حسن الصباح
تھریڈ 2

اس زمانے میں مصر پر فاطمی خاندان کی حکومت تھی جو اسماعیلی تھے۔ حسن 1078ء میں قاہرہ پہنچ گیا فاطمی دربار میں اس کی بڑی آؤ بھگت ہوئی حسن نے مصر میں تین سال گزارے لیکن اس دوران فاطمیوں کے سپہ سالار بدر الجمالی، حسن کے مخالف ہو گئے اور اسے زنداں میں ڈال دیا

1👇
گیا
اتفاق سے زنداں کا مینار گر پڑا اس واقعے کو حسن کی کرامت سمجھا گیا اور اسے باعزت رہا کر دیا گیا
حسن نے مصر میں مزید قیام مناسب نہیں سمجھا وہ ایران لوٹ گیا اور اگلے نو برسوں تک مختلف علاقوں میں دعوت و تبلیغ میں مگن رہا رفتہ رفتہ اس نے اپنی توجہ رودبار صوبے کے علاقے دیلمان

2👇
پر مرکوز کرنا شروع کر دی۔ یہاں اسے کوہ البرز کی برفانی چوٹیوں میں گھرا ہوا ایک قلعہ نظر آیا جو ان کے مستقبل کے منصوبوں کے لیے نہایت سودمند ثابت ہو سکتا تھا
بظاہر تو لگتا ہے کہ اس قلعے کا نام موت یعنی مرنے سے متعلق ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ الموت مقامی زبان کے الفاظ

3👇
"الا" اور "آموت" سے نکلا ہے دیلمانی زبان میں "الا" عقاب ہے اور آموت (فارسی میں آموخت) کا مطلب ہے سیکھنا
ہلاکو خان کے درباری مورخ عطا ملک جوینی نے اس قلعے کا دورہ کیا تھا
وہ اپنی کتاب "تاریخِ جہاں گشا" میں لکھتا ہے
"الموت ایک ایسے پہاڑ پر واقع ہے جس کی شکل گھٹنوں کے بل

4👇
بیٹھے ہوئے اونٹ کی مانند ہے قلعہ جس چٹان پر تعمیر کیا گیا ہے اس کے چاروں طرف ڈھلوانیں ہیں صرف ایک تنگ راستہ ہے جس کا بڑی آسانی سے دفاع کیا جا سکتا ہے"
حسن نے قلعہ الموت کے آس پاس کے علاقے میں ڈیرے ڈال دیے ان کا پیغام زور پکڑتا گیا خود قلعے کے اندر اسکے حواریوں کی اتنی اکثریت

5👇
ہو گئی کہ قلعہ دار حسین مہدی کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہ رہا کہ وہ قلعے کا اختیار حسن کے حوالے کر کے وہاں سے رخصت ہو جائے۔ یہ واقعہ سنہ 1090ء کا ہے
حسن الصباح نے قلعہ الموت کو اپنا مرکز بنا کر آس پاس کے وسیع علاقے میں اپنا پیغام پھیلانے کا کام شروع کر دیا
کچھ ہی عرصہ گزرا

6👇
تھا کہ آس پاس کے کئی قلعے اسکے قبضے میں آ گئے چند برسوں کے اندر تقریباً تمام رودبار اور پڑوسی علاقوں میں حسن کی عملداری قائم ہو گئی
اسکے انہماک و ارتکاز کا یہ عالم تھا کہ وہ الموت میں آ جانے کے بعد 35 برس تک قلعے سے باہر نہیں گیا، بلکہ اپنے گھر سے بھی صرف دو بار باہر نکلا

7👇
تاریخ دان رشید الدین ہمدانی "جامع التواریخ" میں لکھتے ہیں کہ وہ اپنی موت تک اپنے گھر ہی میں رہا جہاں وہ اپنا وقت مطالعے، دعوت تحریر کرنے، اپنی عملداری کا نظم و نسق چلانے میں گزارتا رہا
سلجوق سلطان ملک شاہ نے اپنے سرحدی علاقے چھن جانے کی خبر سن کر حسن الصباح کی سرکوبی کے

8👇
لیے 1092ء میں ایک لشکر بھیجا جس نے الموت کا محاصرہ کر لیا۔ لیکن سات ہزار فٹ کی بلندی پر واقع یہ قلعہ ناقابلِ تسخیر تھا
دوسری طرف آس پاس کے علاقوں سے حسن کے ماننے والوں نے شاہی لشکر کو اس قدر زچ کیا کہ اسے چار ماہ کے بعد لوٹتے ہی بنی

نوٹ: مزید اگلے تھریڈ میں

9✍️

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Ather Hameed

Ather Hameed Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @ather_hameed

1 Jan
سچی جھوٹی کہانی

ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش کیلئے ایک بڑا افسر آیا، جو تازہ تازہ ریٹائر ہوا تھا
ہر شام سوسائٹی پارک میں گھومتا، دوسروں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا اور کسی سے بات نہیں کرتا تھا
ایک دن وہ ایک بزرگ کے پاس باتیں کرنے کے لئے بیٹھ گیا اور پھر اس کے ساتھ روزانہ

1👇
بیٹھنے لگا۔اسکی گفتگو کا ہمیشہ ایک ہی موضوع رہتا تھا
میں اتنا بڑا افسر تھا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا یہاں میں مجبوری وغیرہ میں آیا ہوں
اور وہ بزرگ اسکی باتیں سکون سے سنتے تھے
ایک دن جب افسر نے دوسرے ساتھی کے بارے میں کچھ جاننے کی خواہش کی تو بزرگ نے وضاحت کی

2👇
ریٹائرمنٹ کے بعد ہم سب فیوز بلب کی طرح ہوجاتے ہیں اسکی اب کوئی اہمیت نہیں رہتی کہ یہ بلب کتنی وولٹیج کا تھا، کتنی روشنی اور چمک دیتا تھا، فیوز ہونےکے بعد اس بات سےکوئی فرق نہیں پڑتا
میں گذشتہ 5 سالوں سے سوسائٹی میں رہ رہا ہوں اور کسی کو یہ نہیں بتایا کہ میں دوبار پارلیمنٹ کا

3👇
Read 6 tweets
1 Jan
حسن الصباح
تھریڈ 1

12ویں صدی عسیوی میں ایران کے علاقے رودبار کے قلعۂ الموت میں حسن بن صباح نے ایک مصنوعی جنت قائم کی تھی جہاں وہ نوجوانوں کو ورغلا کر انھیں حکمرانوں علما اور دوسرے مخالفین کے قتل کے لیے بھیجتا تھا

یہ حسن بن صباح کون تھا ؟

اسکا اصل نام حسن الصباح تھا اور

1👇
وہ 1150ء کی دہائی میں ایرانی شہر قم میں ایک عرب شیعہ خاندان میں پیدا ہوا لڑکپن ہی میں ان کے والد "رے" چلے گئے یہاں نوجوان حسن نے رائج علوم میں تیزی سے مہارت حاصل کرنا شروع کی
اپنی آپ بیتی "سرگزشتِ سیدنا" میں وہ لکھتا ہے

"سات برس کی عمر سے مجھے علوم کی مختلف شاخوں سے گہرا

2👇
لگاؤ تھا اور میں مذہبی رہنما بننا چاہتا تھا 17 سال کی عمر تک میں نے خاصا علم حاصل کر لیا تھا"
علوم کی یہ شاخیں دینیات کے علاوہ فلکیات، علمِ ہندسہ (جیومیٹری) منطق اور ریاضی تھیں
اسی دوران ان کی ملاقات امیرہ زراب نامی اسماعیلی داعی سے ہوئی حسن اس سے متاثر ہو کر اسماعیلی ہو گیا

3👇
Read 7 tweets
1 Jan
میں آپ کو بار بار سمجھاتا رہتا ہوں کہ آپ اچّھے انسان بن جاؤ
فقیری، درویشی، تو نام ہی ہیں اصل میں تو آپ انسان ہیں
انسان ہی دانا انسان اور نیک انسان بنتا ہے پھر وہ انسان جتنا جتنا صاف ہوتا جائے، اس کو مقام ملتا جائے گا، رہنا اس نے انسان ہی ہے
اچّھا انسان کیسے بنتا ہے؟
ایک نے

1👇
برا سلوک کیا اور دوسرے نے اچّھا سلوک کیا۔ اس طرح وہ نیک بن گیا
ایک بچے نے دوسرے کو گالی دی دوسرے بچے نے کہا میں تمہیں گالی نہیں دے سکتا کیونکہ میرے ابا جان مجھے دیکھ رہے ہیں اور میں ان سے ڈرتا ہوں
تو آپ بھی یہ کہو کہ میں لوگوں کو تباہ کر دیتا لیکن میں اللّٰه سے ڈرتا ہوں

2👇
آپ کسی آدمی سے برائی نہ کرو کیونکہ آپ برے بن جائیں گے
کوئی پتہ نہیں کہ وہ آدمی کل کو نیک بن جائے اور بزرگ ہو جائے
آپ بزرگی کا دعوی کرنا چھوڑ دو اور دوسرے کو معاف کر دو، ایک دوسرے کو کاٹنا چھوڑ دو
آپ یہ سب کچھ خدا کی نگاہ سے دیکھو، پتہ نہیں وہ کون ہے، پتہ نہیں کیا کہتا ہے،

3👇
Read 4 tweets
31 Dec 21
تَنَم فَرسُودَہ جَاں پَارہ
زِھِجراں یا رَسُول اللہ
میرا جسم ناکارہ اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا ہے
آپ کی جدائی میں،اے اللہ کے پیارے نبی

دِلَم پَژ مُردَہ آوارَہ
زِعصیَاں یَارسُول اللہ
میرا دل بھٹک رہا اور دل کا پھول مُرجھا چکا ہے
گُناہوں کہ بوجھ سے،اے اللہ کے پیارے نبی

1👇
زِکردہ خویش حَیرانم
سِیاہ شد روز عِصیَانَم
میں نے جو کچھ کیا ہے بہت حیران ہوں
روزِحساب میرا اعمال نامہ گناہوں کی بہتات سے سیاہ ہوگا

پَشیمَانم پَشیمَانم
پشِیماں یَا رسُول اللہ
میں انتہائی پشیماں اور سخت شرمندہ ہوں
پشیمان ہی پشیمان ہوں،اے اللہ کے پیارے نبی

2👇
زِجَامِ حُبِّ تومَستَم
بَہ زَنجیرِ تو دِل بَستَم
آپ کی محبت میں،میں مَست ہوں
آپ کے عشق کی زنجیر سے میرا دل بندھا ہوا ہے

نمی گویم کہ مَن ھستم
سُخن دَاں یَا رسُول اللہ
میں عاجز اور مِسکین کوئی دعویٰ نہیں کرتا کہ میں
ایک بہت بڑا شاعرہوں،اے اللہ کے پیارے نبیؐ

3👇
Read 5 tweets
31 Dec 21
انسانیت کی ایک اور جست ہے

25 دسمبر 2021 ناسا نے دنیا کی سب سے جدید دوربین خلا میں بھیج دی، ہبل سپیس ٹیلی سکوپ کی جگہ لینے والی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ بیس سال میں تیار ہوئی ہے ، دس ارب ڈالر مالیت کی یہ دوربین انسانی تاریخ کی جدید ترین اور حساس ترین خلائی دوربین کا ہے

1👇
اربوں کلومیٹر دور کسی سیارے پر اگر زندگی ہوئی تو یہ دور بین اسے بھی دیکھ لے گی
یہ سیاروں اور ستاروں کے کیمیائی اجزا کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے
ہبل زمین سے صرف ساڑھے پانچ سو کلومیٹر دور زمین ہی کے گرد گھومتی تھی جب کہ 2 کلو واٹ طاقت استعمال کرنے والی جیمز ویب

2👇
زمین سے پندرہ لاکھ کلومیٹر دور زمین کے گرد گھومنے کے بجائے سورج کے گرد گھومے گی
یہ 29 دنوں میں اپنے مدار میں پہنچ جائے گی
جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کو کام شروع کرنے کے لئے منفی 223 ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹھنڈا ہونا پڑے گا
29 دن بعد جب یہ اپنی منزل پر پہنچے گی تو مزید پانچ مہینے

3👇
Read 5 tweets
30 Dec 21
اپنی کم آمدن پر غم نا کریں ہوسکتا ہے آپکو روپے کے بدلے کچھ اور قسم کا رزق دے دیدیا گیا ہو

رزق کے لئے مال کا ہونا شرط نہیں

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کسی کو رزق کی صورت اچھا اخلاق یا حسن و جمال دے دیا گیا ہو

کسی کو رزق کی صورت میں عقل و دانش نرم مزاجی
اور تحمل عطا دے

1👇
کسی کو رزق کی صورت میں بہترین شخصیت کا حامل شوہر یا بہترین خصائل و اخلاق والی بیوی مل جاے
مہربان کریم دوست اچھے رشتہ دار یا نیک و صحت مند اولاد مل جاے

کسی کو رزق کی صورت علم نافع دے دیا گیا ہو اور اُسے رزق کی صورت لمبی عمر دے دی گئی ہو

کسی کو رزق کی صورت ایسا پاکیزہ

2👇
دل دے دیا گیا ہو جس سے وہ لوگوں میں محبت اور خوشیاں بانٹتا پھر رہا ہو

کسی کو رزق کی صورت ذہنی سکون دے دیا گیا وہ شخص بھی تو خوش نصیب ہی ہے جس کو ذہنی سکون عطا کیا گیا ہو

کسی کو رزق کی صورت نیک و سلیم طبع عطاکی گئی ہو
وہ شخص اپنے ارد گرد خیر بانٹتا پھر ے

3👇
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(