ہم بہتر سالوں سےایک گول چکر میں محوسفر ہیں
میرجعفر کا پڑپوتا اسکندر مرزا لیاقت علیخان کا ہمراز تھا
قائد ملت نےحسین شہید سہروردی کو کتا اور بھارتی ایجنٹ کہہ کر
اسےپاکستان کےپہلےغداری ایوارڈ
سےنوازا
دو سال بعد لیاقت علیخان کو قائد
ملت سےشہید ملت بنادیاگیا
👇1/15
ایسا ضرب کاری کہ قاتل کا نشان تک مٹا دیاگیا
ایوب خان اسی اسکندر مرزا کا دست بازو تھا
دونوں نےملکر ہر سویلین وزیراعظم کو غدار اور کرپٹ ثابت کیا
آخرکار ہمہ یاراں برزخ نےآئین اور جمہوریت کی لکیر ہی ختم کی
بیس دن بعد اسی لاڈلےایوب خان
نےاپنےمحسن اسکندر مرزا کا تختہ الٹا،
👇2/15
اسکندر مرزا اور ناہید مرزا کو انتہائی ذلالت کےساتھ ملک بدر کیا
سلطنت برطانیہ اسوقت بھی معتوب لوگوں کی آخری پناہ گاہ تھی
اسکندر مرزا لندن میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں مر گیا
یحییٰ خان نےاسکی لاش پاکستان
لانےکی اجازت نہ دی ناہید مرزا کےذاتی تعلقات کام آئےاور تہران میں قبر
👇3/15
کیلئےدو گز زمین ملی
یاد رھےاسکندر مرزا کے مارشل لاء کے نفاذ میں یحییٰ خان پیش پیش تھے،
جس وقت فیروز خان نون اور دیگر جمہوری رہنما ایوبی آمریت میں سیاست سے تاحیات نااہل قرار دیئے جارہے تھے اس وقت نوجوان ذولفقار علی بھٹو اسی ایوب خان کے کابینہ میں وزرات کا حلف اٹھا رہے تھے
👇4/15
جسوقت مجیب الرحمٰن زیرعتاب تھا اسوقت ذوالفقار بھٹو ایک لاڈلا تھا
اس نےسقوطِ ڈھاکہ کےبعد اقتدار سنبھالا تو سب سے پہلےجنگی قیدیوں کو واپس لانےکا اہتمام کیا
جب نیپ والےاور دیگر سیاستدان غداری کےگہری کھائی میں دھکیلے جارہےتھے اسوقت بھٹو کےحب الوطنی کا سورج نصف النہار پر تھا
👇5/15
1973کےآئین منظور ہونےکےبعد بلوچستان اور صوبہ سرحد(KPK) میں نیشنل عوامی پارٹی کی حکومتیں بن گئیں۔ محب وطن ذولفقار علی بھٹو
نےبلوچستان میں غدار عطا اللہ مینگل کی حکومت ختم کی
اور وہاں گورنر راج نافذ کرکےمحب وطن اگبر بگٹی کو گورنر لگوایا
اسوقت بزنجو، سردار خیر بخش مری ،مینگل
👇6/15
اچکزئی، ولی خان مولانا مفتی محمود سمیت سب غدار اور بھارت
کےایجنڈےپر کام کررہےتھے
لیکن پھر اسی گول چکر میں بھٹو
کےغدار بننےکی باری تھی کیونکہ اب نئےمحب وطن پیدا کئےجاچکےتھے ایوب دور کے وزارت خارجہ سےلیکر آپنے دور کےوزرات عظمی تک کچھ بھی بھٹو کو تخت دار پر لٹکانےسےنہ بچا سکا
👇7/15
اس وقت وہ نہ صرف غدار اور قاتل ٹھہرےبلکہ اسکا ایمان بھی مشکوک ہوگیا اس لئےمرنےکےبعد اسکے ختنے چیک کرنےپڑے
وقت کا دھارا بدلا
آگے آگے غدار جیالےپیچھے پیچھے
مسلم لیگی محب وطنوں کےبینڈ باجے،
آئی جی آئی بنی، نوازشریف نیا محب وطن ہیرو سامنےآیا
مجیب الرحمٰن شامی کی"زندگی" ہو یا
👇8/15
صلاح الدین کا
"تکبیر"ہر وقت قومی سلامتی اور حب الوطنی کا درس دینےلگے
بھٹو چونکہ سندھ کا بیٹا تھا اسلئےاس کےگھر کےاندر بھی موسی پیدا کرنا لازم تھا اس مقدس کام کیلئے
الطاف حسین کو چناگیا اندرونی سندھ سےسائیں جی ایم سید دوبارہ محب وطن قرار پایا
جب نوازشریف کےبھی پر نکل آئے
👇9/15
اور اس نےبھٹو کی بیٹی کیساتھ #میثاق_جمہوریت کیا
تو جرنیلی مالکوں نےعمران نامی ایک نئےبچھڑےکو تخلیق کیا
آج غداری کےگول چکر میں نوازشریف اور اسکی پارٹی آگےآگے
عمران نیازی اور اسے کےحواری ڈھول باجےاٹھائے پیچھےپیچھے
الطاف حسین پر جب زندگی تنگ کردی گئی تو بگٹی نے اسے پناہ دی
👇10/15
لیکن وہی بگٹی اسی الطاف حسین
کےاتحادی حکومت میں مارا گیا
جس بھٹو اور بگتی کےدور میں بلوچستان میں فوج کشی کیگئی
وہ دونوں اسی فوج کےہاتھوں
مارےگئے
عجیب اتفاق ہےکہ انکےجنازوں کا منظربھی ایک جیساتھا
الطاف حسین اور اسکی جماعت مشرف کےدربار سےحب الوطنی کا نیا سرٹفکیٹ لیکر غداری
👇11/15
کےفتوے تقسیم کرنےلگےالطاف بھائی بات بات پر پاک فوج کےحق میں ریلیاں نکلواتےایک اشارےپر پورے شہر کو بند کرواتے
لیکن آخرکار تین دہائیوں تک مقرب فرشتوں کیلئےخدمات سر انجام دینے والے الطاف حسین کی ریٹائرمنٹ کا وقت بھی آپہنچا،آج سلطنت برطانیہ میں گوشہ نشینی کی زندگی گزار رہا ہے
👇12/15
اس کےقریبی ساتھی بھی اسکا نام لینے
سےکتراتےہیں
احمد فراز کے خلاف ضیاء الحق نے غداری کا فتویٰ جاری کیا تھا ، اس وقت نواز شریف ، خواجہ صفدر اور ان کے دیگر ساتھی اس بیانیے کے ترجمان تھے،
آج اسی فراز کا بیٹا مقدس فرشتوں کا ترجمان بن کر اسی نواز شریف اور ان کے ساتھیوں پر
👇13/15
غداری کے فتوے لگا رہا ہے،
ففتھ جنریشن وار والے لشکری یاد رکھیں ،
یہاں غداری کی باری اپنی باری پر آتی ہے ۔
یہاں تاحیات حب الوطنی کا ٹائٹل صرف مقرب فرشتوں کے پاس ہے یا شیخ رشید جیسے گیٹ نمبر چار کے مجاور کے بغل میں ،
ان پیشہ ور لوگوں کے علاوہ یہاں سب کا انجام ایک ہی ہے
👇14/15
لہذا غداری کا ڈھولک بجاتےوقت ذرا پیچھےبھی مڑ کر دیکھا کریں
کہیں لائن میں کوئی نیا محب وطن ہیرو تو نہیں کھڑا
آجکل نگارخانےسےطوطی کی آوازیں
دو رنگی آ رھی ہیں
کبھی سرخ رنگ پیپلزپارٹی
کبھی سبز رنگ نون لیگ
یاد رکھیں کہ عارضی طور
مقاصد پورےہونےتک ہی محب وطن
پھر #غداری کا پٹہ
End
شیئر🙏
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
چوروں کےدور میں تمام معاشی اعشاریےمثبت تھے
بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورCNG کی لمبی قطاریں ختم ہو رہی تھیں
اشیائےخوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور عوام کی قوت خرید میں اضافہ ہورہا تھا
لیکن اس سب نےمہربانوں کی نیندیں اڑا دی تھیں
انہیں یہ غم کھائےجارہا تھا کہ اگر جمہور
👇1/10
کا جمہوریت اور سویلین حکمرانی پر ایمان مضبوط ہوگیا تو #قومی_سلامتی کا کیا بنےگا
اسلئےطاہر القادری، عمران نیازی اور خادم حسین کےذریعےنظام کو مفلوج کروایا گیا
پانامہ پر ہنگامہ کھڑا کرکےمیڈیا
کےذریعےکرپشن کرپشن کی فضا بنائی گئی
معیشت پر سیمیناروں کےذریعےعوام کو یہ باور کروانے
👇2/10
کی کوشش کیگئی کہ آپ اس ظاہری معاشی خوشحالی سےخوش نہ ہوں یہ سب کچھ ظاہری اور مصنوعی ہے
حقیقت میں معیشت اندر سےخالی
ملک تباہی کےدہانےپر ہے
عمران کو لاکر بھی یہی ڈھنڈورا پیٹا گیا
ن لیگ کےتمام معاشی کامیابیوں کو تین مفروضات سےضرب دےکر زیرو
کرنےکی کوشش کیگئی
پہلا مفروضہ تاریخی
👇3/10
جنرل نالج
پڑھتا جا شرماتا جا
1955ءمیں کوٹری بیراج کی تکمیل کےبعدگورنرجنرل غلام محمدنےآبپاشی سکیم شروع کی۔
4 لاکھ مقامی افراد میں تقسیم کی بجائےیہ افراد زمین کےحقدار پائے:
1962ءمیں دریائےسندھ پرکشمورکےقریب گدوبیراج کی تعمیرمکمل ہوئی
اس سےسیراب ہونےوالی زمینیں جس کاریٹ اسوقت5000-10000روپے
ایکڑ تھا۔عسکری حکام نےصرف500روپےایکڑ
👇2/18
کےحساب سےخریدا
گدوبیراج کی زمین اسطرح بٹی:
1:جنرل ایوب خان۔247ایکڑ
2:جنرل موسی خان۔250ایکڑ
3:جنرل امراؤ خان۔246ایکڑ
4:بریگیڈئر سیدانور۔246ایکڑ
دیگر کئی افسران کوبھی نوازا گیا
ایوب خان کےعہدمیں کئ شخصیات کومختلف بیراجوں پرزمین الاٹ کیگئی۔انکی تفصیل یہ ھے
1:ملک خدا بخش بچہ
👇3/18
طالبان کمانڈر احسان اللہ احسان حکومتی تحویل سے رہا یا فرار؟
حقیقت کیاھے
احسان اللہ احسان نے2017 میں خود کو پاکستان کےسیکیورٹی اداروں کے حوالےکیاتھا
کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان
کےسابق ترجمان احسان اللہ احسان
کےحکومتی تحویل سے فرار ہونےکی اطلاعات اور ان کے رشتہ داروں
👇1/6
کے پر اسرار طور پر غائب ہونےکی افواہوں سے لوگوں میں بےچینی پیدا ہوئی ہےدوسری طرف آرمی پبلک اسکول کےسانحے میں مرنےوالے بچوں کےوالدین کی تنظیم کےعہدیدار نےاسے سازش قرار دیاھے
احسان اللہ احسان سرکاری حفاظتی تحویل ( ISI)سےفرار ہوئےجس کے بعد انکے والد، بھائی، چچا اور ایک بھتیجے
👇2/6
کو قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے مبینہ طور پر حراست میں لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا
شہداء کے والدین کو یقین ھے کہ پاکستانی سیکورٹی ادارے احسان اللہ احسان کے فرار میں ملوث ہیں
جب وہ سیکورٹی ادارےکی تحویل میں تھا اس کے اہل خانہ کو حیات آباد پشاور میں رہائش اور خصوصی
🌹3/6
تبدیلی کا سفر"ایاك نعبد واياك نستعين" سےشروع ہوا
"انا الله مع الصابرين" سےہوتا ہوا
"انا للله وانا اليه راجعون" کی طرف گامزن ھے
کیا “ سلیکٹرز “(امپائرز) کوئی شرمندگی محسُوس کررہے ہیں یا “چیف سلیکٹر“ ابھی تک اپنی پراڈکٹ پہ نازاں ہیں ؟
👇1/6
اس تباہی و بربادی کی ذمہ دار حکومت ہے یا #سلیکشن_کمیٹی
پاکستانیوں کو مدینےکا ٹکٹ دکھا کر کوفےمیں دھکیل دیاگیا ہے
پی ٹی آئی کو حکومت اگر 1947 میں بھی مل جاتی تب بھی انہوں نے یہی رونا تھاکہ انگریز پورا ملک تباہ کر گیا ہے
سروے کے مطابق عمران کو تمام ترقیاتی پروجیکٹ اور بیویاں
👇2/6
ایسی ملیں جنکا افتتاح پہلےسےہی کوئی کرچکا تھا
تبدیلی کا #کیڑا اب صرف ان لوگوں میں زندہ ھےجنکا جیب خرچ ابھی تک والدین یا محلےوالےاٹھا رہےہیں
تبدیلی لوٹوں سےشروع ہوئی ہالینڈ کی سائیکل سےہوتی ہوئی انڈوں، مرغیوں، کٹوں اور پھرIMF کی خودکشی تک پہنچ چکی ہے
مزید پیش قدمی جاری ہے
👇3/6
آصف زرداری اور عمران نےجو قرضے لئےانکا تو پتا نہیں کیا ہوا
لیکن نوازشریف نےٹوٹل قرض25 ارب ڈالر لیا ۔قرضے لےکر ڈالر کی قیمت سو سے نیچے رکھنے،حج سے لےکر آٹےتک سبسڈی دےکر اشیا کی قیمتیں کم رکھنےکےعلاوہ درج زیل منصوبےمکمل کئے
یہ لسٹ ان پراجیکٹس کی ھےجو مسلم لیگ ن کی حکومت
👇1/16
نےمکمل کئےہیں اور کام کر رہےہیں اگلی لسٹ انڈرکنسٹرکشن کی
ہائیxnڈرو 1) نیلم جہلم 2) گولن گول
3)پٹرند کشمیر 4) مرالہ ایکسٹینشن سیالکوٹ
5)نلتر 5 ایکٹینشن 6) رنولیا گلگت
کوئلہ
1)پورٹ قاسم
2)ساہیوال پاور پلانٹ
نیوکلئیر
1)چشمہ1 جو بنا 1999
2)چشمہ 4 جو بنا 2017
نیچرل گیس👇
👇2/16
نیچرل گیس 1) حویلی بہادر شاہ پلانٹ 2) بھکی (LNG) پلانٹ
ونڈ انرجی 1)3 نئے ونڈ انرجی پلانٹ 2)4 پرانے پلانٹس کی ریپئرنگ اور گورنمنٹ تحویل۔
سولر پراجیکٹس 1) پاکستان پارلیمنٹ کو سولر بجلی کی فراہمی
2)قائد اعظم سولر پارک
3)پاکستان اسلحہ فیکٹری واہ کو سولر بجلی پر منتقل کیا
👇3/16
مسلم لیگ ن کی قیادت سےدرخواست ھےکہ الیکٹیبلز اور شخصیت پرستی سےنکلنے کیلئےپارٹی کو گرائونڈ لیول تک منظم کیاجائے
مسلم لیگ ن، میاں نوازشریف اور
مریم نواز عوام کی مقبول ترین شخصیات ہیں @NawazSharifMNS @MaryamNSharif @CMShehbaz @rajawaseem1511
👇1/4
لیکن #پارٹی منظم نہ ہونے کی وجہ
سے ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے سےقاصر ھے
اسلئے قیادت سے درخواست ھےکہ پارٹی کو فعال کرنے کیلئے منظم کیاجائے
1۔ منتظم اور ایکٹو سیکریٹری جنرل نامزد کیاجائے
جسکی صرف ایک ذمہ داری ہو
پارٹی تنظیم سازی اور نگرانی
2۔ صوبائی سطح پر فعال اشخاص
👇2/4
کو نامزد کیاجائے
3۔ مرکزی صوبائی قیادت کی مشاورت سےضلعی عہدیدار نامزد کئےجائیں
4۔ مشاورت سےتحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر نامزدگیاں کی جائیں
5۔ یونین تحصیل ضلعی ڈویزن اور صوبائی دفاتر قائم کئےجائیں
اور MNA MPAs کی بیٹھکیں ختم کی جائیں
6۔ پارٹی کی ممبر سازی کی جائے
👇3/5