" جادو بھی کیا جادو ہے "
جادو کیا ہے ؟
جادو کیسے کام کرتا ہے ؟
جادوئی طاقتیں کون ہیں ؟
ان سب سوالوں کے جوابات ہم باری باری جاننے کی کوشش کرتے ہیں
سب سے پہلے یہ جان لیں کہ جادو بھی منجانب اللہ ہے
صرف جادو ہی نہیں ہر خیر و شر اللہ کی طرف سے ہوتا ہے
انسان کی روح میں بھی خیر و شر🔻
ازل سے موجود ہے یعنی built-in ہے
اس پوری کائنات میں صرف پانچ نفوسِ قدسیہ یعنی پنجتن پاک سلام اللہ علیہم اجمعین ایسے ہیں کہ جن میں صرف خیر رکھا گیا
باقی سب میں شر کی شرح کم یا زیادہ مگر موجود رہی
روحانیت اسی کا نام ہے کہ اپنی روح کا تزکیہ کیا جائے اور روح سے شر کو ختم کیا جائے🔻
انبیا کرام نے بھی بار نبوت اٹھانے سے پہلے مختلف مشقتوں اور عبادتوں سے روح کی نجاست کو صاف کیا
اولیا کرام بھی اسی تزکیہ نفس کی بدولت مقامات ارفع تک پہنچے
اور خانقاہی نظام بھی قرآن وسنت کے مطابق تزکیہ نفس کی تربیت دیتا تھا
اس کو مزید وضاحت سے سمجھنا چاہیں تو سورہ الشمس کا مطالعہ 🔻
کریں۔ میں نے یہ اس ضمن میں عرض کیا کہ ہماری آئندہ گفتگو اس کے بغیر سمجھنی مشکل ہو گی
جادو کا نزول سورہ بقرہ کی آیت نمبر 101 کے مطابق بابل یعنی موجودہ بغداد کے ایک کنوئیں پر دو فرشتوں ہاروت و ماروت پر ہوا
انہی فرشتوں نے لوگوں کا جادو سکھانا شروع کیا
مگر یہ لوگوں کو سکھانے سے 🔻
پہلے یہ عہد لیتے کہ ہم تو نری آزمائش میں ہیں آپ لوگ اس کا غلط استعمال مت کرنا
لوگ مگر ان سے سیکھ کر غلط استعمال کرتے اور میاں بیوی میں جدائی ڈالتے
اس آیت کا جو حاصل کلام ہے
وہ اللہ کا یہ حتمی فرمان ہے کہ جادو میرے اذن کے بغیر اثر نہیں کرتا
یہ بات اب آپ نے دماغ میں بٹھا لینی ہے🔻
کہ اللہ نہ چاہے تو جادو کارگر ثابت نہیں ہوتا اور اس کی مثال ہمیں قرآن سے ہی مل جاتی ہے
جب فرعون کے دربار میں جادوگر اپنے کرتب دکھاتے ہیں تو جناب موسیٰ علیہ السلام خوفزدہ ہو جاتے ہیں
جس پر اللہ فرماتا ہے
اے موسیٰ ڈرو نہیں
اپنا عصا زمین پر ڈال دو جو ان سب بناوٹوں کو نگل جائے گا🔻
جناب موسیٰ علیہ السلام نے عصا زمین پر پھینکا تو وہ ان سب بناوٹوں کو نگل گیا، یہ واقعہ آپ نے ہزاروں بار سنا یا پڑھا ہے اس میں سمجھنے والی بات صرف یہ ہے کہ وہ جو بڑے بڑے اژدھے چھوڑے گئے
انہیں اللہ نے بناوٹیں یعنی مصنوعی کہا
جب اللہ کا ایک نبی ان کا ادراک نہیں کر پایا ،کیوں ؟
🔻
کیونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام وہ علم نہیں جانتے تھے
اللہ نے اپنی قدرت سے اسے ناکام کیا
یہ کیا تھا ؟
یہ مسمریزم تھا
جی ہاں اب اس علم پہ سینکڑوں کتابیں موجود ہیں
اور آپ میں سے جو کوئی چاہے سیکھ سکتا ہے
انڈیا میں چند سال پہلے مہاراج نامی ایک جادوگر نے تاج محل کو غائب کر دیا اور 🔻
یہ آدھے گھنٹے تک کسی کو نظر نہیں آیا
حتی کہ کیمرے بھی نہیں دیکھ سکے
تاج محل کی جگہ ایک چٹیل میدان نظر آتا رہا ، اسی جادوگر نے بعد میں چلتی ٹرین بھی غائب کر کے دکھائی
اور یہ مسمریزم کا ہی کرشمہ تھا
جادو کے بارے میں جان لیں کہ یہ حرام یا شیطانی فعل نہیں ہے
یہ صرف ایک علم ہے
جیسا🔻
کہ باقی علوم ہیں
اس کا استعمال اسے اچھا یا برا بناتا ہے
آپ چاہیں تو اس سے مخلوق خدا کی بھلائی بھی کر سکتے ہیں
اور چاہیں تو تباہ بھی کر سکتے ہیں
لوہے کو لوہا کاٹتا ہے
ایسے ہی جاود کے بعض وار جادو سے ہی روکے جاتے ہیں
جس زمانے میں میں جادو کی کاٹ پلٹ کرتا تھا ، اس زمانے میں ہمیں🔻
بھی کچھ جادوئی ٹوٹکے ہی کام میں لانے پڑتے تھے
مثلاً ایک سفلی تعویذ کی کاٹ کیلئے ایک زندہ مرغی پاس رکھتے تھے
اگر جادو کا اثر خود پہ محسوس ہوتا تو فوراً وہ مرغی اپنے سر سے وار کر پھینک دیتے ، وہ وہیں تڑپ کر مر جاتی
سب سے دلچسپ اور قابل غور سوال یہ ہے کہ جادو کام کیسے کرتا ہے ؟ 🔻
اگر آپ کو اس کی سمجھ آ جائے تو آپ کو روحانیت کی بھی سمجھ آ جائے گی
آپ کو کچھ اپنا آپ بھی سمجھ آ جائے گا اور آپ کو ذاتی اور تجرباتی طور پر معلوم ہو جائے گا کہ کائنات میں پنجتن پاک سلام اللہ علیہم اجمعین سے افضل ہونا کیوں ممکن نہیں ہے ؟
جادو کیسے کام کرتا ہے یہ سمجھ لیں
ایک شخص🔻
کینیڈا کے کسی دور دراز علاقے میں جہاز میں محو پرواز ہے
ایک شخص لاہور کی کسی تنگ و تاریک گلی میں بیٹھا اس کا پتلا بنا کر اس پہ ٹونہ کرتا ہے
اب پتلا مکمل کر کے یہ اس پہ خون کے چھینٹے مارتا ہے
یہ خون کے چھینٹے ہزاروں میل دور سینکڑوں فٹ کی بلندی پہ چلتے جہاز میں اس شخص کے منہ پر 🔻
جا پڑیں گے
وہ اس خون کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گا اور ناقابل یقین تکلیف میں مبتلا ہو جائے گا،خون کو دیکھ کر جو نفسیاتی مسلہ بنے گا وہ الگ ہے
جادو پہ دنیا بھر میں جہاں ہزاروں کتابیں لکھی گئی ہیں
وہاں سینکڑوں فلمیں بھی بن چکی ہیں
اب آپ سوچیں کہ یہ خون لاہور سے اتنی دور فضا میں اڑتے🔻
جہاز میں بیٹھے ایک مخصوص شخص تک کیسے پہنچا ؟
دوسری طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ایک شخص کا پتلا بنا کر اس میں سوئیاں چبھو دی جاتی ہیں
اور وہ شخص یہ سوئیاں اپنے جسم میں محسوس کرتا ہے
اور مسلسل تکلیف میں مبتلا رہتا ہے
ایسا کیسے ہوتا ہے ؟
جادو کے ذریعے کسی کو بیمار کرنا، کسی کا رشتہ توڑنا🔻
،دکان باندھنا، قتل کرنا اور نفسیاتی مریض بنا دینا تو بہت عام ہے
آپ سیرت النبی ﷺ سے سورہ ناس اور سورہ فلق کے نزول کا واقعہ پڑھیں
نبی کریم ﷺ پہ جادو اور گنڈہ کیا گیا
آقا کریم ﷺ نے امت کی تعلیم کیلئے اس اثر کو قبول کیا اور پھر امت کو جاود و حسد سے بچنے کا طریقہ تعلیم فرمایا 🔻
یہ کہنا گستاخی ہے کہ نبی کریم ﷺ پہ بھی جادو ہو گیا تھا
کائنات کی کوئی چیز نبی کریم ﷺ کے حکم سے باہر نہیں ہے
آپ ﷺ نے یہ اثر خود قبول کیا تاکہ ہمیں سکھایا جا سکے
جادو ٹونہ عام طور پر خواتین کرتی اور کرواتی ہیں
اس کی بڑی وجہ گھریلو حسد ہی ہوتا ہے اور زیادہ تر یہ کام رشتے دار 🔻
خواتین کرتی ہیں
ہر گلی محلے میں ایسے غلیظ جادو گر بیٹھے ہیں جو چند روپوں کی خاطر کسی کی بھی زندگی سے کھیل جاتے ہیں، یاد رہے جاود کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچانا کفر کے زمرے میں آتا ہے
ایک بار مجھ پر ایک شخص نے کڑا وار کیا ،جو اللہ کی مہربانی سے ناکام رہا
بروقت پتہ چل گیا اور اس🔻
کا توڑ بھی کر لیا اور اس شخص کی طبیعت بھی صاف کر دی
بعد میں پتہ چلا کہ اس نے قتل کی کوشش صرف پانچ ہزار روپوں کیلئے کی تھی، اس پہ تو اسے باقاعدہ شہر سے نکال دیا گیا
آپ کے ذہن میں وہی سوال گونج رہا ہے کہ جاود کام کیسے کرتا ہے
تو جان لیں !
کہ اس کائنات میں بہت سی نادیدہ طاقتیں ہر🔻
وقت کام کر رہی ہیں
ان میں سے کچھ طاقتیں اللہ کی مشیت کے مطابق نظام چلا رہی ہیں
جیسا کہ اولیاء کرام و صالحین کا ایک منظم نیٹ ورک ہے
دوسری شیطانی طاقتیں ہیں جو ہماری آزمائش کیلئے تخلیق کی گئی ہیں
انہیں بھی ایک حد تک کام کرنے کی مکمل آزادی ہے
اور یہ اپنا کام کرتی ہیں
ایک شخص چاہے🔻
وہ روحانی یعنی نوری علم جانتا ہو یا جادو جانتا ہو
سب انہی طاقتوں سے کام لیتے ہیں
نوری علم کیلئے موکلات مدد کرتے ہیں اور مسائل کا حل بنتے ہیں
اور سفلی علوم کیلئے شیطانی طاقتیں ،بدروحیں،جنات اور اسی طرح کی دیگر مخلوقات کام کرتی ہیں
اس کے دو طریقے ہوتے ہیں
ایک تو ان طاقتوں کو 🔻
براہ راست قابو میں کر لیا جاتا ہے اور دوسرا تعویذ،گنڈوں اور عملیات کے ذریعے ان سے کام لیا جاتا ہے
یہ ایک مکمل سائنس ہے
جو باقاعدہ سیکھی اور کام میں لائی جاتی ہے
جاود کے ذریعے کسی کو نقصان پہنچانا اس لئے آسان ہے کہ آپ سامنے بھی نہیں آتے اور اپنا مقصد بھی پورا کر لیتے ہیں
🔻
یہ مگر یاد رکھیں یہ تباہی کا راستہ ہے
اور اس کا انجام ہمیشہ خوفناک ہوتا ہے
میں نے اپنی زندگی میں سینکڑوں عامل دیکھے مگر سفلی کرنے والے کا کبھی اچھا انجام نہیں دیکھا
ایسے ہی وہ عورتیں جو سفلی جادو وغیرہ کے ذریعے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بناتی ہیں
وہ زندگی میں بھی اس کے نتائج بھگت🔻
لیتی ہیں اور مرنے کے بعد چڑیلیں بن کر جنگلوں بیابانوں میں بھٹکتی پھرتی ہیں
ان کی روح ناسوت سے آزاد ہی نہیں ہو پاتیں
یاد رہے چڑیل کوئی باقاعدہ مخلوق نہیں ہے یہ بدروح ہی ہوتی ہے
جو بعد ازاں ایسے ہی شیطانی عاملوں کی خدمت کرتی رہتی ہیں
جادو ٹونے کی بنیاد حسد ہے
کسی کی خوشحالی،اولاد🔻
کامیابی وغیرہ ہضم نہ ہو تو لوگ جادو ٹونے سے اسے نقصان پہنچاتے ہیں
یہ اثر انداز ہوتے بھی ہیں
جادو و حسد سے بچنے کیلئے سورہ فلق اور ناس کو خود پر دم کر کے پھونک لیا کریں
دوسرا اپنی روح کو رزق حلال اور عبادت سے مضبوط بنائیں
مضبوط روحوں پہ جادو اثر نہیں کرتا
اللہ آپ سب کو محفوظ رکھے!

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Roy Mukhtar Ahmad

Roy Mukhtar Ahmad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RoymukhtarRoy

Feb 2
اس خطے کے مزاج اور ماحول کے مطابق دین کی تشریح اگر سمجھنی ہے تو اپنے اپنے خطے میں موجود بزرگانِ دین کے لٹریچر کو پڑھیں
پنجاب میں رہتے ہیں تو بابا فرید الدین گنج شکر،وارث شاہ، بلہے شاہ، سلطان باہو اور داتا صاحب کو پڑھیں
اگر سندھ میں رہتے ہیں تو شاہ عبد الطیف بھٹائی، سچل سر مست🔻
اور سخی شہباز قلندر کی تعلیمات کا مطالعہ کریں
کے پی کے میں رہتے ہیں تو رحمان بابا ، اور پیر بابا سید علی ترمذی کو پڑھیں
کشمیر میں رہتے ہیں تو میاں محمد بخش اور پیرے شاہ غازی قلندر کو پڑھیں
اسلام آباد میں رہتے ہیں تو بری امام صاحب اور پیر مہر علی شاہ سے کسب فیض کریں، اور اگر 🔻
بلوچستان میں رہتے ہیں تو پیر پہلوان بابا ، شاہ محمد یوسف چشتی قادری، حضرت عبدالقدوس اور دیگر صوفیائے کرام کو پڑھیں
یہ صوفیائے کرام ان علاقوں میں اس خطے میں رسول کریم ﷺ کے حقیقی نمائندے تھے
جنہوں نے بعین نبی کریم ﷺ کے طریقے پر لوگوں کو آپس میں جوڑا، اسلام کی تبلیغ کی ،اخوت 🔻
Read 10 tweets
Feb 1
"نظام کائنات "
ماضی میں یہ وہ موضوع تھا جس پہ یونانیوں کے بعد سب سے زیادہ کام مسلمانوں نے کیا
اور آج مسلمان ہیں جو اس حوالے سے سب سے کم علم رکھتے ہیں
ہمارے مدارس سینکڑوں سال پرانا نصاب پڑھا رہے ہیں تو یونیورسٹیوں میں تحقیق دم توڑ چکی ہے
ستر سال کی ہماری تاریخ میں مدارس نے کوئی 🔻
سائنسدان پیدا نہیں کیا
جبکہ ماضی کے سب مسلمان سائنسدان مدارس نے ہی پیدا کئے
ایک عام آدمی بھی کائنات میں غور و فکر سے محروم ہے
کائنات میں غور و فکر کی ابتدا قرآن میں اور مظاہر قدرت پہ غور و فکر سے ہوتی ہے
پھر جتنا آپ غور کرتے جائیں گے علم آپ پہ آشکار ہوتا جائے گا
اللہ نے اس 🔻
کائنات کو چلانے کیلئے بے شمار سسٹمز تخلیق کئے ہیں
سب سے بڑی تخلیق انسان اور اس کے بعد باقی اشیا ہیں
انسان کو تخلیق کرنے کے بعد سب سے پہلا کام یہ کیا گیا کہ انسان کو اشیا کا علم سکھایا گیا
آدم علیہ السلام کی فرشتوں اور دیگر مخلوقات پر برتری اسی سبب تھی
بنگ بینگ کے بعد نظام شمسی 🔻
Read 13 tweets
Jan 30
یہ ایک حکایت ہے
ایک طوطا اور طوطی ایک ملک سے گزرے تو پورا ملک ویران اور تباہ حال دکھائی دیا
لوگ بھی اجڑے اجڑے سے اور بے رونق چہرے لئے خال خال نظر آئے
طوطا اور طوطی بہت حیران ہوئے
مگر ان کا سفر لمبا تھا انہوں نے ایک درخت پہ رات گزارنے کا فیصلہ کیا
جس درخت پر وہ ٹھہرے وہاں پر ایک🔻
الو بھی رہتا تھا
طوطے نے الو سے پوچھا کہ تمہارے ملک کا یہ حال کیوں ہے ؟
تو الو نے کہا کہ کل بتاؤں گا
اگلے دن جب طوطا اور طوطی روانہ ہونے لگے تو الو نے کہا کدھر ؟
طوطے نے کہا ہم چلتے ہیں ہماری منزل دور ہے
الو نے کہا تم نے جانا ہے تو جاؤ
مگر یہ طوطی یہیں چھوڑ جاؤ
یہ میری بیوی 🔻
ہے۔ طوطے نے کہا تیرا دماغ خراب ہے
کبھی کوئی طوطی کسی الو کی بیوی ہوئی ہے
مگر الو بضد رہا
جھگڑا بڑھ گیا
کوے آ گئے
اور طوطے سے کہا کہ اپنا معاملہ شہر کے قاضی کے پاس لے چلو
سب قاضی کے سامنے پیش ہو گئے
قاضی نے کیس سننے کے بعد فیصلہ الو کے حق میں دے دیا
طوطا حیران پریشان روتا ہوا🔻
Read 5 tweets
Jan 29
کل سے ایک ٹرینڈ #علی_مالک_ارض_و_سما
چل رہا ہے، اس کے جواب میں ایک ٹرینڈ
#اللّٰہ_مالکِ_ارض_و_سما
چلایا گیا ہے
اور دونوں ٹرینڈز چلانے والے مجھے ٹیگ کر رہے ہیں
نہ تو پہلا ٹرینڈ میرے مشورے سے چلایا گیا ہے اور نہ ہی دوسرا ٹرینڈ چلانے والوں نے مجھ سے اجازت لی ہے
کسی پہ کفر و شرک کا🔻
فتویٰ دینا انتہا ہے
میں ناصبیوں اور رافضیوں سے بدترین اختلاف کے باوجود انہیں کبھی کافر نہیں کہتا
یہ صرف سوچ اور ماحول کا فرق ہے
آپ جس گھر میں رہتے ہیں
آپ اس کے مالک ہیں مگر یہ آپ کو
اللہ نے عطا کیا ہے
اگر آپ زمیندار ہیں تو آپ سینکڑوں ایکڑ رقبے اور کئی دیہات کے مالک ہیں
اور 🔻
خود کو اس سب جائیداد کا مالک ہی کہتے ہیں
مگر درحقیقت ان سب کا مالک اللہ ہے
اس سے آپ انکار نہیں کر سکتے
حتی کہ آپ کا وجود اور جان بھی جو بظاہر آپ کی ہے
مگر اس کا حقیقی مالک بھی اللہ ہی ہے
آپ کی اولاد کہ جس کے آپ والدین کہلاتے ہیں
اس کا اصل مالک بھی اللہ ہی ہے
اب ذرا قرآن کی 🔻
Read 8 tweets
Jan 28
ہم نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے طویل اور خوفناک جنگ لڑی
اسی ہزار سویلین اور بیس ہزار فورسز کے جوان شہید ہوئے
ایک سو پچیس ارب ڈالر یعنی پاکستان پہ کل قرضے سے بھی زیادہ رقم کا معاشی نقصان اٹھایا
آپریشن "راہ نجات" "ضرب عضب" اور "ردالفساد" کے ذریعے سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک 🔻
توڑ دئیے
ٹی ٹی پی کہ جس کے پیچھے شیطانی الفی تکون تھی اسے شکست دی
القاعدہ جیسی امیر ترین دہشت گرد تنظیم کو تباہ کر دیا
بلوچستان کو ٹوٹنے سے بچایا
لشکر جھنگوی کی ٹاپ لیڈر شپ جہنم واصل کر دی گئی
انڈیا کی تین سو ارب کی انویسٹمنٹ کو مٹی کر دیا
نیشنل ایکشن پلان نے پہلی بار سول 🔻
ملٹری قیادت کو ایک کر دیا
مگر ہم نے ایک سبق نہیں سیکھا
ہم نے اپنے قاتلوں سے پیار کرنا نہیں چھوڑا !
ہم نے دہشت گردوں کے پیچھے کھڑی سیاسی قیادت کو ختم نہیں کیا
ہم نے معاشی دہشت گردوں کو کوئی سزا نہیں دی
بلوچستان کے دہشت گردوں کو ناراض ناراض کہہ کر سر پہ چڑھایا
کلبھوشن یادو نیٹ 🔻
Read 10 tweets
Jan 28
" مومن کون ہے ؟ "
اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ "تم ہی غالب آؤ گے اگر تم مومن ہو"
مسلمان اور مومن میں کیا فرق ہے ؟
جی بہت فرق ہے !
اللہ کی وحدانیت اور نبی کریم ﷺ کی رسالت کی گواہی دینے والا مسلمان ہے
مومن مگر وہ ہے جو اللہ ،رسول ﷺ کے احکامات کو خود پہ پوری طرح لاگو کر لے اور 🔻
اسی صورت میں ڈھل جائے جس میں اللہ اور رسول ﷺ اس کو دیکھنا چاہتے ہیں، قرآن میں مومنین کی جو صفات بیان کی گئی ہیں ان کے مطابق مومن وہ ہیں کہ جب ان کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جائیں تو ان کے دل کانپ اٹھتے ہیں، خشیت الٰہی سے ان کے چہرے زرد رہتے ہیں، وہ ہمیشہ سچ بولتے ہیں، زمین پر 🔻
جھک کر چلتے ہیں، نرم خو اور سخی ہوتے ہیں، اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، کسی پر احسان نہیں جتلانے، دشمنی اور دوستی صرف اللہ کیلئے رکھتے ہیں اور سجدوں میں اپنے رب کا فضل تلاش کرتے ہیں، کثرت سے رونے والے ہوتے ہیں اور اللہ کو بہت یاد کرتے ہیں،وعدہ خلافی نہیں کرتے، گالی گلوچ اور 🔻
Read 18 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

:(