RH Riaz Profile picture
Jul 7, 2022 14 tweets 7 min read Read on X
#مزاحمت_کا_استعارا

#مائی_جندو انتقال کر گئیں۔

مائی جندو قاتل کو تختہ دار پر لٹکاکر ہی مقتولین کیلیےروئی😓
تختہ کھینچا گیا تو ایک جسم
دار پر جھولنےلگا جسےدیکھکر بوڑھی عورت کی آنکھ سےایک اشک نکلکر اسکےرخسار کی جھریوں میں تحلیل ہوگیا
یہ 5 جون1992 تھا
ٹنڈو بہاول سندھ کےگائوں
👇1/14
میں ایک حاضر سروس میجر ارشد جمیل نےپاک فوج کےدستے کے ساتھ چھاپہ مار کر 9کسانوں کو گاڑیوں میں بٹھایا
جامشورو کےنزدیک دریائےسندھ
کنارے لےجا کر گولیاں مار کر قتل کر دیا
فوج نے الزام لگایا کہ یہ افراد دہشت گرد تھے اور ان کا تعلق بھارت کے ادارے ریسرچ اینڈ اینالائسس ونگ سے تھا
👇2/14
لاشیں گاؤں آئیں تو نہ صرف گاؤں بلکہ پورے علاقےمیں کہرام مچ گیا ہر ماں اپنے بیٹےکی لاش پر ماتم کر رہی تھی ان کے بین دل دہلا رہے تھے، ان ماؤں میں ایک 72 سال کی بوڑھی عورت مائی جندو بھی تھی، اس کے سامنے اس کے دو بیٹوں بہادر اور منٹھار کے علاوہ داماد حاجی اکرم کی لاش پڑی تھی
👇3/14
مگر وہ خاموش تھی، عورتیں اسے بین کرنے پر اکسا رہی تھیں ، مائی جندو سکتے کے عالم میں بیٹوں اور داماد کے سفید ہوگئے چہرے دیکھے جا رہی تھی..

ہر شخص کہہ رہا تھا کہ خاموشی سے میتیں دفنا دی جائیں قاتل بہت طاقتور تھے ان غریب ہاریوں کا ایسی طاقت والوں سے کیا مقابلہ، مائی جندو کو
👇4/14
بار بار رونے کے لیے کہا گیا تو اس نے وحشت ناک نگاہوں سے میتیوں کی طرف دیکھا اور بولی بس ! مائی جندو ایک ہی بار روئے گی ,جب بیٹوں کے قاتل کو پھانسی کے پھندے میں لٹکتا دیکھے گی، سب جانتے تھے ایسا ممکن نہیں تھا مگر آخر لوگ خاموش ہوگئے، مائی جندو کی بیٹیاں کُرلا رہی تھیں مگر
👇5/14
مگر مائی جندو ساکت بیٹھی قتل ہونے والوں کو تکے جا رہی تھی۔

جنازے اٹھے تو مائی جندو نے سر کی چادر کمر سے باندھی سیدھی کھڑی ہوئی اور لہو ہوتے جگر کے ساتھ بیٹوں کو الوداع کیا،،
مسئلہ یہ تھا کہ یہ ٹنڈو بہاول اندرون سندھ کا ایک دور دراز گاؤں تھا اور تب دریائے سندھ کے اس کنارے
👇6/14
پر قتل ہونیوالوں کی ویڈیو بنانے کیلئے موبائل کیمرہ بھی نہیں آیا تھا، ملک اور سندھ بھر میں خبر چلی کہ دشمن کےایجنٹ مار کر ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیاگیا جس نے پڑھا سُنا اس نے شکر کیا

جب سارا ملک شکرانہ ادا کر رہا تھا تب مائی جندو نے احتجاجی چیخ ماری
اس چیخ نے پرنٹ میڈیا
👇7/14
کی سماعتیں چیر کے رکھ دیں، مائی جندو بوڑھی تھی جسمانی لحاظ سے کمزور مگر وہ تین مقتولوں کی ماں تھی اس نے طاقت کے مراکز سے جنگ کا فیصلہ کیا اور اپنی دو بیٹیوں کو ساتھ لے کر قاتلوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا، سوشل میڈیا کی غیر موجودگی میں یہ جنگ آسان نہ تھی مگر نقارے بج چکے تھے
👇8/14
کشتیاں جل چکی تھیں اور واپسی محال تھی، اخباروں اور صحافیوں کے ہمراہ مائی جندو نے اس چیخ کو طاقتی مراکز کے سینوں میں گھونپ دیا، پہلی جھڑپ ختم ہوئی اور گرد چھٹی تو معلوم ہوا کہ قتل ہونے والے دہشت گرد نہ تھے بلکہ میجر ارشد جمیل کا ان کے ساتھ زرعی زمین کا جھگڑا تھا،
👇9/14
جسکی سزا میں انہیں قتل ہونا پڑا تھا
24 جولائی 1992 کو جنرل آصف نواز اور نوازشریف نے ملاقات کی اور جنرل آصف نواز نے میجر ارشد جمیل کا کورٹ مارشل کرنے کا حکم دے دیا، 29 اکتوبر کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نےمیجر ارشد جمیل کو سزائےموت اور 13 فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنائی
👇10/14
میجر نے پاک فوج کے سپہ سالار کو رحم کی اپیل کی جو 14 ستمبر 1993 کو مسترد ہوئی، اس کے بعد رحم کی اپیل صدر فاروق لغاری سے کی گئی جو 31 جولائی 1995 کو مسترد تو کر دی گئی لیکن سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا، اس کے بعد میجر ارشد جمیل کے بھائی کی اپیل پر سپریم کورٹ کے جج
👇11/14
سعید الزمان صدیقی نےحکم امتناع جاری کیا اور سزا روک دی

سزائے موت پر عمل نہ ہونے پر
11ستمبر 1996 کو مائی جندوپھر میدان میں نکلی۔ اسکی دو بیٹیوں نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے جسموں پر تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، ان کو نازک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ بچ نہ سکیں.
👇12/14
پورے ملک میں ایک بار پھر کہرام مچ گیا، بالآخر 28 اکتوبر 1996 کو طاقت کی دیواریں مائی جندو کے مسلسل دھکوں کے سامنے ڈھیر ہوگئیں..

یہ حیدر آباد سنٹرل جیل تھی جب مائی جندو کو پھانسی گھاٹ پر لایا گیا، سامنے تختہ دار پر اس کے گاؤں کے 9 بیٹوں کا قاتل میجر ارشد جمیل کھڑا تھا
👇13/14
دار کا تختہ کھینچاگیا تو قاتل میجر ارشد جمیل کا جسم دار پر جھول گیا عین اسیوقت
سامنےکھڑی مائی جندو کی بوڑھی مگر زورآور آنکھ سےایک اشک نکلا اور اسکےرخسار کی جھریوں میں تحلیل ہوگیا
#مائی_جندو تمہیں دنیا کے تمام کمزور اور مظلوم سلام کرتے ہیں
🙋‍♀️
#مائی_جندو_مزاحمت_کا_نشان
فالو شیئر🙏

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with RH Riaz

RH Riaz Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @RH_views

Jul 2
بین القوامی اخبار #فیکٹ_فوکس
کےحیران کن انکشافات👇
#ایلیوٹ_ولسن
کاکہنا ھےکہ پاکستان کی معیشت پر ایک بےرحم کاروباری جماعت کا غلبہ ھے
جو فیکٹریوں اور بیکریوں سےلےکر کھیتوں اور گولف کورسز تک ہر چیز کا مالک ہے

پاکستان دنیا کی ساتویں سب سےبڑی فوج پر فخرکرتاھےلیکن اسکے
👇1/24
سینئر افسران
نےبہت پہلےتجارتی منصوبوں
سےحاصل ہونےوالےفوائد کو محسوس کیاتھا
1947میں آزادی کےبعد سےفوج نےخود کو پاکستان کی معیشت میں مستقل طور پر جوڑا ہواھے
اپنی2007 کی کتاب #ملٹری_انک: پاکستان کی ملٹری اکانومی کےاندر ڈاکٹرعائشہ صدیقہ نےملک کی فوجی افواج کےہر پہلو پر پھیلے
👇2/24
ہوئےتجارتی پردےکو بےنقاب کیا
صدر پرویزمشرف کی سربراہی میں ملک کی بحری افواج کی سابقہ ​​محقق ڈاکٹرصدیقہ کا اندازہ ہےکہ فوج کی مجموعی مالیت10ارب ڈالر سےزائدھے

جو کہ2007 میں اسلام آباد کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری سے
چار گنا زیادہ ھے
زمین کا حصول زیادہ تر مشرقی پنجاب کی
👇3/24
Read 24 tweets
Jun 22
#پبلک_آگاہی_میسیج

مٹی کے برتنوں کا استعمال

مٹی کے برتن میں کھانا آہستہ آہستہ پکتا ہے
اسکے برعکس سِلور،
سٹیل،
اور پریشر کُکر
میں کھانا جلدی جلدی تیار ہوتا ہے لیکن
یہ کھانا پکتا نہیں بلکہ گلتا ھے،
تو سب سے پہلے اپنے برتن بدلیں، جن لوگوں نےبرتن بدل لئے
انکی زِندگی بدل گئی
👇1/11
2- #کوکِنگ_آئل
کوکنگ آئل وہ استعمال کریں،
جو کبھی نہ جمے
دُنیا کا سب سے بہترین تیل جو جمتا نہیں
وہ #زیتون_کا_تیل ہے
لیکن یہ مہنگا ھے
ہمارے جیسےغریب لوگوں کیلئے #سرسوں_کا_تیل ہے
سرسوں کا تیل جمتا نہیں
یہ وہ واحد تیل ہے
جو ساری عمر نہیں جمتا
اور اگر جم جائےتو سرسوں نہیں ہے
👇2/11
ہتھیلی پر سرسوں جمانے والی بات
بھی اسی لئے کیجاتی ہے
کیونکہ یہ ممکن نہیں ہے
سرسوں کے تیل کی ایک خوبی یہ بھی ھے کہ اسکے اندر جس چیز کو بھی ڈال دیں گے،
اس کو جمنے نہیں دیتا،
اسکی زِندہ مِثال اچار ہے
جو اچار سرسوں کے تیل کے اندر رہتا ہے
اس کو جالا نہیں لگتا،
اور اِن شاءالله
👇3/11
Read 11 tweets
Jun 17
#وہ_دھوکے_باز_کون_ہے

جس نے پارٹی سیاست میں
آتےوقت جنرل حمید گل کیساتھ یہ
تحریر لکھی کہ دونوں میں
سےایک صدر اور ایک جنرل سیکرٹری ہوگا لیکن گولڈ اسمتھ
ملاقات کے بعد واپس آکر جنرل حمیدگل کو دھوکہ دیا
باقی ساتھیوں سےکہا
کہ پارٹی کا اعلان ایسے وقت میں کرینگےجب جنرل حمید گل
👇1/20
ملک میں موجود نہ ہوں
اور پھر ایسا ہی کیا؟

#وہ_بش_کا_بیٹا_کون_ہے
جسکے بارے میں مولانا فضل الرحمان اور سید خورشید شاہ گواہی دیتے ہیں کہ بینظیر بھٹو سے امریکی صدر جارج بش سینئر نےکہا تھا
ہمارے بندے کا خیال رکھنا

#وہ_بوٹ_پالشیا_کون_ہے
جس نے شارٹ کٹ راستے سے اقتدار میں
👇2/20
آنےکیلئے جنرل پرویز مشرف کے مارشل لا کو ویلکم کیا اور پھر انکی خوشنودی کیلئے
وار آن ٹیرر میں امریکہ کا ساتھ دینےکی پالیسی کو سپورٹ کیا؟

#وہ_دھوکے_باز_کون_ہے
جس نےمیاں نوازشریف کےساتھ لندن کیAPC میں شرکت کی اور محمود خان اچکزئی کےہاتھ میں ہاتھ ڈالکر سیاست کی
لیکن ناکامی
👇3/20
Read 20 tweets
Jun 9
#سر_جی_حافظ_صاحب
اگر پاکستان کی شمال مغربی سرحدوں پرسمگلنگ بند
کر دیجائےتو پاکستان ایک سال میں خوشحالی کی منزل حاصل کر سکتاھے
آپ سے التجا کیوجہ دونوں سرحدوں کا کنٹرول #پاک_فوج کرتی ھے
خصوصی ایران بلوچستان سرحد پر زمینی سمندری راستوں
پر شدید توجہ کی ضرورت ھے
@OfficialDGISPR
👇1/7
بارڈر پر ایرانی پیٹرول کی سمگلنگ روکنا کس کی ذمہ داری ہے؟
سیاستدانوں کی؟ یا

بارڈر پر ڈالر سمیت ہرطرح کی سمگلنگ روکنا کس کا کام ھے؟
سیاستدانوں کا؟ یا؟

ملک میں سب سےبڑا پراپرٹی کا کاروبار کس کاھے؟
سیاستدانوں کا؟ یا؟

ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس بینیفٹس کون لیتاھے؟
سیاستدان یا؟
👇2/7
ملک میں سب سے زیادہ سبسڈیز کون لیتاھے؟
سیاستدان؟ یا؟
ملک میں سب سے زیادہ سپلیمنٹری گرانٹس کون لیتا ہے؟ سیاستدان؟ یا؟
سرکاری ملازم ہونے کے باوجود
چند سال کی نوکری سے بڑے بڑے فارم ہاؤسز کون بنا لیتاھے؟ سیاستدان؟ یا؟
سرکاری تنخواہ دار ملازم ہونے کے باوجود چار چار ملکوں میں
👇3/7
Read 7 tweets
Jun 9
عمران خان
#پاکستان_کو_دیوالیہ
کیوں کرنا چاہتاھے
#سوچئے
دنیا کا معتبر ترین برطانوی جریدہ #اکنامسٹ لکھتاھےکہ عمران خان انتشار پھیلاکر
معیشت ٹھیک کرنےکےعمل کو خطرے میں ڈال رہےہیں

مخلوط شہبازشریف حکومت کیطرف سےلئےگئےتکلیف دہ معاشی اقدامات اب عمران خان کو یہ جواز فراہم کرینگے
👇1/14
کہ وہ حکومت کو عوام کی نظر میں امریکی کٹھ پتلی اور عوام دشمن جیسےالقابات دے
یہ بات برطانوی اخبار
#دی_اکنامسٹ کو تو سمجھ آگئی لیکن ہمیں آج تک سمجھ نہیں آئی۔
حکومت سےجانے کیبعد عمران خان ملک #دیوالیہ پلان پر مشاورت بھی کرتےرہےہیں
اور بریفنگ لیتےرہےہیں

عمران خان کےجلسے دھرنے
👇2/14
لانگ مارچ امریکی سازش بیانیہ خط
جو کچھ عمران خان نےکیاھے
ملک میں افراتفری #دیوالیہ_کرنا
اسی پلان کا حصہ تھا
دنیا کو دکھانا تھا
کہ پاکستان میں کوئی استحکام نہیں اور نہ ہی حکومت کی رٹ ہے
تاکہ دنیا کا کوئی بھی ادارہ یا ملک پاکستان سےتعاون نہ کرے اور نہ ہی کوئی ڈیل کریں
👇3/14
Read 15 tweets
Jun 7
#تحریک_انتشار_کی_کارکردگی

سیاستدان الیکشن جیتنےکیلئے عوام کو اپنی کارگردگی اور منصوبے دکھاتےہیں
تحریک انتشار کے تختہء مشق #ادارے کیوں
جانیں تحریک انصاف الیکشن جیتنے کیلئے کیا کارکردگی دکھاتی ہے؟
اپنی ماؤں کی نازیبا ویڈیوز
عورتوں کا ڈانس
ارشدشریف اور ضلے شاہ کیطرح سیاست
👇1/7
کرنے کیلئے لاشیں۔
اعظم سواتی اور شہباز گل کو جیل میں ننگا کرنے اور عزت لٹنے کی جھوٹی کہانی۔
جماعت کی عورتوں اور مردوں کے ساتھ جنسی زیاستی کے منگھڑت قصے۔

اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ریاستی اداروں کیخلاف پراپوگنڈے۔

اسکے علاوہ تحریک انصاف کی کارکردگی کیاھے؟

آپ خود فیصلہ کریں
👇2/6
اگر وہ یہ سب نہ دکھائیں
تو ووٹ کس بناء پر مانگیں گے؟

کیا کوئی ایک ترقیاتی منصوبہ تحریک انصاف کے دور میں شروع ہوا یا تکمیل کو پہنچا؟
معیشت کی تباہی کیلئے
سرنگیں بچھانے کا کریڈٹ اب تک تحریک انتشار کے پاس ہے
کوشش کر کے ملک کو ڈیفالٹ کرانا بھی تحریک انتشار کا کریڈٹ ھے
👇3/7
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us!

:(