Moona Sad Profile picture
Dec 18 6 tweets 2 min read
استاد دامن کا ایک چاہنے والا اُن کے لیے دیسی گھی میں پکے دو پراٹھے لے کر آیا۔ استاد دامن نے پراٹھے ایک طرف رکھے اور اُٹھہ کر ایک بڑا سا پیالہ لیا جس میں چینی ڈالی۔ ایک پراٹھے کو توڑا اور پیالے میں ڈھیر ساری چُوری بنا لی۔ پھر اُٹھے اور کمرے کے چاروں کونوں میں وہ چُوری زمین پر
👇
ڈال دی اور واپس آ کر مہمان کو کہا کہ لو ایک پراٹھا مل کر کھائیں۔
مہمان پریشانی سے زمین پر گری چُوری پر نظریں مرکوز کیے تھا کہ اچانک بہت سے بڑے بڑے چوہے کونوں کھدروں سے نکلے اور تیزی سے چوری کھانے لگے۔ مہمان نے حیران ہو کر پوچھا کہ استادِ محترم یہ کیا؟
ہنس کر جواب دیا
👇
چُوری ہے اور چوہے کھا رہے ہیں۔ اس میں حیرانی کی کیا بات ہے۔ میرے کمرے کے چاروں طرف دیکھو۔ میری ساری عمر کی کمائی۔ میرا خزانہ میری کتابیں تمہیں ہر طرف نظر آئیں گی۔ چوہے خوش ذائقہ چوری کے عادی ہیں۔ ان کو اب کتابوں کے کاغذوں کا بے مزہ ذائقہ اچھا نہیں لگتا۔ اس لیے چوہوں کو چوری
👇
کھلانے کا فائدہ یہ ہے کہ میری کتابیں محفوظ ہیں۔میرا خزانہ محفوظ ہے۔ تم بھی اگر اپنے کسی بھی خزانے کو محفوظ رکھنا چاہتے ہو تو یاد رکھو اردگرد چوہوں کا خیال رہو۔ انہیں چوری ڈالتے رہو۔ سدا سکھی رہو گے۔
پھر کچھہ دیر خاموشی کے بعد استاد نے مہمان سے مخاطب ہو کر کہا ۔
👇
زندگی بھر ایک بات یاد رکھنا ، رب العزت زندگی میں جب بھی کبھی تمہیں کچھہ دے۔ اُس میں سے کچھہ حصہ اپنے اردگرد موجود چوہوں کو ضرور بانٹ دیا کرو ۔ کیونکہ چوہوں کی ہر اُس چیز پرنظر ہوتی ہے جو تمہارے پاس آتی ہے

👇
ہم نے اپنی حفاظت کے لیے چوہے پالے تھے انہیں ملک کی بہترین زمینیں، ٹیکس کا ایک بڑا حصہ کھانے کے لیے دیا، کہ ہمارا خزانہ، ہمارا ملک محفوظ رہے، لیکن - - - - - -

پھر بھی آپریشن رجیم چینج ہوا

#وہ_کون_تھا
جس کی بھوک چُوری سے نہیں، چوری سے ہی مٹتی ہے

#justasking
#موناسکندر

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sad

Moona Sad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Dec 19
ایک استاد کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے چھٹی پر جانا پڑا تو ایک نئے استاد کو اس کے بدلے ذمہ داری سونپ دی گئی
نئے استاد نے سبق کی تشریح کر چکنے کے بعد، ایک طالبعلم سے سوال پوچھا
اس طالب کے ارد گرد بیٹھے دوسرے سارے طلباء ہنس پڑے۔ استاد کو اس بلا سبب ہنسی پر بہت حیرت ہوئی، مگر اس
👇
نے ایک بات ضرور محسوس کر لی کہ کوئی نا کوئی وجہ ضرور ہوگی
طلباء کی نظروں، حرکات اور رویئے کا پیچھا کرتے آخرکار استاد نے یہ نکتہ پا لیا کہ یہ والا طالب ان کی نظروں میں نکما، احمق، پاگل اور غبی ہے، ہنسی انہیں اس بات پر آئی تھی کہ استاد نے سوال بھی پوچھا تو کسی پاگل سے ہی پوچھا
👇
جیسے ہی چھٹی ہوئی، سارے طلباء باہر جانے لگے تو استاد نے کسی طرح موقع پا کر اس طالب کو علیحگی میں روک لیا۔ اسے کاغذ پر ایک شعر لکھ کر دیتے ہوئے کہا، کل اسے ایسے یاد کر کے آنا جیسے تجھے اپنا نام یاد ہے، اور یہ بات کسی اور کو پتہ بھی نا چلنے پائے۔
دوسرے دن استاد نے کلاس میں جا کر
👇
Read 13 tweets
Dec 19
فیوز بلب

ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش کے لئے ایک بڑا افسر آیا ، جو تازہ تازہ ریٹائر ہوا تھا

یہ بوڑھا بڑا ریٹائرڈ افسر حیران اور پریشان ہر شام سوسائٹی پارک میں گھومتا ، دوسروں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتا اور کسی سے بات نہیں کرتا تھا

ایک دن وہ شام کے وقت ایک بزرگ کے پاس
👇
باتیں کرنے کے لئے بیٹھ گیا اور پھر اس کے ساتھ تقریبا" روزانہ بیٹھنے لگا۔ اس کی گفتگو کا ہمیشہ ایک ہی موضوع رہتا تھا۔ "میں اتنا بڑا افسر تھا جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا اور نہ پوچھ سکتا ہے ، یہاں میں مجبوری وغیرہ میں آیا ہوں۔"
اور وہ بزرگ اس کی باتیں سکون سے سنتے تھے

👇
ایک دن جب "ریٹائرڈ" افسر نے دوسرے ساتھی کے بارے میں کچھ جاننے کی خواہش کی تو اس بزرگ نے بڑی انکساری کے ساتھ اسے جواب دے کر دانشمندی کی بات بتائی

اس نے وضاحت کی

"ریٹائرمنٹ کے بعد ہم سب فیوز بلب کی طرح ہو جاتے ہیں اس کی اب کوئی اہمیت نہیں رہتی کہ یہ بلب کتنی وولٹیج کا تھا
👇
Read 8 tweets
Dec 19
"اگر کوئی امام بخاری کو دیکھنا چاہے تو اس لڑکے کو دیکھ لے"!

امام بخاری بچپن میں 70 ہزار احادیث کے حافظ تھے۔ ذیل کا یہ لڑکا بخاری مسلم ابو داؤد نسائی ترمذی ابن ماجہ سمیت 18 کتابوں میں حافظ بھی ہے۔

حدیث کی طرح ربیع کا نام، جس نے حدیث کو صحیح کہا، جس نے ضعیف کہا، حدیث
#1
میں کتاب کے کتنے حصے ہیں، حتیٰ کہ اس کے پاس حدیث کے نمبر بھی ہیں۔ وہ کتاب کے شروع سے آخر تک مسلسل کون سی حدیث کے بعد کون سی حدیث پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تو سمجھ میں آیا کہ قرآن حفظ کرنے سے زیادہ حدیث کو حفظ کرنا مشکل ہے۔ بنگلہ دیش میں ہزاروں قرآن حافظ ہونے کے باوجود
#2
حدیث کا ایک بھی حافظ نہیں۔

لیکن سرزمین عرب میں ایسے سینکڑوں حافظ ہیں۔ الحمدللہ۔

ان کو دیکھ کر ہم سمجھ سکتے ہیں کہ کیا ہے۔
ہمارے پچھلے امام کس طرح کی یادداشت رکھتے تھے! سبحان اللہ!!
#3
Read 4 tweets
Dec 19
لیڈرز کی دس بڑی خوبیوں میں سب سے بڑی خوبی اس کی کریڈیبلٹی ہوتی ہے
لوگ اسکے ایک لفظ پر نہ صرف یقین کرتے ہیں بلکہ اس پر ایمان کی حد تک اعتماد بھی کرتے ہیں۔ وہ کہتا ہے‘ اٹھو‘ تو لوگ اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو جاتے ہیں‘وہ کہتا ہے چل پڑو تو لوگ اسی وقت گھر بار‘ کاروبار اور زمین جائیداد
👇
چھوڑ کر چل پڑتے ہیں اور وہ کہتا ہے بیٹھ جاﺅ تو لوگ سانس روک کر

زمین پر جم کر بیٹھ جاتے ہیں۔ عوام کے دل میں لیڈر کا یقین اور اس کریڈیبلٹی کتنی بڑی چیز ہوتی ہے اس کا فیصلہ آپ قائداعظم محمد علی جناح کے اس واقعے سے لگا لیجئے۔

پاکستان بننے کے بعد قائد اعظم گورنر جنرل تھے۔ انڈیا
👇
سے روزانہ ہزاروں کٹے پھٹے لوگ پاکستان پہنچتے تھے‘ ٹرینوں کی ٹرینیں نعشوں اور

زخمیوں سے بھری ہوتی تھیں‘ لوگ ریڑھوں پر‘ گڈوں پر اور پیدل بھی پاکستان پہنچ رہے تھے‘ یہ لوگ کیمپوں میں پڑے تھے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں تھا‘ ان متاثرین میں ایک بڑی تعداد سرکاری ملازمین کی بھی تھی
👇
Read 9 tweets
Dec 17
عربی ادب سے پاکستانی عوام اور اسٹیبلشمنٹ کی پچھتر سالہ داستان

ایک دفعہ ایک چالاک اور دھوکے باز شخص نے ایک گدھا چوری کیا اور اسے فروخت کرنے کے لیے قریبی بازار لے گیا
بازار جانے سے پہلے اس نے گدھے کے منہ میں اشرفیاں ٹھونس کر کپڑے سے اچھی طرح بند کر دیا

بازار کی پُر ہجوم جگہ
👇
پر کھڑے ہوکر اس نے گدھے کے منہ سے کپڑا ہٹا دیا، جیسے ہی کپڑا ہٹا گدھے کے منہ سے اشرفیاں نکل کر زمین پر گرنے لگیں۔ سکّوں کی جھنکار سن کر لوگ متوجہ ہوگئے، اور حیران ہوکر پوچھنے لگے کہ گدھے کے منہ سے سکّے وہ بھی سونے کے! یہ کیا ماجرا ہے؟

دھوکے باز کہنے لگا، بھائیو یہ ایک عجیب و
👇
غریب گدھا ہے اور میں اس سے بہت تنگ ہوں، میں جب بھی پریشان یا اداس ہوتا ہوں تو دن میں ایک بار اس کے منہ سے سونے کی اشرفیاں گرنے لگتیں ہیں۔ اب تو میرے گھر میں اشرفیاں رکھنے کی جگہ بھی نہیں بچی، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ اسے کوئی ضرورت مند اور جانوروں سے پیار کرنے والا تاجر خرید
👇
Read 37 tweets
Dec 16
پروفیسر صاحب اور ان کی بیگم بچوں کی شادیاں کرلینے اور بیٹوں کو علیحدہ گھروں میں سیٹ کرلینے کے بعد کافی بور زندگی گذار رہے تھے

زندگی کے معمولات میں تبدیلی لانے کے لیے پروفیسر صاحب کی بیگم نے کہیں پکنک پر جانے کا پروگرام بنایا تو طے یہ پایا کہ مہینے بھر کا ٹوور رکھتےہیں مری
👇
جاتے ہیں

چونکہ پروفیسر صاحب کی بیگم کبھی کراچی سے باہر نہیں گئی تھیں، تو مری کے سفر کے پیشِ نظر انہوں نے پیکنگ میں بہت زیادہ وقت لگا دیا

کراچی کینٹ اسٹیشن پر پہنچ کر جب پروفیسر صاحب کار سے اترے تو سامان والی گاڑی کو اپنے پیچھے رکتے دیکھا- بیگم صاحبہ بہت متحرک تھیں

قلیوں سے
👇
سامان اتروا کر ویٹنگ لاؤنج میں رکھوانے تک انہوں نے پروفیسر صاحب کی ناگواری کو محسوس تو کیا مگر جھگڑے کا پروگرام محض اس وجہ سے منسوخ کرلیا کہ باقی لوگ بھی موجود ہیں- تماشہ بن جاۓ گا مگر یکایک پروفیسر صاحب نے پوچھ لیا

"فریج بھی ساتھ ہی لے آئی ہو کہ نہیں؟"
اور اشتعال کی شدید لہر
👇
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(