوجی ہے ، اس فقرے کو دوبارہ سے پڑھ لیں، یعنی دنیا کی سب سے بڑی فوج کا آڈٹ چھ سو سات سویلین پر مشتمل ایک ٹیم کرتی ہے جس میں بڑی تعداد اکاؤنٹنٹس کی ہوتی ہے اور
2
فوجی معاملات کی پیچیدگیوں کو سمجھانے کے لئے ملٹری کا صرف اور صرف ایک بندہ ہوتا ہے۔
یو ایس آرمی آڈٹ ایجنسی کے چودہ ریجنل آفس اور ایک ہیڈ آفس ہے ، صرف امریکہ میں ہی نہیں ، بلکہ امریکی فوج کے مستقل اڈوں پر بھی
3
ثاقب نثار کو ریٹائرمنٹ کے بعد جلد ھی اندازہ ھو گیا تھا کہ اسکے گندے کرتوت ریکارڈ ھو چکے ھیں۔۔۔ ارشد ملک کی ویڈیو سامنے آنے بعد وہ شدید ڈیپریشن کا شکار ھوا۔۔۔ اکثر گھر والوں سے لڑتا اور ھزیان بکتا کہ مجھ سے غلط فیصلے کروائے گئے۔ ڈاکٹر سے علاج بھی کروایا گیا۔۔
،1
وردی پوش اعلی عہدے داروں کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔۔ جس کے بعد ثاقب نثار سے رابطہ کر کے تسلی دی گئ کہ پریشان نا ھوں، ادارہ ھر صورت میں آپ کے ساتھ ھے اور ھر طرح کا دفاع کرے گا۔۔
2
کہتے ھیں ثاقب نثار اتنا مظطرب تھا کہ تسلی دینے آنے والے عہدیداروں سے کہا کہ میں نے تمہارے کہنے پر اپنے و عدلیہ کے چہرے پر کالک ملی، اب مجھے پوچھ نہیں رھے۔۔ باجوہ گینگ کے افسران نے تسلی دی اور مطمعن کیا۔۔ اسکے بعد سے ڈپریشن کی صورتحال بھی بہت بہتر ھے اور ثاقب نثار کافی مطمعن ھے
3
24 اگست 2021 کو کیوی کھلاڑی مارٹن گپٹل کی زوجہ کو thereekelabaik@protonmail.com کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں مارٹن گپٹل کو دورہ پاکستان میں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی.
مزکورہ ای میل اکاؤنٹ 24 اگست کی رات 01:05 پر بنایا گیا اور ای میل دن 11:59 پر کی گئی.
1
تقریباً ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی protonmail.com کی جانب سے اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں.
نیوزی لینڈ کرکٹ نے 17 ستمبر 2021 کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ پاکستان منسوخ کر کے وطن واپسی کا فیصلہ کیا. لیکن اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی تفصیلات شیئر نہیں کیں.
2
دورہ منسوخی کے بعد 18 ستمبر 2021 کو صبح 06:25 پر hamzaafridi7899@gmail.com کی جانب سے نیوزی لینڈ پولیس کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی.
مزکورہ ای میل اکاؤنٹ 18 ستمبر 2021 کو صبح 06:10 پر بنایا گیا تھا اور صرف 15 منٹ میں نیوزی لینڈ پولیس کو دھمکی آمیز ای میل بھی کر دی گئی.
مسلح افواج کو بدنام کرنے کی اجازت کسی کو نہیں مگر مسلح افواج کو اجازت ہے سب کو بدنام کرنے کی، طالبان بنانے اور انکی سرپرستی کرنے کی، دھشتگردی کروانے کی، ڈالر، ریال لینے کی، مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی، پتلون چھوڑ بھاگنے کی، جنگیں ہارنے کی، سول ادارے فتح کرنے کی۔
1
چلئے مان لیتے ہیں ہم کبھی آپ پر بات نہیں کریں گے۔۔ کبھی آپ کا تمسخر نہیں اڑائیں گے لیکن شرط یہ ہے کہ:
آپ ھماری پارلیمنٹ اور عدلیہ کا تمسخر اڑانا بند کریں۔۔ ھم نے کبھی آپ کا جی ایچ کیو بند نہیں کیا لیکن آپ نے کئی بار ھماری پارلیمنٹ بند کی ہے۔۔
2
ھم نے کبھی آپ کے خلاف عوام کو سڑکوں پر نہیں لائے لیکن آپ نے کئی بار ھمارے خلاف ایجی ٹیشن اور دھرنے سپانسر کیے ہیں۔
ھم نے کبھی آپ کا سربراہ نہیں مارا لیکن آپ نے ھمارے گورنر جنرل، اور کئی وزرا اعظم قتل کیے ہیں۔۔۔
Forwarded as received
"سرن" ایک زندہ حقیقت
"سرن تاریخ کا سب سے بڑا انسانی معجزہ ہے‘ آپ اگر انسانی کوششوں کی معراج دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ زندگی میں ایک بار سرن ضرور جائیں‘ آپ حیران رہ جائیں گے لیکن سرن ہے کیا؟ ہمیں یہ جاننے سے قبل کائنات کے چند بڑے حقائق جاننا ہوں گے۔
1
ہماری کائنات 13ارب 80 کروڑ سال پرانی ہے‘ زمین کو تشکیل پائے ہوئے پانچ ارب سال ہو چکے ہیں‘ ہماری کائنات نے ایک خوفناک دھماکے سے جنم لیا تھا‘ یہ دھماکہ بگ بینگ کہلاتا ہے‘ بگ بینگ کے بعد کائنات میں 350ارب بڑی اور 720 ارب چھوٹی کہکشائیں پیدا ہوئیں‘
2
ہر کہکشاں میں زمین سے کئی گنا بڑے اربوں سیارے اور کھربوں ستارے موجود ہیں‘یہ کائنات ابھی تک پھیل رہی ہے یہ کہاں تک جائیگی یہ کتنی بڑی ہے اور اسمیں کتنے بھید ہیں ہم انسان تمام تر سائنسی ترقی کے باوجود اسکا صرف 4فیصد جانتے ہیں کائنات کے96فیصد راز تاحال ہمارے احاطہ شعور سے باہرہیں
3
پچھلی حکومت اور اس سے پچھلی حکومت ..حتٰی کہ فوجی حکومت تک کا مسئلہ ایک ہی رہا ہے کہ فوج اور حکومت ایک پیج پہ نہیں رہتی...جناح کی حکومت اور جنرل گریسی بھی ایک پیج پہ نہیں تھے...بعد میں ایوب خان نے کتاب اپنے ہاتھ میں لے لی اور صفحہ پلٹنے سے انکار کر دیا......
1
کچھ وقت مجبوراً سب ایک پیج پہ رہے لیکن پھر یحیٰی خان نے چپکے سے انگلی گیلی کر کے صفحہ پلٹ دیا.....انگلی گیلی ہونے کی وجہ سے ایوب خان کو پتا نہیں چلا.....وہ سمجھتا رہا کہ وہی صفحہ ہے لیکن صفحہ پلٹ چکا تھا........
2
پھر یحیٰی خان نے صفحہ نہ پلٹنے کی ایسی ضد کی کہ آخرکار صفحہ پھاڑ کے پھینکنا پڑ گیا.....بھٹوصاحب نے جس کو صفحے کی چوکیداری پر بٹھایا تھا کہ کوئی اور نہ پلٹ دے...اس نے خود ہی آنکھ بچا کر پورا باب پلٹ دیا.......
3