Miss Libra ❤ Profile picture
Apr 7 4 tweets 2 min read
آغا شورش کاشمیری نے پچاس سال پہلے ہمارے سیاستدانوں کی کیا خوب منظر کشی کی ہے

کچھ ایرے ہیں کچھ غیرے ہیں
کچھ نتھو ہیں کچھ خیرے ہیں

کچھ جھوٹے ہیں کچھ سچے ہیں
کچھ بڈھے ہیں.کچھ بچے ہیں

کچھ ململ ہیں کچھ لٹھے ہیں
کچھ چیمے ہیں کچھ چٹھے ہیں

آغا شورش کاشمیری
#آمریکا_کے_جج_جیت_گئے
++
++
کچھ تلیر اور بٹیرے ہیں
کچھ ڈاکو اور لیٹرے ہیں

کچھ روٹی توڑ مچھندر ہیں
کچھ دارا، کچھ سکندر ہیں

کچھ اپنی بات کے پکے ہیں
کچھ جیب تراش اُچکے ہیں

کچھ ان میں ہر فن مولا ہیں
کچھ رولا ہیں، کچھ غولا ہیں

کچھ تاک دھنا دھن تاکے ہیں
کچھ الٹے سیدھے خاکے ہیں

آغا شورش کاشمیری

++
++

کچھ ان میں رنگ رنگیلے ہیں
کچھ خاصے چھیل چھبیلے ہیں

کچھ چورا چوری کرتے ہیں
کچھ سینہ زوری کرتے ہیں

ہر چند یہ بڑے ہشیار ہیں
شہ زور ہیں یہ، سردار ہیں

اب قوم کی خاطر مرتے ہیں
اسلام کا بھی دم بھرتے ہیں

آغا شورش کاشمیری مرحوم

#LateNightVibes

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Miss Libra ❤

Miss Libra ❤ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @zeeq_ch

Apr 6
میرے اک ماموں ہیں
اک بار نمبر کم آگئے تھے اسٹڈیز میں
انہوں نے مجھے کہا کہ آئندہ تم مجھے Facebook پر نظر نا آؤ
میں نے انہیں block کردیا
اسکے بعد میں نا صرف انکو کبھی نظر نا آئی بلکہ اسکے بعد سے اب تک وہ ہر انسان کے سامنے میری تعریفوں کے پل باندھتے نہیں تھکتے
کہ بہت ہی
#Copied
++
++
بہت ہی اچھی بچی ہے
اک بار منع کیا دوبارہ نظر نہیں آئی
Well Sad React FoR The Uncle !!
خیر آج میں سوچ رہی تھی اگر اس وقت انکل سے بحث کرتی تو انکو میرے سے نفرت بھی ہوجاتی لوگوں کو میری بدتمیزی کے قصے بھی سناتے
لہذا سنیں سب کی کریں اپنی
اپنے آس پاس پازیٹو لوگوں کو ضرور رکھیں
++
++
اگر کسی کی طبیعت آپ سے نہیں ملتی ، تو اس کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا بھی اک intelligence ہے ، ہر بات پر بحث ضروری نہیں ہوتی ، لڑائی ضروری نہیں ہوتی
کبھی كبهار ہاں میں ہاں ملا کر کوئی دوسرا راستہ اختیار کر کے سکون سے اپنی مرضی بھی کی جاسکتی ہے !!

#DeepLearning
#Copied
#Facebook
Read 4 tweets
Mar 29
یہ انڈیا میں عدالت کی طرف سے حکم ہے کہ ریپ ریپ ہے چاہے شوہر ہی کیوں نہ کرے
عدالت کے اس فیصلے نے عام عوام کی کنفیوزن دور کردی کہ زبردستی کا جنسی تعلق بغیر اجازت کے ریپ ہی ہے چاہے اسکا لائسنس اپکے پاس ہو شادی کی صورت میں
فیسبک کی اس پوسٹ کے کمینٹ سیکشن میں 100% پاکستانی مرد حضرات
+
++
100% پاکستانی مرد حضرات یہ سمجھتے ہیں کہ نکاح نامہ پہ دستخط جنسی تعلق کی کھلی اجازت ہے
اور یہ کہ اگر انکی وجہ سے بیوی دو روٹیاں کھا رہی ہے تو جنسی تعلق انکا ہر حال میں حق ہے
اک صاحب انہی کمنٹس میں لکھتے ہیں کہ بیوی کے لیئے زبردستی جھیلنا اتنا مشکل نہیں جتنا کہ شوہر کہ لیئے
++
+++

بیوی کے لیئے زبردستی جھیلنا اتنا مشکل نہیں جتنا کہ شوہر کہ لیئے ٹاکسک باسز کو جھیلنا
افسوس کی بات ہے کہ کوئ مرد خاص طور پہ اپنی بیوی کے لیئے ایسا کیسے سوچ سکتا ہے
بات اتنی اسان ہے پر اتنی مشکل بنائی ہوئی ہے
یا سمجھنا نہیں چاہتے

#FoodForThought
#DeepLearning
#WomensRights
Read 4 tweets
Mar 25
محبت جاگ اٹھی رگ رگ میں ارمانوں کو نیند آئی
حقیقت نے نقاب الٹی تو افسانوں کو نیند آئی

چھلکتی ہی رہی مے ، دور چلتا ہی رہا لیکن
رکی گردش ان آنکھوں کی تو پیمانوں کو نیند آئی

بِچھے تھے پھول بھی ہر موڑ پر فصلِ بہاراں میں
مگر آئی تو کانٹوں پر ہی دیوانوں کو نیند آئی

عبدالقوی ضیاء
++
+++

سرِ محفل رہا اک رت جگے کا سا سماں شب بھر
پلک جھپکی نہ شمعوں کی نہ پروانوں کو نیند آئی

تجلی تھی نہ تابانی تصور تھا نہ پرتو تھا
ترے جاتے ہی سارے آئینہ خانوں کو نیند آئی

شبِ ہجراں کا سناٹا ہے طاری بند ہیں آنکھیں
یہ موت آئی کہ تیرے سوختہ جانوں کو نیند آئی

عبدالقوی ضیاء

++
++

مسلسل عشق میں عالم رہا شب زندہ داری کا
سرِ مقتل پہنچ کر تیرے دیوانوں کو نیند آئی

گھنی ہے کس قدر چھاؤں ضیاؔ کفرِ محبت کی
مگر اس چھاؤں میں کتنے ہی ایمانوں کو نیند آئی

عبدالقوی ضیاء

#LateNightVibes
Read 4 tweets
Mar 23
بُجھ گئی شمعِ حَرم ، باب ِ کلیسا نہ کُھلا
کُھل گئے زخم کے لب تیرا دریچہ نہ کُھلا

ہم پری زادوں میں کھیلے ، شب ِ افسوں میں پلے
ہم سے بھی تیرے طلسمات کا عُقدہ نہ کُھلا

ایک اک شکل کو دیکھا ہے بڑی حیرت سے
اجنبی کون ہے اَور کون شناسا نہ کُھلا

مصطفیٰ زیدی
#LateNightVibes
++
++

در ِ توبہ سے بگوُلوں کی طرح گُزرے لوگ
اُبر کی طرح اُمڈ آئے جو مَے خانہ کُھلا

شہر در شہر پھری میرے گُناہوں کی بیاض
بعض نظروں پہ مِرا سوز ِ حکِیمانہ کُھلا

نازنِینوں میں رسائی کا یہ عالم تھا کبھی
لاکھ پہروں میں بھی کاشانے پہ کاشانہ کُھلا

مصطفیٰ زیدی

+++
++
اَب جو بےباک ہُوئے بھی تو بہ صد اندیشہ
اَب جو اِک شخص کُھلا بھی تو حجابانہ کُھلا

مِل کے بھی تُجھ سے رہی اب کے طبعیت اَیسے
جیسے بادل سا گِھر آیا جو نہ برسا نہ کُھلا

ریت پر پھینک گئی عقل کی گُستاخ لبی
پھر کبھی کشف و کرامات کا دریا نہ کُھلا

مصطفیٰ زیدی

#LateNightVibes
Read 4 tweets
Feb 28
پاکستانی انگریزی ترجمہ
یہ درست نہیں کہ یوکرین روس دنیا سے کٹ گیا ہے میں نے حال ہی میں پاکستانی وزیراعظم ایک بہادر آدمی کو مدعو کیا جو مغربی دباؤ رد کرکے پہنچے ہم نے افغانستان اور دیگر مسائل پر بات چیت کی
میں جلد پاک کا دورہ کروںگا گیس پائپ لائن کے منصوبہ سے متعلق معاہدہ کروں گا
+
+
حیرت ہوئی کہ اس وڈیو میں انہیں کہیں روسی صدر پاک ، افغانستان یا پرائم منستر بولتے سنائی دیے؟
اگر نہیں تو انہیں جھوٹ کیوں سمجھ نہیں آیا
ترجمہ لکھنے والے پر افسوس ہوا کہ جب دورہ روس محض ملاقات تھی تو ایسی دروغ گوئی سے انہیں کیا مل جائے گا
بہتر روسی زبان جاننے والے پاکستان میں
+
++

سینکڑوں نہیں تو درجننوں افراد ہیں جو پول کھول دیں گے
ہوسکتا کہ وڈیو پاک میں روسی سفارت خانہ کے نوٹس میں آجائے
وہ سرکاری طور پر اس جھوٹ کو رد کر دیں
تو آپ کا اپ کے وزیراعظم کا اور آپ کے ملک کی ساکھ خاک ہوسکتی ہے
مگر بے عزتی کا احساس موجود ہوگا تو عزت کروانا سیکھیں گے نا
Read 4 tweets
Feb 24
ہمارے آکسفورڈین ہینڈسم کی مت ماری گئی ہے
ورنہ روس یوکرین تنازعے کے عروج پر کوئی احمق ہی ایسا دورہ کرنے کی سوچ سکتا ہے
اس وقت جب پورا مغربی /یورپی بلاک اک بار پھر سے کیمونسٹ بلاک کے سرخیل روس کے خلاف کمر کس چکا ہے
ہمارے ہینڈسم کا یہ کہنا کہ
امریکی بلاک کا حصہ بن کر
#AnOtherLook
++
++
امریکی بلاک کا حصہ بن کر ہمیشہ ہم نے نقصان ہی اٹھایا
اک نہایت احمقانہ بیان ہے اور اس کے نتائج اس بگڑی معیشت والے ملک کو مزید بھگتنا پڑیں گے
کہ اینٹی کیمونسٹ بلاک والی قوتیں اس وقت بھی خاصی طاقتور اور اثرورسوخ والی ہیں
حیرت ہے کہ ہماری وزارتِ خارجہ میں بیٹھے

#AnOtherLook
++
++

ہماری وزارتِ خارجہ میں بیٹھے بابوز یہ بات آکسفورڈین ہینڈسم کو بروقت سمجھا کیوں نہ سکے؟
روس کا اس منظرنامے میں دورہ کسی صورت بھی دانشمندی کے زمرے میں نہیں آتا ہے
لیکن ہینڈسم کو سمجھائے کون؟

#AnOtherLook
#RussiaUkraineCrisis
#PMIKInRussia
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(