اپنے گھر اور دفتر کو #solarenergy پر شفٹ کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ یہ ایک بہترین انویسٹمنٹ ہے اس میں آپ جتنا پیسہ لگائیں گے 4 سال سے پہلے پہلے آپ کا وہ تمام پیسہ بجلی کے بل کی مد میں واپس ہو جائے گا اور اس کے بعد اگلے 20 سال تک آپ کو بجلی مفت میں پڑے گی۔1/5
ٹیکس چھوٹ کے بعد یہ شاید کسی پلاٹ میں پیسہ لگانے سے بھی بہتر ہے۔دوسرا فائدہ یہ ہے کہ پاکستان کا قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے ۔ کیونکہ کہ سولر لگانے سے آپ سرکار کا وہ پٹرول بچا رہے ہیں جو ہم باہر کے ملک سے خرید کر اپنے ملک میں لاتے ہیں تاکہ ہم یہاں پر بجلی بنا سکیں ۔ 2/5
یوں ہم سرکار کا وہ پیسہ بھی بچائیں گے اور اپنا پیسہ بھی بچائیں گے۔ آپ جانتے ہیں کہ بجلی بنانے کے لئے بہت سارا فیول باہر کے ملکوں سے خریدنا پڑتا ہے اور جس کی وجہ سے ہم گردشی قرضے جیسے مسئلے کا بھی شکار ہیں۔ اگر ہم سب مل کر سولر لگانا شروع کر دیں تو ایک وقت آئے گا جب ہم 3/5
لوڈشیڈنگ سے بھی ہمیشہ کے لئے چھٹکارا حاصل کر پائیں گے۔ تیسرا فائدہ یہ ہے کہ آپ گرین انرجی کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ جب آپ سورج کی کی روشنی کو استعمال کر رہے ہیں تو نہ پٹرول کو فرنس میں جلا کر انرجی میں کنورٹ کیا جائے گا،نہ دھوں ہو گا اور نہ ہی ماحولیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔4/5
قران میں حکم ہے کہ ہم فضول خرچ سے بچیں۔میں نے اس سال کچھ پیسے بچا کر اپنے گھر کو سولر میں کنورٹ کرادیا ہے اور میں آپ سب کو بھی یہی مشورہ دیتا ہوں کہ ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ اپنے گھروں کو اور اپنے دفتروں کو #solarenergy میں شفٹ کیا جائے۔ شکریہ 5/5
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh