نوجوان اکثر پوچھتے ہیں کہ زندگی میں کامیابی کیسے ملتی ہے۔ میرا جواب یہ ہے کہ کامیابی کے لیے دل کی آواز سننا اور پہلا قد م اٹھانا ضروری ہے ۔ ہم میں سے بہت سے لوگ کامیاب ہونا چاہتے ہیں لیکن ان کا وقت سوچنے میں لگ جاتا ہے۔ اگر آپ اجازت دیں تو میں اپنی مثال پیش کروں #DramjadSaqib
ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد مجھے لگا کہ میں اس شعبہ میں آگے نہیں جا سکتا ۔ بہت سے لوگوں نے مجھے روکا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی کامیابی کی راہ ہے لیکن میرا دل کچھ اور کہہ رہا تھا ۔ اس کشمکش میں کئی روز گزر گئے اور پھر ایک روز میں نے دل کی آواز سنی اور 👇
فیصلہ کر لیا۔ میں نے سی ایس ایس کی کتابیں خرید یں اورخود کو گھر کے ایک کمرے تک محدود کرلیا۔ آٹھ ماہ کے بعد امتحان ہوا اور میری پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن تھی۔ اگر میں سوچوں میں گم رہتا ' دل کی بات نہ مانتا اور پہلا قدم نہ اٹھاتا تو یہ کامیابی کیسے ملتی 👇👇
ایسی ہزاروں مثالیں ہیں۔ جب بھی لوگوں نے اپنے دل کی آواز سنی‘ فیصلہ کیا اور پھر سفر پر چل نکلے وہ ضرور کامیاب ہوئے ۔
• • •
Missing some Tweet in this thread? You can try to
force a refresh
میں تلاوت کر رہی تھی تو سورہ المعارج کی ایک آیت پر آ کر رک سی گی،
بات انسان کی تخلیق کے بارے میں تھی کہ انسان اصل میں پیدا کیسا ہوا ہے۔
ایسی کوئی بھی آیت آئے تو میں رک کر تھوڑا سا سوچنے لگتی ہوں۔
آیت تھی:
details 👇
1/9
اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ ہَلُوۡعًا
حقیقت یہ ہے کہ انسان بہت کم حوصلہ پیدا کیا گیا ہے
میں نے انگریزی ترجمہ دیکھا، تو ”ھلوعا“ کا مطلب اینگوئش لکھا تھا،
اب اینگوئش کا مطلب اردو میں سمجھوں تو یہی لگتا ہے کہ ایسا انسان جس میں بے چینی، تشویش، یا بے صبری سی ہو۔
More Details 👇
بہرحال میں نے”کم ہمت“پر ہی اکتفا کر لیا اور اسے بے صبری کے معنوں میں لے لیا۔اگلی آیت کچھ اور بھی معنی خیز تھی:
اِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ جَزُوۡعًا
جب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو بہت گھبرا جاتا ہے
”جزوعا“ کا لفظ تو مجھے سمجھ آ گیا، انگریزی میں ترجمہ بھی قریب ہی تھا، Details 👇
پرانے وقتوں کی بات ہے
ایک چور جو پوری عمر چوریاں کرتا رہا اس پر تھوڑے بڑھاپے کے آثار نمایاں ہوئے ایک رات جب چوری کرنے کی نیت سے گھر سے نکلا تو اس نے دیکھا کہ اس کا بیٹا جو کہ اب جوان ہو چکا ہے اس نے سوچا کہ اسے بھی ساتھ لیتا جاؤں بیٹے کو باپ کے پیشے کا علم تھا راستے میں جاتے 👇
ہوئے ان کا گزر ایک گاؤں کے سامنے سے ہوا تو باپ نے بڑے فخریہ انداز میں اپنی مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے بتایا کہ بیٹا وہ گھر جس میں دیپک (لالٹین )جل رہا ہے میں نے سات دفعہ چوری کی ہے یہ سنتے ہی بیٹے نے باپ کا ہاتھ پکڑ لیا اور بولا بابا چلو گھر واپس چلتے ہیں
👇
باپ نے وجہ پوچھی تو بیٹا بولا
آپ نے جس گھر میں سات دفعہ چوری کی ان کے گھر میں پھر بھی لائٹ ہے دیپک (لالٹین )جل رہا ہے
ہمارے گھر میں تو وہ بھی نہیں ہیں
اگر دو نمبر طریقے سے ہی کامیابی ملتی
جیسا کہ ہماری اکثریت کی سوچ یہی ہے
کہ دو نمبری کیے بنا کاروبار نہیں ہو سکتا
کہتے ہیں محمود غزنوی کا دور تھا
ايک شخص کی طبیعت ناساز ہوئی تو طبیب کے پاس گیا
اور کہا کہ مجھے دوائی بنا کے دو طبیب نے کہا کہ دوائی کے لیے جو چیزیں درکار ہیں سب ہیں سواء شہد کے تم اگر شہد کہیں سے لا دو تو میں دوائی تیار کیے دیتا ہوں اتفاق سے موسم شہد کا نہیں تھا ۔۔
👇
اس شخص نے حکیم سے ایک ڈبا لیا اور چلا گیا لوگوں کے دروازے کھٹکھٹانے لگا
مگر ہر جگہ مایوسی ہوئی
جب مسئلہ حل نہ ہوا تو وہ محمود غزنوی کے دربار میں حاضر ہوا
کہتے ہیں وہاں ایاز نے دروازہ کھولا اور دستک دینے والے کی رواداد سنی اس نے وہ چھوٹی سی ڈبا دی اور کہا کہ مجھے 👇
اس میں شہد چاہیے ایاز نے کہا آپ تشریف رکھیے میں بادشاھ سے پوچھ کے بتاتا ہوں ۔۔
ایاز وہ ڈبیا لے کر بادشاھ کے سامنے حاضر ہوا اور عرض کی کہ بادشاھ سلامت ایک سائل کو شہد کی ضرورت ہے ۔۔
بادشاہ نے وہ ڈبا لی اور سائیڈ میں رکھ دی ایاز کو کہا کہ تین بڑے ڈبے شہد کے اٹھا کے اس کو 👇
کھوپڑی کے اندر دماغ کا اصل وزن ڈیڑھ کلو کے قریب ہے
تقریبا 1700 سے 1400 کے درمیان ۔۔
مگر اس کے باوجود بھی ہم ۔۔
اپنے سر میں اتنا بڑا وزن محسوس نہیں کرتے ۔۔
جس کی وجہ دماغی اسپائنل کا فلوئڈ میں تیرنا ہے ۔۔
پانی کے اوپری حصے سے دماغ کا وزن ۔۔
👇
تقریباً 0.18 کلوگرام تک کم ہوجاتا ہے ۔۔
اس لیے ہمیں اس کا وزن محسوس نہیں ہوتا ۔۔
یہ سیال اچانک اثر یا نقصان کے خلاف ۔۔
ایک کشن کے طور پر بھی کام کرتا ہے ۔۔
برین کو گندگی سے صاف رکھتا ہے ۔۔
جس سے اعصابی نظام کو ۔۔
صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد کرتا ہے ۔۔
👇
نماز کی قیمتی حرکتوں میں سے ایک سجدہ ہے ۔۔
جہاں گھٹنے ٹیکنے پر یہ سیال اوپر نیچے حرکت کرتا ہے ۔۔
اور اس سے دماغ کو ایک طرح کا مساج ہوتا ہے ۔۔
لمبے سجدے کے بعد ذہنی سکون کی یہ ایک وجہ ہے ۔۔
جو دماغ سجدوں کو چھوڑ چکے ہوتے ہیں ۔۔
وہ لوگ اس عظیم حرکت سے محروم رہتے ہیں ۔۔
👇
قیامت کے دن ہر انسان کے گناہوں پر آٹھ گواہ پیش ہوں گے ...
💫 پہلا گواہ:
جس جگہ بندے نے گناہ کیا ہو گا ، وہ جگہ ، وہ زمین کا ٹکرا قیامت کے دن اس کے خلاف گواہی دے گا۔۔۔!!
(سورۃ الزلزال آیت نمبر 5،6)
👇
💫 دوسرا گواہ:
وہ دن بھی گواہی دے گا جس دن بندے نے گناہ کیا ہو گا۔
(سورۃالبروج آیت نمبر 3)
💫 تیسرا گواہ:
قیامت کے دن بندے کی زبان گواہی دے گی۔
(سورۃ النور آیت نمبر 24)
👇👇
💫 چوتھا گواہ:
انسان جسم کے باقی اعضاء ہاتھ پاؤں یہ بھی گواہی دیں گے۔
(سورۃ یٰسین آیت نمبر 25)
ہم تعلیمی میدان میں آگے تب بڑھ سکتے ہیں جب ہم سیاست اور سیاستدانوں کو اس سے الگ کر کے چلیں گے۔ تعلیمی پروگرام میں سیاستدانوں کی موجودگی مجھے ہمیشہ سے ناپسند ہے۔ ہمارے ہاں تعلیمی پروگرام میں شرکت کے لیے زیادہ تر سیاستدانوں کو یا پھر بڑے لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ بڑی 👇
گاڑی والے کو بڑا پروٹوکول دے کر ہم نوجوانوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ یہاں عزت چاہیے تو بڑی گاڑی لینی پڑے گی یا پھر کسی بڑی گاڑی والے کا ساتھ دینا پڑے گا۔۔۔
میں اکثر سوچتی ہوں کہ تعلیمی پروگرام میں ایماندار لوگوں کو بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا جائے وہ شخص کوئی موچی یا سبزی 👇
والا بھی ہو سکتا ہے اور اپنی فیلڈ میں محنت کر کے آگے آنے والا بھی ہو سکتا ہے۔ ہم نوجوانوں کو یہ پیغام دے سکتے ہیں کہ اپنا کام ایمانداری سے کرنے والا موچی بھی ایک عظیم شخصیت ہے۔ ناپ تول میں کمی نہ کرنے والا بھی عظیم ہے اور بچوں کو ٹیوشن کیلئے مجبور نہ کرنے کے ساتھ ساتھ سکول میں 👇