RH Riaz Profile picture
Jul 1 31 tweets 8 min read
#تاریخی_تانک_جھانک

#ضرور_پڑھیں

جنرل ایوب خان اپنی آپ بیتی فرینڈز ناٹ ماسٹرز میں لکھتےہیں

میں پانچ اکتوبر کو کراچی پہنچا اور سیدھا جنرل اسکندر مرزا سے ملنےگیا۔وہ لان میں بیٹھےہوئے تھے۔ تلخ، متفکر اور مایوس۔
میں نے پوچھا۔

کیا آپ نےاچھی طرح سوچ بچار کر لیا ہے سر؟'

'ہاں۔
👇1/31
کیا اس کے سوا کوئی اور چارہ نہیں؟ 'نہیں۔ اسکے سوا کوئی اور چارہ نہیں

میں نےسوچا کتنی بدقسمتی کی بات ہےکہ حالات ایسےموڑ تک پہنچ گئے ہیں کہ یہ سخت قدم اٹھانا پڑ رہا ہےلیکن اس سےکوئی مفر نہیں تھا۔یہ ملک بچانےکی آخری کوشش تھی

اس گفتگو کےدو دن بعد سات اور آٹھ اکتوبر 1958
👇2/31
کی درمیانی شب پاکستان کےپہلے صدر (جنرل) اسکندر مرزا نےآئین معطل،اسمبلیاں تحلیل اور سیاسی جماعتیں کالعدم قرار دے کر ملک کی تاریخ کا پہلا مارشل لا لگا دیا اور اسوقت کے آرمی چیف ایوب خان کو مارشل لا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا

ایک فیصلہ رات کے ساڑھے دس بجے سائیکلوسٹائل کر کے
👇3/31
اخباروں کےدفتروں اور سفارت خانوں کو بھیج دیا گیا

البتہ یہ ضرور ہوا کہ چند فوجی دستے احتیاطا ریڈیو پاکستان اور ٹیلی گراف کی عمارت کو گھیرے میں لینےکیلئے بھیج دیےگئے
مبصرین کی اکثریت کے مطابق یہی وہ #ناگزیر فیصلہ تھا جس نے ملک پر ایسی سیاہ رات طاری کر دی جس کے کالے سائے
👇4/31
آج 60 سال بعد بھی پوری طرح سےنہیں چھٹ سکے ہیں

اسکندر مرزا کے تحریر کردہ فیصلے کی سائیکلوسٹائل کاپیاں آنیوالے عشروں میں بار بار تقسیم ہوتی رہیں، بس کردار بدلتے رہے
کہانی وہی پرانی رہی
سیاسی جماعتوں کی ذہنیت اس درجہ گرچکی ہےکہ مجھے یقین نہیں رہا کہ انتخابات سے موجودہ داخلی
👇5/31
انتشار بہتر ہوگا اور ہم ایسی مستحکم حکومت بنا پائیں گےجو ہمیں آج درپیش لاتعداد اور پیچیدہ مسائل حل کر سکےگی۔ ہمارے لیے چاند سے نئے لوگ نہیں آئیں گے۔
آپ نے دیکھا ہو گا کہ بعد میں آنے والے مارشل لاز میں یہی سکرپٹ سرقہ ہو ہو کر استعمال ہوتارہا

اسکندر مرزا کے بقول جمہوریت
👇6/31
مذاق بن کر رہ گئی ہےلیکن اصل مذاق یہ تھا کہ جب یہ مارشل لا لگا،اسکے تین ماہ بعد انتخابات طے تھےبظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ
اسوقت کے وزیرِاعظم ملک فیروز خان نون کا حکومتی اتحاد جیت جائےگا،اور یہ بھی نظر آ رہا تھا کہ شاید اسکےقمری نہیں بلکہ زمینی ارکان صدر اسکندر مرزا کو دوبارہ
👇7/31
صدر منتخب نہ کریں۔ چنانچہ صدرِ مملکت کو عافیت اسی میں دکھائی دی کہ جمہوریت ہی کو راکٹ میں بٹھا کر خلا میں روانہ کر دیں
اسکی تائید بیرونی ذرائع سے بھی ہوتی ہے۔مارشل لا کے نفاذ سےکچھ ہی عرصہ قبل برطانوی ہائی کمشنر سر الیگزینڈر سائمن نے اپنی حکومت کو جو خفیہ مراسلہ بھیجا
👇8/31
اسمیں درج تھا کہ صدرِ پاکستان
نےانھیں بتایاھےکہ اگر انتخابات
کےبعد تشکیل پانیوالی حکومت میں ناپسندیدہ عناصر موجود ہوئے تو وہ مداخلت کرینگے

سر الیگزینڈر نےاسی مراسلےمیں لکھا کہ'ناپسندیدہ عناصر' سےمراد وہ ارکان اسمبلی ہیں جو سکندر مرزا کو دوبارہ صدر بنانےکیلئے ووٹ نہ دیں
👇9/31
اسکندر مرزا کو جمہوریت اور آئین کا کسقدر پاس تھا، اسکی ایک مثال انکےسیکریٹری قدرت اللہ شہاب کی زبانی مل جاتی ہے

شہاب اپنی آپ بیتی #شہاب_نامہ میں لکھتےہیں کہ22 ستمبر 1958 کو صدرِ پاکستان اسکندر مرزا نے انھیں بلایا۔انکے ہاتھ میں پاکستان کےآئین کی ایک جلد تھی
انھوں نے اس
👇10/31
کتاب کی اشارہ کر کے کہا
'تم نے اس ٹریش(کوڑا)کو پڑھا ہے؟

جس آئین کے تحت حلف اٹھا کر وہ کرسی صدارت پر براجمان تھے
اسکے متعلق انکی زبان سے ٹریش کا لفظ سن کر میرا منھ کھلے کا کھلا رہ گیا
23 مارچ 1956 کو منظور ہونے والےجس آئین کو مرزا صاحب نے کوڑا قرار دیا تھا وہ آئین پاکستان
👇11/31
کی دستور اسمبلی نےانھی کی ولولہ انگیز قیادت میں تیار کیاتھا اس آئین کے تحت پاکستان برطانیۂ عظمی کی ڈومینین سے نکل کر ایک خودمختار ملک کی حیثت
سےابھرا تھا
اسی آئین نےپاکستان کو اسلامی جمہوریہ قرار دیاتھا

لیکن ایک اڑچن یہ تھی کہ اس آئین کےتحت صدر کا عہدہ وزیرِ اعظم
👇12/31
سے برتر قرار دیا گیا تھا اور اس میں 58 دو بی قسم کی کچھ ایسی شق ڈالی گئی تھی کہ صدر وزیرِ اعظم کو کسی بھی وقت یک بینی دو گوش نکال باہر کر سکتے تھے۔
اسکندر مرزا نے شق کی شمشیرِ برہنہ کا وہ بےدریغ استعمال کیا کہ اس کے مقابلے پر 58 دو بی کند چھری دکھائی دیتی ہے
انھوں نے جن
13/31
وزرائے اعظم کا شکار کیا ان کی فہرست دیکھئے

محمد علی بوگرہ: 17 اپریل تا 12 اگست 1955 (ان سے استعفیٰ آئین منظور ہونے سے پہلے لیا گیا تھا)
چوہدری محمد علی: 12 اگست 55 تا 12 ستمبر 56
حسین شہید سہروردی: 12 اکتوبر 56 تا 17 ستمبر 57
آئی آئی چندریگر: 17 اکتوبر 57 تا 16 دسمبر 57
👇14/31
ملک فیروز خان نون: 16 دسمبر 57 تا سات اکتوبر 58

پاکستانی وزیرِ اعظموں کی اس میوزیکل چیئر کے بارے میں ہندوستان کے وزیرِ اعظم جواہر لال نہرو سے منسوب یہ فقرہ اکثر دہرایا جاتا ہے کہ 'میں تو اتنی جلدی دھوتیاں بھی نہیں بدلتا جتنی جلدی پاکستانی وزیرِ اعظم بدل لیتے ہیں۔
👇15/31
اسکندر مرزا کی محلاتی سازشوں کی ایک جھلک ایک بار پھر شہاب نامہ کےصفحوں میں سےدیکھئے

اسکندر مرزا کو گورنر جنرل بنے تین روز ہوئےتھےکہ شام کے پانچ بجے مجھے گھر پر مسٹر سہروردی نے ٹیلی فون کر کے پوچھا، 'پرائم منسٹر کے طور پر میرا حلف لینے کے لیے کون سی تاریخ مقرر ہوئی ہے؟
👇16/31
یہ سوال سن کر مجھے بڑا تعجب ہوا کیوں کہ مجھے اس کے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ یہی بات میں نے انھیں بتائی تو مسٹر سہروردی غصے سے بولے، 'تم کس طرح کے نکمے سیکریٹری ہو؟ فیصلہ ہو چکا ہے اب صرف تفصیلات کا انتظار ہے۔فوراً گورنر جنرل کےپاس جائو اور حلف لینے کی تاریخ اور وقت
👇17/31
معلوم کر مجھےخبر دو۔ میں انتظار کروں گا
مجبورا میں اسکندر مرزا صاحب کے پاس گیا۔ وہ اپنے چند دوستوں کےساتھ برج کھیل رھےتھے۔ موقع پا کر میں انھیں کمرے سے باہر لے گیا اور انھیں مسٹر سہروردی والی بات بتائی۔ یہ سنکر وہ خوب ہنسے اور اندر جا کر اپنےدوستوں سے بولے
تم نے کچھ سنا؟
👇18/31
سہروردی وزیرِ اعظم کا حلف لینے کا وقت پوچھ رہا ہے

اس پر سب نے تاش کے پتے زور زور سے میز پر مارے اور بڑے اونچے فرمائشی قہقہے بلند کیے۔ کچھ دیر اچھی خاصی ہڑبونگ جاری رہی۔ اس کے بعد گورنر جنرل نے مجھے کہا، 'میری طرف سے تمھیں اجازت ہے کہ تم سہروردی کو بتا دو کہ حلف برداری کی
👇19/31
تقریب پرسوں منعقد ہوگی اور چودھری محمد علی وزیرِ اعظم کا حلف اٹھائیں گے

وہاں سے میں سیدھا مسٹر سہروردی کے ہاں پہنچا اور انکو یہ خبر سنائی۔ایسا دکھائی دیتا تھا کہ انکے ساتھ کچھ وعدے وعید ہو چکے تھے۔ اس نئی صورتِ حال پر وہ بڑےجھلائے اور میرے سامنے انھوں نے بس اتنا کہا
👇20/31
اچھا
پھر وہی محلاتی سازش

لیکن جیسا کہ ہوتا آیا ہے
آخرکار صدرِ مملکت کی محلاتی سازشیں خود انھی پر بھاری
پڑ گئیں۔اسکندر مرزا نےنہ صرف سفارش کرکے جونیئر افسر ایوب خان کو آرمی چیف لگوایا تھا بلکہ مارشل لا سے صرف تین مہینے پہلے ان کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع کی تھی۔
👇21/31
انھی ایوب خان نے مارشل لا کے 20 دن کےاندر اسکندر مرزا کو جہاز میں لدوا کر خلا تو نہیں، البتہ پہلےکوئٹہ اور پھر برطانیہ بھجوا دیا

محلاتی سازش ساز اسکندر مرزا جنھوں نےپاکستانی وزارتِ عظمیٰ کو دھوتی بنا کر رکھدیا تھا؟

انکےتعارف میں سب سےپہلےجو بات کہی جاتی ہے وہ یہ ہے
👇22/31
کہ اسکندر مرزا میر جعفر کے پڑپوتے ہیں۔ وہی میر جعفر جنھوں نے 1757 میں پلاسی کے میدان میں بنگال کے حکمران سراج الدولہ کی انگریزوں کے ہاتھوں شکست میں کلیدی کردار ادا کیا تھا اور جن کے بارے میں علامہ اقبال کہہ گئے ہیں:

جعفر از بنگال و صادق از دکن

ننگ آدم، ننگ دیں، ننگ وطن
👇23/31
اسکندر مرزا برصغیر کے پہلے فوجی افسر تھےجنھوں نےبرطانیہ کی مشہورِ زمانہ سینڈہرسٹ میں واقع امپیریل ملٹری اکیڈمی سے تربیت پائی تھی، لیکن ملک لوٹنے کے بعد انھوں نےسول لائن کو ترجیح دی اور شمال مغربی سرحدی صوبے میں پولیٹیکل افسر بھرتی ہوگئے

پاکستان بننےکے بعد لیاقت علیخان
👇24/31
نےانھیں وزیردفاع مقرر کیاگیا
جب گورنر جنرل غلام محمد نے بوجہ خرابی صحت استعفی
دیدیا تو انکی جگہ اسکندر مرزا گورنر جنرل بن گئے۔ اسکے بعد جو کچھ ہوا، وہ تاریخ کا حصہ ہے۔

تاریخ کا حصہ یہ بھی ہے کہ سات اکتوبر کو مارشل لا نافذ کرنے کے بعد اسکندر مرزا کو جلد ہی احساس ہو گیا
👇25/31
کہ آئین معطل کرکے اور اسمبلی تحلیل کرکےانھوں نےدرحقیقت وہی شاخ کاٹ ڈالی ہے جس پر انکا قیام تھا

چنانچہ اسکندر مرزا کے سات اور 27 اکتوبر کے درمیانی20 دن بڑے مصروف گزرے۔ اس دوران انھوں نے پہلے تو فوج کے اندر ایوب مخالف دھڑوں کو شہ دیکر ایوب خان کا پتہ صاف کرنےکی کوشش کی۔
👇26/31
جب اس میں ناکامی ہوئی تو
24 اکتوبر کو ایوب خان کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کےعہدےسے الگ کرکے وزیراعظم بنا ڈالا

لیکن ایوب خان کو برابر اسکندر مرزا کی'محلاتی سازشوں' کی اطلاعات ملتی رہیں۔وہ
'فرینڈز ناٹ ماسٹرز' میں لکھتےہیں

ہمیں اطلاع ملی کہ انکی بیوی (بیگم ناہید مرزا)
👇27/31
ان سے ہر وقت لڑتی جھگڑتی رہتی ہے کہ جب تم نے ایک غلطی کر ہی دی ہے تو اب ایوب خان کا بھی صفایا کر دو۔۔۔

’میں ان کے پاس گیا اور کہا، 'آپ چاہتے کیا ہیں؟ سنا ہے آپ فوجی افسروں کی گرفتاری کے حکم دیتے پھر رہے ہیں؟

انھوں نے تردید کی، 'آپ کو غلط خبر ملی ہے

میں نے کہا
دیکھیے
👇28/31
یہ عیاری اور چالبازی ختم کیجیے۔ ہوشیار رہیے، آپ آگ سے کھیل رہے ہیں۔ ہم سب آپ کی وفاداری کا دم بھرتے ہیں، پھر آپ ایسی شرارتیں کیوں کر رہے ہیں؟'

ایوب خان نے بھی بھانپ لیا کہ اگر آئین نہیں ہے تو پھر صدر کا عہدہ چہ معنی دارد؟ آئینی شاخ نہیں تو پھر صدارتی آشیانہ کیسا؟
👇29/31
27 اکتوبر کی رات جرنل برکی، جنرل اعظم اور جنرل خالد شیخ اسکندر مرزا کےگھر پہنچ گئے ملازموں نےبہتیرا کہا کہ صاحب اسوقت آرام کر رہےہیں لیکن جرنیل اتنی آسانی سےکہاں ٹلتے ہیں
انھوں نےسلیپنگ گاؤن ہی میں صدر سےپہلےسےٹائپ شدہ استعفے پر دستخط لےلیے اور کہا کہ اپنا سامان اٹھا لیں
👇30/31
آپکو ابھی اسیوقت ایوان صدر سے نکلنا ہو گا

اسکندر مرزا نے اپنے عہدے کے بارے کچھ بحث کرنے کی کوشش کی لیکن بیگم ناہید ایک بار پھر زیادہ معاملہ فہم ثابت ہوئیں اور انھوں نےصرف اتنا پوچھا،
مگر میری بلیوں کا کیا ہو گا؟
اس غدار کو وطن کی مٹی میں لہد بھی نہ نصیب ہوئی
End
فالو شیئر کریں🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Riaz_Hussain77

Jul 3
پاکستان کے پہلے آئین کی تشکیل
اور #جسٹس_منیر_کا_کردار

جسٹس منیر نےگورنمنٹ کالج لاہور سےانگریزی ادب میں ماسٹرکیا تھا اور لاءکالج سے LLB

1922 میں امرتسر سےلاہور منتقل ہوگئے
1937 میں پنجاب کےایڈووکیٹ جنرل مقرر ہوئے۱۹۴۰ میں متحدہ ہندوستان میں انکم ٹیکس ایپلیٹ ٹریبونل کےپہلے
👇1/15
صدر ہوئے۱۹۴۲ میں ہائی کورٹ کے جج ہوئے
تشکیل پاکستان کےموقع پر پنجاب باؤنڈری کمیشن میں مسلم لیگ کی نمائندگی کی۔۱۹۴۹ میں پاکستان
پےکمیشن کےچیئر مین بنائےگئے
بعد میں ہائی کورٹ کےچیف جسٹس مقرر ہوئے

1953ء میں پاکستان میں
احمدیوں یا مرزائیوں کےخلا ف ملک گیر مظاہروں نے جنم لیا
👇2/15
اس تحریک کے سیاسی پہلو کا بعد میں مفصل جائزہ بعد میں انہی مضامین کے سلسلہ میں لیا جائے گا۔ ان مظاہروں کا باعث یہ ہوا کہ پاکستان کے بعض علما ء کی طرف سے حکو مت سے مطا لبہ کیا گیا کہ ایک ما ہ کے اندر اندر احمدیوں یا مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جائے اور اس کے ساتھ
👇3/15
Read 15 tweets
Jul 2
#غدار_کون
جرنیل یا جج
#سر_جی ستر سال سے غداری کے فتوے لگائےگئے
کتنےغدار معتوب ہوئے

انڈیا کےایجنٹ بنانےسے عوام نے کتنوں کو ہندوستان کا ایجنٹ تسلیم کیا
محب وطنوں کو غدار کس نےاور کیسےبنایا اور غداروں کو کیسے چھپایا مگر چھپ نہیں سکے

جس نے بھی سوال اٹھایا
روایت سے ہٹ کرلکھا
👇1/6
قلم کو سرنگوں نہیں کیا
وہی غدار ٹھہرا

المیہ تو یہ ہےکہ ملک بیچنے والے (جنرل ایوب خان) ہیرو اور ملک کی خدمت کرنے والے غدار ٹھہرے
غلام مرتضی سید جو جی ایم سید کے نام سے جانے جاتے تھے قائداعظم کے قریب ترین ساتھیوں اور اُس کے بعد سندھ اسمبلی میں پاکستان کے حق میں قرارداد
👇2/7
منظور کرنے والی شخصیت۔
#غدار کس نے اور کیوں بنایا اس کے لیے تاریخ کی عدالت ہی فیصلہ کر سکتی ہے۔

قائداعظم کی بہن اور تحریک پاکستان کی ساتھی ایوب خان کے مقابلے پر انتخابی دنگل میں نکلیں تو غدار ٹھہریں،
بلوچستان کے سابق گورنر اور وزیراعلی، تحریک پاکستان کے اہم راہنما
👇3/7
Read 7 tweets
Jul 2
#حمودالرحمان_کمشن_رپورٹ

کمشن میں شامل جسٹس حمود الرحمن،جسٹس انوار الحق اور جسٹس طفیل علی عبدالرحمن پر مشتمل کمیشن نےجنرل نیازی
کےطرز کو شرمناک اور اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار قرار دیا

کمیشن نےلکھا کہ جنرل نیازی کم از کم دو ہفتےتک ڈھاکا کا دفاع کر سکتےتھےوہ سرنڈر کی بجائے
👇1/4
اپنی جان قربان کر دیتےتو آئندہ نسلیں انہیں عظیم ہیرو کےطور پر یاد رکھتیں۔حمودالرحمن کمیشن
کےمطابق انہوں نےہندوستانی جنرل کو گارڈ آف آنر کا حکم دےکر ملک اور فوج کی عزت خاک میں ملا دی

کمیشن نےجنرل یحیی، جنرل عبدالحمید،جنرل پیر زادہ، میجر جنرل غلام عمر، جنرل گل حسن اور جنرل
👇2/4
مٹھا کےخلاف کورٹ مارشل کی سفارش کی۔ کمیشن نےجنرل ارشاد احمد خان کےخلاف بھی کارروائی کی سفارش کی، جنہوں نےبغیر مقابلےکےمغربی محاذ پر شکرگڑھ کے پانچ سو گاؤں دشمن کےحوالے کر دیے

حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ میں واضح طور پر لکھا گیا ہےکہ سیاست میں فوج کی مداخلت سے، جو برائیاں
👇3/4
Read 4 tweets
Jul 2
#ناقابل_تردید_حقائق

#مراعات_یافتہ اور #نچلے_طبقے میں نفرت کے اسباب

ترقی یافتہ اور فلاحی ریاستوں میں
ٹیکس لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کیا جاتا ہے۔ حکومتیں تمام شہریوں کو بلا تفریق بنیادی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔ ان کا شاندار انفراسٹرکچر، سہولیات اور نظام فراہم کرتاھے
👇1/20
لوگوں کے ٹیکس کی رقم لوگوں پر خرچ ہو رہی ہے۔ تمام شہری یکساں طور پر تمام سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور مساوی حقوق رکھتے ہیں۔

بدقسمتی سے پاکستان میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ یہاں امیر اور مضبوط لوگ ٹیکس چوری کرتے ہیں۔ کمزور اور غریب لوگوں سے طاقت کے ذریعے یا بدمعاشی سے
👇2/20
ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ ٹیکس کرپٹ ہاتھوں میں جاتا ہے اور اسے عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا جاتا۔ بلکہ ٹیکس کا پیسہ جو غریب اور کمزور سے جمع کیا جاتا ہے امیر اور اعلیٰ طبقے کی سہولت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کا طرز زندگی ، پروٹوکول اور
👇3/20
Read 20 tweets
Jul 1
#فکر_انگیز

اگر پاکستان کے21 کروڑ لوگوں میں سے

صرف 30% لوگ روزانہ 10 روپے کا جوس پیں تو مہینے بھر میں تقریبا"1800 کروڑ" روپےخرچ ہوتے ہیں

اور اگر آپ انہی پیسوں سے کوکا کولا یا پیپسی پیتے ہیں
تو یہ"1800 کروڑ" روپے
ملک سے باہر چلےجاتےہیں

اصل میں #کوکا_کولا اور #پیپسی جیسی
👇1/6
کمپنیاں روزانہ
3600 کروڑ سےزیادہ مال غنیمت اس ملک سے جمع کرتی ہیں

آپ سےدرخواست ہےکہ آپ
گنےکے جوس اور پھلوں کےرس وغیرہ کو اپنائیں اور ملک کے 3600 کروڑ روپے بچا کر ہمارے کسانوں کو دیں

کسان خود کشی نہیں کریں گے

پھلوں کے رس کے کاروبار سے
"1 کروڑ" لوگوں کو روزگار ملے گا
👇2/6
آپکا یہ چھوٹا سا کام ملک میں خوشحالی لا سکتا ہے۔

#مقامی_اپناو،
قوم کو طاقتور بنائو

اور یہ میسیج تین لوگوں تک ضرور پہنچائے
میسج رکنا نہیں چاہئے
Cocacola
Maggi
Fanta
Garnier
Ravlon
Lorial
Huggies
Pampars
MamyPoko
Libro
Levis
Nokia
Macdownalds
Calvin clin
Kit kat
Sprite
👇3/6
Read 6 tweets
Jul 1
#خطرے_کی_گھنٹی

پاکستان کا ٹمپریچر خطرناک حد تک بڑھ چکاھے۔یاد رکھیں! اگر آج یہ گرمی ہم سےبرداشت نہیں ہورہی تو دس سال بعد ہمارےبچے گلوبل وارمنگ سےہمارے ہی ہاتھوں میں تڑپ تڑپ کےمریں گے۔

اسکا واحد حل شجرکاری ہے
آم، جامن، لیچی اور فالسہ وغیرہ کا موسم اس وقت اپنے عروج پر ہے
👇1/4
اس سلسلےمیں
ہم آپ سےدرخواست کرتےہیں کہ براہ کرم پھل کھانےکیبعد ان پھلوں کے بیج اور گھٹلیاں کوڑے میں مت پھینکیں

بلکہ انکو دھو کر اپنی گاڑی وغیرہ میں رکھ لیں اور جب بھی کسی ایسی جگہ سےآپکا گزر ہو،جہاں پر درخت نہ ہوں
ان بیجوں اورگھٹلیوں کو پھینک دیں
یا ہائی ویز کےساتھ والی
👇2/4
خالی جگہوں پر پھینک دیں
چند دنوں کےبعد برسات کا موسم اپنا رنگ دکھائےگا اور آپکے پھینکے ہوئےان بیجوں میں سے زیادہ تر اُگ آئیں گے اور اللہ کے فضل سے درخت بھی بن جائیں گے

درخت نہ صرف صدقہ جاریہ ہیں بلکہ اسوقت پاکستان اوردنیا کی سب سے بڑی ضرورت ہیں

ہمارا یہ چھوٹا سا عمل
👇3/4
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(