Qasim Malik Profile picture
Jan 2 19 tweets 4 min read
*مائیں دوائیوں سے کہاں ٹھیک ہوتی ہیں.

ﻣﻮﭨﺮ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ كا ﭘﻨﮑﭽﺮ ﻟﮕﻮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﻓﯿﺼﻠﮧ ﮐﺮ ﭼﮑﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮨﻔﺘﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺟﺎؤﮞ ﺗﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ﺩﯾﺮ ﺗﻮ ﻭﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ 👇
ﺟﮩﺎﮞ ﭘﭽﮭﻠﮯ3ﮨﻔﺘﮯ ﮔﺰﺭ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﮔﺰﺍﺭ ﮨﯽ ﻟﻮﮞ ﺗﻮ ﮔﺮﻣﯿﻮﮞ ﮐﯽ ﭼﮭﭩﯿﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺑﺎﺭ ﭼﻼ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﺎ ﺍﺳﯽ ﺳﻮﭺ ﺑﭽﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺭﻭﮈ ﭘﺮ ﮐﮭﮍﮮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ 15-16 ﺳﺎﻝ ﮐﮯ ﺍﯾﮏ ﻧﻮﺟﻮﺍن ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ👇
ﻃﺮﻑ ﻣﺘﻮﺟﮧ ﭘﺎﯾﺎ ﻭﮦ ﻋﺠﯿﺐ ﺳﻮﺍﻟﯿﮧ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺟﺎﻧﺐ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﯿﺴﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮦ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ ﻟﯿﮑﻦ ﺭﺵ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﭘﺎ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ
ﺟﺐ ﭘﻨﮑﭽﺮ ﻟﮓ ﮔﯿﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ 👇
ﺩﮐﺎﻧﺪﺍﺭ ﮐﻮ 1000 ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﻧﻮﭦ ﺩﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ 100 ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎﭦ ﮐﺮ ﺑﺎﻗﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﺮ ﺩﯾﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﻮﭨﺮ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﻮﮐﺮ ﺟﻮﻧﮩﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﺷﮩﺮ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﮍﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﻟﮍﮐﺎ ﺟﻠﺪﯼ ﺳﮯ ﻣﯿﺮﮮ 👇
ﭘﺎﺱ ﺁ ﮐﺮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ:
ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺟﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ ﻣﺰﺩﻭﺭﯼ ﮐﺮﻧﮯ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﺁﺝ ﺩﯾﮩﺎﮌﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﯽ ﺁﭖ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﺍﭘﺴﯽ ﮐﺎ ﮐﺮﺍﯾﮧ 100 ﺭﻭﭘﮯ ﺩﮮ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﭼﭩﺘﯽ ﺳﯽ ﻧﮕﺎﮦ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮈﺍﻟﯽ 👇
ﺳﺎﺩﮦ ﺳﺎ ﻟﺒﺎﺱ، ﻣﺎﺗﮭﮯ ﭘﺮ ﺗﯿﻞ ﺳﮯ ﭼﭙﮑﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﺎﻝ، ﭘﺎوں ﻣﯿﮟ ﺳﯿﻤﻨﭧ ﺑﮭﺮﺍ ﺟﻮﺗﺎ، ﻣﺠﮭﮯ ﻭﮦ ﺳﭽﺎ ﻟﮕﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ 100 ﺭﻭﭘﮯ ﻧﮑﺎﻝ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮨﺎتھ ﭘﺮ ﺭﮐھ ﺩﺋﯿﮯ ﻭﮦ ﺷﮑﺮﯾﮧ ﺍﺩﺍ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭼﻠﻨﮯ ﻟﮕﺎ 👇
ﺗﻮ ﻧﮧ ﺟﺎﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺩﻝ ﮐﯿﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺁﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ *ﺳﻨﻮ بھائی ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺩﯾﮩﺎﮌﯼ ﮐﺘﻨﯽ ﻣﻠﺘﯽ ﮨﮯ*
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﻨﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺑﺎﻗﯽ ﮐﮯ 800 ﺭﻭﭘﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺑﮍﮬﺎ ﺩﯾﮯ ﻭﮦ 👇
ﮨﭽﮑﭽﺎﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﮨﭩﺎ ﺍﻭﺭ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺟﺎﻥ ﻣﯿﺮﺍ ﮔﮭﺮ ﻣﻨﮉﮬﺎﻟﯽ ﺷﺮﯾﻒ ﮨﮯ ﻣﯿﮟ 2-3 گھنٹے میں ﭘﯿﺪﻝ ﺑﮭﯽ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﮐﻞ ﺳﮯ ﻣﺎﮞ ﺟﯽ ﮐﯽ ﻃﺒﯿﻌﺖ ﭨﮭﯿﮏ ﻧﮩﯿﮟ اور ﺍﻭﭘﺮ ﺳﮯ 👇
ﺩﯾﮩﺎﮌﯼ ﺑﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮕﯽ تو ﺳﻮﭼﺎ ﺁﺝ ﺟﻠﺪﯼ ﺟﺎ ﮐﺮ ﻣﺎﮞ ﺟﯽ ﮐﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﮐﺮ ﻟﻮﮞ ﮔﺎ.
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: اﭼﮭﺎ ﯾﮧ ﭘﯿﺴﮯ ﻟﮯ ﻟﻮ ﻣﺎﮞ ﺟﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺩﻭﺍﺋﯽ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﺎ
ﻭﮦ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ: ﺩﻭﺍﺋﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﮟ ﮐﻞ ﮨﯽ 👇
ﻟﮯ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺁﺝ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﻣﺎﮞ ﺟﯽ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺭﮨﻮﮞ ﮔﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﮨﯽ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﯽ ﻣﺎﺋﯿﮟ ﺩﻭﺍئیوں ﺳﮯ ﮐﮩﺎﮞ ﭨﮭﯿﮏ ہوﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺑﺎﺑﻮ جی.
ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮ ﮐﺮ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻧﺎﻡ ﮐﯿﺎ👇
ﮨے؟
ﺍﺗﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﺲ ﺑﮭﯽ ﺁ ﮔﺌﯽ اور ﻭﮦ ﺑﺲ ﮐﯽ ﭼﮭﺖ ﭘﺮ ﻟﭙﮏ ﮐﺮ ﭼﮍﮪ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﺮﯼ ﻃﺮﻑ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺯﻭﺭ ﺳﮯ ﺑﻮﻻ *ﮔﻠﻮ*
*ﮔﻠﻮ* ﮐﯽ ﺑﺲ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺁﮨﺴﺘﮧ ﺩﻭﺭ ﮨﻮﺗﯽ ﺟﺎ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ ﻟﯿﮑﻦ *ﮔﻠﻮ👇
ﮐﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﯿﮯ ﮨﻮﺋﮯ 800 ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﮨﺘﮭﯿﻠﯽ ﭘﺮ ﭘﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﮨﺎﺋﯽ ﺳﭩﺮﯾﭧ ﮐﮯ ﺭﺵ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ کو یکدﻡ ﺑﮩﺖ ﺍﮐﯿﻼ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﭽﮫ دیر ﺳﻮﭺ ﮐﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻣﻮﭨﺮﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﮐﺎ ﺭﺥ 👇
ﺭﯾﻠﻮﮮ ﺍﺳﭩﯿﺸﻦ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﻮﮌ ﻟﯿﺎ اور ﻣﻮﭨﺮ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﮐﻮ ﺍﺳﭩﯿﻨﮉ ﭘﺮ ﮐﮭﮍﺍ ﮐﺮ ﮐﮯ ﭨﻮﮐﻦ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﭨﮑﭧ ﮔﮭﺮ ﺳﮯ 700 ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ساہیوﺍﻝ ﮐﺎ ﭨﮑﭧ ﻟﮯ ﮐﺮ ﮔﺎﮌﯼ ﮐﮯ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺑﯿﻨﭻ ﭘﺮ ﺑﯿﭩھ ﮔﯿﺎ 👇
ﮐﺐ ﮔﺎﮌﯼ ﺁﺋﯽ، ﮐﯿﺴﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﻮﺍ ﮐﭽﮫ ﺧﺒﺮ ﻧﮩﯿﮟ جب ساہیوال ﺍﺳﭩﯿﺸﻦ ﭘﺮ ﺍﺗﺮ ﮐﮯ ﭘﮭﺎﭨﮏ ﺳﮯ اپنے گاؤں کی وین ﭘﺮ ﺳﻮﺍﺭ ﮨﻮﺍ تو ﺁﺧﺮﯼ ﺑﭽﮯ ﮨﻮﺋﮯ 100 ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺮﺍﯾﮧ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺟﺐ ﺷﺎﻡ ﮈﮬﻠﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ 👇
ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﺳﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺻﺤﻦ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﺭﭘﺎﺋﯽ ﭘﺮ ﺍﻣﯽ ﺟﺎﻥ ﺳﺮ ﭘﺮ ﮐﭙﮍﺍ ﺑﺎﻧﺪﮬﮯ ﻧﯿﻢ ﺩﺍﺭﺯ ﺗﮭﯿﮟ ﻣﯿﺮﺍ ﺑﮍﺍ ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺩﻭﺍﺋﯽ ﮐﺎ ﭼﻤﭻ ﺑﮭﺮ ﮐﺮ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭘﻼ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ
ﻣﺠﮭﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ 👇
ﮨﯽ ﺍﻣﯽ ﺟﺎﻥ ﺍﭨھ ﮐﺮ ﮐﮭﮍﯼ ﮨﻮﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﻧﭽﯽ ﺁﻭﺍﺯ ﻣﯿﮟ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﯿﮟ ﻣﯿﺮﺍ ﭘﺘﺮ ﺧﯿﺮ ﺳﮯ ﮔﮭﺮ ﺁ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮﮞ.
میں آﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺁﻧﺴﻮ ﺑﮭﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺩﻭﮌ ﮐﺮ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﮯ 👇
ﺳﮯ ﺟﺎ ﻟﮕﺎ ﺑﺲ ﮐﮯ ﮔﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﮐﮭﮍﮮ *ﮔﻠُﻮ* ﮐﺎ ﻣﺴﮑﺮﺍﺗﺎ ﮨﻮﺍ ﭼﮩﺮﮦ ﯾﮏ ﺩﻡ ﻣﯿﺮﯼ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺳﻤﺠﮫ ﮔﯿﺎ ﮐﮧ ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ 800 ﺭﻭﭘﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﯿﮯ ﺗﮭﮯ
والدین کی جان اپنے بچوں 👇
میں ہوتی ہے اس بات کا خیال رکھا کریں والدین کا کوئی نعم البدل نہیں اگر آپ انہیں کچھ لا کر نہیں دے سکتے تو خیر ہے لیکن انہیں اپنی زندگی میں سے وہ قیمتی وقت ضرور دیں جن سے انہیں احساس ہو کے وہ آپ کے لئے انتہائی اہم ہیں.
*مائیں دوائیوں سے کہاں ٹھیک ہوتی ہیں*
کیونکہ ماں باپ کو آپکے👇
پیسوں کی بھیجی دواؤں کی نہیں بلکہ آپ کی ضرورت ہوتی ہے.
#منقول
#قاسم_ملک
#قلمبیت

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Qasim Malik

Qasim Malik Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @QM_26

Dec 26, 2022
مصر کا ایک بزنس میں شخص
اس شخص کو دل میں درد ہوا تو مصر کے ہسپتال میں چیک اپ۔کروانے کےلئے چلا گیا ڈاکٹروں نے چیک اپ کہا اور بتایا کہ اپکا دل کام کرنا چھوڑ رہا ہے اپکا علاج یہاں نہیں ہوسکتا لہذا آپ کسی بڑے ہسپتال میں جائیں ڈاکٹروں نے اس شخص کو یورپ جانے کا کہا
وہ شخص یورپ گیا
👇👇
یورپ میں اس نے اپنا چیک اپ۔کروایا تو ڈاکٹروں نے اسکو بتایا کہ آپکا۔دل۔کام کرنا چھوڑ رہا ہے لہذا آپکے پاس گنتی کے چند دن بچے ہیں
وہ شخص واپس مصر آگیا اور اپنے دن گزارنے لگا موت کے انتظار میں
ایک دن وہ شخص قصائی کی دکان پر گیا گوشت لینے کےلئے کیا دیکھتا ہے ایک عورت چربی اکٹھی
👇👇
کررہی ہے
اس شخص نے بڑی حیرانی سے اس عورت سے پوچھا تم ایسا کیوں کررہی ہو تو عورت نے جواب دیا میرا شوہر فوت ہوگیا ہے کمانے والا کوئی نہیں ہے میں لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں
بچوں نے کافی دنوں سے گوشت کی ضد کی ہے
جو۔معاوضہ مجھے ملتا ہے اس سے گھر کا خرچہ بامشکل چلتا ہے
👇👇
Read 7 tweets
Dec 24, 2022
*کرسمَس*

*25 دسمبر کا دن عیسائیوں کی عید کا دن ہے جسے عیسائی لوگ کرسمس ڈے کے نام سے پکارتے ہیں عیسائی عقیدہ کے مطابق 25 دسمبر کو حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائش ہوئی*

*اور ان کے عقیدہ کے مطابق (نعوذ باللہ من ذلک) جناب عیسی علیہ السلام،اللہ کے بیٹے ہیں گویا ان عیسائیوں کےنزدیک👇
25 دسمبر کو اللہ کے یہاں بیٹا پیدا ہواالعیاذ باللہ*

*جبکہ یہ عقیدہ اسلامی تعلیمات کے مطابق انتہائی غلط عقیدہ ہے کسی کو اللہ تعالٰی کا بیٹا کہنے سے کفر و شرک لازم آتا ہے اور یہ اللہ تعالٰی کو ناراض کرنے کے لیے سخت ترین کلمہ ہے*

*لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ بہت سے مسلمان 👇👇
عوام و حکام بھی عیسائیوں کی اس خوشی میں فرحاں وشاداں نظر آتے ہیں بلکہ باقاعدہ ان کے ساتھ ان کی کرسمس تقاریب میں شرکت کرتے ہیں*

*اسلام دیگر مذاہب کو ان کی عبادات سے جبرا روکتا تو نہیں ہے لیکن اسلام ان کے لیے کسی طور بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ اسلام مخالف نظریات 👇
Read 6 tweets
Dec 21, 2022
ایک نیک شخص تھا جو ہر روز بادشاہ کے پاس بیٹھتا تھا اور بادشاہ کو ایک ہی نصیحت کرتا تھا
کہ اچھے لوگوں کے ساتھ اچھا کرو
برے لوگوں کے لئے انکی برائی ہی کافی ہے
دربار میں ایک اور آدمی تھا جسکو بادشاہ کے پاس اس نیک آدمی کا بیٹھنا پسند نہیں تھا
اس آدمی نے نیک آدمی کے قتل کی سازش
👇👇
بنائی
اس نے بادشاہ کو بتایا کہ بادشاہ سلامت یہ آدمی آپکے پاس بیٹھتا ہے اور اپکو نصیحت کرتا ہے لیکن درحقیقت یہ اپکو ایک بدبودار انسان سمجھتا ہے
اپکو یقین نہیں تو کل۔اسکو۔اپنے پاس بلائیں اور اسکو اپنے نزدیک بیٹھنے کا بولیں وہ جیسے ہی آپکے نزدیک آئے گا اپنی ناک اپنے ہاتھ سے
👇👇
ڈھانپ لے گا
بادشاہ نے اس آدمی کی بات سنی اور سوچ لیا کہ کل دیکھتے ہیں
اس آدمی نے اگلے دن بادشاہ کے پاس جانے سے پہلے نیک آدمی کی دعوت کی اور اسکو کھانے سے بہت زیادہ لہسن کھلا دیا
اب بادشاہ سلامت کے حضور پیش ہونا تھا
جب نیک آدمی بادشاہ کے پاس گیا وہی نصیحت دہرائی
اچھے لوگوں کے 👇👇
Read 9 tweets
Dec 18, 2022
جب تک ہر ادارہ اپنے آئینی کردار کے مطابق ایمانداری سے اپنا کام نہیں کرے گا، یہاں سو عمران خان بھی آ جائیں، کچھ تبدیل نہیں ھو گا۔۔۔۔
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اگر الیکشن ھو جائیں تو سب ٹھیک ھو جاۓ گا؟؟؟؟
پہلا سوال تو یہ ھے کہ کیا خان کی پارٹی کو اتنی آسانی سے جیتنے دیا جاۓ گا کہ 👇
وہ باآسانی 2 تہائی اکثریت حاصل کر لے؟؟؟

اگر ایسا ھو گیا تو یہ تمام اپوزیشن کی سیاسی موت تو ھو گی ھی اور ساتھ میں لوٹی ھوئی دولت بھی واپس کرنا پڑے گی۔ سزا بھی بھگتنی پڑے گی اور آئندہ کیلیے ان خاندانوں کی سیاست بھی ختم ھو جاۓ گی۔
تو کیا یہ اتنا آسان ھے؟؟؟؟
بالکل بھی نہیں، اگر 👇
یہ آسان ھوتا تو رجیم چینج آپریشن نہ ھوتا اور خان کی حکومت اس گھٹیا طریقے سے ختم نہ کی جاتی۔ کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ خان جو اقدامات کر رہا ھے وہ اسے تو سیاسی طور پر مضبوط بنا رھے ہیں، ساتھ میں پاکستان بھی اپنے قدموں پر کھڑا ھوتا نظر آ رہا تھا۔ دنیا میں پاکستان کی ٹھوس اور آزاد👇
Read 6 tweets
Dec 14, 2022
جنگل۔میں شیر نے اعلان کیا کہ آج کے بعد ہر سینیر جانور جونیئر جانور سے سوال۔کر سکتا ہے بلکہ سزا بھی دے سکتا ہے باقی جانوروں نے تو اسے نارمل لیا پر بندر نے خرگوش کو پکڑ لیا
اور رکھ کے چپیڑ ماردی
اور پوچھا کہ ٹوپی کیوں نہیں پہنی
خرگوش بولا سر میرے کان لمبے ہیں اس لئے نہیں پہن سکتا👇
بندر نے کہا اوکے ٹھیک ہے جاؤ
اگلے دن فیر خرگوش چہل قدمی کررہا تھا بندر نے اسے بلایا اور رکھ کے کان کے نیچے ایک دی اور پوچھا ٹوپی کیوں نہیں پہنی
خرگوش نے روتے ہوئے کہا سر کل بھی بتایا تھا کہ کان لمبے ہیں نہیں پہن سکتا
بندر نے کہا اوکے گیٹ لوسٹ
تیسرے دن فیر بندر نے سیم حرکت کی 👇
تو خرگوش شیر کے پاس گیا اور ساری کہانی بتائی شیر نے بندر کو بلایا اور کہا ایسے تھوڑی چیک کرتے ہیں اور بھی سو طریقے ہیں جیسے تم خرگوش کو بلاؤ اور کہو جاؤ سموسے لاؤ
اگر وہ صرف سموسے لائے تو پھڑکا دو ایک چپیڑ اور کہو چٹنی کیوں نہیں لائے
فرض کرو اگر وہ دہی والی چٹنی لیکر آئے تو 👇👇
Read 5 tweets
Dec 11, 2022
پارٹ 2
پیسہ انسان کے پاس جتنا بھی ہو لیکن بھوک ختم۔نہیں ہوتی اور اسی بھوک کی وجہ سے پیپر منی ایک اور موڑ لینے والی تھی جسکے بعد اسکو روکنا ناممکن تھا👇
ملک میں پیسہ زیادہ ہو تو اتی ہے Inflation
لیکن اگر پیسہ کم ہو تو ہوتی ہے Deflation
1930ء USA میں بحران چل۔رہا تھا
لوگوں کے👇
کے پاس نوکری نہیں تھی اور کمپنیز کے پاس ورکروں کو دینے کے لیے پیسہ نہیں تھا
تو امریکہ نے ڈالر کے ساتھ گولڈ کا کنکشن ختم۔کردیا بس جو تھی اب وہ تھی منی یعنی پیسہ
اور اب بینکوں کے پاس وہ طاقت واپس آگئی تھی جس کا فایدہ اٹھانا انہیں اچھی طرح آتا تھا
اب آنی تھی Inflation جس پر کنٹرول👇
کرنے کےلئے سنٹرل بینک FED کو بنایا جو یہ کنٹرول کرتا ہے کہ ملک میں نا پیسہ زیادہ ہو اور نا ہی کم ہو
پر وہ ڈالر جو آپ سونے میں کنورٹ کر سکتے تھے I.O.U وہ اب ختم۔ہوگیا اور رہ گیا ایک کاغذ کا ٹکڑا جسکی کوئی ویلیو نہیں
اور وہ بن گئی Fiat Money
صرف ڈالر ہی FIAT MONEY نہیں ہے بلکہ 👇
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(