#تاریخ_کے_جھرونکوں_سے

پیارے پاکستانیوں!

چلیں ایک بار پھر آپ کو پاکستان کی تاریخ میں لے چلوں۔

جب پاکستان آزاد ہوا تو اس وقت بیوروکریسی اور فوج اپنے تجربے کی وجہ سے طاقتور تھے جب کہ سیاست دان انکے مقابلے میں کمزور تھے۔آزادی کے باوجود پاکستان کو ہندوستان سے اپنی سلامتی کے شدید 👇
خطرات لاحق تھے -سیکورٹی خدشات کی بناء پر فوج ریاست پر حاوی ہوتی چلی گئی۔
قیام پاکستان کے بعد چند سال تک بیوروکریسی ریاست پر حاوی رہی جس میں پنجاب کے اور کراچی کے اردو بولنے والے مہاجر بیوروکریٹس شامل تھے- بہت جلد فوج نے بالادستی حاصل کر لی-جنرل ایوب خان آرمی چیف کی حیثیت میں👇
وفاقی کابینہ میں وزیر داخلہ بن گئے۔ 1951ء سے 1958ء تک سات وزیراعظم تبدیل ہوئے جس کی وجہ سول ملٹری اسٹبلشمنٹ کی آشیر باد سے سیاست دانوں کی محلاتی سازشیں تھیں۔
دوستو!
ریاست کا وجود مستقل رہتا ہے پاک فوج اور بیوروکریسی ریاست کے مستقل بازو ہیں جبکہ حکومت تبدیل ہوتی رہتی ہے لہٰذا 👇
سیاستدانوں کے پاؤں نہ جمے نہ کسی نے جمنے دیے۔
امریکہ اور برطانیہ ہندوستان کی آزادی کے اہم کردار تھے۔ آزادی کے بعد انکی پاکستان میں مداخلت جاری رہی۔ وہ پاکستان کو کیمونسٹ روس کے اثرو رسوخ سے الگ تھلگ رکھنا چاہتے تھے۔ عام انتخابات میں ترقی پسند افراد کی کامیابی کے امکانات بہت👇
زیادہ تھے-امریکہ اور برطانیہ انتخابات کو ہر قیمت پر روکنا چاہتا تھا۔
عائشہ جلال کے مطابق 19مئی 1958ء میں سکندر مرزا اور ایوب خان نے امریکہ کو اپنی رائے سے مطلع کیا کہ پاکستان میں صرف ڈکٹیٹر شپ کام کریگی- سکندر مرزا نے مارشل لاء کے نفاذ کے بعد سب سے پہلے امریکی سفیر اور 👇
برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور ان کو مارشل لاء کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جنرل ایوب خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
عائشہ جلال "دی سٹیٹ آف مارشل رول"
میں لکھتی ہیں کہ!
جنرل ایوب خان کے طویل مارشل لاء نے جمہوریت اور سیاست کو پنپنے نہ دیا -اسی دور میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا👇
بیج بویا گیا البتہ ترقی و خوشحالی کے اعتبار سے جنرل ایوب کا دور مثالی تھا۔ یہ ترقی سماجی انصاف کے اصولوں کیمطابق مساوی نہیں تھی لہٰذا پاکستان کے بائیس سرمایہ دار اور جاگیر دار خاندان 95 فیصد قومی دولت پر قابض ہو گئے اور آخرکار پاکستان کے عوام جنرل ایوب خان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے👇
1970ء کے انتخابات کے بعد اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کر لیا کہ آئندہ کسی لیڈر اور سیاسی جماعت کو اکثریت نہیں لینے دی جائے گی۔ بھٹو کی پھانسی اسٹیبلشمنٹ کا افسوسناک فیصلہ تھا جو امریکی سامراج کی آشیر باد سے کیا گیا۔ جنرل ضیاء الحق کا طویل مارشل لاء پاکستان کی بربادی کا دور تھا۔
👇
کئی سیاست دان جنرل ضیاء الحق کے ہمنوا بن گئے۔ اسٹیبلشمنٹ نے مقبول عوامی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی منظر سے ہٹا کر الطاف حسین اور نواز شریف کو لیڈر بنا دیا جو اپنے طور پر لوکل باڈیز کا انتخاب جیتنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے تھے۔👇
اسٹیبلشمنٹ نے مقبول عوامی لیڈر ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی منظر سے ہٹا کر الطاف حسین اور نواز شریف کو لیڈر بنا دیا جو اپنے طور پر لوکل باڈیز کا انتخاب جیتنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے تھے- اسٹیبلشمنٹ کا یہ فیصلہ نہ صرف ریاست بلکہ خود اسٹیبلشمنٹ کے لیے بھی تباہ کن ثابت ہوا۔👇
1988ء کے انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ نے سیاست میں کھلی مداخلت کرکے پی پی پی کے مقابلے میں آئی جے آئی تشکیل دے دی تاکہ بے نظیر بھٹو واضح اکثریت حاصل نہ کر سکیں-محترمہ بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف دونوں سیاست اور جمہوریت کو مضبوط اور مستحکم بنانے میں ناکام رہے اور اسٹیبلشمنٹ کی👇
خواہش کے مطابق ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہوتے رہے- دونوں کے ادوار میں کرپشن کے میگا سکینڈل سامنے آئے۔ جنرل پرویز مشرف نے اپنے دور میں دو بڑی سیاسی جماعتوں کو کمزور اور تقسیم کرنے کی پالیسی اپنائے رکھی۔
اور پھر خود ہی ان کو این آر او ون دے دیا جس کا خمیازہ بھگتنا عوام کو پڑا 👇
پھر اس کے بعد 2018 کے الیکشن میں جب اسٹیبلیشمنٹ کو یہ لگا کہ!
عمران خان دو تہائی اکثریت لے لے گا تو اس کی سیٹیں کم کی گئیں تاکہ وہ مضبوط حکومت قائم نہ کر سکے۔
اور وہی ہؤا خان صاحب نے کہا!

Absolutely Not 🚫

امریکہ بہادر کو نہیں لگا اور وہی کیا گیا جو پچھلے 75 سال سے 👇
ہوتا آ رہا ہے۔

دوستو!
سادہ زبان میں اتنی لمبی کہانی آپ کو سنانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ!

اسٹیبلشمنٹ اسٹیبلشمنٹ اور بس اسٹیبلشمنٹ
جب تک یہ نہیں بدلتا اس ملک کی ترقی کو صرف آپ کاغذ پر لکھ سکتے ہیں ترقی کرتا ملک خواب ہی رہے گا۔

جزاک اللہ خیرا کثیرا ❤️🙏❤️

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 𝕸 ⷨ𝖆ͧ ͪ𝖎 ⷶ𝖉 ͫ𝖆 ͫ𝖍 ⷶ ͩ☄️

𝕸 ⷨ𝖆ͧ ͪ𝖎 ⷶ𝖉 ͫ𝖆 ͫ𝖍 ⷶ ͩ☄️ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @MaidahMuhammad

Dec 21
#تاریخ_کے_جھرونکوں_سے

پیارے پاکستانیوں!

کب تک ہم اپنی تاریخ پر فخر کرتے رہیں گے؟
ہماری تاریخ حضرت عمر فاروق کی وفات کے بعد سے ہی سیاہ ہونی شروع ہو گئی تھی اب ہم مانیں یا نہ مانیں۔
حضور!
وہ آنجہانی خلافت جس کو د ا ع ش اور اسٹوڈنٹس واپس لانے کے لئے مسلمانوں کی لاشوں کے پشتے لگا👇
رہے ہیں اور بلا تفریق بچوں بوڑھوں اور عورتوں کا قتل عام کر رہے ہیں، محراب و منبر کے طلسم سے باہر نکل کر غیر جانبدارانہ نظر ڈالئے تو ہمارا ماضی ایک شرمناک ماضی ہے، اور ہم اسلام کے ہی نہیں انسانیت کے بھی مجرم ہیں۔
ھماری تاریخ ھلاکو اور چنگیز کو شرماتی ھے اور اس کی وجہ یہی ھے 👇
کہ ھم نے سچ کو بہت اوپر جا کر آلودہ کر دیا ھے لہذا نیچے سے یہ کبھی درست نہیں ھو گا۔
دوستو!
خلفائے راشدین کو کس نے شہید کیا؟
مسلمانوں نے۔
حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ کو زہر کس نے دیا؟
مسلمان نے۔
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ کو شہید کس نے کیا؟
مسلمانوں نے۔
بی بیوں کو 👇
Read 17 tweets
Dec 21
پیارے پاکستانیوں!

آج میں ایک بڑی اہم بحث چھیڑنے لگی ہوں کیونکہ میں اس کی ضرورت محسوس کرتی ہوں۔
تھوڑی تمہید کی اجازت چاہوں گی تاکہ بات سمجھا سکوں۔
تاریخ سے محرومیت کی وجہ یہ ہے کہ ہر قوم اپنی تاریخ کے آغاز کا کوئی نقطہ بیان کرتی ہے جس سے وہ اپنی شناخت کا نقشہ کھینچتی ہے۔👇
جبکہ پاکستانی معاشرے سے ابھی تک وہ نقطہ ہی نہیں کھینچا گیا۔
اگر شناخت کی بنیاد تاریخ ہے تو تاریخ کی بنیاد تاریخ سازی ہے۔ رومی اور یونانی تہذیبوں میں فلسفہ دانوں کے علاوہ تاریخ دانوں کا بھی اہم کردار رہا ہے۔ ہیروڈوٹس، تھیوسی ڈی ڈیذ، لیوی، ٹیسیٹس جیسے تاریخ دانوں کی وجہ سے 👇
رومی اور یونانی تہذیب کے اہم پہلو آج بھی زبان زد عام ہیں۔
اس زاویے سے اگر پاکستانی معاشرے کا تجزیہ کیا جائے تو پاکستانی معاشرہ اس تقاضے میں خاصہ بانجھ پن کا شکار ہے۔ اس وجہ سے آج بھی پاکستانی معاشرے میں تاریخ کا سوال کیا آئے تو صرف کم علمی پر مبنی بیان ملیں گے نہ کہ ایک مستند👇
Read 10 tweets
Dec 20
پیارے پاکستانیوں!

گہرے پاکیزہ تعلقات کیسے بن سکتے ہیں؟

✓ دل سے احترام
آپ سے ملنے والا ہر شخص دل رکھتا ہے۔ اسے احترام اور عزت کی نگاہ سے دیکھیے۔ کسی سے ملتے وقت کبھی ایسا تاثر نہ دیں جس سے مخاطب کو اپنی حقارت محسوس ہو۔👇
✓ تکلف سے بچنا
تکلف اور تصنع سے کسی کا دل نہیں جیتا جا سکتا۔ سادگی میں قدرتی حسن ہے۔ اپنی گفتگو عام فہم بنائیں لوگ آپ کے قریب آتے جائیں گے۔

✓ سچ بولنا
سچا انسان معاشرے کا کامیاب ترین شخص ہوتا ہے۔ لوگ اس پر اعتماد کرتے ہیں۔ لوگوں سے معاملات کرنے والا اگر سچائی کا دامن تھامے👇
رکھے تو اپنے تعلقات دگنے اور مضبوط کر سکتا ہے۔

✓ نام یاد رکھنا
جب آپ کسی اجنبی شخص کو اس کے نام سے پکارتے ہیں تو اسے اخلاقی قیدی بنا لیتے ہیں۔ وہ آپ کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور مختلف مجالس میں آپ کا ذکر کرنا پسند کرتا ہے۔👇
Read 7 tweets
Dec 20
پیارے پاکستانیوں!

آج میرا ایک سوال ہے کہ!
لفظ مسلم یا مسلمان کی بے حرمتی اور بے عزتی کرنے والا کون ہے؟

لفظ مسلم یا مسلمان کا مطلب سچا، ایمان دار، کسی کو دکھ نہ پہنچائے والا۔ امن و سلامتی، حق و انصاف کا علم بردار کس قدر ذلیل کر دیا گیا۔

تو کون ہے وہ؟؟

کل میری ایک ٹویٹ پر 👇
ایک صاحب کمنٹ کرتے ہیں کہ دین کا سیاست سے کیا تعلق؟ یہ سب کہانیاں ہیں۔ جو ملک مسلمانوں نہیں ہیں وہاں ترقی کیسے ہو گئی؟؟

دوستو!

مسلمان اور شرابی، مسلمان اور زانی، مسلمان اور بدقمار، مسلمان اور رشوت خور، مسلمان اور ذخیرہ اندوز، مسلمان اور جھوٹا وغیرہ وغیرہ۔

اگر وہ کام جو ایک 👇
کافر یا غیر مسلم کر سکتا ہے اور وہی کام مسلمان کرنے لگے تو پھر تو مسلمان کی اس دنیا میں حاجت ہی کیا ہے؟

اللہ پاک نے جس کام کے لیے ہمیں بھیجا ہمارے لیے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھیجا وہ سب کچھ ہم بھول گئے اور دنیاوی خداؤں کی عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔

پہلے میں آپ کو 👇
Read 6 tweets
Dec 20
وہ جی عمران خان نے گھڑی بیچ ہے 🤔😡

اسحاق ڈار کے سارے کیسز ختم ہوئے ۔📌
جواب وہ جی عمران خان نے گھڑی بیچی ہے ۔

سلمان شہباز کی ضمانت بھی منظور ہوگئی ۔📌
جواب وہ جی عمران خان نے گھڑی بیچ دی۔

نواز شریف کی سزا کالعدم کرنے کی درخواست جمع1/6📌
جواب وہ جی عمران خان نے گھڑی بیچ 👇
رانا ثناءاللہ منشیات کیس سے بری ہوگئے 📌
جواب وہ جی عمران خان نے گھڑی بیچ دی

شریف خاندان کے سارے کرپشن کیسز ختم ہوگئے 📌
جواب وہ جی عمران نے گھڑی بیچ دی ہے

زرداری کے بھی جعلی اکاؤنٹس کیسز ختم ہوگئے 📌
جواب وہ جی عمران خان نے گھڑی بیچ دی ۔

👇
شوباز شریف پر لندن کی عدالت نے جرمانہ لگایا ۔📌
جواب وہ جی عمران خان نے گھڑی بیچ دی ۔

📌شوباز شریف نے سیلاب زدگان کی امداد چوری کی۔
جواب وہ جی عمران خان نے گھڑی بیج دی ۔

فضل الرحمن نے سیلاب زدگان کے خیمے چوری کیے۔📌
جواب وہ جی عمران خان نے گھڑی بیج دی

👇
Read 6 tweets
Dec 19
#پیارے_پاکستانیوں

کل میں نے آپ کو بتایا تھا کچھ پاکستانی اداروں کے بارے میں جن میں!
فوج، بیوروکریسی، پولیس، جیوڈیشل سسٹم شامل تھے۔
آج کچھ اور اداروں کی بات کرتے ہیں اور وہ ہے۔

" ٹرانسپورٹ "

میری عمر تو اتنی نہیں ہے لیکن میری تحقیق کے مطابق پاکستان میں گورنمنٹ ٹرانسپورٹ 👇
کی بسیں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چلتی تھیں اور انتہائی منافع بخش کاروبار چل رہا تھا۔
پھر!
جیسے میں نے کل بتایا کہ کیسے بیوروکریسی نے سیاستدانوں کو سکھایا کہ کھانچے کیسے لگانے ہیں بلکل ویسا ہی ہوا۔
خیبرپختونخوا میں ایک پرائیویٹ بس کمپنی " نیو خان"
اپنی سروس کو کامیاب کرنے 👇
کے لیے گورنمنٹ ٹرانسپورٹ کی بسوں کے روٹ یا تو بند کر دیے یا ان کے چلنے کے اوقات وہ کر دیے گئے جس میں مسافر نہ ہونے کے برابر تھے۔
اسی طرح پنجاب میں پرائیویٹ بس کمپنی " کوہستان" " صفدر نذیر" اور کچھ شیخ برادری کی کمپنیوں نے وہ کچھ پنجاب میں بھی کیا جو کچھ خیبرپختونخوا میں 👇
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(