Ahmed Profile picture
Jun 24 10 tweets 3 min read
بڑی صنعتوں پر ٹیکس اس حکومت کی اب تک کی گئی درجنوں حماقتوں میں سے بلاشبہ سب سے بڑی اور خوفناک حماقت ہے۔ اس کے اثرات اور نتائج پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے بھی کہیں زیادہ خوفناک ہوں گے۔

1/9 🧵
صنعت کسی بھی جدید معیشت کا سب سے اہم حصہ اور صنعتی ترقی کا سب سے بامعنی معاشی اشاریہ ہوتی ہے۔ اسی سے پیداوار بڑھتی ہے, دولت تخلیق ہوتی ہے, پائیدار روزگار پیدا ہوتا, زرمبادلہ آتا ہے, مڈل کلاس کی گروتھ ہوتی ہے۔

2/9
یہ سب کی سب صنعتیں وہ ہیں جن کی بدولت پاکستان کی معیشت تھوڑا بہت سانس لیتی ہے۔ بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے سبب پہلے ہی دو ماہ سے بحران کا شکار یہ صنعتیں دس فیصد ٹیکس سے بالکل ٹھپ ہوجائیں گی۔

3/9
نتیجے میں مہنگائی, بے روزگاری, کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ, زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی, سٹاک مارکیٹ کی تباہی اور ڈالر کی قیمت ۔۔۔ ہر چیز اس عروج پر پہنچ جائے گی جہاں سانس لینا بھی محال ہوگا۔

4/9
اگر ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں بہتر بنانے کا وقت نہیں ہے تو بھی بے شمار چیزیں ہیں جن پر ٹیکس لگایا جاسکتا ہے۔ 25 ایکڑ سے زائد زمین, 10 مرلے سے بڑے گھر, 10 مرلے سے زیادہ زمین کی خرید و فروخت, عرصے سے بینک اکاؤنٹس میں پڑی گاڑیاں, مہنگے کھانے اور کپڑے, ۔۔۔

5/9
۔۔۔ سگریٹ سے کولڈ ڈرنکس تک کئی صنعتیں جو زیادہ قیمتوں پر بھی سروائیو کرسکتی ہیں, لگژری آئٹمز بشمول لوکل اور امپورٹڈ گاڑیاں...کئی چیزوں پر ٹیکس بہت بڑھایا جاسکتا تھا۔ جن آئٹمز کی درآمد پر احمقانہ پابندی لگائی, اصولاً ان پر ٹیکس بڑھانا چاہئیے تھا۔

6/9
بیوروکریٹس, جرنیلوں, وزراء اور اراکینِ اسمبلی کی تنخواہیں جو ڈیڑھ سو فیصد بڑھائیں گئیں, کم کی جاسکتی تھیں۔ لیکن اس سب سے چونکہ حکمرانوں کا اپنا نقصان تھا لہذا ملک کو تباہ کرنے والا فیصلہ کیا گیا۔

7/9
انتہائی نالائق, نااہل اور بے غیرت ہے یہ حکومت بھی اور اسے لانے والے بھی۔

#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
#استعفیٰ_دو

8/9
مجھ جیسا صابر مزاج شخص بھی جو لعنت اور گالی کو سخت ناپسند کرتا ہے, نکو نک ہوچکا ہے اور دل ہی دل میں سہی, ان کو مغلظات بک رہا ہے۔

9/9
*عرصے سے بینک اکاؤنٹس میں پڑی دولتیں, گاڑیاں (5/9)

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Ahmed

Ahmed Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @IAhmadElyas

Jun 24
بجٹ پاس کروانے + ممکنہ اعتماد ووٹ کے لیے حکومت کو JI کے MNA عبدالاکبر چترالی کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اسی لیے ایاز صادق نے چترالی کو دھمکی دی ہے کہ وہ بطور MMA پارلیمانی پارٹی رکن اپنے پارلیمانی لیڈر اسد محمود کی اطاعت + حکومت کی حمایت کریں ورنہ 63A ریفرنس بھجوایا جائے گا۔
(جاری 🧵)
...قانونی طور پر ایاز صادق کی بات بالکل درست ہے کیونکہ بظاہر JI کے MMA سے الگ ہونے کے باوجود چترالی صاحب MMA کے MNA ہیں اور اسی کے ٹکٹ اور نشان پر الیکٹ ہوئے۔ قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی نام کی کوئی پارٹی نہیں۔ عدم اعتماد + بجٹ میں رکن پارلیمانی پارٹی لیڈر کا پابند ہے۔
(جاری 🧵)
جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے بہت اچھی کوآرڈینیشن, خوشگوار ماحول اور باہمی احترام سے پانچ سال KPK میں کامیاب مخلوط حکومت چلائی۔ عمران خان نے کبھی JI کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا بلکہ ہمیشہ بہت عزت دی۔ اس کے باوجود JI نے عمران خان اور PTI کو نفرت دی اور JUIF سے جا ملے۔
(جاری 🧵)
Read 13 tweets
May 20
What they say vs What they mean
(a thread🧵)

"PTI is a cult."
Actual Meaning: People love Imran Khan immensely. We are extremely jealous of his devoted support base.
"Imran Khan is a populist."
Actual Meaning: Imran Khan is threatening Pakistan's oligarchy (dictatorship of elite).
"Imran Khan is a fascist."
Actual Meaning: Imran Khan doesn't compromise on Pakistan's national interest and he is super popular.
Read 9 tweets
May 19
🧵

سوال کیا جاتا ہے کہ انصافی کالی vigo کے وجود سے آشنا تھے تو پہلے آواز کیوں نہیں اٹھائی۔

اول تو اس دعوے پر بھی بحث ہوسکتی ہے کیونکہ ۔۔۔۔۔ (جاری)
تحریک انصاف کی تو اٹھان ہی (بالخصوص KP میں) اس بیانیے سے ہوئی تھی جو عمران خان نے پاکستانی ریاست کی امریکی جنگ میں شامل ہوکر اپنے شہریوں کے خلاف غنڈہ گردی کے خلاف ترتیب دیا تھا۔ لیکن یہاں کچھ حقائق اور بھی ہیں۔

(جاری)
عام مشاہدہ ہے کہ PTI اجتماعات میں ایسے بولڈ پلے کارڈ رہنماؤں یا ورکرز نے نہیں, عام لوگوں, فیملیز نے اٹھائے ہوتے ہیں جو غالباً پہلی بار ان اجتماعات میں شریک ہورہے ہیں۔

قابلِ غور بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے اس مسئلے پر اپنے جذبات کے اظہار کے لیے PTI پر ہی بھروسہ کیا۔ کیوں۔

(جاری)
Read 7 tweets
May 17
اس حقیقت کا احساس شدت سے ہورہا ہے کہ لیڈرشپ کے لیے مضبوط اعصاب کا حامل ہونا کس قدر اہم ہے۔

عمران خان ہی ہیں جو مشکل حالات میں مشکل فیصلے اعتماد سے کرلیتے ہیں۔ شہباز شریف اینڈ کمپنی تو پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے لیے بھی فوج کے قدموں میں گرے ہوئے ہیں۔
1/4

#امپورٹڈ_حکومت__نامنظور
عمران خان کو جب حکومت ملی تو ملک دیوالیہ ہونے کو تھا۔ شہباز اسی سبب حکومت لینے سے انکار کرچکے تھے۔ کپتان نے 12 جماعتی اتحاد, دیگر مخالفین کے دباؤ کے باوجود, ایک مخلوط حکومت میں ہوکر مشکل ترین ضروری معاشی فیصلے کیے اور اپنی مقبولیت کی فکر نہیں کی۔ ملک دیوالیہ پن سے بچ گیا۔

2/4
وباء میں بھی ایک طرف سختی نا کرنے کا عوامی دباؤ تھا تو دوسری طرح میڈیا, اسٹیبشلمنٹ اور پی پی پی سخت لاک ڈاؤن کے لیے شدید دباؤ ڈال رہے تھے۔ لیکن عمران خان نے وہی کیا جو مناسب تھا اور دباؤ کی پرواہ نہیں کی۔ یوں ہم وباء سے بھی کم سے کم ممکنہ معاشی بحران کے ساتھ نکلے۔

3/4
Read 4 tweets
May 15
رٹی جانے والی کچھ باتیں اور ان کا حقیقی مفہوم

”تحریکِ انصاف cult ہے۔“

مفہوم: لوگ عمران خان سے بے تحاشا محبت کرتے ہیں جو ہماری جماعتوں کے قائدین کو حاصل نہیں۔

#امپورٹڈ__حکومت__منظور
”عمران خان populist ہے۔“

حقیقی مفہوم: عمران خان اشرافیہ کی آمریت کے لیے خطرہ ہے لیکن مجبوری ہے کہ ہم اسے حقیقی democrat نہیں کہہ سکتے۔

#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
”عمران خان فاشسٹ ہے۔“

حقیقی مفہوم: عمران خان پاکستان کے قومی مفاد کے تحفظ کے حوالے سے بہت سخت ہے اور اسی سبب بہت مقبول بھی ہوگیا ہے۔

#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
Read 13 tweets
Apr 2
بلی تھیلے سے باہر آکر دیواروں میں ٹکریں مارنے لگی !
آرمی چیف نے یوکرائن پر روس کے دفاعی حملے کی مذمت کردی۔ روس کو یوکرائنی کٹھ پتلی انتظامیہ سے لاحق سنگین خطرات کو بھی تسلیم کیا, مگر یوکرائنی دفاعی اقدام کو جارحیت کہہ کر اسے قابلِ مذمت قرار دیا۔ بیان کا نا سر نا پیر! ۔۔۔۔ (1)
شاید وہ پیوٹن سے یہ کہنا چاہتے تھے کہ آپ کو بھی یوکرائن کے ساتھ وہی کرنا چاہئیے تھا جو ہم نے افغانستان کے ساتھ کیا۔۔۔۔ (2)
حکومت کی غیر جانب دار پالیسی سے انحراف پر مبنی یہ بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے اور متوازن و آزاد خارجہ پالیسی, نیز پاکستان کے مفادات کے لیے تباہ کن ہے۔ روس سے بہتر تعلقات اور طاقت کے توازن کی جو کوششیں عرصے سے جاری ہیں, اس بیان سے ان پر پانی پھیرنے کی کوشش کی گئی ہے۔۔۔۔ (3)
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(