"نئی نسل کو علم ہونا چاہیے"
اس خطے میں اسلام تین طریقوں سے پہنچا،
مسلم فاتحین کے ذریعے
مسلم تاجروں کے ذریعے
اور صوفیائے کرام کے ذریعے
مسلم فاتحین نے صرف اہم جگہوں پر حملے یا قبضے کئے
اور محدود وقت کے بعد واپس چلے گئے
مسلم تاجر بھی تجارتی دوروں پر آتے اور اپنا کام کر کے واپس چلے🔻
جاتے، ان کا دائرہ اثر محدود و مختصر رہا، لوگ ان سے متاثر ہو کر اسلام قبول تو کر لیتے مگر ان کی دینی و اخلاق تربیت کرنے والا کوئی نہ ملتا
اس کمی کو پورا کرنے کیلئے صوفیائے کرام عرب و مشرق وسطی سے اس خطے میں تشریف لائے
ان صوفیائے کرام نے ان علاقوں میں مستقل قیام کیا
کفر و شرک 🔻
کے مراکز پہ ڈیرے ڈالے
اور اللہ توکل دین کی تبلیغ کا کام شروع کیا، ابتدا میں سب کو کڑی مشکلات کا سامنا رہا،ہندو اکثریت کے علاقوں میں جہاں ذات پات کی تفریق رچی بسی تھی وہاں اسلام کی تبلیغ کا فریضہ انتہائی مشکل تھا
بزرگانِ دین نے مقامی لوگوں کے رجحانات کے مطابق تبیلغ کے طریقہ کار🔻
میں کچھ تبدیلیاں کیں اور حق کا پیغام گھر گھر پہنچایا
آپ آج کے ہندوستان کا نقشہ دیکھیں
جہاں جہاں آپ کو صوفیائے کرام کے مزارات نظر آئیں گے
ماضی میں یہ سب جگہیں کفر کے گڑھ تھیں، جبکہ آج یہ سب مسلم علاقے ہیں
اس خطے کی تقدیر کو جن بزرگانِ دین نے بدل کر رکھ دیا
ان میں مشہور نام درج🔻
ذیل ہیں
حضرت داتاگنج بخش ، حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی، سخی لال شہباز قلندر،حضرت صدر الدین بادشاہ، حضرت عبداللہ شاہ غازی، سخی سرور، حضرت امام بری سرکار
مگر ہندوستان کی تاریخ کو جس شخصیت سے سب سے زیادہ متاثر کیا بلکہ کایا ہی پلٹ دی
وہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری 🔻
رحمۃ اللہ علیہ ہیں
خواجہ غریب نواز نے پرتھوی راج چوہان کے پایہ تخت اجمیر شریف کو اپنی تبلیغ کا مرکز بنایا
اور اپنے علم و فضل و کرامات سے ایسا سکہ جمایا کہ آج آٹھ صدیاں گزرنے کے بعد بھی اس کا رنگ ویسا ہی نظر آتا ہے
غیر ملکی مورخین متفق ہیں کہ پاکستان کبھی نہیں بنتا کہ اگر خواجہ🔻
غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ اپنی تبلیغ سے لاکھوں لوگوں کو مسلمان نہیں کرتے
خواجہ غریب نواز نے تمام متفقہ روایات کے مطابق نوے لاکھ غیر مسلموں کو کلمہ پڑھایا
آپ کے بعد آپ کے جانشینوں خواجہ قطب الدین بختیار کاکی، حضرت بابا فرید الدین گنج شکر،حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء نے آپ کے مشن🔻
کو جاری رکھا اور ہندوستان کہ جس میں اسلام ایک اجنبی دین تھا
اسے مقامی دین بنا دیا
حکومتوں کی مخالفت کے باوجود تبلیغ کا کام زور و شور سے جاری رہا
اور اسلام آہستہ آہستہ پورے خطے میں پھیل گیا
خواجگان چشت اہل بہشت کی اس خطے میں دین اسلام و انسانیت کیلئے اتنی زیادہ خدمات ہیں کہ 🔻
ان سے انکار ممکن نہیں ہے
یہ ہماری تاریخ ہے
ہماری نئی نسل کو پتہ ہونا چاہیئے کہ ان کے آباؤ اجداد کن کی وجہ سے اور برکت سے مسلمان ہوئے
مگر افسوس ہے کہ فرقہ پرست ملاؤں نے اپنی اپنی دکانیں چلانے کیلئے نئی نسل کو گمراہ کیا
اور جن بزرگوں کی وجہ سے اس خطے میں اسلام آیا
انہی کے مزارات 🔻
کو شرک کے گڑھ قرار دینے لگے
یہ تو ایسے ہی ہے کہ جیسے کوئی مندر کو مسجد کہنے لگے
ملا ازم ان بزرگوں کے زمانوں میں بھی ان کی مخالفت کرتا رہا
جس کا پتہ ان صوفی بزرگوں کی شاعری سے چلتا ہے
اور آج بھی ملا ازم کیلئے انہی بزرگوں کے نام خطرہ ہیں
ملا ازم ایک دھندہ ہے
جبکہ بزرگانِ دین اپنے🔻
اپنے گھر بار اور وطن چھوڑ کر اس خطے میں صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کیلئے آئے
ان کی دینی و فلاحی خدمات کی وجہ سے مقامی لوگ ان سے بہت متاثر ہوئے اور ان کی وفات کے بعد ان کے مزارات بنا دئیے کہ ان کے نشانات قائم رہیں
ان مزارات پہ اللہ کی رحمت ہر وقت نازل ہوتی رہتی ہے
یہی وجہ🔻
ہے کہ گنہگار اور دکھی دل وہاں جا کر سکون پاتے ہیں
یہ مزارات اللہ کی نشانیاں ہیں
اور اللہ کے ان بزرگوں کے ہیں جو اللہ کیلئے جئے اور اسی کیلئے جان دی
اللہ نے اپنا وعدہ پورا کیا اور ان کے ذکر کو بلند کر کے ان کی محبت اپنی مخلوق کے دلوں میں ڈال دی
مگر صرف ان کے ڈالی جو اس کے چنے🔻
ہوئے بندے تھے
ان منافقوں کو یہ محبت بھی عطا نہ ہوئی جو اس کے اولیا سے بغض رکھتے ہیں
ہزاروں سالوں سے ان بزرگوں کی قبریں روشن ہیں
آل سعود نے اربوں ڈالرز آل یہود کے خرچ کئے مگر کبھی اس مخلوق کے دل سے اولیا کرام کی محبت نہ نکال سکے
اور قیامت تک نکال بھی نہ سکیں گے کہ جسے اللہ روشن🔻
کرے اسے کون بجھا سکتا ہے
اپنے بچوں کو بتائیں کہ اس خطے میں یہی بزرگ اللہ کا انعام بن کر آئے
دین کا پیغام لے کر آئے
اور رسول کریم ﷺ کے حکم سے آئے
یہ بزرگ رسول اللہ ﷺ کے حقیقی نمائندے ہیں
اور آقا کریم ﷺ کے طریقے اور مشن کو ہی آگے بڑھایا
ان کی تکریم دراصل اللہ و رسول ﷺ کی🔻
تکریم ہے
اس میں کوئی کمی نہ ہونے پائے
ان بزرگوں نے اس خطے کے مزاج کے مطابق دین کی تشریح و تفسیر بیان کی
ہمیں وہی دین نفع دے گا جو ان سے لیا جائے گا
کیونکہ رسول کریم ﷺ نے ان کو ہمارے لئے بھیجا
ملا سے جو دین آپ لیں گے وہ آپ کو گمراہ کر دے
توڑ دے گا
فرقہ فرقہ کر دے گا
جب کہ ان 🔻
بزرگانِ دین سے آپ کو وہی دین ملے گا
جو نبی کریم ﷺ لے کر آئے
یہی وجہ ہے کہ ملا آپ کو ان بزرگوں سے دور رکھنے کی سرتوڑ کوشش کرتے ہیں، شرک سے ڈراتے ہیں
سو جھوٹ بولتے ہیں
مگر آپ ان کی شیطانی چالوں سے ہوشیار رہیں، کسی کے پراپیگنڈے میں مت آئیں
خود تجربہ کریں
مشاہدہ کریں
کسی اللہ والے🔻
کی صحبت میں کچھ دیر جا کر بیٹھیں،
اگر کیفیت تبدیل نہ ہو
روح سرشار نہ ہو
دل کوچین نہ آئے
تو پھر آپ ملا کی بات مان لیں
آپ ان بزرگوں کی باتیں پڑھیں
اگر دل میں نہ اتر جائیں
تو جو آپ کا دل چاہیں کریں
اللہ سے تعلق کا آسان ترین طریقہ اس کے مقبول بندوں سے نسبت ہے
اور یہ نسبت بڑی رحمت ہے!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

Feb 4
" بھان متی کا کنبہ "
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 142 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں
ان میں سے مذہبی سیاسی جماعتوں کی تعداد 24 ہے
ان مذہبی سیاسی جماعتوں کا تعلق مختلف فرقوں اور مسالک سے ہے
کچھ جماعتیں فعال ہیں جب کہ کچھ برائے نام موجود ہیں
سب سے زیادہ جماعتیں اہل سنت سے ہیں جبکہ سب🔻
سے کم اہل تشیع سے ہیں
ان جماعتوں میں سے چند معروف نام یہ ہے :
"اللہ اکبر تحریک" "اسلامی جمہوری اتحاد" "اسلامی تحریک پاکستان" "اتحاد امت پاکستان" "جماعت اسلامی" "جمعیت علمائے اسلام ( پانچ گروہ) " "جمعیت علمائے پاکستان (چار گروہ)" "مجلس وحدت المسلمین" "مرکزی جماعت اہلحدیث" 🔻
"سنی تحریک" "تحریک اہل سنت پاکستان" "تحریک لبیک پاکستان" اور "تحریک لبیک اسلام"
جبکہ ان مذہبی سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں روایتی سیاسی جماعتوں میں "پی ٹی آئی" "ن لیگ" "پیپلز پارٹی" "اے این پی" " بلوچستان عوامی پارٹی" اور "ایم کیو ایم" شامل ہیں
آپ حیران ہوں گے کہ چوبیس مذہبی 🔻
Read 16 tweets
Feb 3
میں نے اس پہ تفصیلی آرٹیکل لکھا ہوا ہے کہ پاکستان میں کتنے مسلک ،کتنے فرقے ،کتنی جماعتیں اور کتنے گروہ ہیں
اہلسنت کے اندر تین بڑے فرقے ہیں
اور ساٹھ فیصد اہلسنت غیر جماعتی ہیں ،یعنی ان کا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے، جماعتی اہلسنت میں بریلوی،دیوبندی اور وہابی بالترتیب بڑے ہیں 🔻
بریلویوں میں سب سے بڑی جماعت دعوت اسلامی ہے اور اس کے بعد جماعت اہلسنت ریاض حسین شاہ گروپ ہے، اس کے بعد اب تحریک لبیک ہے
اگر آپ کل اہلسنت میں سے تحریک لبیک کی شرح معلوم کرنا چاہیں تو یہ محض پانچ فیصد بنے گی
اس کیلئے آپ جیسی چاہیں تحقیق کر لیں، جماعت بنانا چونکہ ایک بڑا دھندہ 🔻
ہے اس لئے کوئی جماعت کسی دوسری جماعت کیلئے اپنی شناخت اور طریقہ ترک نہیں کرتی
کیونکہ یہ الگ پہچان ہی تو بزنس لے کر آتی ہے
آپ مولوی الیاس سے کہیں پچاس ارب لے لے اور تحریک لبیک میں شامل ہو جائے، وہ کبھی نہیں ہو گا
ایسے ہی اگر کسی دیوبندی جماعت سے کہا جائے کہ وہ تحریک لبیک کے 🔻
Read 8 tweets
Feb 2
ہمارا سوال بنیادی ہے !
نبی کریم ﷺ کے بعد دین کی تبلیغ و ترویج کا کام سب سے زیادہ کام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے کیا
ان کے بعد صوفیائے کرام و مسلم تاجروں نے دنیا بھر میں دین کی خدمت کی، ان میں سے کس نے دین کی تبلیغ کے نام پہ ذاتی فائدے حاصل کرنے کیلئے تنظیمیں اور 🔻
جماعتیں قائم کیں ؟
اور قرآن و سنت و حدیث کی روشنی میں بتایا جائے کہ کیا دین ایک الگ پہچان کے ساتھ جماعتیں بنانے کی اجازت دیتا ہے ؟
جب صحابہ کرام، صوفیائے کرام اور مسلم تاجروں نے بغیر کسی جماعت کے پوری دنیا میں اسلام کی شمع روشن کی تو یہ اب کیوں ممکن نہیں ہے ؟
کیا اسلام کی 🔻
حقانیت میں کوئی شبہ ہے ؟
کیا اسلام ان جماعتوں کا محتاج ہے ؟
اور کون سی جماعت ،تنظیم یا اس کا مولوی اسلام کی حقیقی نمائندگی کرتا ہے ؟
فرقہ پرستی کا فروغ تو واضح اسلام دشمنی ہے ؟
فرقے امت مسلمہ کو کمزور کر رہے ہیں فرقے چلانے والے اسلام کے خیر خواہ کیسے ہوئے ؟
قرآن و سنت کی تبلیغ 🔻
Read 4 tweets
Feb 2
اس خطے کے مزاج اور ماحول کے مطابق دین کی تشریح اگر سمجھنی ہے تو اپنے اپنے خطے میں موجود بزرگانِ دین کے لٹریچر کو پڑھیں
پنجاب میں رہتے ہیں تو بابا فرید الدین گنج شکر،وارث شاہ، بلہے شاہ، سلطان باہو اور داتا صاحب کو پڑھیں
اگر سندھ میں رہتے ہیں تو شاہ عبد الطیف بھٹائی، سچل سر مست🔻
اور سخی شہباز قلندر کی تعلیمات کا مطالعہ کریں
کے پی کے میں رہتے ہیں تو رحمان بابا ، اور پیر بابا سید علی ترمذی کو پڑھیں
کشمیر میں رہتے ہیں تو میاں محمد بخش اور پیرے شاہ غازی قلندر کو پڑھیں
اسلام آباد میں رہتے ہیں تو بری امام صاحب اور پیر مہر علی شاہ سے کسب فیض کریں، اور اگر 🔻
بلوچستان میں رہتے ہیں تو پیر پہلوان بابا ، شاہ محمد یوسف چشتی قادری، حضرت عبدالقدوس اور دیگر صوفیائے کرام کو پڑھیں
یہ صوفیائے کرام ان علاقوں میں اس خطے میں رسول کریم ﷺ کے حقیقی نمائندے تھے
جنہوں نے بعین نبی کریم ﷺ کے طریقے پر لوگوں کو آپس میں جوڑا، اسلام کی تبلیغ کی ،اخوت 🔻
Read 10 tweets
Feb 1
"نظام کائنات "
ماضی میں یہ وہ موضوع تھا جس پہ یونانیوں کے بعد سب سے زیادہ کام مسلمانوں نے کیا
اور آج مسلمان ہیں جو اس حوالے سے سب سے کم علم رکھتے ہیں
ہمارے مدارس سینکڑوں سال پرانا نصاب پڑھا رہے ہیں تو یونیورسٹیوں میں تحقیق دم توڑ چکی ہے
ستر سال کی ہماری تاریخ میں مدارس نے کوئی 🔻
سائنسدان پیدا نہیں کیا
جبکہ ماضی کے سب مسلمان سائنسدان مدارس نے ہی پیدا کئے
ایک عام آدمی بھی کائنات میں غور و فکر سے محروم ہے
کائنات میں غور و فکر کی ابتدا قرآن میں اور مظاہر قدرت پہ غور و فکر سے ہوتی ہے
پھر جتنا آپ غور کرتے جائیں گے علم آپ پہ آشکار ہوتا جائے گا
اللہ نے اس 🔻
کائنات کو چلانے کیلئے بے شمار سسٹمز تخلیق کئے ہیں
سب سے بڑی تخلیق انسان اور اس کے بعد باقی اشیا ہیں
انسان کو تخلیق کرنے کے بعد سب سے پہلا کام یہ کیا گیا کہ انسان کو اشیا کا علم سکھایا گیا
آدم علیہ السلام کی فرشتوں اور دیگر مخلوقات پر برتری اسی سبب تھی
بنگ بینگ کے بعد نظام شمسی 🔻
Read 14 tweets
Jan 31
" جادو بھی کیا جادو ہے "
جادو کیا ہے ؟
جادو کیسے کام کرتا ہے ؟
جادوئی طاقتیں کون ہیں ؟
ان سب سوالوں کے جوابات ہم باری باری جاننے کی کوشش کرتے ہیں
سب سے پہلے یہ جان لیں کہ جادو بھی منجانب اللہ ہے
صرف جادو ہی نہیں ہر خیر و شر اللہ کی طرف سے ہوتا ہے
انسان کی روح میں بھی خیر و شر🔻
ازل سے موجود ہے یعنی built-in ہے
اس پوری کائنات میں صرف پانچ نفوسِ قدسیہ یعنی پنجتن پاک سلام اللہ علیہم اجمعین ایسے ہیں کہ جن میں صرف خیر رکھا گیا
باقی سب میں شر کی شرح کم یا زیادہ مگر موجود رہی
روحانیت اسی کا نام ہے کہ اپنی روح کا تزکیہ کیا جائے اور روح سے شر کو ختم کیا جائے🔻
انبیا کرام نے بھی بار نبوت اٹھانے سے پہلے مختلف مشقتوں اور عبادتوں سے روح کی نجاست کو صاف کیا
اولیا کرام بھی اسی تزکیہ نفس کی بدولت مقامات ارفع تک پہنچے
اور خانقاہی نظام بھی قرآن وسنت کے مطابق تزکیہ نفس کی تربیت دیتا تھا
اس کو مزید وضاحت سے سمجھنا چاہیں تو سورہ الشمس کا مطالعہ 🔻
Read 26 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

:(