#Septoria_tritici_balatch
سپٹوریا ٹریٹی بلاچ کا جب گندم پہ حملہ ہوتا ہے تو پتے جھلسے ہوئے نظر آتے ہیں پتے اوپر سے نیچے کی طرف جھلسنا شروع ہوتے ہیں جب پتوں پر ہاتھ لگاتے ہیں تو ہاتھوں پر پیلا کلر کا زنگ یا پاوڈر بھی ہاتھ پر نہیں لگتا
یہی اسکی خاص نشانی ہے
جب آپ کے ہاتھ پر زنگ نہ پاوڈر لگے تو سمجھو کہ یہ کنگی ،رسٹ کی بیماری ہےاور اگر ہاتھ پر کچھ بھی نہ لگےتو یہ گنگی نہیں ہے بلکہ یہ سپٹوریا ٹریٹی بلاچ ہے عموماً اس وقت گندم ٹلر کی حالت میں ہے اور بعض علاقوں میں گوبھ پر بھی آ چکی ہے اور سٹے کی طرف جا رہی ہے
سپٹوریا ٹریٹی بلاچ
بیماری متاثرہ پودوں سے صحت مند پودوں میں 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران داخل ہو کر نقصان پہنچانا شروع کر دیتی ہے.یہ لازمی نہیں کہ اگر پتے پیلے رنگ کے ہو رہے ہیں تو یہ سپٹوریا ٹریٹی بلاچ بیماری ہو سکتی ہے
پتوں کا پیلا ہونا جڑی بوٹی مار سپرے کے سڑس کی وجہ سے بھی ہو سکتے ہیّں اور موسمی صورتحال کی وجہ سے اور کورے کی وجہ سے بھی اس طرح ہو جاتے ہیں اس کے لیے کوئی سپرے نہیں حفاظت کے طور پر این پی کے کا سپرے کر سکتے ہیّں اس سے نئے نکلنے والے پتے ٹھیک نکلیں گے
سپٹوریا ٹریٹی بلاچ کی بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیےسوات ایگرو کی ٹاپ گارڈ بحساب 4 ملی لیٹر فی لیٹر پانی یا فینٹک ایم بحساب 2.5 گرام فی لیٹر پانی میں ملا کر اسپرے کریں. اسپرے کو 6 دن کے وقفے سے دوہرائیں.اس طرح گندم پر بلاچ کے حملے کے ساتھ رسٹ کے خلاف بھی بھرپور مدافعت حاصل ہو گی

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Muhammad Mohsin

Muhammad Mohsin Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Muhamad__Mohsin

Dec 26
Yellowing of wheat Crop leaves
گندم کے پتے پیلے کیوں ہوتے ہیں۔؟؟.

گندم کے پتے پیلے کیوں ہوتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لیۓ ہمیں 9 سوالوں کے جواب ڈھونڈنا ہوں گے۔
آئیے جانتے ہیں کہ وہ 9 سوال کونسے ہیں اور انکے جوابات کیا ہیں
سوال نمبر۔1۔
پودے کے کونسے حصے متاثر ہیں ؟ کیا صرف پرانے نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں۔؟کیا صرف نئے پتے پیلے ہو رہے ہیں؟کیا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہے؟ یا پورا پودا پیلا ہو رہا ہے ؟؟
جواب۔۔
اگر صرف نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں تو یہ نائٹروجن کی کمی کی علامت ہے۔
آگر نئے پتے یا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہےتو یہ سلفر کی کمی یا سرد درجہ حرارت برن کی علامت ہے۔
آگر پورا پودا پیلا ہو رہا ہے تو یہ ایٹرازین کیری اوور،سلفر کی کمی،پانی کی زیادتی یا لیکوڈ فرٹیلائزر برن کی نشانی ہے۔
Read 18 tweets
Dec 24
پھول گوبھی ‼️
گوبھی White , Orange , Purple , Green رنگوں میں دستیاب ہوتی ہے اس کا لائف سائیکل 50 سے 65 دنوں پہ محیط ہوتا ہے ۔ اس کا بیج آدھا انچ گہرائ میں لگتا ہے ، پنیری ایک ماہ کے قلیل عرصہ میں تیار ہو جاتی ہے ۔
Image
یہ Full Sun کا پودا ہے اس کے لیئے مٹی Organic Matter سے بھری ہو اور مکمل نکاسی والی ہو ۔ پھول گوبھی کا پودا 1" سے 2" تک ہر ہفتہ پانی مانگتا ہے ، کچن گارڈنر کبھی گوبھی کے بیج سارے اکھٹے مت لگائیں وگرنہ سارے پھول ایک ہی وقت میں تیار ہو جائیں گے ۔

پھول گوبھی کے سر کو کیسے بڑا کریں ؟

1 - پودے شروع سے ہی جہاں فُل سن میں لگائیں ۔
2 - مسلسل ہفتہ وار بنیادوں پر پودے کو 1" سے 2" تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور پودے کی جڑ کے قریب 6 سے 8 انچ Radious گہرائ میں بھی نمی چیک کریں ۔ Image
Read 7 tweets
Dec 24
ٹنل کاشت طریقہ کاشتکاری میں شاپر کہ اندر سبزیات کی پانی کی ضرورت‼️

ٹنل کاشت میں شاپر میں کھیرا، خربوزہ، کریلہ،مرچ، تربوز، ٹماٹر ،ٹینڈی،بھنڈی وغیرہ کاشت کرنے والے کسان ٹنل کاشت کاری کرنے سے پہلے درج زیل تین نکات زہن میں رکھیں ImageImageImage
1_ علاقائی آب و ہوا
اپکا علاقہ کونسا ہے مطلب شدید سردی والا ہے کہ اوسط سردی پڑتی ہے یا کم سردی پڑتی ہے کیونکہ ہر علاقے کا اپنا ایک موسم کا رویہ ہوتا ہے کاشتکاری سے پہلے جسکو سمجھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔کیونکہ آب وہوا فصلوں سبزیوں پہ اچھا اور برا اثر دونوں ڈالتی ہے ۔ Image
2_ زمین کی ساخت
زمین کی ساخت کیسی ہے مطلب ہر علاقے کی زمینی بناوٹ اللہ نے مختلف بنائی ہوئی ہے عموماً ہم زمین کو ہلکی میرا بھاری میرا اور ریتلی تین کیٹاگری میں رکھتے ہیں سو تینوں کا پانی کو جذب کرنے کی صلاحیت مختلف ہوتی ہے سو اس کو سمجھنا بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔ Image
Read 5 tweets
Dec 22
#Trifolium_pratense
برسیم سخت سردی میں اپنی نشوونما برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھنے والا چارہ دس سالہ تاریخ کیساتھ مصر سے تعلق رکھتا ہے اس کا سائنسی نام Trifolium pratense ہے برٹش
اسے Egyption clover fodder کہتے ہیں اردو میں برسیم یا برسین اور پنجابی میں چھٹالہ،شٹالہ کہتے ہیں۔
برسیم کی 2 قسمیں ہیں
1_سرخ پھول والابرسیم trifolium red clover
2_سفید پھول والابرسیمtrifolium White clover
برسیم میں پاۓ جانے والے اجزا
1_ فاسفیٹ Phosphate p1_p2
2_ سلفر sulpher s1_s2
3_ پوٹاش Potash k1
4_ لاٸیم Lime ca1
سرخ برسیم میں نیوٹریشن کی مقدارسفید کی نسبت زیادہ ہے
برسیم کی بیماریاں ‼️
1_ تنے کا گلاؤ (Stem Rot )
یہ بیماری ایک پھپھوند(Phytophthora megaspora) کے حملہ سے پیدا ہوتی ہیں جو زمین میں کالے دانوں کی شکل میں کئی سال تک زندہ رہتی ہے ۔یہ زیادہ نمی اور 10 سے 20 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت پر تیزی سے پھیلتی ہے۔
Read 10 tweets
Dec 22
گندم کی فصل کیلئے آبپاشی کی اہمیت اور مناسب وقت‼️
گندم کی فصل کو تین سے پانچ مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کا انحصار زمین کی ساخت ، درجہ حرارت، زمین میں نمی اور بارشوں پر کیا جاتا ہے۔ گندم کے پودے کو بڑھوتری کے نازک مراحل میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔1/4
اور ان مراحل میں پانی کی کمی پیداوار پر بہت بُرا اثر ڈالتی ہے ۔لٰہذا ان مراحل میں فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں۔
1۔ پہلا پانی بجائی کی بعد 18 سے 25 دن کے اندر دینا ضروری ہے۔ کاشت کی ابتداء میں اڈونٹیشیس جڑوں بننے سے ٹیلرنگ بننے تک پانی دینا بہت اہم ہوتا ہے۔
2/4
2 ۔ دوسرا پانی پہلے پانی کے چھ ہفتے بعد دینا چاہئے۔
3۔ تیسرا پانی اس وقت دیا جائے جب گندم گوبھ کی حالت میں ہو۔
4۔ چوتھا پانی زیرگی کی حالت میں دینا چائیے۔
3/4
Read 5 tweets
Dec 22
گندم کی بڑھوتری کے مراحل‼️
گندم کے پودے کو سمجھنے کے لئے گندم کی گروتھ سٹیجز کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔کیونکہ ہر سٹیج پر پودے کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں۔مثلا صحیح وقت پر کھاد ،پانی بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کا کنٹرول کر کے اچھی پیداوار کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔
گندم کی گروتھ سٹیجز کو 4 بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
A-Pre-Establishment Stages.
1۔اگاؤ سے پہلے کا مرحلہ‼️
(Pre Emergance-0-7 DAS)یہ وہ وقت ہے جب بیج زیر زمین ہوتا ہے۔بیج زمین سے نمی جزب کر کے اگاؤ کا آغاز کرتا ہے۔
اس مرحلے میں بیج سب سے پہلے جڑ بناتا ہے
اور پودا زیر زمین ہی رہتا ہے۔بیج کا وہ حصہ جہاں سے جڑ نکلتی ہے ریڈیکل کہلاتا ہے۔ ریڈیکل سے نکلنے والی جڑ سیدھی نیچے جاتی ہے۔اس کے بعد سائڈ میں دو جڑیں نکلتی ہیں جنہیں ایڈوینٹیشیس روٹس کہتے ہیں یہ جڑیں مل کر پرائمری روٹ سسٹم بناتی ہیں ۔
Read 25 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(