#Sialkot
مجھے نہیں معلوم کہ بنانا ریاست اور کسے کہتے ہیں۔ البتہ یہ یقین ہے کہ یہ انسانی معاشرہ نہیں ہے۔
کبھی کبھی تو لگتا ہے یہ ملک آٹھ لاکھ اکیاسی ہزار نو سو تیرہ مربع کلومیٹر وسیع دماغی امراض کا ہسپتال یا پاگل خانہ ہے
👇👇
جس کے مرکزی چوک کے دائیں جانب غیر سیاسی ادارے، بائیں جانب سیاسی ادارے، اوپر کھلا آسمان اور پاوں تلے پتھریلی زمین
اس دماغی امراض کے ہسپتال کے مرکزی دروازے پر ایک اندھا مجسمہ ہاتھ میں ترازو لئے کھڑا ہے
👇👇
چاردیواری پر جا بجا خفیہ و ظاہر جملہ انسانی بیماریوں بشمول مخصوص زنانہ اور روائیتی مردانہ بیماریوں و کمزوریوں کے اشتہارات ہیں۔ بیچ بیچ میں کہیں کہیں کسی گزرے ہوئے کی تصویر کے ساتھ لکھا ہے "تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد " اور کہیں "اسلامی جمہوریہ پاکستان"
👇👇
چاردیواری مخصوص پتلی سرخی مائل اینٹ سے کی گئی ہے۔ دیوار کے اوپر "بیانیئے" کی خاردار تار لپیٹی گئی ہے، تار بھی وہ جو ہر دس سال بعد بیانیہ بدلنے پر تبدیل کر دی جاتی ہے
اس دماغی امراض کے ہسپتال کے عقبی دروازے پر دشمن ہمسایہ ملک اور من جملہ یہودی ایجنٹ گھات لگائے بیٹھے ہیں
👇👇
جن سے بچنے کو وہاں سے دیوار کی اونچائی و چوڑائی بڑھا دی گئی ہے تا کہ ہسپتال محفوظ ہاتھوں میں رہے۔ پاگل خانے کے اندر لگ بھگ 22 کروڑ مریض داخل ہیں جو ہر روز نیا شغل لگائے رکھتے ہیں کچھ پاگل مکمل پاگل نہیں نیم پاگل ہیں، کچھ تعلیم یافتہ پاگل ہیں
👇👇
یہ سب مل کر دیوار میں سے سرنگ نکالنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں کہ کوئی سوراخ نکلے، کوئی راہ بنے تو یہاں سے فرار ہوا جائے۔کچھ پاگل وارڈ کی چھتوں پر چڑھ کر فلک شگاف سیاسی و مذہبی نعرے لگاتے رہتے ہیں۔ کچھ پاگل ٹولیوں کی صورت دھرنا دے دیتے ہیں
👇👇
کہیں آزو بازو کچھ پاگل کسی ترانے کی دھن پر رقص و مستاں رہتے ہیں۔ مل ملا کر شور ساتویں آسمان تک پہنچ رہا ہوتا ہے مگر اوپر والا بھی مرضی کا مالک ہے۔ وہ مسکرا دیتا ہو گا
خیر، زیادہ حساسیت نہیں دکھانے کا یہ معمول ہے۔ آج معمول کا دن ہے
👇👇
کل نیا دن، نئی خبر، نیا سورج طلوع ہو گا۔ اگلی صبح ہونے تک راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔
سیاست، مذہب، رسم و رواج اور ہم سب زندہ باد۔ مملکت خداداد پائندہ باد۔
منقول

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Shahid Bashir

Shahid Bashir Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @LtColShahid

4 Dec
سو ہے یہ بھی آدمی

ھمارے آفس کے قریب ایک ناشتہ پوائنٹ ھے
اکثر وھاں ناشتہ کرنے جاتے ھیں.. کافی رش ھوتا ھے ناشتے والے کے پاس
میں نے کافی دفعہ مشاھدہ کیا کہ ایک شخص آتا ھے اور کھانا کھا کر بھیڑ کا فائدہ اُٹھا کر چُپکے سے پیسے دئیے بغیر ھی نکل جاتا ھے جھانسہ دے کر
👇👇
ایک دن جب وہ کھانا کھا رھا تھا تو میں نے چُپکے سے ناشتہ پوائنٹ کے مالک کو بتا دیا کہ وہ والا بھائی ناشتہ کر کے بغیر بِل دئیے رش کا فائدہ اُٹھا کر نکل جاتا ھے آج یہ جانے نہ پائے. اس کو رنگے ھاتھوں پکڑنا ھے آج
میری بات سُن کر ناشتے والا مالک مُسکرانے لگ گیا
👇👇
اور کہنے لگا کہ اسے نکلنے دو. کُچھ نہیں کہنا اس کو بعد میں بات کرتے ھیں
حسبِ معمول وہ بھائی ناشتہ کرنے کے بعد ادھر اُدھر دیکھتا ھوا جھانسہ دے کر چُپکے سے نکل گیا.
میں نے ناشتے والے مالک سے پُوچھا کہ اب بتاؤ اُسے کیوں جانے دیا.. کیوں اُس کی اس حرکت کو نظر انداز کیا؟
👇👇
Read 7 tweets
24 Nov
پروپیگنڈہ کیا ہوتا ہے؟

ہم جانتے ہیں ابھیندن نے ایف سولہ نہیں گرایا،وہ جانتے ہیں ابھینندن نے ایف سولہ نہیں گرایا،انڈیا،امریکہ جانتا ہے ابھینندن نے ایف سولہ نہیں گرایا،ابھینندن جانتا ہے ابھینندن نے ایف سولہ نہیں گرایا
👇👇
وہ ایف سولہ جو نہیں گرایا گیا ابھینندن کو اس کے لئے بھارتی تیسرا بڑا ملٹری ایوارڈ ویر چکر دیا گیا۔

چکر کیا ہے ؟

مختصر شبدوں میں اس کو میڈیا وار اور پروپیگنڈہ کہتے ہیں،پورا انڈین میڈیا اس کے پیچھے کھڑا ہے۔

نہیں سمجھے؟
👇👇
ہم جانتے ہیں نواز شریف نا اہل ہے وہ جانتے ہیں نواز شریف نا اہل ہے نواز شریف جانتا ہے نواز شریف نا اہل ہے۔

وہ نواز شریف جس سے تین بار ملک نہیں چلایا جاسکا اس سے متعلق پھر بھی نعرہ ہے

ایک واری فیر شیر
👇👇
Read 4 tweets
24 Nov
Future be like
Absolutely Brilliant!!!

Ordering a Pizza in 2022

CALLER: Is this Pizza Hut?
GOOGLE: No sir, it's Google Pizza
CALLER: I must have dialed a wrong number, sorry
GOOGLE: No sir, Google bought Pizza Hut last month
CALLER: OKAY. I would like to order a pizza
⏬⏬
GOOGLE: Do you want your usual, sir?
CALLER: My usual? You know me?
GOOGLE: According to our caller ID data sheet, the last 12 times you ordered extra-large pizza with cheese, sausage, pepperoni, mushrooms and meatballs on a thick crust
CALLER: Super! That’s what I’ll have
⏬⏬
GOOGLE: May I suggest that this time you order a pizza with ricotta, arugula, sun-dried tomatoes and olives on a whole wheat gluten-free thin crust?
CALLER: Que? I don't want a vegetarian pizza!
GOOGLE: Your cholesterol is not good, sir.
CALLER: HTH do you know that?
⏬⏬
Read 8 tweets
22 Nov
نوکر شاہی
ایک دن خواجہ شاہد حسین،جو سب ذیلی محکموں کے سب سے بڑے افسر تھے یعنی سیکرٹری وزارتِ سیاحت و ثقافت،اسلام آباد سے ان کا فون آیا۔کہنے لگے۔یار عکسی مائی جنداں کی حویلی کی چھت ٹپک رہی ہے۔ پانی سم کر رنجیت سنگھ کے دربار کی اہم ترین پینٹنگ کو خراب کر رہا ہے۔
⬇️⬇️
یہ بہت ہی قیمتی اثاثہ ہے۔اس کی قیمت کئی لاکھ پونڈ ہے۔اس کا ستیاناس ہو جائے گا۔یار تم وہاں ہو فورا اس پینٹنگ کو بچانے کاانتظآم کرو
میں نے اسی وقت ڈایئرکیٹر نارتھ جس کا دفتر عین سامنے تھا فون کیا اور درخواست کی کہ مجھے ایک سیڑھی فراہم کی جائے تاکہ میں حویلی کی چھت پر جا سکوں
⬇️⬇️
۔ڈائریکٹر صاحب نے سب سن کر کہا۔جی ہاں جی ہاں ضرور،لیکن آپ یہ درخواست فائل پر لکھ کر بھیجیں
میں نے فوری حکم کی تعمیل کی۔ایک درخواست لکھی اس کو فائل میں لگایااور خاص طریقے سے ٹیگ میں پرویااور بڑے صاحب کے دفتر بھجوا دی جو رتبہ میں مجھ سے چھوٹے تھے۔ہفتہ گزر گیا ،کوئی جواب نہ آیا
⬇️⬇️
Read 11 tweets
22 Nov
معصومیت بھرے پرانے دور میں الماریوں میں اخبارات بھی انگریزی کے بچھائے جاتے تھے کہ ان میں مقدس کتابوں کے حوالے نہیں ہوتے۔
چھوٹی سے چھوٹی کوتاہی پر بھی کوئی نہ کوئی سنا سنایا خوف آڑے آجاتا تھا۔
زمین پر نمک یا مرچیں گر جاتی تھیں تو ہوش و حواس اڑ جاتے تھے
⬇️⬇️
کہ قیامت والے دن آنکھوں سے اُٹھانی پڑیں گی۔
گداگروں کو پورا محلہ جانتا تھا اور گھروں میں ان کے لیے خصوصی طور پر کھلے پیسے رکھے جاتے تھے۔
محلے کا ڈاکٹر ایک ہی سرنج سے ایک دن میں پچاس مریضوں کو ٹیکے لگاتا تھا، لیکن مجال ہے کسی کو کوئی انفیکشن ہو جائے۔
⬇️⬇️
یرقان یا شدید سردرد کی صورت میں مولوی صاحب ماتھے پر ہاتھ رکھ کر دم کردیا کرتے تھے اور بندے بھلے چنگے ہوجاتے تھے
گھروں میں خط آتے تھے جو لوگ پڑھنا نہیں جانتے تھے وہ ڈاکئے سے خط پڑھواتے تھے ۔ ڈاکیا تو گویا گھر کا ایک فرد شمار ہوتا تھا ‘ خط لکھ بھی دیتا تھا‘ پڑھ بھی دیتا تھا
⬇️⬇️
Read 10 tweets
19 Nov
بدبودار معاشرہ
امریکہ کی ایک ریاست میں ایک ماں نے اپنے بچے کے خلاف مقدمہ کیا کہ میرے بیٹے نے گھر میں ایک کتا پالا ہوا ہے، روزانہ چار گھنٹے اس کے ساتھ گزارتا ہے۔ اسے نہلاتا ہے، اس کی ضروریات پوری کرتا ہے، اسے اپنے ساتھ ٹہلنے کے لئے بھی لے جاتا ہے، روزانہ سیر کرواتا ہے
⏬⏬
اور کھلاتا پلاتا بھی خوب ہے اور میں بھی اسی گھر میں رہتی ہوں، لیکن میرا بیٹا میرے کمرے میں پانچ منٹ کے لئے بھی نہیں آتا۔ اس لئے عدالت کو چاہیئے کہ وہ میرے بیٹے کو روزانہ میرے کمرے میں ایک مرتبہ آنے کا پاپند کرے۔

جب ماں نے مقدمہ کیا تو بیٹے نے بھی مقدمے لڑنے کی تیاری کر لی
⏬⏬
ماں بیٹے نے وکیل کر لیا۔ دونوں وکیل جج کے سامنے پیش ہوئے اور کاروائی مکمل کرنے کے بعد جج نے جو فیصلہ سنایا ملاحظہ کیجیئے
"عدالت آپ کے بیٹے کو آپ کے کمرے میں 5 منٹ کے لئے بھی آنے پر مجبور نہیں کر سکتی۔ کیونکہ ملک کا قانون ہے جب اولاد 18 سال کی ہو جائے تو اسے حق حاصل ہوتا ہے
⏬⏬
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(