میں کزن میرج کے خلاف تھا تو میری بیوی کزنز کے ہی خلاف تھی، پھر بھی ہماری شادی ہو گئی، ایسا نہیں ہے کہ ہماری محبت کی شادی تھی بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ضد کی شادی تھی، نفرت کی شادی تھی، غصے کی شادی تھی، انتقام کی شادی تھی، بچپن سارا لڑتے ہوئے گزرا تھا، اسے میں پسند نہیں تھا
👇🏿
اور مجھے وہ کبھی ایک آنکھ نہیں بھائی تھی، مگر گھر والوں نے ہمارے گٹھ جوڑ کا فیصلہ کر لیا تو پھر نہ میرے گھر چھوڑنے کی دھمکی کام آئی اور نہ ہی اس کے زہر کھانے کے ڈرامے نے کوئی کام کیا۔😕
شادی کی رات وہ پلنگ پر گھونگٹ پھیلائے میری منتظر بھی نہ تھی، جب میں کمرے میں داخل ہوا تو
👇🏿
دل ہی دل میں اس کی گردن مروڑنے اور اُسے قتل کر ڈالنے کے کئی ارادے بنا کے رد کر چکا تھا اور وہ جائے نماز پر بیٹھی ہچکیاں لے رہی تھی، شاید رو رہی تھی، تب میں نے جانا کہ مجبور صرف میں نہیں تھا، وہ مجھ سے زیادہ مجبور تھی -
زندگی میں پہلی بار اس کے آنسوؤں نے میرا دل زخمی کیا، وہ
👇🏿
اپنا گھر، اپنے ماں باپ، بہن بھائی اور دوست سب چھوڑ کر میرے لیے آئی تھی اور میں اس کو ضد بنائے بیٹھا تھا، مجھے اس کو جھکانے کا شوق تھا اور اس کو روتے دیکھ کر میرے سینے میں جو درد جاگا ، میں نے سوچا اگر یہ واقعی جھک گئی تو کیا مجھے خوشی ہو گی؟ دل سے آواز آئی کہ مجھے پھر نہ کہنا
👇🏿
دھڑکنے کے لیے🙄
میں فوراً کمرے سے باہر نکل گیا جب دس منٹ بعد میں چائے کی دو پیالیاں لیے کمرے میں داخل ہو رہا تھا تو وہ آنسو صاف کرتے جائے نماز سمیٹ رہی تھی۔
میں نے اس کے ہاتھ سے جائے نماز لے کر تپائی پر رکھی اور چائے کی پیالی اس کے ہاتھ میں تھما دی اس کے چہرے کی حیرت مجھے
👇🏿
لطف دینے لگی تھی، میں نے مسکرا کر پوچھا:
کیا چائے کی پیالی اتنی طاقت ور ہے کہ بچپن کے دشمن دوست بن جائیں؟ 😬
وہ ایک دم کھلکھلا کر ہنسی اور مجھے جواب مل گیا۔۔
ہاں بالکل چائے کی پیالی میں اتنی طاقت ہے کہ سالوں پرانی دشمنی دوستی میں بدل سکتی ہے
👇🏿
اس پوسٹ کے لیے تعاون کیا ہے
*ٹپال دانے دار*
بنانے والوں نے جن کا پیغام ہے کہ دانے دانے سے آئے انگ انگ میں چستی.😛😛
Copied #واٹسایپ
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh