CSDaV‼️ سٹرس پودوں کا اچانک مرنا
Citrus Sudden Death associated (Virus)
یہ سٹرس کی ایسی بیماری ہے جو پودے کو تو مارتی ہی مارتی ہے لیکن اگر بروقت تدارک نا کیا جائے تو کسان کی بھی محنت دنوں کے اندرمٹی میں ملا دیتی ہے جوان پودے 3-4 دن میں بالکل مرجھا جاتے ہیں
اس کا ابھی تک کوئی علاج دریافت نا ہوا ہے ،لیکن چند کام کر لینے سے کافی حد تک اس پر قابو پایا جا سکتا ہے جیسا کہ سال میں ایک مرتبہ جنوری،فروری یا اگست ،ستمبر میں میٹالکسل + مینکوزیب 1.5 کلو گرام اور کلورپیری فاس 1.5 لیٹر فلڈ کرنا ۔۔۔
اس سے نا صرف پودے آہستہ مرجھاؤ(Slow Decline) ,اچانک موت ( Sudden Death) سے بچ جائیں گے بلکہ گوند نکلنا ( Gummious) سے بھی محفوظ رہیں گے ۔۔۔
2,3 مرتبہ سال میں فوسٹیال ایلومنیم / ایلیٹ کی سپرے اور تنوں پر بورڈوپیسٹ بھی اس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں موثر ثابت ہوتے ہیں
1_اگر پودے مرنا شروع ہوں تو سب سے پہلے پودے سے سارا پھل اتار دیں .
2_ پودے کی کنوپی سے 3 انچ مٹی نکال کر ایک دور بنا لیں تاکہ پانی ڈالا جا سکے
3_ دوائی کا مکسچر جو کہ مندرجہ ذیل ہے
کاپر سلفیٹ / نیلاتھوتھا 250/300 گرام
کاربوفیوران / فیوراڈان / فپرونل 250/300 گرام
تھائیوفنیٹ / ٹاپسن ایم 50/75 گرام
یوریا 1000 گرام یا امونیم سلفیٹ / نائٹریٹ 1500 گرام فی پودا ڈال کر پانی سے بھر دیں ۔
4_ یہ عمل 10 دن کے بعد دہرائیں
شکریہ ۔
یہ ایک آزمودہ نسخہ ہے کوئی حتمی رائے نہیں لہذا اپنے متعلقہ شبعہ زراعت سے منسلک افراد سے مشورے کے بعد ہی اپلیکشن کریں

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Mohsin

Muhammad Mohsin Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Muhamad__Mohsin

9 Dec
#DormancyPeriodofcitrus
نومبر سے جنوری کے آخر تک 'سڑس "پودے خوابیدگی حالت میں ہوتے ہیں اس حالت میں نہ پودا گروتھ کرتا ہے اور نہ ہی پھل گروتھ کرتا ہے نومبر سے جنوری خوابیدگی حالت میں پودوں کا پانی بند رکھیں
کسی کھاد کا استعمال نہ کریں
خوابیدگی کے دوران آبپاشی جاری رکھی جائے گی تو پودا نئی منزلیں بنانا جاری رکھے گا جس سے پودا پھل کی طرف نہیں بلکے گروتھ کی طرف جائے گی
اگر پودوں سے پھل اتار لیا ہے اگلے سال کے لئے اچھا پھل حاصل کرنے کے لئے کانٹ چھانٹ کا کام پودوں پر شروع کروائیں
پودوں کو پانی کا سٹرکچر تبدیل کریں جس سے آپ کے پودے80پرسنٹ بیماریوں سے صاف ہو جائیں گے پودوں کی جہاں کینوپی ختم ہو رہی ہواس کے نیچے پودے کے پانی کا دور بنائے اور پودے کی کنوپی کے نیچے والے حصے پر پانی نہ جائے بورڈو پیسٹ اور بورڈو مکسچرکے سپرے کریں یاکاپر بیس زہر سپرے کریں
Read 5 tweets
8 Dec
#DormancyPeriodofPlants
پودوں کا ڈار مینسی
ٹائم ‼️
سردیاں آ رہی ہیں اکثرپودے ڈارمینسی میں چلے جائیں گے۔پودے کی ڈارمینسی کیا ہے آئیں آپکو سمجھاتے ہیں ۔
ڈارمینسی والے پلانٹس مثلاً انگور، انجیر، انار ، اڈیلیم ، چمپہ ، وغیرہ اور بھی بہت سے ہیں Image
جب سردیوں کا آغاز ہونے لگتا ہے اور دن کا درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ اور پھر اس سے بھی نچے آ جاتا ہے تو پودوں کی جڑیں زمین ٹھنڈی ہونے کی وجہ سے خوراک پانی لینا بند کر دیتی ہیں ۔ اور پھر پودے اپنی خوراک اپنی نرم شاخوں اور کونپلوں سے واپس اپنی باڈی میں کھینچنا شروع کر دیتے ہیں
کیونکہ سب سے زیادہ نیوٹرینٹس انہی شاخوں میں ہوتے ہیں ۔جب نیوٹرینٹس کا فلو واپس مین سٹیمز کی طرف ہو جاتا ہے توپتے پیلے ہو کر گرنے لگتے ہیں اور باریک شاخیں سوکھنے لگتی ہیں اورپودے گنجے ہو کر سوکھے کی
شکل اختیار کر لیتے ہیں ۔
Read 8 tweets
7 Dec
انگور کی کٹنگ لگانے کا طریقہ ‼️
1_کٹنگ کی لمبائی کم سے کم 8 اِنچ اور زیادہ سے زیادہ 13 اِنچ ہونی چاہیے ۔
2_ایک سال پُرانی شاخ کی کم از کم پنسل جتنی موٹی کٹنگ ہونی چاہیے جس پر کم از کم تین سے چھ نوڈ (آنکھیں) ہوں ۔
3_کٹنگ کو نیچے سے 45 ڈگری کاٹ لیں ۔
4_کٹنگ کو فنگس سے محفوظ رکھنے کے لیےکم از کم 8 گھنٹے اور زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے ایک لیٹر پانی میں ایک چائے کا چمچ دار چینی پوڈر مکس کر کے دو سے چار اِنچ تک ڈپ کریں ۔
5_ کٹنگ کو مٹی میں لگانے سے پہلے نیچلے حصے میں ایک اِنچ شہد لگائیں ۔
6_75 پرسنٹ بھل مٹی اور 25 پرسنٹ ڈیکمپوز گائے کا گوبر مکس کرکے اس میں کٹنگ لگا کرمناسب مقدار میں پانی دیں۔
7_کٹنگ کوکم ازکم 40 پرسنٹ مٹی میں دبائیں
8_نمی کو برقراررکھنے کے لیے کٹنگ کو پولی تھین شیٹ سے مکمل ڈھک دیں۔لیکن پولی تھین شیٹ میں دوچھوٹے سوراخ ضرور کریں تاکہ ہوا کراس ہو
Read 4 tweets
7 Dec
آرگینک آیپسم سالٹ گھر پر بنائیں‼️
کابلی چنے عام طور ہر ہر گھر میں Stick میں رہتے ہی ہیں
ان میں میگنیشیم, پوٹاشیم اور فاسفورس کےعلاوہ اور بھی
بہت سے نیوٹرینٹ کی کافی زیادہ مقدار پائے جاتے ہیں .
اسکا بائیو انزائم/Bio Enzyme پودوں کے Foliage اور
نشوونما کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے.یہ ایپسم سالٹ کا
نعم البدل ہو سکتا ہے اگرہم اسکا بائیو انزائم بنا کر سپرے کریں
اور پودوں کی جڑوں میں دیں.
ڈیڑھ لٹر کی پلاسٹک بوتل میں ایک کپ بھیگے ہوئے
سفید چنے گرائنڈ کرنے کے بعد اسی پانی سمیت پلاسٹک
ڈیڑھ لٹروالی بوتل میں انڈیلیں
یہ آپ پر منحصر ہے
کہ آپ چنوں کو ثابت رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں.
.بوتل میں پانی ایک لٹر,تک ہوناچاہئے اور ڈھکن سے پانی
کا دو انچ تک کافاصلہ خالی ہوناچاہئے .
اب ڈھکن بند کرکے سایہ دار پر گرم جگہہ پر رکھیں اور روزانہ
ڈھکن کھول کرگیس نکال دیں اوردوبارہ بند کر ہے.اور
ہلا کررکھ دیں
Read 4 tweets
20 Nov
گھر پہ کالی مرچ کا پودا کیسے لگائیں ؟
25 کالی مرچ یا سفید مرچ کے دانے لیں اور اس کو ایک شیشے کے
گلاس میں ڈالیں اس میں پانی ڈال دیں ،
ساتھ میں ایک چمچ سرکہ ڈال دیں ،
اس کو24گھنٹے کےلیےپانی میں بھیگا
رہنے دیں،
#GardeningTwitter
#gardeningtipsforbeginners
ایک گملا ، برتن لے لیں یا زمین میں کھڈا
مار لیں ،
اس میں گوبر کھاد اورمٹی مکس کر کے
ڈال دیں ،
جس گلاس میں مرچ کے دانے بھگو رکھی ھے اس
کو چیک کریں جو مرچ پانی کے اوپر تیر رہی
ھو اس کو نکال دیں کیونکہ وہ پودا بننے
کے قابل نہیں ھیں
#GardeningTwitter
اور جو مرچیں نیچے
پانی میں بیٹھ جائیں ان کو گوبر اور مٹی
مکس کر کے اوپر فاصلے پہ رکھ دیں اور اوپر
اس کے گوبر کھاد ڈال دیں ، اور پھر اس
پہ پانی کا ہاتھ سے چھڑکاؤ کردیں ،
یاد رہے کہ پانی زیادہ نہیں ڈالنا صبح شام
اس پہ صرف چھڑکاؤ کرنا ھے ،
#GardeningTwitter
Read 4 tweets
20 Nov
#copypaste
#ترشاواہ باغات کی دیکھ بھال کا ماہانہ شیڈول‼️
#جنوری
جن باغات سے پھل توڑاجاچکا ھو وھاں کانٹ چھانٹ کاعمل مکمل کریں،سوکھی اوربیماری ٹہنیاں و کچے گلےدرختوں پرنہ رھنےدیں،
گھڑی کے بچوں پر نظر رکھیں۔جہاں نظر آئیں بزریعہ سپرے کنٹرول کریں
کلوروپیری فاس 2.5ملی لیٹر
یا مٹھیڈاٹھیان 2.5ملی لیٹر یا پروفینو فاس2.5ملی لیٹر فی لیٹر پانی کے حساب سے درختوں کے تنوں پر سطح زمین سے دو سے اڑھائی فٹ اونچائی تک اور پودے کی چھتری کے نیچے زمین پر سپرے کریں،
پودوں کو دھند کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کا اہتمام کریں۔ خصوصاً باغات کے گرد بانس وغیرہ یا جو لمبے درخت لگے ھوئے ھیں ان کی چھدرائی و کٹائی کریں تاکہ ھوا روشنی کا مناسب گزر ھو
Read 17 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(