#ginger ‼️ادرک
تصدیق شدہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں صرف 9 ایکڑ رقبے پرادرک کاشت کی جارہی ہے۔
ادرک کو جنس کے گروپ نمبر 0910میں شامل کیاگیا ہے۔ پاکستان نے سال 2020 اور 2021 میں اس گروپ میں شامل اجناس جیسا کہ ادرک، زعفران، ہلدی اور کچھ دیگر اجناس
کی سالانہ امپورٹ پر 82ملین امریکی ڈالر خرچ کئے ہیں، جس میں بڑا حصہ ادرک کا ہے، جس پر کم و بیش 60 ملین امریکی ڈالر خرچ کئے گئے۔

2018 میں ادرک کی مارکیٹ 2.16 ارب امریکی ڈالر تک کی تھی جو سال 2023 تک 3.42 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جانے کی امید کی جارہی ہے۔
بیج کا انتخاب اور شرح بیج:۔‼️ بیج خریدتے وقت یہ خیال رکھیں کہ ادرک تازہ ہو، اس کی آنکھیں صحیح و سالم ہوں اور چھلکا اترا ہوا نہ ہو۔ کچے ادرک کا چھلکا آسانی سے اتر جاتا ہے جو بیج کیلئے اچھا نہیں ہوتا اس لئے پوری طرح پکا ہوا ادرک بیج کیلئے استعمال کریں۔
بیج کیلئے اچھے اور پختہ ادرک کی پہچان یہ ہے کہ اوپر سے اس کا چھلکا پختہ ہو اور جب اس کو توڑا جائے تو اندر سے ریشہ دار ہو۔ ایک ایکڑ رقبہ کی کاشت کیلئے 640 سے 720 کلوگرام ادرک درکار ہوتا ہے۔
تیاری بیج اور اس کا پھوٹانا:۔‼️ ادرک کے بیجوں کو کاٹ کر 25 سے 30 گرام کے چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں تقسیم کر لیں اور خیال رکھیں کہ ہر ٹکڑے پر کم از کم ایک یا دو صحیح آنکھیں موجود ہوں تاکہ بجائی کرنے پر ان کی نشوونما ہو سکے۔
کاشت سے قبل بیج کا پھوٹانا بہت ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر گٹھیوں کا اگاؤ بمشکل 42 فیصد ہوتا ہے اور کھیت میں پودوں کی تعداد پوری نہ ہونے کی بنا پر پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ اگر بیج کو پہلے ریت یا برادہ میں دبا کر پھوٹا لیا جائے تو اگاؤ 80 فیصد تک ہو جاتا ہے۔
کسی کمرے میں بیج کو پھوٹانے کیلئے اس طرح رکھیں کہ نیچے ریت یا برادہ کی پانچ سے ساڑھے سات سینٹی میٹر موٹی تہہ بچھا ئیں۔ اس تہہ پر بیج رکھ کر دوبارہ ریت یا برادہ سے ڈھانپ دیں۔ اگر بیج زیادہ ہو تو اس کو اس قسم کی بہت سی تہوں میں اوپر نیچے رکھ دیں اور پھر پانی کا چھڑکاؤ کر دیں۔
اس کے بعد ہر تیسرے یا چوتھے روز پانی کا ہلکا سا چھڑکاؤ کرتے رہیں تاکہ نمی برقرار رہے۔ یہ عمل کرنے سے موسم کے مطابق 10 سے 15 دنوں میں بیج پر موجود آنکھوں کی جگہ چھوٹے چھوٹے شگوفے نکل آتے ہیں۔ اس طرح سے پھوٹا ہوا بیج کاشت کیلئے بہت موزوں ہوتا ہے
سایہ :۔‼️ ادرک کی کاشت کیلئے چھدرے سایہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ دیسی آم، امرود، لوکاٹ، بیری، ہرڑ اور آملہ کے درختوں کا سایہ بہت موزوں ثابت ہوتا ہے۔ سایہ دینے والے درخت کم از کم 7-6 میٹر اونچے ہوں اور ان کی شاخیں اوپر سے ایک دوسرے کے ساتھ ملی ہوئی ہیں
کیونکہ ان میں سے زیادہ دھوپ سے پودوں کی بڑھوتری اور نشوونما رک جاتی ہے اور با لآخر پودے سوکھ جاتے ہیں
ادرک کے پودوں کو لُو کے مہلک اثرات سے بچانے کیلئے جگہ کا انتخاب باغ کے درمیان میں کریں تاکہ کسی سمت سے بھی گرم ہوا یعنی لُو ان تک نہ پہنچ سکے۔
پیوندی آم، کنو، مسمی، مالٹا، جنتر اور لیچی کے درختوں کا سایہ ادرک کی کاشت کیلئے ناموزوں ہوتا ہے کیونکہ ان کا سایہ زیادہ گھنا اور شاخیں بہت نیچی ہوتی ہیں
اور جڑیں زمین کی اوپر والی سطح میں ہی پھیلی ہوئی ہوتی ہیں جو تمام خوراک خود لے لیتی ہیں۔
لہٰذا ادرک کے پودوں کو مناسب روشنی اور خوراک مہیا نہیں ہو سکتی
سایہ زیادہ گھنا نہیں ہونا چاہیے تاکہ مناسب روشنی اور ہوا کا گزر ہوتا رہے اور نہ ہی بہت زیادہ چھدرہ کہ دھوپ کی وجہ سے پودے سوکھ جائیں
گرین شیٹ ٹنل فارمنگ بہترین پیداوار دیتا ہے
زمین اور اس کی تیاری:۔ ‼️ادرک کی کاشت کیلئے زرخیز میرا زمین جس میں پانی کا نکاس اور ہوا کا گزر اچھا ہو، موزوں ہوتی ہے۔ کلر اور سیم زدہ زمین میں ادرک کی کاشت بالکل ناممکن ہو جاتی ہے۔کاشت سے ڈیڑھ ماہ پیشتر زمین کو اچھی طرح ہموار کر کے اس میں 6 سے 15ٹرالی گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالیں
کھیت میں 3-2 بار ہل
چلائیں اور سہاگہ دے کر زمین کو اچھی طرح تیار کر لیں۔ ادرک کی کاشت میں گوبر کی کھاد کو بہت اہمیت حاصل ہے اس کے بغیر پودوں کی نشوونما اور پیداوار بہت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ کاشت سے قبل کھاد کی مذکورہ مقدار ضرور ڈالیں
وقت کاشت:۔‼️ ادرک کی کاشت پنجاب سندھ ۔
میدانی علاقوں میں 15 جنوری , فروری مارچ اور پہاڑی علاقوں میں مارچ سے مئی کے آخر تک کاشت کی جاسکتی ہے تاہم گرم اورخشک لوچلنے سے پہلے ادرک کاشت کرلینا چاہیے
وقت برداشت ‼️دسمبر سےآخر فروری
9سے 11ماہ کی فصل ہے،(چار ماہ بعد قابل استعمال ہنڈیا)
طریقہ کاشت:۔ ‼️اس کی کاشت ہموار زمین پر بنائی ہوئی مستطیل نما (4 سے 6 میٹر لمبی اور 2 سے 3 میٹر چوری) کیاریوں میں کریں۔ لائن سے لائن کا فاصلہ 40 سے 45 سینٹی میٹر اور پودے سے پودے کا فاصلہ 15 سے 20 سینٹی میٹر رکھیں اور بیج کو 2 سے 3 سینٹی میٹر گہرا دبا دیں
۔ زیادہ گہرا دبانے کی صورت میں بیج کی قوت روئیدگی متاثر ہوتی ہے جس سے کھیت میں پودوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے اور پیداوار پر برا اثر پڑتا ہے
بیخ پوشی:۔‼️ ادرک کی کاشت میں بیخ پوشی کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اس کے بغیر ادرک کا اگاؤ بہت بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ بیخ پوشی کرنے سے ایک تو زمین کا وتر جلد خشک نہیں ہوتا دوسرے زمین کی بردگی نہیں ہوتی اور ادرک کا اگاؤ بھی اچھا ہوتا ہے
اس لئے ادرک کی کاشت کے فوراً بعد زمین کو لکڑی کے برادے، کماد کی کھوری، چاول کی پرالی، پھک، گوبر کی گلی سڑی کھاد یا گھاس سے ڈھانپ دیں۔ بیخ پوشی کیلئے لکڑی کا برادہ سب سے اچھا ہوتا ہے علاوہ ازیں کھوری اور پھک سے بھی اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ بیخ پوشی تمام زمین پر یکساں کریں
اور کوئی جگہ اس کے بغیر خالی نہ چھوڑیں
۔ کھوری اور پرالی کی تہہ 2 سے 3 سینٹی میٹر اور برادے یا پھک کی تہہ 2 سینٹی میٹر بچھائیں
آ بپاشی :- ‼️ادرک کو پہلا پانی بوائی کے فوراً بعد اور اس کے بعد 7دن کے وقفہ سے آبپاشی کریں اس بات کا خیال رکھیں کہ فالتو پانی زیادہ دیر تک کھیت میں کھڑا نہ ہونے پائے کیونکہ اس سے ادرک کے پودے سوکھ جاتے ہیں
گوڈی و جڑی بوٹیوں کی تلفی:۔ برسات کا موسم شروع ہونے پر فصل میں پہلی گوڈی کر کے تمام جڑی بوٹیاں نکال دیں۔ اس کے بعد مناسب وتر میں 2 گوڈیاں کریں اور اگر ممکن ہو تو گوبر کی گلی سڑی کھاد بحساب ایک ٹن فی کنال ملا دیں
ادرک کی جڑیں بہت نازک ہوتی ہیں اس لئے گوڈی گہری نہ کریں
برداشت:۔ ‼️دسمبر کے مہینے میں جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اور ٹہنیاں نیچے گر پڑیں تو فصل برداشت کیلئے تیار ہو جاتی ہے۔ فصل کی برداشت کسّی یا کھرپے کی مدد سے نہایت احتیاط سے کریں تاکہ گٹھیاں زخمی نہ ہوں
زخمی گٹھیاں سٹور میں جلد خراب ہو جاتی ہیں جس سے منڈی میں اچھی قیمت نہیں ملتی
اگر اگلی فصل لگانے کیلئے بیج تیار کرنا ہو تو فصل کی برداشت فروری کے آخری ہفتہ میں کریں۔ اس دوران خیال رکھیں کہ بارش ہونے کی صورت میں پانی زیادہ دیر تک کھیت میں کھڑا نہ ہونے پائے۔ اس سے گٹھیوں کے زمین میں ہی گل سڑ جانے کا امکان ہے
دوسری صورت میں ماہ دسمبر میں فصل کی برداشت کرنے کے بعد اچھی اچھی گٹھیوں کا چناؤ کریں
پاکستان میں اس کی کم ازکم قیمت 500 روپے فی کلو ہے ۔ایکڑکم از کم 10000 کلو سے 15000 کلو تک پیدوار دیتاجو اگر 200 روپے فی کلو کے حساب سے بھی فروخت کریں تو 20 لاکھ سے 30 لاکھ روپے کما سکتے ہیں

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Mohsin

Muhammad Mohsin Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Muhamad__Mohsin

24 Dec 21
2018 میں دنیا بھر کے کارخانوں میں اکیس کروڑ ٹن یوریا تیار کی گئی. جس کی تیاری میں فضا سے لگ بھگ نوکروڑ ٹن نائٹروجن لیکر استعمال کی گئی۔
اب سنیں. جب بادلوں میں بجلی چمکتی ہے تو ایک بار چمکنے سے سینکڑوں کلوگرام نائٹروجن ایٹمی شکل میں تبدیل ہوکر آکسیجن کے ساتھ
اور پھر بادلوں میں موجود پانی کے ساتھ تعامل کرکے حیات کیلئے قابل استعمال جڑی نائٹروجن یعنی نائٹریٹس بناتی ہے.

ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں سال بھر میں بادلوں کے چمکنے سے بننے والے نائٹریٹس کی مقدار باسٹھ کروڑ ٹن ہے. جس کیلئے دس کروڑ ٹن نائٹروجن استعمال ہوتی ہے
آسان لفظوں میں بادلوں کے محض ایک عمل یعنی بجلی چمکنے سے دنیا بھر کی ساری یوریا کمپنیوں سے زیادہ نائٹروجنی کھاد دنیا کو مہیا ہوتی ہے.. اور وہ بھی بالکل مفت…۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔😮😮
Read 4 tweets
24 Dec 21
#آرگینک N.P.K بنانے کا طریقہ
1- دس 10 لیٹر پانی
2- ایک کلو گُڑ
3-ایک کلو گوبر
4-ایک کلو مٹی
5-آدھا کلو بیسن
گوبر جتنا تازہ ہوگا اتنا اچھا ہے ۔اور گُڑ جتنا پرانا ہو ، انسان کے استعمال کا نہ ہو وہ سب سے صحیح ہے گُڑ کو پہلے سے پانی میں بھگو کر بھی رکھ سکتے ہیں
سب سے پہلے پانی میں بیسن ڈالیں اسے اچھی طرح ہلائیں پھرگُڑ ڈالیں اس کوبھی صحیح مکس کریں،اس کے بعد گوبر ڈالیں اور اسے 2 منٹ تک ہلائیں ہر چیز صحیح مکس ہو تب مٹی تھوڑی تھوڑی کرتے ہوئے ڈالیں اور ہلاتے جائیں اور پھر اسے سایہ دار جگہ میں رکھیں اور اوپرکوئی کپڑا ڈالیں جس سے ہواگزرتی ہو ۔
چار دن تک اسے دن میں کئی بار ہلاتے رہیں..
#نوٹ ۔ ہلانا ہمیشہ کلاک وائز ہے ، شروع سے چار دن تک ۔
#استعمال_کرنے_کا_طریقہ۔۔
پانچ لیٹر پانی میں ایک کپ ڈال کر ہر 15 سے 20 دن بعد استعمال کریں ۔
Read 4 tweets
9 Dec 21
CSDaV‼️ سٹرس پودوں کا اچانک مرنا
Citrus Sudden Death associated (Virus)
یہ سٹرس کی ایسی بیماری ہے جو پودے کو تو مارتی ہی مارتی ہے لیکن اگر بروقت تدارک نا کیا جائے تو کسان کی بھی محنت دنوں کے اندرمٹی میں ملا دیتی ہے جوان پودے 3-4 دن میں بالکل مرجھا جاتے ہیں
اس کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نا ہوا ہے ،لیکن چند کام کر لینے سے کافی حد تک اس پر قابو پایا جا سکتا ہے جیسا کہ سال میں ایک مرتبہ جنوری،فروری یا اگست ،ستمبر میں میٹالکسل + مینکوزیب 1.5 کلو گرام اور کلورپیری فاس 1.5 لیٹر فلڈ کرنا ۔۔۔
اس سے نا صرف پودے آہستہ مرجھاؤ(Slow Decline) ,اچانک موت ( Sudden Death) سے بچ جائیں گے بلکہ گوند نکلنا ( Gummious) سے بھی محفوظ رہیں گے ۔۔۔
2,3 مرتبہ سال میں فوسٹیال ایلومنیم / ایلیٹ کی سپرے اور تنوں پر بورڈوپیسٹ بھی اس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں موثر ثابت ہوتے ہیں
Read 5 tweets
9 Dec 21
#DormancyPeriodofcitrus
نومبر سے جنوری کے آخر تک 'سڑس "پودے خوابیدگی حالت میں ہوتے ہیں اس حالت میں نہ پودا گروتھ کرتا ہے اور نہ ہی پھل گروتھ کرتا ہے نومبر سے جنوری خوابیدگی حالت میں پودوں کا پانی بند رکھیں
کسی کھاد کا استعمال نہ کریں Image
خوابیدگی کے دوران آبپاشی جاری رکھی جائے گی تو پودا نئی منزلیں بنانا جاری رکھے گا جس سے پودا پھل کی طرف نہیں بلکے گروتھ کی طرف جائے گی
اگر پودوں سے پھل اتار لیا ہے اگلے سال کے لئے اچھا پھل حاصل کرنے کے لئے کانٹ چھانٹ کا کام پودوں پر شروع کروائیں Image
پودوں کو پانی کا سٹرکچر تبدیل کریں جس سے آپ کے پودے80پرسنٹ بیماریوں سے صاف ہو جائیں گے پودوں کی جہاں کینوپی ختم ہو رہی ہواس کے نیچے پودے کے پانی کا دور بنائے اور پودے کی کنوپی کے نیچے والے حصے پر پانی نہ جائے بورڈو پیسٹ اور بورڈو مکسچرکے سپرے کریں یاکاپر بیس زہر سپرے کریں Image
Read 5 tweets
8 Dec 21
#DormancyPeriodofPlants
پودوں کا ڈار مینسی
ٹائم ‼️
سردیاں آ رہی ہیں اکثرپودے ڈارمینسی میں چلے جائیں گے۔پودے کی ڈارمینسی کیا ہے آئیں آپکو سمجھاتے ہیں ۔
ڈارمینسی والے پلانٹس مثلاً انگور، انجیر، انار ، اڈیلیم ، چمپہ ، وغیرہ اور بھی بہت سے ہیں Image
جب سردیوں کا آغاز ہونے لگتا ہے اور دن کا درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ اور پھر اس سے بھی نچے آ جاتا ہے تو پودوں کی جڑیں زمین ٹھنڈی ہونے کی وجہ سے خوراک پانی لینا بند کر دیتی ہیں ۔ اور پھر پودے اپنی خوراک اپنی نرم شاخوں اور کونپلوں سے واپس اپنی باڈی میں کھینچنا شروع کر دیتے ہیں
کیونکہ سب سے زیادہ نیوٹرینٹس انہی شاخوں میں ہوتے ہیں ۔جب نیوٹرینٹس کا فلو واپس مین سٹیمز کی طرف ہو جاتا ہے توپتے پیلے ہو کر گرنے لگتے ہیں اور باریک شاخیں سوکھنے لگتی ہیں اورپودے گنجے ہو کر سوکھے کی
شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔
Read 8 tweets
7 Dec 21
انگور کی کٹنگ لگانے کا طریقہ ‼️
1_کٹنگ کی لمبائی کم سے کم 8 اِنچ اور زیادہ سے زیادہ 13 اِنچ ہونی چاہیے ۔
2_ایک سال پُرانی شاخ کی کم از کم پنسل جتنی موٹی کٹنگ ہونی چاہیے جس پر کم از کم تین سے چھ نوڈ (آنکھیں) ہوں ۔
3_کٹنگ کو نیچے سے 45 ڈگری کاٹ لیں ۔
4_کٹنگ کو فنگس سے محفوظ رکھنے کے لیےکم از کم 8 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے ایک لیٹر پانی میں ایک چائے کا چمچ دار چینی پوڈر مکس کر کے دو سے چار اِنچ تک ڈپ کریں ۔
5_ کٹنگ کو مٹی میں لگانے سے پہلے نیچلے حصے میں ایک اِنچ شہد لگائیں ۔
6_75 پرسنٹ بھل مٹی اور 25 پرسنٹ ڈیکمپوز گائے کا گوبر مکس کرکے اس میں کٹنگ لگا کرمناسب مقدار میں پانی دیں۔
7_کٹنگ کوکم ازکم 40 پرسنٹ مٹی میں دبائیں
8_نمی کو برقراررکھنے کے لیے کٹنگ کو پولی تھین شیٹ سے مکمل ڈھک دیں۔لیکن پولی تھین شیٹ میں دوچھوٹے سوراخ ضرور کریں تاکہ ہوا کراس ہو
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(