#اردو_زبان
*رومن اردو ہماری آنے والی نسلوں کو تباہ کرنےکی ایک بہت بڑی سازش:رومن اُردو سے مراد
اُردو الفاظ کو انگریزی حروف تہجی کی مدد سے لکھنا ہے.
مثلاً کتاب کو Kitaab اور دوست کو Dost لکھنا۔
اس طرزِ تحریر کو دشمنِ اردو کہا جائے تو بجا نہ ہو گا۔
اگر قارئین اس بات کو نہیں سمجھے(1)
رومن اردو سے اردو رسم الخط کو کیا خطرہ لاحق ہے تو اس کو سمجھنے کے لیے ترکوں کی مثال دی جاسکتی۔
سلطنت عثمانیہ کے زوال کے بعد ١٩٢٨ء میں سیکولر ذہنیت کے حامل کمال اتاترک نے کئی طریقوں سے اسلام سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ جیسے کہ اذان پر پابندی، حج و عمرہ کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا(2)
آیا صوفیہ جیسی عظیم الشان مسجد کو میوزیم میں تبدیل کیاگیا اور یہاں تک کہ ہجری کیلنڈر کی جگہ عیسوی کلینڈر کو نافذ کیاگیا۔
کمال اتاترک نےاسلام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیا اور ترکی زبان جو عربی رسم الخط میں لکھی جاتی تھی اسے بدل کر رومن حروف میں لکھنےکا حکم دے دیاجواز یہ پیش کیاگیا(3)
کہ اس سے شرح خواندگی اوپر آئے گی۔ لیکن اس اقدام کا اصل مقصد آنے والی تُرک نسل کو اسلامی کتب جو عربی رسم الخط میں تھیں ان سے دور کرنا تھا۔ اس بات کا واضح ثبوت ترکی کے پہلے وزیراعظم عصمت انونو کے ان الفاظ سے ہوتا ہے
کہ
*”حرف انقلاب کا مقصد نئی نسل کا ماضی سے رابطہ منقطع (4)
کرنا اور ترک معاشرے پر مذہب اسلام کی چھاپ اور اثر و رسوخ کو کمزور بنانا ہے۔”*
(یادداشتِ عصمت انونو، جلد دوئم، ص، 223)
یہ اسلام دشمن منصوبہ کامیاب رہا اور آنے والی نسل دیگر کتب تو دور کی بات قرآن مجید پڑھنے میں بھی دشواری کا سامنا کررہی تھی۔ کیونکہ قرآن مجید بھی عربی رسم (5)
الخط میں ہے۔ نتیجے کے طور پر سلطنت عثمانیہ کے زمانے میں لکھی جانے والی بیش بہا کتب کا خزانہ تو موجود تھا لیکن ترک ان کتابوں کو پڑھنے سے قاصر تھے۔
کسی نے ان حالات کا کیا خوب تجزیہ کیا ہے کہ
*ترک قوم رات کو سوئی تو پڑھی لکھی لیکن صبح اٹھی تو انپڑھ ہوچکی تھی کیونکہ ان کا واسطہ (6)
ایک ایسے رسم الخط سے پڑا تھا جس سے وہ نابلد تھے۔*
ترک اس حادثے کو اب تک نہیں بھولے اور اسی حوالے سے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا تھا،
*’’دنیا میں مجھے ایسی کوئی قوم بتا دیں جو اپنی تاریخ اور تہذیب کے اصلی نسخوں ہی کو پڑھنے سے محروم ہو؟“*
افسوس کہ ہماری قوم بھی ہر گزرتے دن اپنے (7)
رسم الخط کو فراموش کرتی جارہی ہے اور ہم بھی یہی غلطی دُہرا رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے رفاہِ عامہ کے لئے جاری ہونے والے پیغامات ہوں یا پھر موبائل کمپنیوں کی جانب سے موصول ہونے والے اشتہارات اب ہر جگہ رومن اردو نے پنجے گاڑھ لئے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ رومن اردو کا آغاز کب (8)
ہوا لیکن اسے ”عروج“ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے کہ فیس بک، ٹوئٹر اور وٹس ایپ نے بخشا۔ابتدائی ایام میں جب موبائل فونز میں اردو کی بورڈ (Keyboard) میسر نہ تھا تو رومن اردو لکھنا سب کی مجبوری تھی لیکن یہ مجبوری ہماری عادت اور سُستی بن گئی اور اب اردو کی بورڈ موجود ہونے کے باوجود (9)
ہم رومن اردو کو چھوڑنے پر راضی نہیں۔
(اگر آپ کے موبائل فون میں اردو کی بورڈ میسر نہیں تو پلے اسٹور سے باآسانی ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔)
کچھ افراد کا کہنا ہے کہ اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہوئے اردو لکھنا مشکل اور وقت طلب کام ہے تو ان کے لیے عرض ہے کہ جاپانی اور چینی انٹرنیٹ بلکہ (10)
کسی بھی جگہ رومن رسم الخط کا استعمال نہیں کرتے بلکہ اپنے رسوم الخط کو ترجیح دیتے ہیں۔
*کیا اردو اب جاپانی اور چینی زبان سے بھی مشکل ہو گئی ہے جو ہم اس سے دور ہو رہے ہیں؟*
اسی طرح کچھ احباب اردو رسم الخط سے اس لئے بھاگتے ہیں کہ املاء کی غلطی کے باعث کوئی ان کا مذاق نہ اڑائے (11)
جیسے کہ اگر لفظ ”کام“ کو رومن اردو میں لکھنا ہو تو یوں لکھا جا سکتا ہے Kaam یا kam بلکہ Km لکھنے سے بھی کام بن جائے گا۔ کیونکہ اس کے لکھنے کا کوئی اصول نہیں۔ لیکن اگر اردو رسم الخط کا استعمال کرتے ہوئے کام کو ”قام“ لکھ دیا تو غلطی پکڑی جاسکتی ہے۔ اس میں گھبرانے کی کیا بات ہے (12)
اگر کوئی ہمارے املاء کی تصحیح کر دے تو ہمیں اس کے لئے ان کا شکر گزار ہونا چاہیئے ۔
رومن اردو کی جانب ہمارے جھکاؤ کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم بحیثیت قوم انگریزی زبان سے بیحد مرعوب ہیں۔
ہمیں اس بات کو سمجھنے میں دیر نہیں لگانی چاہیئے کہ کسی بھی زبان کو بننے اور بگڑنے میں (13)
وقت لگتا ہے یا پھر یوں کہا جائے کہ آنے والی نسلیں زبان کی صورت بناتے یا بگاڑتے ہیں۔
ہمارے یہاں ایک نسل تو رومن اردو لکھتے بڑی ہوگئی
اور
اگر اب بھی رومن اردو کا راستہ نہ روکا گیا تو حالات وہی ہوجائیں گے کہ اردو تحریر دیکھ کر لوگوں کو سمجھ ہی نہ آئے گی کہ لکھا کیا ہے اور اس (14)
بات پر سارے متفق ہیں کہ
*جس زبان کا رسم الخط نہ رہے تو اس کے دامن میں موجود ادب کا بیش بہا سرمایہ بھی ضائع ہوجاتا ہے۔*
تمام دوستوں سے گزارش ھیکہ اردو رسم الخط کا استعمال کریں شروع میں کچھ دن ٹینشن ھوگی پھر تیزی آ جاۓ گی ۔۔۔ (15)
@threadreaderapp unrolled please

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 🌐وڈیرہ

🌐وڈیرہ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Dangeros_person

Dec 5
ہو سکے تو صبح کے وقت گھر سے نکلتے ہوۓ اپنی والدین سے پوچھ لیا کریں کہ آپکے لیے کچھ لانا ہے تو بتا دیں اور ان کی دواٸیاں چیک کرتے رہا کریں کہ ختم تو نہیں ہو رہی ہیں یہ ماں باپ ہمیں بہت مشکل سے پالتے ھیں جب انسان کی اپنی اولاد ہوتی ھے تو سمجھ آتی ھے کہ کن کن مشکل حالات میں انہوں(1)
نے ہماری وہ چھوٹی چھوٹی خوشیاں پوری کی جن سے ہم خوش ہوتے تھے۔ عمر کے ساتھ لہجے میں سختی بھی آتی ھے لیکن ماں باپ کے آگے اففف کرنے کا بھی حکم نہیں ہے۔ اس لیے ماں باپ کی کوٸی بات بھی بری لگے چپ رہیں اور سمجھا کریں انکو جیسے وہ ہمیں بچپن میں سمجھتے تھے جب ہم ٹھیک سے بول بھی نہیں (2)
سکتے تھے اور سمجھا کریں کہ یہ بچے ہیں آپکے اور بچوں کی طرح آپ نے انکا خیال رکھنا ہے۔ اللہ پاک میرے اور آپ سب کے والدین کو صحت تندروستی والی، ذہنی و جسمانی سکون والی، خوشیوں والی لمبی زندگی عطا کریں، ہمارے والدین کی تمام مشکلات کو دور کرے اور ہمیں انکا ویسا ہی خیال رکھنے کی (3)
Read 4 tweets
Nov 30
سیاست سے خاندانی پن جو رخصت ہوا ۔۔۔

کبھی قومی سیاست کے افق پر نوابزادہ نصراللہ،قاضی حسین احمد ،مولانا شاہ احمد نورانی، مولانا عبدالستار نیازی، ملک معراج خالد اور بے نظیر بھٹو جیسی شخصیات ستاروں کی طرح جگمگاتی تھیں ان سے ضیاء پانےا ور اجلی گفتگو کرنے والے اب بھی کچھ لوگ موجود (1) ImageImage
ہیں جن کے پاس بیٹھیں تو اٹھنے کو جی نہ چاہے یہ سب لوگ فکری طور پر ایک دوسرے کے مخالف تھے
نوابزادہ صاحب کا کیا ذکر کریں ،ساری عمر اپوزیشن میں رہے اللہ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے پھندنے والی ترکی ٹوپی پہنا کرتے تھےحقہ کی انی منہ میں دابتے اور پان سے شغف فرماتے تھے کمال کے شاعر بھی (2) Image
تھے اور کیا خوب بولتے تھے ایک ایک لفظ نپا تلا، ابے تبے تو تڑاک کی کیچڑ سے کوسوں دور۔
قاضی حسین احمد کلام اقبال کے حافظ،فارسی اردو پشتو اور انگریزی پر عبور تھوڑی بہت پنجابی بھی بول لیتے تھے ان کے دور تک جماعت اسلامی اسٹریٹ پاور کا دوسرا نام تھا اور یہ طاقت ان کے اک اشارے کی (3) Image
Read 11 tweets
Nov 29
“ہم سیاست میں دخل نہیں دیتے”
باجوہ صاحب اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چگ گئیں کھیت
کل باجوہ صاحب نے چند نامور صحافیوں کے ساتھ الودعی میٹنگ کی جس میں عاصمہ شیرازی نے بڑا اہم سوال پوچھا کہ باجوہ صاحب ہائبرڈ رجیم پروجیکٹ نیازی (Hybrid Regime Project Niazi) آپ کا وہ فیلیر ہےجسے فوج(1)
کو کئ دہائیوں تک بھگتنا ہو گا -
باجوہ صاحب نے پہلی بار حق گوئ کا مظاہرہ کیا اور بڑے دکھی دل کے ساتھ کہا کہ ہم چارجنرلز پی ٹی آئ پر قربان ہوئے ہیں اور بڑا دکھ یہ ہے کہ فوج کی ساکھ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے-
ہم نے دیکھا کہ سی پیک آ چکا ہے معشیت مضبوط ہے تاریخ میں پہلی (2)
بار پاکستان اتنا سٹرونگ (strong) تھا ڈالر بھی کانسٹنٹ تھا ہم نے عمران کے لیے تما م راستے کلئیر کیے اور اس نے ہمیں یقین دلایا کہ معیشت اس سے بھی بہت زیادہ بہتر ہو گی کیونکہ ہمارے پاس 200 بندوں کی معاشی ٹیم ہے
لیکن نیازی کو لانے کےبعد ہمیں چند مہینوں میں ہی احساس ہو گیا تھا کہ (3)
Read 5 tweets
Nov 29
ایک شخص جھاڑیوں کے درمیان سے گزر رہا تھا کہ اس نے ایک سانپ پھنسا ہوا دیکھا سانپ نے اس آدمی سے مدد کی اپیل کی اس آدمی نے لکڑی کی مدد سے سانپ کو باہر نکالا باہر آتے ہی سانپ نے اس آدمی سے کہا میں تو تمہیں ڈسوں گا اس شخص نے سانپ سے کہا کے میں نے تو تمہارے ساتھ نیکی کی ہے تم میرے(1)
ساتھ بدی کرنا چاہتے ہو سانپ نے کہا ہاں نیکی کا بدلہ بدی ہےاس آدمی نے کہا چلو کسی سے فیصلہ کرا لیتےہیں وہ ایک گاے کے پاس گئےاسکو سارا واقعہ سنایا اور فیصلہ کرنے کو کہااس نے کہا واقعی نیکی کا بدلہ بدی ہے جب میں جوان تھی اپنے مالک کو دودھ دیتی تھی وہ میرا بہت خیال رکھتا تھا مجھے (2)
چارہ دیتا تھا اب میں بوڑھی ہو گی ہوں اسنے میرا خیال رکھنا چھوڑ دیا یہ سن کر سانپ نے کہا اب تو میں ڈسوں گااس آدمی نے کہا چلو ایک اور فیصلہ لے لیتے ہیں سانپ مان گیا انہوں نے ایک گدھے سے فیصلہ کروایا گدھے نے بھی یہی جواب دیا کے نیکی کا بدلہ بدی ہے جب میرے اندر دم تھا مالک کے کام(3)
Read 7 tweets
Oct 22
گجرات کا ایک بادشاہ شاہ محمود بیگڑا جو خوراک میں زہر کھاتا تھا

بھارتی سلطنت گجرات دو ہزار سال پرانی ریاست ہے پندرہویں صدی میں یہاں ایک بادشاہ تھا جس کا نام سلطان محمود بیگڑا یا محمود شاہ اول ( 1458 -1511 )
گجرات سلطنت کا سب سے نمایاں سلطان تھا جس نے تقریباً 53 سال گجرات پر(1) Image
حکومت کی ، اس نے کئی لڑائیاں لڑیں اور کئی فتوحات حاصل کیں ، اس نے پاواگڑھ اور جوناگڑھ کے قلعوں کو کامیابی کے ساتھ لڑائیوں میں فتح کیا ، اس نے گجرات کے علاقے دوارکا میں "دوارکا دھیش مندر" کو تباہ کیا ، یہ مندر ہندوؤں کے مقدس سمجھے جانے والے چار دھاموں میں سے ایک تھا۔
اس کی دو (2) Image
بیویاں دونوں ہندؤ تھیں ایک کا نام روپا منجھاری اور دوسری ہیرا بائی تھا

محمود بیگڑا کا پورا نام ابوالفتح ناصر الدین محمود شاہ اول تھا۔ وہ احمد آباد میں 1445 میں پیدا ہوا ، محمود کی کنیت بیگڑا یا بیگڑہ کی ابتدا میں سے ، برڈز ہسٹری آف گجرات (burds History of Gujrat) میں دو

(3) Image
Read 13 tweets
Oct 19
اگر کسی کو سانپ کاٹ لے تو زہر کو جسم میں پھیلنے سے روکنے کے لیے پٹی باندھنا کیسا ہے
ابھی ایک جگہ پہ پڑھا کہ اس پر ہلکے سی پٹی باندھیں اور زیادہ ٹائٹ نہ کریں تاکہ زیادہ زہر بھی نہ پھیلے اور خون کی روانی بھی متاثر نہ ہو
2. لیکن زہر تو کپلریز سے ہوتا ہوا خون میں جائے گا اور اسے (1) Image
خون میں سرائیت کرنے کے بعد جسم میں پھیلنے میں میری محدود معلومات کے مطابق اتنا ٹائم لگے گا جتنا خون پورے جسم کا ایک چکر مکمل کرنے میں لگاتا ہے ( غالباً 23 سیکنڈ) اور خوف کی وجہ سے دھڑکن تیز ہو تو یہ ٹائم اور بھی کم ہو جائے گا تو ایک لوز باندھی گئی پٹی کیا واقعی خون کی گردش کو (2)
تو جاری رکھے گی لیکن زہر کو نہیں پھیلنے دے گی؟؟
اور اگر پٹی باندھنے میں دو تین منٹ کا ٹائم گزر جائے تو کیا پھر بھی زہر ٹھیک سے نہیں پھیلا ہوگا ؟؟
3۔ فرض کریں پٹی باندھنے سے واقعی زہر کا پھیلاؤ سست ہوگیا اور زہر ایک مخصوص حصے میں رک گیا ، اب پٹی باندھنے کی وجہ سے خون کی روانی (3)
Read 5 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(