یہ صدر جو بائیڈن کے طرف سے حالیہ ریلیز کردہ جدید جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ سے لی گئی پہلی تصویر ہے۔
اپ اس تصویر میں ستاروں کو نہیں دیکھ رہے بلکہ اس تصویر میں اپ 13.5 ارب سال پیچھے galaxies کو دیکھ رہے ہیں.

@NASAWebb @NASA

#NASAWebb #JamesWebbSpaceTelescope #NASA
یہ اس وسیع کائنات کا محض اتنا سا حصہ کہ جیسے کوئی ریت کے ڈھیر سے ریت اٹھا کر اپنے انگلی کی نوک پر رکھے۔ اس تصویر میں اپ کائنات کا ایک چھوٹا سا حصہ دیکھ رہے ہیں جس میں galaxies وافر مقدار میں چمک رہے ہیں کچھ کم کچھ زیادہ۔

#NASAWebb #JamesWebbSpaceTelescope #NASA
تقریباً سو سال پہلے ہم سمجھتے تھے کہ کائنات میں صرف ایک ہی galaxy ہے جس میں ہم ہیں، جس کا نام milky way ہے۔ لیکن اب ہم یہ سمجھتے ہیں اور دیکھ بھی سکتے ہیں کہ جیسے ہمارے Milky way Galaxy میں اربوں ستارے ہیں اسطرح اربوں ستاروں والے اربوں galaxies اور بھی موجود ہیں

#NASAWebb #NASA
جس میں سے کچھ کی جھلک اس تصویر میں دیکھی جاسکتی ہے۔ روشنی فی سیکنڈ میں 186000 میل کا فاصلہ طے کرتی ہے اور یہ روشنی جو اس تصویر میں galaxies کی ہمیں نظر آرہی ہے 13.5 ارب سالوں سے سفر کرتے ہوئے ہم تک پہنچ رہی ہے۔ یہ تو بس پہلی جھلک ہے ہم اس ٹیلی سکوپ سے اور بھی پیچھے جاسکتے ہیں
جہاں سے کائنات کی ابتداء ہوئی ہے یعنی 13.8 ارب سال پیچھے ہم ابتداء تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جہاں سے ہم ابتداء کائنات کے بارے میں بہت حیرت انگیز حقائق جاننے اور بہت گھمبیر سوالات کے جوابات دھونڈنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

#NASAWebb #JamesWebbSpaceTelescope #NASA
اس سے ہم بیشتر سیاروں کے ماحولیاتی Chemical compositions کو بھی جان سکیں گے کہ یہ سیارے قابلِ رہائش ہیں کہ نہیں۔
بیشتر معمے حل ہونے کو ہیں، بیشتر توہمات کا انتقال ہونے والا ہے۔
ناسا اور امریکہ کو بہت بہت مبارکباد۔

#NASAWebb #JamesWebbSpaceTelescope #NASA
آپ تصویر نہیں بلکہ اپنا ماضی دیکھ رہے ہیں، ممکن ہے ان ہزاروں کہکشاؤں میں کوئی دوربین لگاۓ بیٹھا ہماری کہکشاں کو بھی اسی طرح دیکھ رہا ہو۔

The first deep-field image taken by the James Webb Space Telescope. 🔭🌠

#NASAWebb #JamesWebbSpaceTelescope #NASA @NASA @NASAWebb
ان کہکشاوں کی عمریں تقریباً تیرہ ارب 13000000000 سال ہے۔ اس تصویر میں موجود شعاع (spike) سفید نقطے ہماری اپنی کہکشاں کے ستارے ہیں جبکہ باقی دور دراز کے کہکشائیں ہے، سب سے دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ایک ہی کہکشاں دو الگ الگ وقتوں میں نظر آرہا ہے۔
یعنی ایک ہی کہکشاں دو مختلف جگہ اور مختلف وقتوں میں ساتھ نظر آرہا ہے، گویا اس کہکشاں کے ماضی اور حال دونوں کو ہم ایک ساتھ دیکھ رہے ہیں۔
مزے کی بات یہ ہے کہ یہ تمام کہکشائیں آج تقریبا ختم ہو چکے ہیں۔ ہم ان کہکشاوں کے ماضی کو دیکھ رہے ہیں۔
آج یہ کہکشائیں کیسے نظر آتی ہے اسکو دیکھنے کے لئے ہمیں مزید تیرہ ارب سال انتظار کرنا پڑے گا۔ الغرض جب ہم آسمان میں دیکھتے ہیں تو دراصل ہم آسمان میں موجود ستاروں اور کہکشاوں کے ماضی کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ یہاں تک جب ہم سورج کی طرف دیکھتے ہیں تو ہم آٹھ منٹ پہلے والے سورج کو دیکھ رہے
جیمز ویب آبزرویٹری ہمارے تجسس کی آخری منزل نہیں۔ اب ہم انسانوں نے پہلے سے بھی زیادہ جدید اسپیس ٹیلی سکوپس اور آبزرویٹرز پر کام شروع کردیا ہے۔ اندازہ ہے کہ 2039 میں نیکسٹ جنریشن اسپیس ٹیلی سکوپ لیووئر (LUVOIR) بھی افلاک کی وسعتوں کو پاٹنے میں ہماری مدد کو ائے گا۔
پہلی صدی عیسوی کے ایک رومی فلسفی سینیکا نے آج سے سینکڑوں سال قبل اس منظرنامے کو لےکر کیا خوب لکھا تھا
"وہ دور آئے گا جب طویل عرصے تک کی جانے والی جانفشاں تحقیق وہ چیزیں منکشف کرے گی جو آج مخفی ہیں۔ ایک پوری زندگی آسمان کےلیے وقف کردی جائے تو بھی یہ اس بے پایاں موضوع کےلیے کافی نہیں ہوگا۔ یہ علم صرف آنے والے طویل زمانوں میں عیاں ہوگا۔
ایسا دور بھی آئے گا جب ہماری اولادیں حیران ہوں گی کہ ہم وہ چیزیں بھی نہیں جانتے تھے جو ان کےلیے بالکل سیدھی سادی ہیں۔
متعدد دریافتیں ان آنے والے ادوار کےلیے محفوظ ہیں، جب ہماری یاد بھی محو ہوچکی ہوگی۔ ہماری کائنات اس وقت تک حقیر شے رہے گی جب تک ہر دور میں اس کے اندر تفتیش و دریافت کےلیے کچھ نہ کچھ موجود ہو۔ فطرت اپنے اسرار ایک ہی باری میں اور ہمیشہ کےلیے (کبھی) افشا نہیں کرتی۔"
ناسا نے اس تصویر کے بارے میں یہ تبصرہ کیا ہے:
“It's here–the deepest, sharpest infrared view of the universe” ever taken. We’re going to give humanity a new view of the Cosmos,👍
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں، اور ہم اب تنہا نہیں ہم اب اپنی زمین جیسے اور بہت سے جہان دریافت کر لیں گے جہاں ایک نئی زندگی کی شروعات ممکن ہوں گی-
ایک سائنسی پیج سے کاپی
Hubble vs JWST. The same patch of sky.
#Hubble vs #JamesWebbSpaceTelescope
جیمز ویب کی دوسری تصویر

اس تصویر میں آپ ایک مرتے ہوئے ستارے کو دیکھ سکتے ہیں ایک ستارہ جب مرتا ہے تو وہ کیسے گرد اور نور کو خارج کرتا ہے۔ یہ ستارہSouthern Ring nebula کا حصہ ہے۔@zaighaam
یمز ویب کی اگلی تصویر | کہکشاؤں کا ہائی فائیو!
یاد رکھیں ایک کہکشاں سو ارب سے اوپر ستارے رکھتی ہے سو اس ہائی فائیو میں آپ ہزار کھرب تک ستاروں کو ٹکراتا دیکھ سکتے ہیں۔@zaighaam
اس تصویر میں آپ پانچ کہکشاؤں کو ایکدوسرے کے قریب آتا دیکھ سکتے ہیں ان کے ٹکرانے کے نتیجے میں شاک ویوز اور ڈسٹ کلاؤڈ بنتے ہیں اور یہ بعد میں کئی نئے ستاروں کو جنم دیتے ہیں۔
ستاروں کا جنم

اس تصویر میں ہم پہلے صرف کاسمک بادل دیکھ سکتے تھے مگر جیمز ویب نے ہمیں یہاں جنم لینے والے نئے ستاروں کو بھی دکھایا ہے جہاں آپ یہ باریک نقطے دیکھ رہے ہیں وہ دراصل جنم لیتے ستارے ہیں۔
@zaighaam
آپ کے جسم میں موجود ایٹمز بھی ایسے ستاروں کے جنم اور مرنے سے وجود میں آئے ہیں اور آپ یوں اس کائنات سے جڑ جاتے ہیں اور آپکو علم بھی نہیں ہے۔

یہ تصویر کارنیا نیبولا کی ہے جو کہ 8500 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔
#Hubble vs #JamesWebbSpaceTelescope
جنوبی رِنگ نیبولا
اس کا نام این جی سی 3132 بھی ہے اور یہ زمین سے کوئی دو ہزار نوری برس کی دوری پر ہے اور صرف جنوبی کُرے سے نظر آتا ہے۔ اس کی بیشتر خوبصورت تصاویر ہبل ٹیلی اسکوپ نے بھی لی تھیں @jarrar_affari
(تصویر نمبر: 1). ہبل ٹیلی اسکوپ کی لی گئی تصاویر میں اس نیبولا کے مرکز میں ہم ہمیشہ ایک ہی ستارہ دیکھا کرتے تھے۔@jarrar_affari
اسی نیبولا کی جو تصویر اب جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے لی ہے (تصویر نمبر: 2) یہ زیادہ شارپ ہونے کی وجہ سے ہمیں بہت سی نئی چیزیں بھی دکھا رہی ہے۔ اس نئی تصویر میں آپ واضح طور پر اس نیبولا کے مرکز میں ایک اور ستارہ بھی دیکھ سکتے ہیں یعنی اب ہمیں واضح طور پر دو ستارے نظر آرہے ہیں۔
اس میں جو ستارہ مدھم سا ہے یہ دراصل وہ ستارہ ہے جو تباہ ہوچُکا ہے اور پہلی دفعہ اتنی صفائی سے دیکھا گیا ہے زیادہ روشن ستارہ اور تباہ ہونے والا مدھم ستارہ آپس میں ایک قدرے چھوٹے سے مدار میں محوِ گردش ہیں۔ @jarrar_affari
ان رِنگز میں سے ہر ایک رِنگ مدھم ستارے کے اُن تمام مراحل کا حافظہ لئے ہوئے ہے جس میں اس نے اپنا بہت سارا ماس خلاء کھو دیا تھا مرکز کے قریب والے رِنگز نسبتاً حالیہ ہیں اور مرکز سے دور والے اول اول میں ہونے والی اس کی تباہی کی داستانوں کے امین ہیں۔
ور یہ روشن ستارہ اس نیبولا کی انفرادی ظاہری حالت کو کسی ماہر کمہار کی طرح اپنے چاک پر یوں ترتیب دیتا ہے کہ یہ دونوں جب ایک دوسرے کے گرد گردش کرتے ہیں تو ارد گرد کے مواد کو مُختلف طور پر بکھیرتے ہیں جس سے عجیب عجیب پیٹرن بنتے ہیں۔
اس قسم کے نیبولا کو سیاروی نیبولا کہتے ہیں اس لئے کہ یہ دوربین کے ابتدائی ادورا میں دوربینوں میں سیارے کی طرح ایک روئی کا گالہ سا لگتا تھا اس لئے شروع شروع میں ان کو سیاروی نیبولا کہا گیا۔ ان کا مُشاہدہ یوں ہے کہ گویا آپ کسی ستارے کی تباہی کی فلم
نہایت ہی سُست رفتار سلو موشن میں دیکھ رہے ہیں۔ یہ دھول جو یہ ستارے خلاء میں بکھیر رہے ہیں یہ انٹر سٹیلر میڈیم میں کئی بلئین سال تک سفر کرتی کرتی ممکن ہے کسی نئے ستارے کی تخلیق اور اس کے سیاروں کا حصہ بن جائے ا
ور اس میں بننے والے عناصر کسی آنے والی نئی تہذیب میں کسی کے کے گھر کے برتن یا کسی عاشق کی معشوق کے ماتھے کا جھومر بنیں-
اسی لئے کارل سیگان نے کہا تھا کہ "ھم ستاروں کی راکھ سے بنے ہوئے ہیں"
ہزروں سال بعد اس نیبولا کی یہ تہیں مِٹ جائیں گی اور اس حسین تباہی کا یہ حافظہ سرد خلاؤں میں کھو جائیگا
حرفِ آخر

اس تصویر کا اصل حُسن اس میں پنہاں مدھم ستارے کا پہلی دفعہ دیکھا جانا ہے اس حقیقت سے لطف اندوز ہوں
۔ اس مُختصر سے مضمون کا ٹاٹیل پاکستان کی شاندار شاعرہ اور ہمارے گروپ کی ممبر محترمہ تسنیم عابدی کے اس شعر کے دوسرے مصرعے سے لیا گیا ہے۔
؎
ہوئی طلسم زدہ جب یہ آئنے نے کہا
یہاں تو سارے کا سارا جمال حیرت ہے @jarrar_affari

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Uzair Khan

Muhammad Uzair Khan Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(