Moona Sad Profile picture
Dec 2 6 tweets 3 min read
مغلیہ تاریخ میں شہنشاہ جہانگیر کے دربار کے باہرلٹکی ایک زنجیر کا تذکرہ ملتا ہے جسے زنجیر عدل کا نام دیا گیا۔ کوئی فریادی اگر بادشاہ سے داد رسی کا طلبگار ہوتا تو وہ دربار کے باہر لٹکتی زنجیر کھینچ دیتا، جس سے منسلک گھنٹی کی آواز پورے دربار میں گونجتی، بادشاہ کو اطلاع ہوجاتی کہ
👇 Image
کوئی فریادی انصاف کا طلبگار اس کے دروازے پرہے، اسے فوری طور پر بادشاہ کے حضور پیش کیا جاتا اور فریادی کی داد رسی کی صورت میں انصاف کا بول بالا ہوتا۔

کہانیاں ہی سہی مگر کتنی دلفریب سی لگتی ہے یہ بات کہ بس زنجیر ہلاؤ اور انصاف حاصل کرو
یہاں تو سقراط سے لے کر منصور تک
ارشد شریف
👇
سے لے کر اعظم سواتی تک انصاف مانگنے، سچ بولنے پر سوائے زہر، سولی، گولی اور جبر کے کچھ حاصل نہیں ہوتا

زرا سوچیں،خود پر رکھ کر سوچیں
ایک باپ، ایک شوہر،اپنے لیے کیا طلب کر رہا تھا
بس یہی تو کہہ رہا تھا ناں کہ میرے ملک کی ترقی کی سانسیں نہ گھوٹو
اسے آگے بڑھنے دو
خودمختار ہونےدو

👇 Image
اتنا ہراساں کیا کہ وہ ملک چھوڑ کر چلا گیا
اس پر بھی بس نہیں کیا
مار ہی ڈالا؟؟
اب بھی صبر نہیں آ رہا
اس کی کردار کشی کی مہم شروع کردی
یاد رکھو
اس کے ہاتھ میں اب جس شہنشاہ کی زنجیر ہے وہ انصاف کرتا ہے
اور اس کا انصاف برحق ہے

پھر اعظم سواتی
کیا کہہ رہا ہے وہ؟؟
یہی ناں کہ
👇 Image
اب یہ گندی وڈیوز کا دھندہ بند کرو
اپنی مرضی کے فیصلے لینے کے لیے جھوٹی سچی ریکارڈنگز کا سلسلہ بند کرو
اتنے مقدمے تو کلبھوشن یادیو یا احسان اللہ احسان پر درج نہیں کئے جتنے اس پچھتر سالہ سینیٹر پر درج کر دئے
ایک کے بعد ایک گرفتاری
اب سخت سردی میں اسے کچلاک بھیج دیا
👇
وہاں ننگا کرو گے؟؟
وہاں مارو گے؟؟

سن لو
ننگے تم ہو چکے ہو
قوم کے سامنے

حقیقی بادشاہ سب جانتا ہے
اس کی زنجیر ہلانے کی ضرورت نہیں پڑتی
اللہ کی لاٹھی بے آواز بھی ہے اور بے رحم بھی

#اعظم_سواتی_پر_ظلم_بندکرو
#ازقلم_موناسکندر

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sad

Moona Sad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Dec 4
عجیب وغریب اورعبرتناک واقعہ

انتہائی عجیب و غریب اور عبرت ناک واقعہ جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ وہ دونوں ،جس جگہ پر گناہ کرنے لگے تھے وہ روئے زمین کا سب سے زیادہ مقدس مقام تھا

جیسے ہی انہوں نے گناہ کیا، اسی وقت ان کے جسم پتھر ھونے لگے.ان کی روحیں قبض کر لی گئیں اور
👇
گوشت پوست کے جسم پتھر کے بنتے چلے گئے

اس وقت ان کے اریب قریب کوئی بھی نہیں تھا. اس لیے جو کچھ ان پر گزری اس کے بارے میں خود انہی کے سوا کسی کو پتہ نہیں چلا تھا

یہ تاریخ کا انتہائی عجیب و غریب اور خوفناک ترین واقعہ تھا۔ دو زندہ انسان ، جن میں سے ایک مرد تھا اور دوسری عورت تھی
👇
عذاب الٰہی کے تحت پتھر کے بن گئے تھے
کچھ دیر گزری تو ادھر سے کسی کا گزر ہوا

اس نے ان کو دیکھا اور پہچان لیا
یہ بھی معلوم ہوگیا کہ انہوں نے اس مقدس و متبرک ترین مقام پر کیسا گھناؤنا کام کیا تھا جس کی فوری طور پر پکڑ ہوگئی تھی
لوگوں کا مارے غصے اور دکھ کے انتہائی برا حال ہوگیا

👇
Read 33 tweets
Dec 4
حضرت عمر فاروق بڑے دلیر اور جری آدمی مسجد میں جمعہ پڑھانے کے لیے داخل ہوئے تو جناب ابو ایوب انصاری مسجد کے دروازے پہ کھڑے کہنے لگے کہ
"عمر ..
جلدی آیا کرو ہم کوئی تیرے نوکر نہیں ہیں جو تیرا انتظار کریں وقت پہ آیا کرو بڑی دیر سے کھڑے ہیں ، کیوں دیر سے آئے ہو؟
بڑے جلالی تھے
👇
سیدنا عمر لیکن وہ جلالی اس وقت تھے جب کوئی ظلم کرتا ، لیکن کسی کی ذات کے لیے جلالی نہیں تھے ، ابو ایوب نے کہا کہ وقت پہ آیا کر کوئی ملازم نہیں تیرے ۔ سیدنا عمر ممبر پر چڑھے اور فرمانے لگے کہ
اللہ ابو ایوب انصاری کا بھلا کرے جب تک اس طرح کے لوگ موجود ہیں کوئی بادشاہ بگڑے گا
👇
نہیں ، اللہ اسکا بھلا کرے اس نے میری راہنمائی کی
اور پھر عمر رو پڑے اور فرمانے لگے
مسلمانو مجھے معاف کرنا میری غلطی نہیں ھے میرے پاس کرتا ایک ہی ھے ،اور عبداللہ کی ماں نے اسے دھو کر سوکھنے کے لیے ڈال دیا تھا تو وہ زرا خشک ہونے میں دیر ہو گئی بھلے تم آ کے دیکھ لو
👇
Read 4 tweets
Dec 4
سیٹھ باقر کواپنی دولت پر بڑا فخر تھا
اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بہت مغرور تھے وہ فطرتاََ اچھے آدمی تھے اور لوگوں سے ہمیشہ اچھے طریقے سے پیش آتے تھے
ان کی مل میں بناہوا کپڑا دنیا بھر میں سپلائی ہوتا تھا
مل کے ملازمین کے ساتھ بھی ان کاسلوک اچھاتھا
اپنے ملازمین کی بہت سی غلطیوں کو
👇
وہ اکثر نظرانداز کرجاتے تھے
ملازمین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی کوشش کرتے اور تنخواہ بھی اچھی دیتےتھے شاید یہی وجہ تھی کہ ان کے ملازمین نے بہت کم ریٹائرمنٹ پہلے اس مل کو چھوڑا
چنددنوں پہلے ہی مالی نے اپنی دو بیٹیوں کی شادی کے لیے پیسے مانگے
انھوں نے نا صرف اسے قرضہ فراہم کیا
👇
بلکہ شادی کی دعوت بھی مِل کے پرائیویٹ لان میں کرائی
ان کی مِل کے ایک ملازم ،جسے ابھی کام کرتے ہوئے چار پانچ دن ہی ہوئے تھے، سڑک پر ایک حادثہ پیش آگیا تھا، جس کی وجہ سے وہ دو مہینے کے لیے کام کے قابل نہیں رہا
سیٹھ باقر نے اس کا پورا علاج کروایا، بلکہ جب تک وہ دوبارہ کام کے قابل
👇
Read 12 tweets
Dec 3
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دُنیا میں ظہورسے ایک ہزار سال پیشتر یمن کا بادشاہ تُبّع خمیری تھا، ایک مرتبہ وہ اپنی سلطنت کے دورے کو نکلا، بارہ ہزار عالم ،حکیم اور ایک لاکھ بتیس ہزار سوار، ایک لاکھ تیرہ ہزار پیادہ اپنے ہمراہ لئے ہوئے اس شان سے نکلا کہ جہاں بھی پہنچتا اس کی
👇
شان و شوکت دیکھ کر مخلوق خدا چاروں طرف نظارہ کو جمع ہو جاتی، یہ بادشاہ جب دورہ کرتا ہوا مکہ معظمہ پہنچا تو اہل مکہ سے کوئی اسے دیکھنے نہ آیا۔

بادشاہ حیران ہوا اور اپنے وزیر اعظم سے اس کی وجہ پوچھی تو اس نے تحقیق کے بعد بتایا کہ اس شہر میں ایک گھر ہے جسے بیت اللہ کہتے ہیں،
👇
اس کی اور اس کے خادموں کی تمام لوگ بے حد تعظیم کرتے ہیں اور جتنا آپ کا لشکر ہے اس سے کہیں زیادہ دور اور نزدیک کے لوگ اس گھر کی زیارت کو آتے ہیں اور یہاں کے باشندوں کی خدمت کر کے چلے جاتے ہیں، پھر آپ کا لشکر ان کے خیال میں کیوں آئے۔ یہ سن کر بادشاہ کو غصہ آیا اور قسم کھا کر
👇
Read 19 tweets
Dec 3
مولاناشمس الحق افغانیؒ سے ایک قاد یانی جج نے پوچھا:
"نبوت کیا چیز ہے؟"
مولانا شمس الحق افغانیؒ فرمانے لگے:
"نبوت اعلٰی منصب ہے، اللہ جل شانہ جِسے چاہے دے دیتاہے۔"
قاد یانی بولا:
"جب اتنا اچھا منصب ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔"
مولانا شمس الحق افغانیؒ نے 100 روپے کا نوٹ نکال کر
👇
فرمایا:
"یہ نوٹ کیساہے؟؟"
اُسی زمانے میں سو روپے کا نوٹ، بڑا نوٹ تھا۔
قاد یانی بولا:
"یہ تو اعلٰی چیز ہے۔"
مولانا شمس الحق افغانیؒ نے فرمایا:
"جب اتنی اعلی چیز ہے تو اِسے عام کرنا چاہئے۔ ایک مُہر میں اپنی طرف سے بناؤنگا اور جعلی نوٹ تیار کر کے عام کرتا رہونگا۔"
قاد یانی جج
👇
بولا:
"یہ کام اگر آپ نے کیا تو آپ مجرم ہونگے اور سزا کے مستحق ہونگے۔ اِس کام کی اتھارٹی صرف حکومت کے پاس ہے کسی اور کے پاس نہیں۔۔"
مولاناشمس الحق افغانیؒ نے فرمایا:
ٹھیک ہے
اب یہ سمجھو کہ نبوت اگرچہ اعلٰی منصب ہے، مگر اسکی اتھارٹی صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔ جسکو وہ چاہے نبی
👇
Read 5 tweets
Dec 2
لاہور کی تنگ و تاریک گلیوں میں "اےحمید" اور "ابن انشا" کےساتھ پیش آنےوالا ایک واقعہ۔

میں(اے حمید)اور ابن انشا لاہور کی سڑکوں پر مٹر گوشت کرتے ہوئے تصور کرلیتے جیسے ہم قدیم بغداد کے بازاروں اور محلوں میں چہل قدمی کررہے ہیں۔ اندروں لاہور کی کسی نیم تاریک گلی سے گزرتے ہوئے انشا
👇
رک جاتا اور کہتا
"یا شیخ! خلیفہ ہارون الرشید انھی گلیوں میں لوگوں کا حال معلوم کرنے کیلئے بھیس بدل کر پھرا کرتا تھا۔"

اندرون لاہور میں کئی گلیاں یک دم بند ہو جاتی ہیں جنھیں عرف عام میں "بندگلی" کہا جاتا ہے۔ ایک مرتبہ میں اور انشا اسی طرح مٹرگشت کرتے ایک بند گلی کے اخیر میں
👇
پہنچ گئے جو کسی گھر کے صحن پر ختم ہوتی تھی۔ وہاں ایک عورت روٹیاں پکا رہی تھی جبکہ اسکے ساتھ ایک شخص آرام کرسی پر نیم دراز حقہ پینے میں مشغول تھا۔ ہمیں وہاں دیکھ کے اس نے سپاٹ لہجے میں کہا "کیوں میاں یہاں کیا کررہے ہو؟" انشا لاجواب ہوگیا تو میں بے اختیار بول اٹھا "ہم منورصاحب
👇
Read 4 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(