ٹائیر پھٹنے سے ایکسیڈینٹ ہوجاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ڈرائیور کی غلطی نہیں تھی بس تقدیر کا معاملہ تھا!!
میں نے کل اپنے پڑوسی ڈرائیور سے پوچھا، "ٹائر فیکٹری سے تیار ہونے کے بعد کتنے سالوں تک محفوظ رہتا ہے"؟
اس نے مجھے مریخ سے آئے کسی اجنبی کی مانند حیرت سے دیکھا، ۔⬇️ #حقیقت_شناس
اور ایک اظہارِ خوف کی کیفیت میں پوچها، "ٹائر کبھی غیر محفوظ بهی ہوتا ہے"؟
ابھی تک وہ پیشہ ورانہ طور پر آٹھ سال سے گاڑی چلا رہا ہے۔ مگر یہ نہیں جانتا تها کہ ہر ٹائر کی ایک ختم ہونے والی تاریخ ہے جس کے بعد اسے تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔ ⬇️
کیونکہ اس کے بعد ٹائر کے پهٹنے کا شدید اندیشہ ہوتا ہے جو دورانِ سفر انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
*یاد رکهیں بناوٹ کی تاریخ سے کسی بهی ٹائر کی محفوظ زندگی چھ سال تک ہوتی ہے۔* ⬇️
اب آپ سوچیں گے ٹائر تیار ہونے کی تاریخ کس طرح جان سکتے ہیں؟
یہ ہر ٹائر پر چار ہندسوں کے طور پر لکھی ہوتی ہے۔ پہلے دو ہندسے تیاری کے ہفتے کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ آخری دو تیاری کا سال بتاتے ہیں۔ ⬇️
یہ چار ہندسے ٹائر پر الگ لکهے ہوتے ہیں، ان کے ساتھ حروف تہجی شامل نہیں کیے جاتے۔ یاد رہے کچھ کمپنیاں چار ہندسوں سے پہلے اور بعد میں سٹار کا نشان (*) بهی بناتی ہیں۔
⬇️
مثال کے طور پر* اگر یہ چار ہندسے 4314 ہیں تو ان کا مطلب ہے کہ ٹائر سال 2014 کے 43 ویں ہفتہ یعنی ( نومبر کے تیسرے ہفتے) میں تیار کیا گیا تھا۔ ⬇️
یعنیاس ٹائر کی محفوظ میعاد 2020 کے 43 ویں ہفتہ میں ختم ہو جائے گی۔ لہذا آپ کو اس تاریخ کے بعد ٹائر بدلنا ہوگا۔
کچھ کمپنیوں کے ٹائر پر تیاری کی تاریخ نہیں بتائی جاتی۔ ⬇️
یہ ایک سنگین جرم ہے مگر چین کے کچھ برانڈز میں عام ہے۔ مینوفیکچرنگ کی تاریخ دیکهے بغیر ٹائر خریدنا ایسا ہی ہے جیسے مدت میعاد دیکهے بغیر ادویات کا استعمال کرنا۔ ⬇️
مگر میرا خیال ہے کہ یہ اس سے بھی بدتر ہے۔ کیونکہ خراب ادویات تو صرف آپ کو تکلیف پہنچا سکتی ہیں۔ جبکہ ٹائر کا پهٹنا گاڑی کے تمام مسافروں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتا ہے۔
⬇️
نوٹ:* اب جب آپ یہ جان چکے ہیں تو تهوڑی سی تکلیف کریں، اپنی گاڑی کے پاس جائیں، اور جهک کر اپنے ٹائر کی تیاری کی تاریخ کو چیک کریں، اور اس کے بعد سے 6 سال تک کی مدت میعاد یاد رکهیں، تاکہ آپ اور آپ کے پیارے ہر سفر میں محفوظ ہوں۔
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
دو عورتیں ٹرین میں سفر کر رہی تھیں
جو علیحدہ علیحدہ سٹیشن سے سوار ہوئیں
عورت عورت کو دیکھ خاموش نہیں رہ سکتی
انہوں نے بات شروع کی باجی آپ کہاں سے ہیں
میں گجرات سےاور آپ ؟ میں لاہور سے ۔۔
آپ کہاں جا رہی ہیں کراچی ،اور آپ ؟ میں بھی کراچی جا رہی ہوں۔⬇️
اس وقت میک اپ سے اتنا دھوکہ نہیں دیا جا سکتا تھا
کافی دیر بعد ایک نے پوچھا ،باجی آپ کے کتنے بچے ہیں؟
بولی میرے چار بچے ہیں ،اور آپ کے؟ میرے بھی چار ہیں ۔۔۔
میری بڑی بیٹی کھانا وغیرہ پکا لیتی ہے ،میں بہن سے ملنے کراچی جا رہی ہوں۔
⬇️
اچھا آپ کی بیٹی کی عمر کتنی ہے؟
ماشاء اللہ 15 سال کی ہے ،دوسری بولی۔۔۔۔
میرا بڑا بیٹا ہے ،ماشاء اللہ وہ بھی پندرہ سال کا ہی ہے
پھر ادھر کی باتیں وہ کرتیں رہیں لیکن آخری تجسس تب پورا ہوا ۔⬇️
شرابی کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ زندگی بہت آسان ہے۔
فقیروں، سادھوؤں یا سنیاسیوں کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ کو خیرات میں اپنا سب کچھ تحفے میں دینے کی خواہش محسوس ہوگی۔ #حقیقت_شناس
⬇️
لیڈر کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی تمام پڑھائی بیکار ہے۔
لائف انشورنس ایجنٹ کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ مرنا ہی بہتر ہے۔
تاجروں کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی کمائی بہت کم ہے۔
⬇️
سائنسدانوں کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ کو اپنی لاعلمی کا احساس ہوگا۔
اچھے اساتذہ کے سامنے 10 منٹ بیٹھیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ آپ دوبارہ طالب علم بننا چاہتے ہیں۔
⬇️
ملا نصرالدین کے گاؤں میں ایک اونچی جگہ تھی جہاں رات کے وقت تیز ہوائیں اور انتہائی سردی ہوتی تھی۔
ملا کے دوستوں نے کہا:
ملا ، اگر آپ رات کو اُس پہاڑی پر آگ کے استعمال کے بغیر ٹھہر سکتے ہیں ،
⬇️
تو ہم آپ کو ایک سونے کا سکہ دیں گے ، بصورت دیگر آپ ہم سب کو ایک دن کا کھانا کھلانا پڑے گا۔ملا نصرالدین نےہامی بھر لی ،
رات وہاں گئے صبح تک اس پہاڑی پر رہے اور سردی برداشت کی
اور جب وہ صبح آئے تو انھوں نے دوستوں سے کہا : #حقیقت_شناس
⬇️
میں جیت گیا ہوں اب مجھے سونے کا سکہ دیں۔
وہ بولے:
ملا ، کیا تم نے آگ استعمال نہیں کی؟
ملا نے کہا: " نہیں ، صرف دُور ایک گھر میں کھڑکی کے آس پاس روشنی تھی اور یہ واضح تھا کہ وہاں ایک شمع روشن تھی "⬇️
. ایک لڑکا ٹماٹر 🍅 سے بھری ٹوکری سائیکل پر رکھ کر لے جا رہا تھا کہ اچانک پتھر سے ٹکرانے سے ٹوکری گر گئی اور بہت سارے ٹماٹر گرکر پھوٹ گئے.
بھیڑ اکٹھا ہوئی اور سب لوگ چِلّانے لگے، دیکھ کر چلو بھائی کتنی گندگی کر دی.
تبھی ایک وکیل نے بھیڑ سے نکل کر کہا، #حقیقت_شناس
⬇️
ارے بھائی اتنا کیوں چلّا رہے ہو، گندگی پھر بھی صاف ہو جائے گی لیکن یہ سوچو کہ اس کا مالک اس کی کیا حالت کرے گا،
اس کی پگار میں سے پیسے کاٹ لے گا. اس بیچارے کی کچھ مدد کرو، اور وکیل نے اپنی طرف سے 10 روپئے دے دئیے، اور ساتھ ہی لوگوں نے بھی ہمدردی جتاتے ہوئے اپنے طور سے اس کی مدد کردی.
کچھ لوگوں سے اللہ انکی انا مانگتا ہے، کچھ سے اللہ انکا مال مانگتا ہے،
کچھ سے نفس، کچھ سے جان، کچھ سے جاہ، کچھ سے عزت، کچھ سے صحت،
کچھ سے دنیا، کچھ سے رغبت، اور کچھ سے اللہ انکا محبوب مانگتا ہے، کچھ سے انکا دل مانگ لیتا ہے۔۔۔۔
انکی محبت مانگ لیتا ہے۔ ⬇️ #حقیقت_شناس
اللہ کے بندوں کی سب آزمائشیں اللہ کے قریب کرنے کے لیئے ہوتیں ہیں، جو انا، مال، نفس، جاہ، جلال، عزت، رتبہ، رغبت، محبوب اللہ نے دیا اسی اللہ نے دل بھی دیا تو جو اللہ کا ہو اللہ اسے مانگنے کا حق رکھتا ہے،
⬇️
تو امانت مانگنے پر ہر گلے شکوے سے بے نیاز امانت صرف وہی لوٹاتے ہیں جو اللہ کے بندے ہوتے ہیں۔
اللہ کے معاملوں میں بدلے کی چاہ تو فقط تاجر رکھتے ہیں، محبت والے تو فقط اللہ کی چاہ پر الحمدللہ لبیک کہتے حاضر ہوتے ہیں ۔۔
⬇️
والدین کے اکلوتے بیٹے اور دو بہنوں کے اکلوتے پڑھے لکھے بھائی جنید کا اپنے محلے کے ایک نوجوان سے جھگڑا ہو گیا. ہاتھا پائی ہوئی اور کچھ گالیوں کا تبادلہ بھی ہوا.جنید گھر آیا اور اپنے کمرے میں بیٹھ گیا. اس نے اپنے دشمن کو مارنے کا فیصلہ کر لیا اور الماری سے پستول نکال لیا. 👇
اچانک اسے اپنے ایک دوست کی نصیحت یاد آ گئی. دوست نے اسے ایسا کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے 30 منٹ کے لئے واردات کے بعد کی صورتحال تصوراتی طور پر دیکھنے کا کہا تھا.
👇
جنید نے تصور میں اپنے دشمن کے سر میں تین گولیاں فائر کر کے اسے ابدی نیند سلا دیا. ایک گھنٹے بعد وہ گرفتار ہو گیا. 👇