Moona Sad Profile picture
Jan 1 15 tweets 4 min read
رومن اردو ایک بڑی غلطی

اس طرزِ تحریر کو دشمنِ اردو کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا

اگر قارئین اس بات کو نہیں سمجھے کہ رومن اردو سے اردو رسم الخط کو کیا خطرہ لاحق ہے تو اس کو سمجھنے کے لیے ترکوں کی مثال دی جا سکتی ہے

سلطنت عثمانیہ کے زوال کے بعد ١٩٢٨ء میں سیکولر ذہنیت کے حامل
👇
کمال اتا ترک نے نے کئی طریقوں سے اسلام سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ جیسے کہ اذان پر پابندی، حج و عمرہ کرنے کو ممنوع قرار دیا گیا،آیا صوفیہ جیسی عظیم الشان مسجد کو میوزیم میں تبدیل کیا گیا اور یہاں تک کہ ہجری کیلنڈر کی جگہ عیسوی کلینڈر کو نافذ کیا گیا

کمال اتا ترک نے اسلام دشمنی
👇
کا ایک اور ثبوت دیا اور ترکی زبان جو عربی رسم الخط میں لکھی جاتی تھی اسے بدل کر رومن حروف میں لکھنے کا حکم دے دیا

جواز یہ پیش کیا گیا کہ اس سے شرح خواندگی اوپر آئے گی۔ لیکن اس اقدام کا اصل مقصد آنے والی تُرک نسل کو اسلامی کتب جو عربی رسم الخط میں تھیں ان سے دور کرنا تھا۔
👇
اس بات کا واضح ثبوت ترکی کے پہلے وزیر اعظم عصمت انونو کے ان الفاظ سے ہوتا ہے کہ ”حرف انقلاب کا مقصد نئی نسل کا ماضی سے رابطہ منقطع کرنا اور ترک معاشرے پر مذہب اسلام کی چھاپ اور اثر و رسوخ کو کمزور بنانا ہے۔” (یادداشتِ عصمت انونو، جلد دوئم، ص، 223) یہ اسلام دشمن منصوبہ کامیاب
👇
رہا اور آنے والی نسل دیگر کتب تو دور کی بات قرآن مجید پڑھنے میں بھی دشواری کا سامنا کر رہی تھی۔ کیونکہ قرآن مجید بھی عربی رسم الخط میں ہے۔ نتیجے کے طور پر سلطنت عثمانیہ کے زمانے میں لکھی جانے والی بیش بہا کتب کا خزانہ تو موجود تھا لیکن ترک ان کتابوں کو پڑھنے سے قاصر تھے۔
👇
کسی نے ان حالات کا کیا خوب تجزیہ کیا ہے کہ ترک قوم رات کو سوئی تو پڑھی لکھی لیکن صبح اٹھی تو ان پڑھ ہو چکی تھی کیونکہ ان کا واسطہ ایک ایسے رسم الخط سے پڑا تھا جس سے وہ نابلد تھے۔ ترک اس حادثے کو اب تک نہیں بھولے اور اسی حوالے سے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا تھا،
’’دنیا میں مجھے
👇
ایسی کوئی قوم بتا دیں جو اپنی تاریخ اور تہذیب کے اصلی نسخوں ہی کو پڑھنے سے محروم ہو؟“

افسوس کہ ہماری قوم بھی ہر گزرتے دن اپنے رسم الخط کو فراموش کرتی جا رہی ہے اور ہم بھی یہی غلطی دُہرا رہے ہیں

اردو کی بورڈ موجود ہونے کے باوجود ہم رومن اردو کو چھوڑنے پر راضی نہیں۔ کچھ
👇
افراد کا کہنا ہے کہ اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہوئے اردو لکھنا مشکل اور وقت طلب کام ہے تو ان کے لیے عرض ہے کہ جاپانی اور چینی انٹرنیٹ بلکہ کسی بھی جگہ رومن رسم الخط کا استعمال نہیں کرتے بلکہ اپنے رسوم الخط کو ترجیح دیتے ہیں
کیا اردو اب جاپانی اور چینی زبان سے بھی مشکل ہو گئی ہے
👇
جو ہم اس سے دور ہو رہے ہیں؟
اسی طرح کچھ احباب اردو رسم الخط سے اس لئے بھاگتے ہیں کہ املاء کی غلطی کے باعث کوئی ان کا مذاق نہ اڑائے اس میں گھبرانے کی کیا بات ہے اگر کوئی ہمارے املاء کی تصحیح کر دے تو ہمیں اس کے لئے ان کا شکر گزار ہونا چاہیئے

رومن اردو کی جانب ہمارے جھکاؤ کی
👇
ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم بحیثیت قوم انگریزی زبان سے بے حد مرعوب ہیں

کیونکہ ہمارے ہاں انگریزی بولنے اور لکھنے کو نوکری حاصل کرنے کے لئے لازم خیال کیا جاتا ہے۔ اور حقیقت بھی یہی ہے کہ مقابلے کا کوئی بھی امتحان ہو انگریزی اس میں لازم ہوتی ہے یعنی انگریزی بطور مضمون ہی لازم
👇
ہوتی تو ٹھیک لیکن یہاں مطالعہ پاکستان، حالاتِ حاضرہ اور بیسیوں مضامین انگریزی میں لازم قرار دیئے گئے ہیں۔جب لوگ انگریزی کو ہی سب کچھ سمجھیں گے تو وہ اردو کی جانب کیونکر آئیں گے اور اردو رسم الخط کو کیوں ترجیح دیں گے۔ اس کا حل یہی ہے کہ مقابلے کے امتحانات میں انگریزی کی جگہ
👇
اردو مضمون نویسی کو لازم قرار دیا جائے تو نہ صرف عوام کو اس کی اہمیت کا احساس ہو گا بلکہ وہ خود اردو رسم الخط کی جانب راغب ہوں گے

ہمیں اس بات کو سمجھنے میں دیر نہیں لگانی چاہیئے کہ کسی بھی زبان کو بننے اور بگڑنے میں وقت لگتا ہے یا پھر یوں کہا جائے کہ آنے والی نسلیں زبان کی
👇
صورت بناتے یا بگاڑتے ہیں۔

ہمارے ہاں ایک نسل تو رومن اردو لکھتے بڑی ہو گئی

اور

اگر اب بھی رومن اردو کا راستہ نہ روکا گیا تو حالات وہی ہو جائیں گے کہ اردو تحریر دیکھ کر لوگوں کو سمجھ ہی نہ آئے گی کہ لکھا کیا ہے اور اس بات پر سارے متفق ہیں کہ

جس زبان کا رسم الخط نہ رہے تو
👇
اس کے دامن میں موجود ادب کا بیش بہا سرمایہ بھی ضائع ہو جاتا ہے

وقت کی ضرورت ہے کہ عوام الناس میں آگاہی پھیلائی جائے اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز کا انعقاد کر کے نوجوانوں میں اردو رسم الخط کو استعمال کرنے کا جذبہ پیدا کیا جائے
👇
اور سوشل میڈیا پر رومن اردو کے خلاف تحریک چلائی جائے۔ صحافی حضرات بھی ٹاک شوز میں اس موضوع کو زیرِ بحث لائیں۔ تبھی ہم اپنے رسم الخط کے دفاع کا حق ادا کر پائیں گے۔

منقول

#نمود_عشق
#اردو
#موناسکندر

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sad

Moona Sad Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Jan 3
ایک شخص نے ایک مرغا پالا تھا۔ ایک بار اس نے مرغا ذبح کرنا چاہا
مالک نے مرغے کو ذبح کرنے کا کوئی بہانا سوچا اور مرغے سے کہا کہ کل سے تم نے اذان نہیں دینی ورنہ ذبح کردوں گا
مرغے نے کہا ٹھیک ہے آقا جو آپ کی مرضی
صبح جونہی مرغے کی اذان کا وقت ہوا تو مالک نے دیکھا کہ مرغے نے اذان
👇
تو نہیں دی لیکن حسبِ عادت اپنے پروں کو زور زور سے پڑپڑایا۔
مالک نے اگلا فرمان جاری کیا کہ کل سے تم نے پر بھی نہیں مارنے ورنہ ذبح کردوں گا۔
اگلے دن صبح اذان کے وقت مرغے نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پر تو نہیں ہلائے لیکن عادت سے مجبوری کے تحت گردن کو لمبا کرکے اوپر اٹھایا۔
مالک نے
👇
اگلا حکم دیا کہ کل سے گردن بھی نہیں ہلنی چاہیے، اگلے دن اذان کے وقت مرغا بلکل مرغی بن کر خاموش بیٹھا رہا۔
مالک نے سوچا یہ تو بات نہیں بنی۔
اب کے بار مالک نے بھی ایک ایسی بات سوچی جو واقعی مرغے بے چارے کی بس کی بات نہیں تھی۔
مالک نے کہا کہ کل سے تم نے صبح انڈا دینا ہے
👇
Read 5 tweets
Jan 2
قصاب کی بیٹی

1979 کے سخت ترین جاڑے کی ایک اتنی ہی سرد اور اداس شام تھی۔ یوگوسلاویہ کے دورافتادہ اور پسماندہ گاوں میں ایک قصاب بخار میں پھنک رہا تھا۔ پریشانی اس کے چہرے پہ عیاں تھی ۔ کسی نہ کسی طرح ہمت جمع کرکےاس نے گوشت تو بنا لیا- مگر ریستوران تک پہنچانا اسے عذاب لگ رہا تھا
👇
اتنے میں اسکی 11 سالہ بیٹی سکول سے لوٹی باپ کو پریشان دیکھ کر ماجرہ سمجھ گئی برفباری میں گوشت سے لدی بھاری بھرکم ریڑھی کھینچ کر ریستوران تک چھوڑ آئی۔وہ مڈل کلاس میں گاوں کے سکول میں اول آئی تب امریکہ میں ہائی سکول میں وظیفے کا امتحان منعقد ہوا ۔ وہ اس میں منتخب ہونے والے چند
👇
طلبہ میں سے ایک تھی۔ اسے پڑھنے اور محنت کرنے کا جنون تھا۔ جو بالآخر اسے جارج ٹاؤن سے ہوتا ہوا ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی سکول میں لے گیا۔ چند برس کی محنت شاقہ کے نتیجےمیں وہ امور خارجہ میں ماہر سمجھی جانے لگی۔ امریکہ میں اپنے ملک کی پہلی خاتون سفیر مقرر ہوئی۔ وزارت خارجہ کا
👇
Read 12 tweets
Jan 2
تصور کریں کہ آپ جنت میں ہیں

اللہ تبارك اسمه و تعالی پوچھتا ہے "اپنی وہ خواہشیں بیان کرو جو دنیا میں پوری نہ ہو سکیں"

آپ بتاتے جا رہے ہیں رحمن ایک ایک کر کے سب پوری کرتے جا رہا ہے
اللہ پوچھتا ہے

"اور کچھ؟"

آپ کہتے ہیں بس سب پوری ہو گئیں.

اللہ کہتا ہے نہیں اور بھی ہیں
👇
تم بھول گئے ہو.

پھر اللہ یاد کرواتا جاتا ہے ، آپکو یاد آتی جاتی ہیں ، اللہ انہیں بھی پورا کرتا جاتا ہے
آپکو یقین نہیں آ رہا مگر سب کچھ واقعتا" ہو رہا ہے.

اللہ پوچھتا ہے

"اور کچھ؟"
آپ لاجواب ہو جاتے ہیں
اللہ فرماتا ہے آج کے بعد میں تم سب جنتیوں سے راضی ہو گیا اب کبھی بھی
👇
ناراض نہیں ہوں گا.

پھر اللہ پردے ہٹاتا جاتا ہے اور آپ اللہ تبارك اسمه و تعالی کا دیدار کرتے ہیں
آپ جنت و ما فیہا کو بھول چکے ہیں. مدہوش ہو چکے ہیں. پھر جب تک اللہ چاہتا ہے اپنے دیدار کا لطف دیتا ہے پھر جنت کی نعمتوں کے مزے لوٹنے کیلئے ترغیب دیتا ہے

اب آپ جنت میں ہیں اپنے زوج
👇
Read 12 tweets
Jan 1
بیلجیم کی نور!
جیورگاٹ لوبپول (Georgette Lepaulle) بلیجیم کی معمر خاتون ہیں۔ جب ان کی عمر 90 برس سے تجاوز کر گئی، یعنی یہ اولاد کی محتاج ہوئیں تو بچوں نے فیصلہ کیا کہ بڈھی سے جان چھڑانی چاہئے۔ ایک دن طے ہوا کہ اگلے روز اسے پیرخانے (اولڈ ہاوس) کے حوالے کر دیا جائے گا۔
👇
جیورگاٹ لوبپول کے پڑوس میں ایک مراکشی خاندان مقیم ہے۔ 40سال سے اس مسلم فیملی کے ساتھ ان کے تعلقات تھے
السید محمد مداح خود بھی مسلم روایات کے امین ہیں اور ان کا گھرانہ بھی،خصوصاً ماں باپ کی عزت و توقیر کے حوالے سے۔ محمد مداح کی والدہ بھی بوڑھی اور جیورگاٹ لوبپول کی ہم عمر ہیں
👇
جب اسے پتہ چلا کہ پڑوسی اپنی ماں سے جان چھڑانے والے ہیں تو اس نے ان سے کہا کہ یہ بزرگ تمہارے لئے بوجھ ہے تو میرے حوالے کردو، میری ماں کے ساتھ رہے گی اور میں اپنی ماں کی طرح اس کا خیال رکھوں گا۔ یہ کہہ کر وہ جیورگاٹ لوبپول کو اپنے گھر لے آیا خاتون نے یہاں آکر جو ماحول دیکھا تو
👇
Read 6 tweets
Jan 1
قدرت اللہ شہاب کے شہاب نامہ سے ایک خوبصورت اقتباس

ایک روز مسٹرجی احمد ُ{سیکرٹری اطلاعات }نے مجھے اپنے کمرے میں بلایا ان کے پاس ایک ادھیڑ عمر کا موٹا سا امریکی بیٹھا تھامسٹر جی احمد نے کہا یہ ہمارے معزز مہمان ہیں میں انہیں سٹاف کار میں اپنے ساتھ لے جا کر کراچی کی سیر کرا لاؤں
👇
کار میں بیٹھ کر میں نے یونہی اخلاقاً اس کا اسم شریف دریافت کیا تو بگڑ گیا بڑی تیزی سے بولا
"تمہیں میرے نام سے کیا واسطہ؟"
"اس سے گفتگو میں آسانی ہوگی"
میں نے وضاحت کی
"گفتگو کون کرنا چاہتا ہے"
امریکن نے غصے سے کہا
"خیر تمہیں اتنا ہی اصرار ہے تو مجھے ہنری کہہ کر پکار سکتے ہو"
👇
کچھ دیر خاموشی کے بعد میں نے دوسری غلطی یہ کی کہ اس سے پوچھ بیٹھا
"کیا آپ صحافی ہیں؟"
"مائیند یور اون بزنس"
ہنری نے چڑ کر کہا
اس کے بعد ہم دونوں لب بستہ ہوکر بیٹھ گئے ہنری کے اشارے پر ہماری کار پہلے امریکی سفارتخانے گئی مجھے کار میں چھوڑ کر وہ اندر چلا گیا اور کوئی ایک گھنٹےکے
👇
Read 14 tweets
Dec 31, 2022
حضرت عمر ﻓﺎﺭﻭﻕ ؓ بلا شبہ دنیا کی تاریخ کے ایسے حکمران تھے جنہوں نے خلیفہ کہ حیثیت سے کوئی امیونٹی کوئی استثناء حاصل نہیں کیا ،یہ دوسری چادر کا حساب بھی دیتے تھے اور اپنے صاحبزادے کو مصر میں شراب پینے کے جرم میں مدینہ طلب کرکے خود اپنے ہاتھ سے کوڑے بھی مارتے تھے اور یہ
👇
سزا اس کے باوجود جاری رہتی تھی کہ مصر کے گورنر عمرو بن ﺍﻟﻌﺎﺹؓ خلیفہ سے بار بار عرض کرتے تھے کہ
"میں نے مصر میں اسے سزا دے دی تھی"
مگر حضرت عمر کا فرمانا تھا کہ
"تم نے اسے تنہائی میں سزا دی ہے، یہ خلیفہ کا بیٹا ہے، یہ جبتک عوام کے سامنے سزا نہیں پائے گا، انصاف کا عمل
👇
مکمل نہیں ہوگا"

حضرت عمر کے احکامات بہت دلچسپ ہوتے تھے، یہ جب بھی کسی گورنر کی تنزلی، معزولی یا گرفتاری کا حکم صادر کرتے تھے، فیصلے پر عملدرآمد کے لئے کسی سیاہ فام غلام کو بھجواتے تھے، زیادہ تر کیسز میں یہ ذمہ داری حضرت ﺣﺒﺸﯽؓ کو سونپی جاتی تھی، خلیفہ کا یہ خصوصی ایلچی،
👇
Read 10 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(