*انگریزوں کو مہذب خیال کرنے والے غور سے پڑھیں۔*
ایک غیر ملکی معزز مہمان نے ہمیں وائلڈ لائف کے تحفظ کا درس دیا تو یاد آیا کہ کس بے رحمی سے انگریزوں نے ہندوستان میں شیروں اور وائلڈ لائف کا قتل عام کیا اور قریبا 80 ہزار شیروں کا شکار کیا ۔ آج اس افسوسناک معاملے کے مزید دردناک
پہلو پر بات کریں گے کہ یہ سب کیوں کیا گیا؟

پروفیسر جوزف سرامک اپنی کتاب Face Him Like a Briton میں لکھتے ہیں کہ برطانوی راج میں ہندوستان میں شیروں کے اس بے رحمانہ شکار کی ایک وجہ ٹیپو سلطان سے انگریز کی نفرت بھی تھی۔

سلطان ٹیپو شیروں کے دلدادہ تھے ۔انہیں شیر
میسور بھی کہا جاتا تھا۔ ٹیپو سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے شیر جیسا ۔ ان کی تلواروں اور خنجر پر بھی شیر کی شبیہہ بنی ہوتی تھی ۔ شیر ہی ان کی سلطنت کا سرکاری نشان تھا اور ان کے لیے جو تخت بنایا تھا وہ بھی ایسا تھا جیسا کوئی شیر کے اوپر بیٹھا ہوا ہو ۔

ٹیپو سلطان نے فرانسیسی
معماروں سے ایک مجسمہ بنایا تھا جس میں ایک شیر ایک انگریزسپاہی کو گرائے ہوئے ہے۔ یہ مجسمہ آج بھی وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزیم میں رکھا ہے۔ چنانچہ ٹیپو سلطان کو شکست دینے کے بعدانگریز نے ٹیپو سلطان کو Outdo کرنے کے لیے شیروں کا اس بے رحمی سے شکار کیا کہ جہاں لاکھوں شیر پائے جاتے تھے
وہ برطا نوی راج کے اختتام پر محض چند ہزار رہ گئے ۔ وحشت کے اس سارے کھیل میں شیر میسور کی تذلیل مقصود تھی۔

چنانچہ سلطان ٹیپو کے میسور میں ہی وین انجن اینڈ وین انجن نامی ایک فرم قائم کی گئی جو شیروں کو حنوط کرتی اور کھال میں بھوسہ بھر کے جانوروں کے ماڈل تیار کرتی۔ یہ کام کہیں
اور بھی ہو سکتا تھا ۔ میسور سے بڑے شہر بھی موجود ہے جہاں کی مارکیٹ کے امکانات میسور سے کہیں زیادہ تھے لیکن چونکہ مقصد سلطان ٹیپو کی نسبت کی تذلیل تھی اس لیے یہ فرم میسور میں قائم کی گئی۔

میسور میں وحشت کا یہ کھیل کتنی شدت سے کھیلا گیا اس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ صرف اس ایک
فرم نے 43 ہزار شیروں اور 30 ہزار چیتوں کی کھال کو پراسس کیا ۔ جس شہر میں شیر میسور سلطان ٹیپو کی یادیں بسیرا کیے ہوئے تھیں اس میسور کے بازوروں میں اور چوراہوں میں شیروں کی کھالوں کو خشک کیا جاتا ۔ ہندوستان بھر سے شیر مار کر ان کی کھال میسور بھجوائی جاتی ۔

یہی نہیں بلکہ سلطان
ٹیپو سے جڑی ہر نسبت کو ذلیل کیا گیا۔ وائسرائے نے اپنے کتے کا نام ٹیپو رکھا۔اور پھر انگریز ڈپٹی کمشنرزنے اسی رسم کو آگے بڑھایا۔

ٹیپو سلطان کی ریاست میں صوبیدار کا عہدہ گورنر کا عہدہ ہووتا تھا ، انگریز نے ایک لفٹین کے ماتحت عہدے کو صوبیدار کا نام دے دیا۔
سلطان ٹیپو کے وزیر خوراک
کے منصب کو خانِ ساماں کہا جاتا تھا انگریزوں نے اپنے باورچی کو خانساماں کہنا شروع کر دیا۔

ٹیپو سلطان نے سلطنت عثمانیہ کے خلیفہ سے مدد چاہی تھی ، انگریزوں نے حجام کا نام خلیفہ رکھ دیا۔

ٹیپو کے دربار میں پگڑی کو عزت اور فضیلت کی علامت سمجھا جاتا تھا انگریز نے نوکروں اور غلاموں کو
پگڑی پہنا دی۔

ٹیپو سلطان کی دور میں جمعدار ایک بہت بڑے پولیس افسر کا نام تھا انگریوں نے کاکروب کو جمعدار کا نام دے دیا۔

ہماری فرمانبرداری دیکھیے ہم آج تک نفرت اور تذلیل کی اس میراث کو گلے سے لگائے پھر رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ ہم ’’ مہذب ‘‘ ہو گئے۔

ٹیپو سے انگریز کی یہ نفرت
اس لیے تھی کہ وہ ہندوستان کا آخری آزاد سلطان تھا ۔ بہادر شاہ ظفر 1857 میں معزول ہوا 1797 میں ٹیپو نے انگریز کے مقابلے کے لیے سلطنت عثمانیہ کو تو خط لکھا لیکن دلی میں بیٹھے شاہ عالم کو خط نہیں لکھا۔ کیونکہ ٹیپو سلطان کو معلوم تھا یہ سلطان محض ایک مہرہ ہے جس کے بارے میں دلی شہر
میں منچلے نعرے لگاتے تھے کہ ’’ سلطنت شاہِ عالم ، از دلی تا پالم۔ چنانچہ آخری آزاد سلطان کی ہر نسبت کو ذلیل کیا گیا
جارج یول نامی ایک برطانوی افسر نے ہندوستان میں قیام کے دوران 400 شیر وں کا شکار کیا اور جیفری نائیٹنگیل نے 300 شیر مارے۔ یعنی صرف دو برطانوی اہلکاروں کے ہاتھوں 700
شیر مارے گئے۔

امریکہ کے برگیڈیئر جنرل ولیم مچل 1924میں وائسرائے کے مہمان کے طور پر بھارت آئے تو انہوں نے یہاں جانوروں کا بے رحمی سے شکار کیا۔ یہی وہی صاحب ہیں جنہیں امریکہ میں ’ فادر آف دی ایئر فورس‘ کہا جاتا ہے اور بعد میں جن کا کورٹ مارشل ہوا تھا۔ انہوں نے اسی سال نیشنل
جیوگرافک میگزین میں Tiger Hunting in India کے نام سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا کہ
گذشتہ تین دنوں میں ہم نے اتنے زیادہ جانوروں کا شکار کیا کہ ان کی کھالیں خشک نہ ہو سکیں۔ چنانچہ ہم نے یہ ساری کھالیں ٹرک کی چھت پر ڈال دیں کہ راستے میں ہی خشک ہوتی رہیں گی۔
برطانوی افسران اور اہلکاروں نے برصغیر کے جنگلوں میں جس بے رحمی سے شکار کیا وہ ایک تاریک باب ہے۔ گاندھی اروان معاہدے والے وائسرائے لارڈ ارون کے بارے میں کہا جاتاہے کہ انہوں نے 10 ہزار بھڑ تیتر مارے تھے۔راولپنڈی کے ایک ڈپٹی کمشنر صاحب بہادر نے پوٹھوہار کے علاقے میں
ایک روز میں 40ہرنوں کا شکار کیا۔

میرے خیالات کا یہ سلسلہ ٹوٹا تو دیکھا ، محفل ابھی جاری تھی۔ برصغیر کی جنگلی حیات کا قتل عام کرنے والے مہربان ، اب ہمیں سمجھانے آئے بیٹھے تھے کہ ایک مہذب قوم کی طرح جنگلی حیات کا تحفظ کیسے کیا جاتا ہے اوراحساس کمتری کے مارے
شرکاء کے چہرے بتا رہے تھے کہ ان کے ہاں اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ ہم مقامی لوگوں کے مہذب ہونے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔
(منقول)

#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
#MarchAgainstImportedGovt

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with آبی کوثر (boot سے لیکر bot تک)

آبی کوثر (boot سے لیکر bot تک) Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Aabi_Kausar

May 10
" کچھ یاد رہ جانے والی باتیں"
*1. جب جرم سرزد ہوا ہی نہیں تو رات 12 بجے عدالتیں کیوں کھلی؟*

2. قیدیوں والی گاڑی کیوں آئی؟

*3. نو اپریل کی رات سٹیٹ مشینری کیوں عمران خان کے کنٹرول میں نہیں تھی؟*

4. ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کس نے کیا؟

5. نو اپریل کے دن جب عمران خان کی پٹیشن
عدالت گئی، تو عدالت کیوں بند تھی؟ کیوں انکار کیا گیا کارروائی سے؟
6.امریکی سفیر سے ملنے کے بعد لوگوں کے ضمیر کیوں جاگے؟
7.سندھ ہاوس میں کیا ہوا؟ سندھ ہاوس میں ہارس ٹرینڈنگ کے خلاف کارروائی کرنے سے SC نے کیوں انکار کیا؟
8.اطہر من اللہ کی عدالت میں پٹیشن پر مارچ کی تاریخ کیوں تھی؟
9. عدالت عظمیٰ نے قاسم سوری کی رولنگ کس قانون کے تحت رول بیک کی؟ مراسلہ پڑھے بغیر فیصلہ کیوں دیا؟

10. سپریم کورٹ نے 3 اپریل کو کہا کہ اسے اختیار نہیں کہ اسمبلی کی کارروائی میں مداخلت کرے تو پھر چند دن بعد کیوں کی؟

11. قاسم سوری کی رولنگ کے بعد مریم صفدر نے 7 بجے ٹویٹ کی کہ
Read 10 tweets
May 10
Hats off to whoever has compiled this statistics! Read and understand how lucky you are!!

The current population of Earth is around 7.8 billion.
For most people, it is a large figure, that is all.

However, someone has condensed the 7.8 billion in the world into 100 persons,
and then into various percentage statistics.
The resulting analysis is relatively much easier to comprehend.

*Out of 100 persons:*
11 are in Europe
5 are in North America
9 are in South America
15 are in Africa
60 are in Asia

*Out of 100 persons:*
49 live in the countryside
51 live in towns/ cities

*Out of 100 persons:*
77 have their own houses
23 have no place to live.

*Out of 100 persons:*
21 are over-nourished
63 can eat full
15 are under-nourished
1 ate the last meal, but did not make it to the next meal.

*Out of 100 persons:*
Read 9 tweets
May 8
اسلام علیکم دوستو، یہ میسج ان احباب کیلئے ہے جو مجھے ڈی۔ایم یا ٹیگ کرتے ریٹویٹس کیلئے۔ میں آپ پر واضح کردینا چاہتی ہوں کہ مداخلت اور سازش والے معاملے کو لیکر نیوٹرل سے متعلق میرا موقف نہایت شفاف ہے لہذا مجھے جوانوں کی شہادتیں بتا بتا کر وڈے ابو کو دودھ سے دھلا ثابت کرنے کی
کوشش سے گریز مت کریں۔۔ ایسی کوئی ٹویٹ میں غلطی سے تو ریٹویٹ کردونگی مگر اپنے ہوش و حواس میں یہ ممکن نہیں۔۔ میں ہمیشہ جوانوں کی عزت کرتی رہی ہوں، انکی بھی جنکی غلطیوں سے میں بخوبی واقف رہی ہوں۔۔۔ میرا ماننا ہے کہ ہر انسان اپنی ذات میں ہزاروں خامیاں لیے پھرتا ہے۔۔ یہ جوان
کم عمری میں اگر غلطی کر دیں یا ڈی۔ایم میں کچھ کہہ دیں تو میں درگزر کر سکتی ہوں لیکن اگر کوئی کہے کہ میں ڈکیتوں کی ڈکیتی پر محافظوں کی جانب سے سنی جانے والی نیوٹرل کی بکواس کے بعد بھی اسکے بوٹ پالیش کرونگی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ میرے نزدیک دو کوڑی کی عزت نہیں ایسے شخص
Read 6 tweets
Apr 25
*عمران خان آخر کیا بلاتھا* ۔
1۔احساس کفالت پروگرام
2۔لنگر خانے
3۔شیلٹر ہوم کا قیام
4۔راشن کارڈ
5۔کسان کارڈ
6۔صحت انصاف کارڈ
7۔احساس سکالر شپ پروگرام
8۔انصاف آفٹر نون سکول
9۔انصاف معذور و بزرگ کارڈ
10۔مزدور کارڈ
11۔روشن ڈیجیٹل پروگرام
12۔خدمت ای مراکز کا قیام
13۔نیب کو با اختیار بنانا
14۔راست پروگرام
15۔سیرت یونیورسٹی کا قیام
16۔ٹورازم کا فروغ
17۔بلین سونامی ٹری کا آغاز
18۔ ٹیکس ریفارمز
19۔کرکٹ سے ہی کرکٹ بورڈ کا چیئرمین
20۔پاکستان میں کرکٹ کی بحالی
21۔ پی ایس ایل کی کامیابی
22۔ای ٹرانسفر و پنشن کا قیام
23۔بھاشا، ۔مہمند اور واسو
ڈیم پر کام کا آغاز
24۔اپنا گھر سکیم کا قیام
25۔بلا سود قرضے کی سکیم
26۔21 نئی یونیورسٹیوں پر کام کا آغاز
27۔اور 23 نئے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں پر کام ۔
28۔پاکستان سٹیزن پورٹل کا قیام
29۔رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی کا قیام
30۔ہر فورم پر حرمت رسولؐ پر آواز اٹھانا
31۔پی آئی اے، پی ٹی وی اور
Read 8 tweets
Apr 25
23 فروری 2022 کو پہلا خوف ناک ایشو پیدا ہوا‘ کولمبو پورٹ پرآئل کیریئر 40ہزار ٹن فیول (پٹرول) لے کر پہنچا‘بینک آف سیلون نے پٹرول کی پے منٹ کرنی تھی لیکن بینک کے پاس ڈالر ختم ہو گئے‘ وزیرخزانہ سے رابطہ کیا گیا۔

وزیرخزانہ نے اسٹیٹ بینک سے بات کی لیکن اس کے پاس صرف دو ارب اور
30کروڑ ڈالر تھے اور وہ بھی کرنسی کی شکل میں نہیں لہٰذا پٹرول نہ خرید سکااور جہاز پٹرول سمیت انڈیا روانہ ہوگیا‘ یہ سری لنکا کے دیوالیہ پن کا اسٹارٹ تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے مہاتمابودھ کا پسندیدہ ملک 49دنوں میں مکمل دیوالیہ، سری لنکا نے 12اپریل کو خود کو دیوالیہ ڈکلیئر کردیا۔
ہم نے دیوالیہ کا صرف لفظ سنا ہے‘ ہم اس کے نتائج اور ردعمل سے بالکل واقف نہیں ہیں‘ میں لوگوں کو اکثر یہ کہتے سنتا ہوںہم اگر دیوالیہ ہو بھی گئے تو کیا فرق پڑتا ہے؟ مولانا خادم حسین رضوی مرحوم کی ایک تقریر آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے جس میں وہ فرما رہے تھے ہم سے جو بھی ملک اپنے
Read 28 tweets
Apr 25
"پُھدو کمیٹی تے مَنٌا چئیرمین"

میانچنوں کے بزرگ باسیوں کو آج بھی یاد ہو گا کہ “پُھدو کمیٹی تے مَنٌا چئیرمین” کی بازگُشت میانچنوں شہر و متصل دیہات کی فضاؤں میں بڑے عرصے تک گونجتی رہی، اِس فقرے کا پس منظر کچھ یوں ہے کہ،

غالباً ساٹھ کی دہائی کی بات ہے کہ
کمشنر ملتان ڈویژن میانچنوں میونسپل کمیٹی کی تقریبِ حلف برداری کے لئے تشریف لائے، اُس وقت میانچنوں میونسپل کمیٹی کی دُھوم پورے ملتان ڈویژن میں مچی ہوئی تھی، وجۂ دُھوم تھی کہ ایک غیر معروف، اَن پڑھ اور پینڈو قسم کے شخص جو کہ اپنی عُرفیت "مَنٌ" سے مشہور تھا، نے غُلام حیدر وائیں
جیسے گھاگ، زیرک، تجربہ کار سیاستدان کو چئرمینی کے الیکشن میں شکست سے دوچار کر دیا تھا۔
عام روایت ہے کہ جب بھی کوئی شخصیت بطور مہمان کسی تقریب میں جاتی ہے تو پہلے مرحلے میں عموماً میزبان مہمان سے اپنے ساتھیوں اور رفقاء کا فرداً فرداً تعارف کرواتا ہے، یہاں بھی کمشنر صاحب پنڈال میں
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(