جمعہ سینڈروم

ملا نصیرالدین صاحب کے پاس ایک لڑکا آیا اور ان سے پوچھا:
ملا صاحب میرے والد کی آج جمعہ کے مبارک دن وفات ہوئی ہے۔ اگلے جہان میں اُن کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟
ملا صاحب نے پوچھا: کیا آپ کے والد صاحب نماز روزے کے پابند تھے؟
لڑکے نے کہا: نا وہ نماز پڑھتے تھے,
1/5
نا روزے رکھتے تھے, مگر خوش قسمتی سے جمعہ کے دن فوت ہوئے ہیں.
ملا نے دریافت کیا: عیاشی تو نہیں کرتے تھے؟
لڑکے نے بتایا: عام طور پر تو نہیں, مگر جس روز رشوت کی رقم زیادہ مل جاتی، اُس روز جوا بھی کھیل لیتے، عیاشی بھی کرلیتے۔ اس کے باوجود انھیں جمعہ کے مقدس دن وفات پانے کا شرف
2/5
حاصل ہوا ہے.
ملا : کچھ صدقہ خیرات بھی کرتے تھے؟
لڑکا: جی نہیں، فقیروں کو بُری طرح پھٹکارکر بھگا دیتے تھے کہ شرم نہیں آتی مانگتے ہوئے؟ مگر الحمدللہ فوت جمعہ کے دن ہوئے.
ملا: عزیزوں، رشتے داروں اور محلے والوں سے اُن کا سلوک کیسا تھا؟
یہ سوال سن کر لڑکا جھلا گیا
کہنے لگا:
3/5
جی, وہ تو پورے محلے میں لڑاکا اور جھگڑالو مشہور تھے۔ سب ان کو دیکھتے ہی اِدھر اُدھر ہوجاتے تھے۔ مگر ملا صاحب! میں صرف اتنا جاننا چاہتا ہوں کہ اس سب کے باوجود میرے والد صاحب جمعہ کے متبرک دن فوت ہوئے ہیں، ان کے ساتھ اگلی دُنیا میں کیسا سلوک کیا جائے گا؟
4/5
ملا صاحب نے اُسے پیار سے سمجھاتے ہوئے دلاسا دیا: بیٹا! جمعے کے دن تو اُنھیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔ مگر جیسے ہی ہفتے کا دن آئے گا سارا حساب کتاب بے باق کردیا جائے گا!
5/5
منقول

#اپنی_زبان_اردو

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with ‏عِــــــــمرَان الــــــرحـــــــمٰن خَــــــان

‏عِــــــــمرَان الــــــرحـــــــمٰن خَــــــان Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @IRehmanK1

May 20
"ڈیجیٹل بدتمیزی"

جتنا کیمرہ مینوں نے شادیوں پر دلہا دلہن کو ذلیل کر رکھا ہے شاید ہی حکومت نے کبھی عوام کو کیا ہو. آجکل اسٹیج کی سیڑھیوں پر جو منورنجن ہوتا ہے اس کے تو کیا ہی کہنے، دلہا بیچارہ ہاتھ پکڑے جھک کے کھڑا ہوتا ہے اور دلہنیا کا ایک پاوں اسٹیج پر دوسرا نچلی
1/7
سیڑھی پر ہوتا ہے فلمانے کے چکر میں دلہن کا پاوں وہیں پہ بھاری ہوجاتا ہے اور دلہے کا دماغ.
پہلے پہل دلہن اسٹیج پہ آتی تھی تو دلہا استقبال کرتا تھا، پھر ہاتھ پکڑ کر ساتھ بٹھانے کی رسم شروع ہوئی، اب دلہا چل کر اسٹیج کے کنارے دلہن کو آدھا گھنٹہ سیڑھیوں پہ کھڑا رکھتا ہے
2/7
کیمرہ مین بندر اور بندریا سمجھ کے ڈگڈگی پہ نچاتا رہتا ہے۔
برائیًڈل روم میں لانگ جمپ کے علاوہ یہ دلہن سے سارے اسٹیپ کرواتا ہے پانچ طرح سے مسکرائیں! اب اوپر دیکھیں، دیوار سے لپٹ جائیں، سانس بند کر کے گول چکر کاٹیں، جوتا ہاتھ میں پکڑ کر منہ کے قریب کریں،
3/7
Read 7 tweets
May 17
آئی ایم ایف سے چھٹکارہ..!!

کہتے ہیں کانگو کی آزادی کے بعد فرانس نے کانگو میں اپنا سفیر تعینات کیا.

ایک دن فرانسیسی سفیر شکار کی تلاش میں کانگو کے جنگلات میں نکل گیا جنگل میں چلتے چلتے فرانسیسی سفیر کو دور سے کچھ لوگ نظر آئے, وہ سمجھا شاید میرے استقبال کے لئے یوں کھڑے ہیں
1/5
قریب پہنچا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک آدم خور قبیلہ ہے. سفیر کو پکڑ کر انہوں نے ذبح کیا اسکی کڑاہی بنائی اور جنگل میں منگل کر دیا.

فرانس اس واقعے پر سخت برہم ہوا اور کانگو سے مطالبہ کیا کہ سفیر کے ورثاء کو کئی ملین ڈالر خون بہا ادا کرے،

کانگو کی حکومت سر پکڑ کر بیٹھ گئی
2/5
خزانہ خالی تھا، ملک میں غربت و قحط سالی تھی، بہرحال کانگو کی حکومت نے فرانس کو ایک خط لکھا جس کی عبارت درج ذیل تھی.

"کانگو کی حکومت محترم سفیر کے ساتھ پیش آئے واقعے پر سخت نادم ہے، چونکہ ہمارا ملک خون بہا ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا ہے لہذا غور و فکر کے بعد ہم آپ کے سامنے
3/5
Read 5 tweets
May 9
انڈے سے بہتر تھا اذان پر مرتا:
ایک شخص نے ایک مرغا پالا تھا۔ ایک بار اس نے مرغا ذبح کرنا چاہا۔ مالک نے مرغے کو ذبح کرنے کا کوئی بہانا سوچا اور مرغے سے کہا کہ کل سے تم نے آذان نہیں دینی ورنہ ذبح کردوں گا۔ مرغے نے کہا ٹھیک ہے آقا جو آپ کی مرضی! صبح جونہی مرغے کی آذان کا وقت
1/5
ہوا تو مالک نے دیکھا کہ مرغے نے آذان تو نہیں دی لیکن حسبِ عادت اپنے پروں کو زور زور سے پھڑپھڑایا۔ مالک نے اگلا فرمان جاری کیا کہ کل سے تم نے پر بھی نہیں مارنے ورنہ ذبح کردوں گا۔ اگلے دن صبح آذان کے وقت مرغے نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پر تو نہیں ہلائے لیکن عادت سے مجبوری کے تحت
2/5
گردن کو لمبا کرکے اوپر اٹھایا۔ مالک نے اگلا حکم دیا کہ کل سے گردن بھی نہیں ہلنی چاہیے، اگلے دن آذان کے وقت مرغا بلکل مرغی بن کر خاموش بیٹھا رہا۔ مالک نے سوچا یہ تو بات نہیں بنی۔ اب کے بار مالک نے بھی ایک ایسی بات سوچی جو واقعی مرغے بے چارے کی بس کی بات نہیں تھی۔
3/5
Read 5 tweets
Feb 28
غیبی مدد نہ اسپین کے وقت آئی, نہ خلافت عثمانیہ کو بچانے آئی, نہ اسرائیل کا قیام روکنے کے لئے آئی, نہ بابری مسجد کے وقت آئی, نہ عراق اور شام کے وقت آئی, نہ میانمار کے وقت آئی, نہ گجرات کے وقت آئی، نہ کشمیر کے لئے آئی۔
پھر بھی گھروں اور مسجدوں میں بیٹھ کر غیبی مدد کی صدا؟
1/5
غیبی مدد جنگ بدر میں آئی۔ جب 1000 کے مقابلے میں 313 میدانِ جنگ میں اُترے۔

غیبی مدد جنگ خندق میں آئی جب اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پّیٹ پر 2 پتھر باندھے اور خود خندق کھودی اور میدانِ جنگ میں اُترے۔
2/5
دنیا کا قیمتی لباس پہن کر, مال و زر جمع کر کے, لگژری ایئر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں بیٹھ کر, جُھک جُھک کر لوگوں کے ہاتھ چومنے کی خواہش لے کر, لوگوں کی واہ واہ کی ہنکار کی خواہشات لئے مسجدوں کے ممبروں پر بیٹھ کر بددعائیں کر کے غیبی مدد کے منتظر؟
3/5
Read 5 tweets
Nov 25, 2021
بادشاہ نے ایک درویش سے کہا, "مانگو کیا مانگتے ہو؟" درویش نے اپنا کشکول آگے بڑھا دیا اور عاجزی سے بولا حضور! "صرف میرا کشکول بھردیں". بادشاہ نے فوراً اپنے گلے سے ہار اتارے, انگوٹھیاں اتاریں, جیب سے سونے چاندی کی اشرفیاں نکالیں اور درویش کے کشکول میں ڈالدیں, لیکن کشکول بڑا تھا
1/4
اور مال ومتاع کم لھذا بادشاہ نے فوراً خزانے کے منتظم کو بلایا,نےظم ہیرے جواہرات کی بوری لیکر حاضر ہؤا, بادشاہ نے پوری بوری اُلٹ دی لیکن جوں جوں جواہرات کشکول میں گرتے گئے کشکول بڑا ہوتا چلا گیا یہاں تک کے جواہرات غائب ہوگئے. بادشاہ کو بیعزّتی کا احساس ہؤا تو اس نے خزانوں کے
2/4
منہ کھول دیئے, لیکن کشکول بھرنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا. خزانے کے بعد وزراء اور درباریوں کی تجوریوں کی باری آئی لیکن کشکول نہ بھر سکا. ایک ایک کرکے سارے شہر کا مال ومتاع ڈال دیا گیا لیکن کشکول خالی کا خالی ہی رہا. آخر بادشاہ ہار گیا اور درویش جیت گیا. درویش نے بادشاہ کے
3/4
Read 4 tweets
Jul 10, 2021
مرحوم کی آخری نشانی:
تم اپنی بیوی سے پہلی بار کیسے ملے؟ میں نے اپنے دوست سے پوچھا۔
کتے کی وجہ سے۔
کتے کی وجہ سے؟ میں نے حیران ہو کر کہا
ہاں! کتے کی وجہ سے۔ میں اپنے کتے کو لے کر عصر کے بعد پارک میں سیر کیلئے جا رہا تھا۔ وہ راستے میں ملی، مجھ سے پوچھا کتا بیچو گے؟
1/4
میں نے کہا نہیں۔ تھوڑی دیر ہم میں گفتگو ہوئی، ایک دوسرے کے موبائل نمبر ہم نے لیے اور اپنے اپنے راستے چل دیے۔
شاواشے... پھر؟
پھر ہم روزانہ فون پر گفتگو کرتے، وہ مجھ سے کتے کے بارے میں پوچھتی. اُسے وہ بہت پسند تھا۔
ایک دن ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم شادی کر لیتے ہیں،
2/4
اس طرح کتا ہم دونوں کا ہو جائے گا۔ چنانچہ ہم نے شادی کر لی۔ چند سال گزر گئے۔ اس دوران ہمارے ہاں ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے۔

ارے واہ... پھر؟

پھر ایک دن کتا مر گیا۔

میں نے بیگم سے کہا کہ کتے کی وجہ سے تم نے مجھ سے شادی کی تھی۔ وہ مر چکا ہے۔ کیا مجھے چھوڑ دو گی؟
3/4
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(