جب کبھی کسی کی بے حسی کی بات ھوتی تو نانی اماں ایک جملہ کہتیں
جسکو بیٹھے نظر نہیں آتے اس کو کھڑے ھو کر دیکھانے کا کوئی فائدہ نہیں ھوتا
ھم کو سمجھ نہیں آتا تھا اس کا مطلب کیا ھے جب نانو سے پوچھا اس جملے کا مطلب تو نانو نے اپنی والدہ کی سنائی پرانے وقتوں کی ایک کہانی سنائی

👇
ایک ھنر مند بڑھئی ایک گاؤں میں رھتا تھا اللہ نے رزق بھی کشادہ عطا کیا تھا مگر وہ فطرتاً انتہا درجے کا کنجوس تھا جیسے چمڑی جائے مگر دمڑی نہ جائے کا عملی نمونہ
اس کی اس عادت سے بیوی بچے بہت پریشان رھتے ضرورت کا خرچہ بھی تنگ کر کے دیر سے دیتا تھا
بڑھئی کی بڑی بیٹی کے کپڑے بہت
👇
پرانے ھو چکے تھے کئی بار بیوی نے کہا بچوں کو کپڑوں کی ضرورت ھے کپڑے لے آؤ بڑھئی کوئی نہ کوئ عذر تراش لیتا
نوبت یہاں تک آ گئی کہ اب بیٹی کے دو جوڑے اتنے پرانے ھو گئے کہ پیوند بھی نہ لگتا تھا بیٹی کی یہ حالت دیکھ کر بڑھئی نواز کی بیوی کریماں نے بیٹی شادو سے کہا بیٹی جب
👇
تمہارا بابا گھر آتا ھے تم کپڑوں کی خستگی کی وجہ سے کسی کونے میں سمٹ کر بیٹھ جاتی ھو حیا سے آج ایسا کرنا جب تمہارے بابا کھانا کھانے آئیں تو کھانا پانی تم ان کو دینا تاکہ ان کی نظر تمہاری ان جا بجا پیوند لگے لباس پر پڑے شاید اسے رحم آجائے اور وہ تم کو نئے کپڑے خرید دے
ماں کی بات
👇
سن کر حساس سیانی شادو نے کہا !
اماں جب میں بابا کو بیٹھی نظر نہیں آتی تو کھڑے ھو کر بھی نظر نہیں آؤں گی

کل کے اخبارات میں ایک شہر کے چھ بچوں کے باپ کو آٹے کے حصول کے لئے گئے باپ کو آٹے کے بجائے بچوں کو لاش ملی تو مجھے نانی کی یہ پرانی کہانی یاد آئی تب ھم سوچتے تھے کوئی ایسا
👇
بے حس بھی ھو سکتا ھے جو اولاد کی گھر والوں کی ضروریات پوری نہ کرتا ھو یہ کہانی سچ نہیں ھو سکتی
مگر اب پاکستان کے حالات کو دیکھ کر یقین آ گیا ھے ایسے بھی کفیل ھوتے ھیں جن کے ضمیر مردہ ھو چکے اور عوام جیتے جی مرجائیں یا جئیں انکو پرواہ نہیں وہ اپنا مشن پورا کر کے سمندر پار
👇
چلے جائیں گے عوام بھی تھک چکی اور اب کھڑے ھونے کی سکت بھی باقی نہیں رھی کیونکہ کھڑے ھو کر بھی دیکھ لیا کوئی فرق نہیں پڑتا اللہ تعالیٰ ھمارے حال پر رحم فرمائے آمین یارب العالمین
( تحریر عفت کولاچی )

#الیکشن_کراو_ملک_بچاو

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sikander

Moona Sikander Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Jan 11
تاریخ کا ایک اور ورق

بادشاہ کا اعلان ہوا "جس نے آج کے بعد قران کو الله کا کلام کہا یا لکھا گردن اڑا دی جائے گی"
بڑے بڑے محدثین علماء شہید کر دیئے گئے ساٹھ سال کے بوڑھے امام احمد بن حنبل امت کی رہنمائی کو بڑھے
فرمایا "جاؤ جا کر بتاؤ حاکم کو احمد کہتا ہے قرآن مخلوق نہیں
👇
الله کا کلام ہے"
دربار میں پیشی ہوئی بہت ڈرایا گیا امام کا استقلال نہ ٹوٹا
مامون الرشید مر گیا اسکا بھائی معتصم حاکم بنا، امام کو ساٹھ کوڑوں کی سزا سنا دی گئی دن مقرر ہوا امام کو زنجیروں میں جکڑ کر لایا ﮔﯿﺎ بغداد میں سر ہی سر تھے
ایک شخص شور مچاتا صفیں چیرتا پاس آﯾﺎ
👇
" احمد احمد !مجھے جانتے ہو ؟
فرمایا نہیں
میں ابو الحیثم ہوں بغداد کا سب سے بڑا چور احمد میں نے آج تک انکے بارہ سو کوڑے کھائے ہیں لیکن یہ مجھ سے چوریاں نہیں چھڑا سکے کہیں تم ان کے کوڑوں کے ڈر سے حق مت چھوڑ دیناامام میں نے اگر چوریاں چھوڑیں تو صرف میرے بچے بھوک سے تڑپیں گے
👇
Read 10 tweets
Jan 11
رنگیلا

1719کو ستمبر کے مہینے میں روشن اختر ھندوستان کا بادشاہ بنا جو تاریخ میں رنگیلا شاہ کے نام سے مشہور ھوا تخت پر بیٹھتے ھی داروغا کو طلب کیا اور پوچھا جیل میں کتنے قیدی ھیں اس نے کہا حضور تین سو قیدی ھیں رنگیلا نے کہا سب کو آزاد کر دو
لیکن حضور ان میں سے کچھ بہت خطرناک
👇
قاتل اور ڈکیت ھیں جیلر نے کہا ۔ چھوڑ دو سب کو یہ ھمارا حکم ھے رنگیلا شاہ نے کہا جی حضور جو حکم آپ کا تعمیل ھوگی
جیلر نے فوراً تین سو قیدی رہا کردیے جو رہا ھو کر پورے ھندوستان میں پھیل گئے
اگلے دن دربار میں وزیر کو بلایا اور پوچھا کیا ھمارا گھوڑا وزیر بن سکتا ھے
تو وزیر نے اپنی
👇
گردن بچانے میں ھی عافیت جانی اور بولا کیوں نہیں حضور گھوڑا وزیر بن سکتا ھے
تو پھر ھمارا گھوڑا وزیر بنے گا اس کے لیے خلعت فاخرہ تیار کرواؤ
اور یوں اگلے دن گھوڑا شاہی لباس پہن کر وزیروں اور مشیروں کے ساتھ پورے شاہی پروٹوکول کے ساتھ دربار میں کھڑا ھوگیا دربار میں ہر آنے والا
👇
Read 13 tweets
Jan 11
سیدنا عمر بن خطاب کہ ریاست کے معمولی امور پر ہی نظر نہ رکھتے تھے ، اپنے ساتھیوں پر بھی گہری نگاہ رکھتے تھے
"سناؤ بھائی کیا حال ہے ، کہاں ہوتے ہو ، دکھائی نہیں دیتے ، کبھی ہمیں بھی بلاؤ نا "
دوست نے ، ساتھی نے امیر المومنین کے محبت بھرے شبد سنے تو جی جان سے ممنون ہو گیا ،
👇
گھر تشریف لانے کی دعوت دی ، کھانے کی فرمائش کی
لاکھوں مربع میل کا حاکم ، مصر عراق ، شام، یمن . فلسطین، ایران ،موجودہ عرب ریاستیں ، کویت ، موجودہ تمام سعودی عرب جی ہاں ان سب کا حاکم، اپنے دوست ، ساتھی کے گھر کھانے کو بیٹھے ہیں
دستر خواں آسودگی کی خبر دے رہا تھا، کھانا آ گیا ،
👇
کھانا شروع کیا ہی تھا کہ ایک پیالہ اور چلا آیا
"یہ کیا ہے بھائی؟
اس میں سرکہ تھا ، محض سرکہ ، درجن بھر ممالک کے حکمران نے بڑھا ہوا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا ، تیور بدل گئے ، مزاج کچھ برہم سا نظر آنے لگا ساتھی جو بہت چاؤ سے لے کر آیا تھا ، کچھ سہم سا گیا
"کیا ہوا میر المومنین
👇
Read 10 tweets
Jan 10
داستان نیوٹرل کی
مونا سکندر کے قلم سے

بہت زمانے گزرے مصر پر ایک بادشاہ حکومت کرتا تھا فرعون نامی،
بڑا ظالم
اس نے اس خوف سے کہ قومِ بنی اسرائیل میں سے کوئی بچہ اس کی سلطنت اجاڑ دے گا، بنی اسرائیل کے ہر نر بچے کو قتل کرنا شروع کر دیا اس کی اپنی قوم کے کچھ لوگ اس کو پسند
👇
نہیں کرتے تھے مگر بادشاہ کے خوف سے "نیوٹرل" ہو گئے
آج ان کا نام تک مٹ گیا
مگر اس کی بیوی نیوٹرل نہیں ہوئی، اس نے ہمت کی اور خدا کے حکم سے بنی اسرائیل کے اسی بچے کی پرورش کا بیڑا اٹھایا جس سے فرعون خوفزدہ تھا
نام تھا اس کا آسیہ
رہتی دنیا تک یہ نام زندہ رہے گا
👇
ایک تدبیر تم کرتے ہو، ایک اللہ کرتا ہے اور اللہ بہتر تدبیر کرنے والا ہے

پھر وقت گزرا
موسیٰ علیہ السلام اپنی قوم کو لے کر چلے اپنے آبائی وطن بیت المقدس کی جانب
مگر وہاں تو قبضہ تھا "عمالقہ" نامی قوم کا
موسیٰ علیہ السلام نے اللہ کے حکم سے اپنی قوم کو کہا کہ لڑو ان سے
👇
Read 9 tweets
Jan 10
فرعون تخت پربراجمان ھے
اوراپنےپورےغرور کےساتھ ،
اللّٰه تعالیٰ کےپیغمبرحضرت موسیٰ علیہ السلام کو
اورانکی "دعوت دین" کوکچلنےکی بات کررھاھے
ایسےمیں فرعون کی قوم کاایک بااثرسردار
دربارمیں
اٹھ کھڑاھوتاھے،
اس سردار کاایمان اب تک لوگوں کی نگاھوں سے پوشیدہ تھا،
وہ سمجھتاھےکہ آج ImageImage
وہ وقت آچکاھےکہ
اب اللّٰه تعالیٰ کے نبی کا
علی الاعلان ساتھ دیاجائے
چنانچہ وہ اپنی جان کی پروا نہ کرتےھوے
فرعون کے دربار میں ولولہ انگیز خطاب کرتاھے اور
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی "دعوت دین"
کےحق میں ایک زبردست ، مدلل اور پراثرتقریرکرتاھے،
اللّٰه تعالیٰ کواس ایمان والے کا
👇 Image
یہ جرأت مندانہ خطاب
اتناپسندآیاکہ اسنے
اس خطاب کو حرف بہ حرف ریکارڈ کرکے
قرآن مجید کا حصہ بناکر
اپنے آخری رسول صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم پرنازل فرمایا
اور گویااھل ایمان کودعوت دی ھے کہ
وہ ہردورمیں
اللّٰه تعالیٰ کے پیغمبروں کی دعوت کاساتھ دیں
اگر وہ اونچےاوربااثر گھرانوں
👇 ImageImage
Read 6 tweets
Jan 10
آرتھر آشے امریکہ کا نمبر ون ٹینس پلیئر تھا۔یہ عوام میں بے حد مقبول تھا اس کی ایک ہی وجہ تھی کہ یہ ایک بہترین کھلاڑی تھا۔جب آپ متعلقہ فیلڈ میں عروج کی حد تک ماہر ہو جاتے ہیں تو آپ ہر دلعزیز بن جاتے ہیں۔ آرتھر کو ایک حادثے کے بعد انتہائی غفلت کے ساتھ ایڈز کے مریض کا خون لگا دیا
👇 Image
گیا اور آرتھر کو بھی ایڈز ہو گیا جب وہ بستر مرگ پر تھا اسے دنیا بھر سے اس کے فینز کے خطوط آتے تھے۔ایک فین نے خط بھیجا جس میں لکھا ہوا تھا “خدا نے اس خوفناک بیماری کے لیے تمہیں ہی کیوں چنا؟” آرتھر نے صرف اس ایک خط کا جواب دیا جو کہ یہ تھا “دنیا بھر میں پانچ کروڑ سے زائد بچے
👇
ٹینس کھیلنا شروع کرتے ہیں اور ان میں سے پچاس لاکھ ہی ٹینس کھیلنا سیکھ پاتے ہیں۔ان پچاس لاکھ میں سے پچاس ہزار ہی ٹینس کے سرکل میں داخل ہوتے ہیں جہاں ڈومیسٹک سے انٹرنیشنل لیول تک کھیل پاتے ہیں۔ان پچاس ہزار میں سے پانچ ہزار ہیں جو گرینڈ سلام تک پہنچ پاتے ہیں۔ان پچاس ہزار میں سے
👇
Read 6 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(