#تاریخ_کے_جھرونکوں_سے

پیارے پاکستانیوں!

آج میں آپ کو کچھ ایسا بتانا چاہتی ہوں جو شاید بہت ہی کم لوگوں کو پتہ ہو۔

چلیں پہلے قائدِ اعظم کے چودہ نکات پڑھ لیں۔
1 ہندوستان کا آئندہ دستور وفاقی نوعیت کا ہو گا
2تمام صوبوں کو مساوی سطح پر مساوی خود مختاری ہو گی
👇
3 ملک کی تمام مجالس قانون ساز کو اس طرح تشکیل دیا جائے گا کہ ہر صوبے میں اقلیت کو مساوی نمائندگی حاصل ہو اور کسی صوبے میں اکثریت کو اقلیت یا مساوی حیثیت میں تسلیم نہ کیا جائے۔
4 مرکزی اسمبلی میں اسمبلی کو ایک تہائی نمائندگی حاصل ہو
5 ہر فرقہ کو جداگانہ انتخاب کا حق حاصل ہو۔👇
6 صوبوں میں آئندہ کوئی ایسی سکیم نہ لائی جائے جس کے ذریعے صوبہ سرحد، پنجاب اور صوبہ بنگال میں مسلم اکثریت متاثر ہو
7 ہر قوم و ملت کو اپنے مذہب، رسم و رواج، عبادات، تنظیم و اجتماع اور ضمیر کی آزادی حاصل ہو
8 مجالس قانون ساز کو کسی ایسی تحریک یا تجویز منظور کرنے کا اختیار نہ 👇
لہو جسے کسی قوم کے تین چوتھائی ارکان اپنے قومی مفادات کے حق میں قرار دیں۔
9 سندھ کو ممبئی سے علیحدہ کر کے غیر مشروط طور پر الگ صوبہ بنا دیا جائے
10 صوبہ سرحد اور صوبہ بلوچستان میں دوسرے صوبوں صوبوں کی طرح اصلاحات کی جائیں
11 سرکاری ملازمتوں اور خود مختار اداروں میں مسلمانوں کو👇
مناسب حصہ دیا جائے۔
12 آئین میں مسلمانوں کی ثقافت، تعلیم، زبان، مذہب، قوانین اور ان کے فلاحی اداروں کے تحفظ کی ضمانت دی جائے
13 کسی صوبے میں ایسی وزارت تشکیل نہ دی جائے جس میں ایک تہائی وزیروں کی تعداد مسلمان نہ ہو
14 ہندوستانی وفاق میں شامل ریاستوں اور صوبوں کی مرضی کے بغیر👇
مرکزی حکومت آئین میں کوئی تبدیلی نہ کرے۔
آپ سب کی بہت مشکور ہوں کہ آپ نے چودہ نکات پڑھے اور وقت دیا میرے تھریڈ کو۔
لیکن اصل بات میں اب کرنے جا رہی ہوں۔

دوستو!
قائدِ اعظم کی شخصیت کو پاکستان میں رہنے والے اپنی اپنی نظر اور تاریخ کو جاننے کے حوالے سے دیکھتے ہیں۔
👇
پاکستان میں لبرل سیکولر اور ترقی پسند کہلانے والے پاکستان کے اسلامی تشخص کی نفی کیلئے بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے چودہ نکات کا حوالہ دیتے ہیں کہ اس میں کہاں اسلامی نظام کی بات کی گئی ہے؟ بدقسمتی سے تاریخ پاکستان اور مسلمانانِ برصغیر کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے👇
علم و معلومات سے حد درجہ جھوٹ بتایا جا رہا ہے۔
سب سے پہلے اس کا قصوروار میں مطالعہ پاکستان میں قائد اعظم کے چودہ نکات ڈالنے والے کو سمجھتی ہوں کہ قیام پاکستان کا قائدِ اعظم کے چودہ نکات سے سرے سے کوئی تعلق ہے ہی نہیں۔
وہ کیسے؟
وہ میں بتاتی ہوں۔👇
یہ 1929ءمیں قائداعظم نے نہرو رپورٹ کے جواب میں پیش کئے تھے جو مسلم لیگ اور کانگرس کی مشترکہ حکومت کے سلسلے میں تھے۔
کانگرس کے ساتھ بننے والی حکومت میں اسلامی نظام کی بات کیسے کی جا سکتی تھی؟
ان چودہ نکات میں اگر اسلامی نظام کا ذکر نہیں ہے تو یہ پاکستان میں اسلامی نظام کی نفی👇
کا بھی جواز نہیں ہے کیونکہ یہ عقل کا اندھا بھی سوچ سکتا ہے کہ متحدہ ہندوستان میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی جا سکتی تھی اسلامی نظام کے نفاذ کی نہیں۔

ذرا اندازہ لگا لیں کہ!
قائدِ اعظم کے چودہ نکات پڑھا کر پھر یہ کب لکھے گئے یہ نہ بتانا قائدِ اعظم کی شخصیت کو کس طرح 👇
متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔

امید ہے کہ تحریر مفید ثابت ہوئی ہو گی۔

جزاک اللہ خیرا کثیرا ❤️🙏❤️

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 𝕸 ⷨ𝖆ͧ ͪ𝖎 ⷶ𝖉 ͫ𝖆 ͫ𝖍 ⷶ ͩ☄️

𝕸 ⷨ𝖆ͧ ͪ𝖎 ⷶ𝖉 ͫ𝖆 ͫ𝖍 ⷶ ͩ☄️ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @MaidahMuhammad

Dec 23
دوستو!

ہر وہ چیز جو مجھے سچ کہہ کر سمجھائی گئی تھی، ہر وہ نظریہ جسے میں ٹھیک سمجھتی تھی، ہر وہ رائے جو میرے نزدیک درست تھی، ہر وہ خیال جسے میں صحیح سمجھتی تھی وہ سب کچھ ایک ایک کر کے غلط ہوتا جا رہا ہے۔ ضروری نہیں کہ وہ سب کے نزدیک غلط ہو لیکن ایسا ہو رہا ہے اور برابر ہو رہا👇
ہے۔
معاشرتی علوم کو دیکھتی ہوں تو بچپن میں غزنوی اور محمد بن قاسم میرے ہیرو ہوتے تھے۔ اور اب تو مجھے خیال آتا ہے کہ یار وہ میرا آئیڈیل کیسے ہو سکتا ہے جس نے کسی دوسرے کی جان و مال پہ حملہ کیا ہو؟ اس کے عبادت خانے توڑے ہوں، اس کے پرامن شہروں پہ لشکر چڑھائے ہوں۔👇
دشمن کی عورتیں اس کا مال غنیمت ہوں اور جو دولت ان حملوں میں ہاتھ آئی ہو وہ اس سے اپنا ملک اور اپنی فوج چلاتا ہو۔ نہیں ہیں وہ میرے ہیرو۔
میں چھوٹی تھی تو مجھے سکول میں پڑھاتے تھے کہ سچائی ایک عظیم طاقت ہے۔ آنیسٹی از دی بیسٹ پالیسی۔ اور اب میں نے دیکھا کہ جھوٹ سے بڑی طاقت کوئی👇
Read 8 tweets
Dec 23
#تاریخ_کے_جھرونوکوں_سے

پیارے پاکستانیوں!
میں مائدہ محمد بڑی ہی احتیاط سے اور بڑی ہی ذمہ داری سے یہ تحریر لکھنے لگی ہوں جو میری آج تک کی معلومات کا نچوڑ ہے۔

دوستو!
ذرا تحقیق کر کے دیکھیں کہ!
قائدِ اعظم کے ساتھ وڈے وڈیرے کب تحریک پاکستان میں شامل ہوئے؟
اس وقت جب انہیں یہ یقین👇
ہو گیا کہ پاکستان بن کر رہے گا۔
قائدِ اعظم کو پتہ تھا کہ وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہیں گے اور جب ان سے لیاقت علی خان اور کابینہ سیکرٹری محمد علی آخری ملاقات کرنے زیارت گئے اور جنرل گریسی کا پیغام پہنچایا تو تاریخ گواہ ہے کہ قائدِ اعظم نے مس فاطمہ جناح کو یہ کہا تھا کہ!
فاطی 👇
تمہیں پتہ ہے کہ یہ مجھے کیوں ملنے آیا ہے ؟ صرف اس لیے کہ جان سکے کہ میری بیماری کتنی سنگین ہے اور میں کتنی دیر اور زندہ رہوں گا ۔
اور اس ملاقات کے بعد جب ان کو دوا دی گئی تو انہیں نے کہا نہیں چاہیئے میں اب زندہ نہیں رہنا چاہتا۔
دوستو!
وہ پاکستان ہمیں بنا کر دے گئے۔👇
Read 10 tweets
Dec 23
جس دن چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری ہوئی تھی اسی دن کہہ دیا تھا کہ جیسے گجرات کے چوہدری اپنے مالکوں کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کرتے اسی طرح چیف آف آرمی سٹاف اپنے مالک کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کرے گا۔
چاہے وہ تہچد گزار ہو، حاچی ہو یا پھر حافظ۔
اور حکم یہ ہے کہ عمران خان کو نہیں آنے 👇
پاور میں آنے دینا چاہے اس کے لیے ملک دیوالیہ کرنا پڑے، عمران خان کو مارنا پڑے، ملک میں دہشتگردی شروع کرانی پڑے یا کچھ بھی۔

حضور!
جنرل ضیاء الحق کی لگائی گئی آگ میں جو ستر ہزار سے زائد شہادتیں ہوئیں ان کا لہو چیف کے ہاتھوں میں تلاش کریں۔
جو اپنی کرپشن چھپانے کے لیے 👇
اوجڑی کیمپ کا سانحہ، پی ٹی آئی کا دھرنا اٹھانے کے لیے اے پی ایس کا سانحہ اور پتہ نہیں کتنے سانحے کرا سکتے ہیں کیا تو وہ ملک کے محافظ ہیں؟؟؟؟
آنکھیں کھول لیں بہت ہو چکی۔
جو عہدہ
Bloody Civilians
انہوں نے ہمیں دے رکھا ہے اس سے استعفیٰ دے دیں پلیز میں نے دے دیا کب کا۔
👇
Read 4 tweets
Dec 23
دوستو!

کتنی افسوسناک اور تکلیف دہ صورتحال ہے کہ ہم مساوات اور انصاف کی بات کرتے نہیں تھکتے پر عملاً ہم ان باتوں کے 360 ڈگری الٹ ہیں۔

کیا تعلیم کا حق مانگنا جرم ہے؟

کیا صحت کی سہولیات مانگنا جرم ہے؟

کیا روزگار کے مواقعوں میں برابری مانگنا جرم ہے؟
👇
کیا قانون اور انصاف میں برابری مانگنا جرم ہے؟

کیا محرومیوں اور مظلومیت کی وضاحت کے لیئے بین الصوبائی تقابل کرنا جرم ہے؟

کیا پاکستانیت کوئی جرم ہے کہ جو اس پر کاربند ہے اس کا جینا دوبھر کردیا جائے بلا تفریق و تخصیصِ صوبائیت و لسانیت؟
👇
میں تو 1947ء سے آج تک کیئے گئے سیاسی, عسکری اور مذہبی فراڈز کی تحقیق و تفتیش کے بعد حیران و پریشان ہوں جو بہت سے مسائل کی وجوہات اور تسلسل ہیں تو وہاں پر آئینی ترامیم بطور خاص تیرہویں سے اٹھارہویں ترامیم اور این ایف سی ایوارڈ نامی فراڈی لالی پاپ کو کس طرح نظرانداز اور جان بوجھ👇
Read 8 tweets
Dec 22
دوستو!

بڑے بڑے دعوے ہیں ایمانداری کے، کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ہم نے تاریخ کے ساتھ کبھی انصاف کیا۔ تاریخ کو مسخ کرنا کیا بے ایمانی نہیں ہے؟
ہماری تاریخ جس کو زمانے کے اعتبار اور اَدوارکی حیثیت میں بار بار مسخ کیا گیا، کبھی گھوڑوں کی چال سے کبھی تلواروں کی یلغار سے۔ بربریت کے👇
افسانے ، فاتح اور مفتوح کی داستانیں اور تمام قبیلہ صفت ، وحشی لوٹ کھسوٹ کرنے کے قائل، ہم نے اپنے ہیرو بنا دیے۔ جو بھی درہ خیبر سے داخل ہوا اور مقامی لوگوں کو مفتوح کیا ہم نے اْسے فاتح بنا کر تاریخ میں اْس کی دلیری کے قصے لکھے۔
کون سی قوم ہیں ہم؟
آج ہماری نئی نسل مسخ شدہ تاریخ👇
پڑھنے پر مجبور ہے۔

منزل کہاں ہے تیری اے لالۂ صحرائی؟

ہمیں اپنی نئی نسل کو اِس تمام بحث اور مباحثے میں الجھنا ہوگا تاکہ ہماری تکمیل ہو اور ہم مکمل بنیں۔
مثال کے طورپر پاکستان کے آئین کی تاریخ ، نظریہ ضرورت کی تاریخ اور پاکستان میں آمریت کی تاریخ، جدید نو آبادیاتی کی تاریخ،👇
Read 7 tweets
Dec 22
#تاریخ_کے_جھرونکوں_سے

پیارے پاکستانیوں!

پاکستان میں پہلی دھاندلی 1965 کے صدارتی الیکشن میں فوج ،بیوروکریٹس، پیروں اور وڈیروں کےگٹھ جوڑ سے ہوئی جس کے بعد حق سچ کا ساتھ دینے والے کتنے ہی لوگ جنہوں نے پاکستان کیلئےسب کچھ قربان کردیا تھا غدار کہلائے۔اور کیسے کیسے لوگ معتبر بن 👇
بیٹھے۔
صدارتی الیکشن۔1965 وہ سیاہ دن تھا جب کتّا کنویں میں گرا تھا جسے آج تک نہیں نکالا جاسکا بس ضرورتاً چند ڈول پانی نکال کر ہر کوئی اپنا راستہ ہموار کر لیتا ہے۔
فساد کی ماں 1965 کے صدارتی الیکشن پر اب کوئی بات بھی نہیں کرتا اور نہ انکے بارے میں کچھ لکھا جاتا ہے👇
کہ نئی نسل کو آگہی ہو کہ کیسے اس الیکشن نے پاکستان کی تباہی کی بنیاد رکھی، کیسے اس نے پاکستان کو دولخت کرنے میں جلتی پر تیل کا کردار ادا کیا اور باقی ماندہ پاکستان پر اک ایسی رجیم مسلّط کردی جس نے یہاں کبھی جمہوریت کو پنپنے ہی نہیں دیا۔
👇
Read 28 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(