Moona Sad Profile picture
Dec 8 5 tweets 2 min read
ایک محترمہ کو اُن کے شوہر نے تحفے میں سونےکےجُھمکے دئیے
اب ہوا یہ کہ اُنہوں نے جُھمکے پہن تو لیے مگر اڑوس پڑوس کی عورتوں کی نظر اُن جُھمکوں پر پڑی ہی نہیں،
اِس لیے محترمہ کافی دلبرداشتہ ہوئیں۔ اور سوچنے لگیں کے ایسا کیا کِیا جائے جو پڑوسنیں میرے جُھمکے دیکھیں۔اور تعریف
👇
کرنے کے ساتھ حسد میں بھی مبتلا ہوجائیں
بس اُن کے ذہن میں ایک منصوبہ آیا۔ اور اُس نے اس پر عمل کرتے ہوئے گھر کو آگ لگادی
محلے کے لوگ اکھٹے ہوگئے اور لگے آگ بُجھانے۔ جب آگ پر قابو پالیا تو پو چھا بہن کتنا نقصان ہوگیا
بولیں۔ میرا تو سب کچھ جل گیا ۔ صرف یہ جُھمکے بچے ہیں

ایسا ہی
👇
کچھ ایک حاسد حاجی نے کیا آٹھ ماہ پہلے

جیسے مور اپنے پروں کو دیکھ کر مغرور اور پیروں کو دیکھ کر شرمندہ ہوتا ہے
یہاں ایک حاسد اپنی کرشماتی چھڑی کے غرور میں مبتلا تھا
مگر سامنے کسی کٹھ پتلی کے بجائے ایک سیلیبریٹی آگیا اور دنیا اسے دیکھنے، سننے اور سراہنے لگی

حاسد کی سمجھ میں
👇
نہ آیا کہ لوگوں کی توجہ کیسے دلائی جائے کہ طاقت کا منبع تو میرے ہاتھ میں ہے
اس نے ملک میں آگ لگا دی
سیلیبریٹی کو سامنے سے ہٹا دیا
مگر عزت دینے والا تو میرا رب ہے
لوگ سیلیبریٹی کے آگے ڈھال بن گئے
اب حاسد اپنی چھڑی سے جگہ جگہ آگ لگاتا گیا تاآنکہ وہ چھڑی اس کے ہاتھ سے نکل نہ گئی
👇
اب چھڑی حافظ کے ہاتھ میں ہے
اللہ اسے توفیق دے کہ وہ کرشماتی چھڑی سے آگ بجھانے کا کام لے اور اس نقصان کا اذالہ کرنے کی کوشش کرے
حافظ ہے
حاسد نہ بنے

ہم تو بس اللہ سے اس کا کرم ہی طلب کر سکتے ہیں

#رجیم_چینج_کے_آٹھ_ماہ
#ازقلم_موناسکندر

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sad

Moona Sad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Dec 9
ایک دفعہ مجنوں ایک جگہ پر بیٹھا لیلیٰ لیلیٰ کر رہا تھا۔ لیلیٰ نے اپنے خادم کو دُودھ دے کر بھیجا کہ مجنوں کو پہنچا آؤ۔ ایک شخص نے دیکھا کہ مجنوں کے لیے دُودھ جا رہا ہے، تو راستے میں بناوٹی مجنوں بن کر بیٹھ گیا۔ خادم نے مجنوں سمجھ کر اسی کو دُودھ دے دیا اور اس نے پی لیا۔
👇
خادم جب واپس پہنچا، تو لیلیٰ نے پوچھا: کیا ہوا؟ اس نے کہا مجنوں کو دے دیا اور اس نے پی لیا۔ دوسری دفعہ پھر بھیجا، پھر وہی بناوٹی مجنوں پی گیا۔ تیسرے دِن بھی وہی پی گیا۔ لیلیٰ نے سوچا کہ امتحان لینا چاہیے۔ چنانچہ خادم کو چُھری اور گلاس دے کر بھیجا اور کہا کہ
جاؤ، مجنوں سے کہنا کہ لیلیٰ بیمار ہے اور حکیم نے کہا ہے کہ مجنوں کا خون پئے گی تو صحت یاب ہو گی، لہٰذا لیلیٰ کو خون کی ضرورت ہے۔ اب خادم نے اس سے جا کر کہا۔ اس نے کہا کہ بھائی! میں تو دُودھ پینے والا مجنوں ہوں، خون دینے والا مجنوں نہیں
👇
Read 4 tweets
Dec 9
ایک عورت سخت پریشان‘ بد حواس امیر المومنین حضرت علیؓ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئی اور عر ض کیا
"اے امیر المومنین‘ میری مدد فرمائیےدنیا میری نظروں میں اندھیر ہے۔کچھ سمجھ میں نہیں آتا کیا کروں"
آپؓ نے فرمایا
"گھبرا مت، خدا پر بھروسا رکھ‘ اور بتا کیا مشکل ہے؟"
عورت نے کہا
👇
"میرا کم سن بچہ نالے کے اوپرایسی جگہ چڑھ گیا ہے جہاں اس کے گرنے کا خطرہ ہے،
بہت بلایا‘اشارے کیے‘ڈرایا‘دھمکایا‘ پیار سے کہا‘لیکن وہ ایک نہیں سنتا اگر اسے وہیں چھوڑتی ہوں تو خدشہ نہیں بلکہ یقین ہے کہ گر پڑےگا اور ہڈی پسلی برابر ہوجائے گی واسطے خدا کے مجھ غریب کی مدد فرمایئے"
👇
امیر المومنین نے ارشاد فرمایا
" آسان تدبیر یہ ہے کہ اس کے ہم عمر کسی اور بچے کو کوٹھے پر کھڑا کر دو تاکہ تمہارا بچہ اپنے ہم جنس کو دیکھے اور نالے سے ہٹ کر اس کی طرف آ جائے‘ کیونکہ ہم جنس اپنے ہم جنس سے بے تکلف اور محبوب ہوتا ہے"
اس عورت نے اس ارشادِ عالی پر عمل کیا
جونہی اس کا
👇
Read 7 tweets
Dec 8
دفتر میں کام کرتے ہوئے ایک صاحب کا موبائل چوری ہوگیا۔دن بھر کی مصروفیت کے بعد تھکے ہارے صاحب بہادر نے جونہی گھر کی دہلیز پر قدم رکھا تو اگلا منظر دیکھ کر چونکے بنا نہ رہ سکے۔گھر میں ساس اور سسر اپنی بیٹی کا سامان پیک کئے ان کے منتظر تھے۔ بیگم اور ساس کی آنکھیں رو رو کر سرخ
👇
ہوچکی تھیں جبکہ انکے داخل ہونے پر سسر کے ماتھے پر نفرت کی لکیریں بھی عیاں ہونے لگی تھیں
"کہاں لیکر جارہے ہیں میری بیوی کو؟؟ خیریت تو ہے؟"
انہوں نے کچھ نہ سمجھنے والے اندازمیں دریافت کیا
توسسر نے آگے بڑھ کر ان کی بیوی کا موبائل ان کے سامنے کردیا
”میں تمہیں تین طلاق دیتا ہوں“
👇
بیوی کو ان کے نمبر سے میسج آیا تھا۔میسیج دیکھ کر صاحب نے ایک ٹھنڈی آہ بھری اور بتایاکہ ان کا موبائل تو صبح سے چوری ہوگیا تھا۔انہوں نے اپنی جیبیں الٹ کر سب کو یقین دلایا۔ تو ان کی بیگم اپنی ماں سے لپٹ کر رونے لگیں اور سسر صاحب نے اپنی ٹانگیں بیٹھے بیٹھے دراز کرلیں
"لیکن چور نے
👇
Read 6 tweets
Dec 7
21 سالہ خوبرو گبھرو نوجوان محمد اویس،تعلق گوجر خان سے،کمر درد کا علاج کروانے راولپنڈی کے قائداعظم انٹرنیشل اسپتال میں داخل،قصاب ڈاکٹروں نے کمر کی بجائے دل کا آپریشن کر دیا اور ہمیشہ کیلئے دل کا دھڑکنا بند

محمد اویس کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا ورثاء نے گاوں رابطہ کرکے قبر
👇
کھدوائی لیکن ورثاء نے جب ڈیتھ باڈی وصول کرلی تب حیرت کی انتہا ہوئی کہ محمد اویس کی سانسیں چل رہی تھیں اور وہ تڑپ رہا تھا۔

محمد اویس کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا،ڈاکٹروں کے مردہ قرار دیے جانے کے بعد 55 گھنٹے تک محمد اویس زندہ رہا،اس دوران پتہ چلا کہ

محمد اویس کی خون سپلائی
👇
لائن کٹ گئی تھی
اس کی تین پسلیاں ٹوٹی ہوئیں تھیں
اس کا پورا جسم کٹا ہوا تھا

گھر سے چل کر اسپتال آئے جوان کی لاش گھر واپس گئی اوپر سے ڈاکٹروں نے 21 لاکھ روپے بھی بندہ مارنے کے غریب والدین سے وصول کرلیے۔

کیا محمد اویس کو انصاف ملے گا؟

👇
Read 4 tweets
Dec 7
ایک تحریر
بہت بار پڑھی مگر ہر بار اچھی لگتی ہے
رائٹر کا نام یاد نہیں
کسی کو پتہ ہو تو بتا کر شکریہ کا موقع دیں
______

اک چراغ جلتا ہے
______

کل پھیکے کے گھر کے سامنے ایک نئی چمکتی ہوئی گاڑی کھڑی تھی
سارے گاؤں میں اس کا چرچا تھا
جانے کون ملنے آیا تھا
میں جانتا تھا پھیکا پہلی
👇
فرصت میں آ کر سارا ماجرا مجھے ضرور سناۓ گا
وہی ہوا
شام کو بیٹھک میں آ کر بیٹھا ہی تھا کہ پھیکا چلا آیا
حال چال پوچھنے کے بعد کہنے لگا
صاحب جی کئی سال پہلے کی بات ہے آپ کو یاد ہے ماسی نوراں ہوتی تھی جو پٹھی پر دانے بھونا کرتی تھی
جس کا اِکو اِک پُتر تھا وقار
میں نے کہا ہاں یار
👇
میں اپنے گاؤں کے لوگوں کو کیسے بھول سکتا ہوں

اللہ آپ کا بھلا کرے صاحب جی وقار اور میں پنجویں جماعت میں پڑھتے تھے
سکول میں اکثر وقار کے ٹِڈھ میں پیڑ رہتی تھی
صاحب جی اک نُکرے لگا روتا رہتا تھا
ماسٹر جی ڈانٹ کر کار بھیج دیتے تھے کہ جا حکیم کو دکھا اور دوائی لے
اک دن میں
👇
Read 18 tweets
Dec 7
کچھ عرصہ قبل تک بیگم کی ایک عجیب عادت تھی وہ یہ کہ اسے کوئی چیز چاہیے ہوتی اور میں نہ دلا رہا ہوتا تو وہ یوٹیوب کھول کر اس پراڈکٹ کی ویڈیو لگا دیتی اور آواز اونچی کر دیتی۔ مثال کے طور پر اسے MAC کی مکمل میک اپ کِٹ چاہئیے تھی جو کہ صرف مبلغ ڈھائی لاکھ کی بنتی تھی

ایک دن وہ اس
👇 Image
کی ویڈیو لگا کر فل والیم میں چلا بیٹھی۔ میں نے اسے کہا کہ یہ کیا دیکھ رہی ہو ؟ جواب آیا:
“ لے نہیں سکتی تو دیکھوں بھی ناں کیا ؟”
پھر اس نے کہنا شروع کیا کہ آپ اگر ملک میں ہوں تو اکثر کام کے سلسلے میں شہر سے باہر دیگر شہروں میں ہوتے ہیں۔ پیچھے سے مجھے گھر کا سودا سلف سبزی
👇
وغیرہ لانی پڑ جائے تو مارکیٹ تک پیدل جاتے گرمی میں حشر ہو جاتا ہے۔ اگر ملک سے باہر ہوں تو آپ کی گاڑی مہنگی ہے اور میرے لیے بڑی ہے مجھے چلاتے ڈر لگتا ہے۔ اس لیے مجھے ایک چھوٹی سی منی گاڑی لے دیں۔ مِیرا یا آلٹو ایسی قسم کی کوئی۔۔۔
گلی میں سب خواتین کے پاس چھوٹی گاڑیاں ہیں صرف Image
Read 7 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(