#تھریڈ

مرزا غلام احمد قادیانی
ایک جھوٹا نبی اور غدار

مسلمانوں کے مذھبی افکار کی تاریخ میں "احمدیوں" نے جو کار ہائے نمایاں انجام دیا وہ یہ ہے کہ ہندوستان کی موجودہ غلامی کے لیے وحی کی سند مہیا کی جائے

سر ڈاکٹر محمد اقبال
"احمدیت اور اسلام"
انگریزی ایڈیشن صفحہ 127
مرزا غلام احمد قادیانی کے دعووں کا بنیادی مقصد صرف یہ تھا کہ برطانوی سامراج کے خلاف مسلح جہاد کو حرام قرار دیا جائے چنانچہ اس نے اعلان کیا کہ "جہاد یعنی دینی لڑائیوں کی شدت کو خدا تعالیٰ آہستہ آہستہ کم کرتا گیا ہے۔
حضرت موسیٰ کے وقت اس قدر شدت تھی کہ
ایمان لانا بھی قتل سے نہیں بچا سکتا تھا اور شیر خوار بچے بھی قتل کیے جاتے تھے پھر ہمارے نبی ص کے وقت میں بچوں بوڑھوں اور عورتوں کو قتل کرنا حرام کیا گیا اور پھر بعض قوموں کے لیے بجائے ایمان کے صرف جزیہ دے کر مواخذے سے نجات پانا قبول کیا گیا اور
مسیح موعود ( مرزا قادیانی) کے وقت جہاد کا حکم موقوف کر دیا گیا

اربعین نمبر 4 ص 16 حاشیہ مصنفہ مرزا قادیانی

اس نقطے کو ذہن میں رکھیے کہ اسی جہاد کو منسوخ کیا جا رہا ہے جو بحکم خداوندی رسول اللہ ص کے زمانے میں رائج تھا جس کا حکم قرآن مجید میں مسلسل چلا آ رہا ہے
مرزا قادیانی اسی قرآنی حکم کو منسوخ قرار دے رہا ہے
(ریفرنس کے لیے سورۃ 2 آیت 216، سورۃ 8 آیت 65 اور سورۃ 47 آیت 20 دیکھیں)
اب اس کی تشریح میں مرزا قادیانی لکھتا ہے :-
آج سے انسانی جہاد جو تلوار سے کیا جاتا تھا خدا کے حکم سے بند کر دیا گیا اب اس کے بعد
جو شخص کافر پہ تلوار اٹھاتا اور اپنا نام غازی رکھتا ہے وہ اس رسول کریم کی نافرمانی کرتا جس نے آج سے 1300 سال پہلے فرما دیا کہ مسیح موعود کے آنے پہ تمام تلوار کے جہاد منسوخ ہو جائیں گے سو اب میرے ظہور کے بعد تلوار کا کوئی جہاد نہیں ہماری طرف سے
امان اور صلح کاری کا سفید جھنڈا بلند کیا گیا

اربعین 4 ص 47 از مرزا قادیانی

قرآن مجید کی اوپر دی گئی واضح آیات کے نہ صرف انکار بلکہ انہیں سرے سے منسوخ ھی کر دینے بعد بھی مرزا غلام احمد قادیانی کے کافر ہونے میں کوئی شک باقی رہ جاتا ہے
جہاد کو حرام قرار دینے کے بعد غدار ابن غدار مرزا غلام احمد قادیانی کا اگلا ہدف یہ تھا کہ برطانوی سامراج کی اطاعت کو فرض قرار دیا جاتا چنانچہ مرزا لکھتا ہے :-

"جو کچھ میں نے رد جہاد اور اطاعت حکومت برطانیہ کے سلسلے میں لکھا ہے اگر اسے یکجا کر دیا جائے تو
اس سے پچاس الماریاں بھر جائیں"

بحوالہ تریاق القلوب صفحہ 15

غدار ابن غدار مرزا غلام احمد قادیانی نے 10 دسمبر 1894 کو ایک اشتہار شائع کیا جسکا عنوان تھا :-

" لائق توجہ گورنمنٹ جو جناب ملکہ معظمہ قیصرہ ہند اور جناب گورنر جنرل ہند اور لیفٹینینٹ گورنر پنجاب اور دیگر معزز حکام
کے ملاحظہ کے لیے شائع کیا گیا"

درج بالا اشتہار میں مرزا نے لکھا:-

" میں نے برابر 16 برس سے اپنے پر حق واجب ٹھہرا لیا کہ اپنی قوم کو اس گورنمنٹ کی خیر خواھی کی طرف بلاؤں اور انکو سچی اطاعت کی ترغیب دوں چنانچہ میں نے
اس مقصد کے انجام کے لیے اپنی ہر تالیف میں یہ لکھنا شروع کیا کہ
اس گورنمنٹ کے ساتھ کسی طرح مسلمانوں کو جہاد درست نہیں۔

دوسری جگہ غدار ابن غدار مرزا قادیانی لکھتا ہے :-

میں نے خدا تعالیٰ سے یہ عہد کیا ہے کہ کوئی مبسوط کتاب بغیر اس کے تالیف نہیں کروں گا جس میں احسانات قیصرہ کا ذکر نہ ہو۔

بحوالہ نور الحق حصہ اول صفحہ 28
اب بھی اس مرزا قادیانی کے غدار اور کافر ہونے میں کوئی شک ہے کہ ایک طرف محمد علی جناح آزادی پاکستان کے لیے دن رات مصروف تو دوسری طرف مرزا قادیانی بدبخت اپنی ھی قوم سے غداری کرتے ہوئے برطانوی سامراج کی غلامی کی ترغیب دے رہا تھا۔
غدار ابن غدار مرزا غلام احمد قادیانی سورۃ 4 آیت 59 کا حوالہ دے کر لکھتا ہے کہ "اولی الامر سے مراد جسمانی طور پہ بادشاہ اور روحانی طور پہ امام الزماں ہے اس لیے میری نصیحت اپنی جماعت کو یہی ہے کہ
وہ انگریزوں کی بادشاہت کو اپنے "اولی الامر" میں داخل کریں اور دل کی سچائی سے انکے مطیع رہیں۔

بحوالہ ضرورت الامام صفحہ 23

یعنی قرآن نے سورۃ 4 آیت 59 میں خدا اور رسول یعنی مرکزی قرآنی اتھارٹی اور اسکے مقررہ افسران ماتحت کی اطاعت کو فرض قرار دیا تھا لیکن
غدار ابن غدار مرزا غلام احمد قادیانی اس آیت جلیلہ کا حوالہ دے کر کفار کی اطاعت کو فرض قرار دے رہا ہے۔

یا للعجب

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with 1️⃣Point5️⃣

1️⃣Point5️⃣ Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @_1point5

May 4, 2022
اگر ہم پاکستان کے جمود، اخلاقی و عملی تنزل کے اسباب دریافت کرنا چاہیں تو جو وجہ سب سے نمایاں نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ جاہل، متعصب اور فرقہ پرست مولویوں، پیروں، فقیروں اور صوفیوں نے اس سلطنت کی قوت کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ صرف لاہور میں مختلف فرقوں کی اتنی مساجد و مدارس ہیں کہ
شمار ممکن نہیں۔ ہر دس قدم پہ فرقہ پرستوں کی مسجد، مدرسہ، دارالعلوم، مزار، پیر خانہ، گنج بخش، جھولے لعل، داتا، میاں میر نظر آئے گا، جنکے گرد معتقدین کا ہجوم قدم بوسی و ماتھا ٹیکنے کے لیے حلقہ بنائے رہتے ہیں۔
ہر شریف آدمی، تاجر، سیاستدان کوئی نہ کوئی مسجد مدرسہ بناتا یا انکے اخراجات میں حصہ ڈال کر جنت میں بنے بنائے محل کی بکنگ کرواتے اور اپنے کھاتوں سے گناہ ختم کرواتے نظر آئیں گے۔
ان مذہبی بہروپیوں کا عوام اذہان پہ بہت گہرا تسلط ہے۔ یہ یا انکے چیلے چانٹے اور
Read 6 tweets
May 3, 2022
درج ذیل آیات مبارکہ کی روشنی میں آذان سے لے کر سلام پھیرنے تک پانچوں نمازوں کی تفصیل، عیدین، نماز جنازہ، ختنہ، چھ کلمے، مروجہ حج، عمرہ، زکوٰۃ و صدقات اور اپنے اپنے فرقوں کے عقائد و تعلیمات قرآن سے ثابت کریں کیونکہ جو قرآن میں نہیں وہ اسلام نہیں بلکہ کفر ہے
اَلْحَـمْدُ لِلّـٰهِ الَّـذِىٓ اَنْزَلَ عَلٰى عَبْدِهِ الْكِتَابَ وَلَمْ يَجْعَلْ لَّـهٝ عِوَجًا ۜ (18/1)
تمام تعریفیں اسی اللہ کے لئے سزاوار ہیں جس نے اپنے بندے پر الکتاب یعنی قرآن اتارا اور اس میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی
اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّـٰهِ ۖ (6/57)
اللہ کے سوا کسی کا حکم نہیں چلے گا

وَاِذَا تُـتْلٰى عَلَيْـهِـمْ اٰيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ ۙ قَالَ الَّـذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَـآءَنَا ائْتِ بِقُرْاٰنٍ غَيْـرِ هٰذَآ اَوْ بَدِّلْـهُ ۚ قُلْ مَا يَكُـوْنُ لِىٓ اَنْ اُبَدِّلَـهٝ مِنْ تِلْـقَآء
Read 33 tweets
May 2, 2022
رب کیسے راضی ہوتا ہے ؟
سورۃ اللیل آیت 4 تا 21

اِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتّـٰى (4)
بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے

فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَاتَّقٰى (5)
پھر جس نے خوشی اور رضامندی سے دیا اور تقویٰ شعار بنا

وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰى (6)
اور بگڑے ہوئے توازن کو درست کرنے کی عملی طور پر تصدیق کی
فَسَنُـيَسِّرُهٝ لِلْيُسْرٰى (7)
تو ہم اسے زندگی کے مراحل انتہائی آسانی سے طے کراتے ہیں

وَاَمَّا مَنْ م بَخِلَ وَاسْتَغْنٰى (8)
اور لیکن جو سب کچھ خود سمیت کر رکھ لیتا ہے اور بے پروا بن جاتا ہے

وَكَذَّبَ بِالْحُسْنٰى (9)
اور توازن درست کرنے کو عملی طور پر جھٹلاتا ہے
فَسَنُـيَسِّرُهٝ لِلْعُسْرٰى (10)
تو ہم اس کے لیے آسان راہوں کو دشوار بنا دیتے ہیں

وَمَا يُغْنِىْ عَنْهُ مَالُـهٝٓ اِذَا تَـرَدّ ٰ ى (11)
اور اس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا جب کہ وہ گڑھے میں گرے گا۔

اِنَّ عَلَيْنَا لَلْـهُدٰى (12)
بے شک ہمارے ذمے راہ دکھانا ہے۔
Read 6 tweets
May 2, 2022
سورۃ البلد آیت 10 تا 16

وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ (90/10)
اور ہم نے اسے (انسان) دونوں راستے دکھائے

فَلَا اقْتَحَـمَ الْعَقَبَةَ (90/11)
پس وہ خوفناک معاملات میں داخل ہو کر انکے آخر تک نہ پہنچا یعنی انکو اچھائی سے نہ بدلا
وَمَآ اَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ (90/12)
اور آپ کو کیا معلوم کہ آخر تک پہنچ کر اچھائی سے بدلنا کیا ہے

فَكُّ رَقَبَةٍ (90/13)
غلاموں کو آزاد کرنا/کوئی بھی انسان جو کسی بھی قسم کی مصیبت میں مبتلا ہو اسے نجات دلانا
اَوْ اِطْعَامٌ فِىْ يَوْمٍ ذِىْ مَسْغَبَةٍ (90/14)
یا بھوک اور درماندگی کے دور میں اسباب رزق کا بندوست کرنا

يَتِيْمًا ذَا مَقْرَبَةٍ (15)
معاشرے میں تنہا رہ جانے والے جو نزدیک ہوں، رشتہ دار ہوں
Read 4 tweets
Apr 5, 2022
سخت گرمی میں روزہ نامی بھوک ہڑتال کرنے کے باوجود مسلمانوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی کیوں نہیں آتی ؟

اس بات کا جواب جاننے کے لیے ہمیں قرآن سے رجوع کرنا پڑے گا کہ آخر کیا غلط ہو رہا ہے جس کی وجہ سے الصیام جسے ہمارے ہاں روزہ بنا دیا گیا ہے وہ اللہ کے دعویٰ کے برخلاف وہ مثبت نتائج
پیدا کیوں نہیں کر رہا جو الصیام کا خاصہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے البقرہ آیت 183 میں الصیام فرض کرنے کے بعد فرمایا "لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ تاکہ تم تقویٰ شعار بن جاؤ" اور الصیام فرض کرنے سے پہلے تقوی شعار انسانوں یعنی متقین کی تعریف البقرہ آیت 177 میں بیان فرما دی تاکہ
کسی کا ابہام نہ رھے اور اگر الصیام مطلوبہ نتائج پیدا کرنے میں ناکام رھے تو ارباب اختیار اس کا جائزہ لے کر اس میں ضروری ترامیم کر سکیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ البقرہ آیت 177 میں اللہ تعالیٰ نے متقین کے کیا اوصاف بیان فرمائے ہیں
Read 11 tweets
Feb 4, 2022
دین اور مذہب کا فرق

وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِـهِ الرُّسُلُ ۚ اَفَاِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُـمْ عَلٰٓى اَعْقَابِكُمْ ۚ وَمَنْ يَّنْقَلِبْ عَلٰى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَّضُرَّ اللّـٰهَ شَيْئًا ۗ وَسَيَجْزِى اللّـٰهُ الشَّاكِرِيْنَ (3/144)
اور محمد ایک پیغام رساں (رَسُوْلٌ) کے سوا کچھ نہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی پیغام رساں آئے اگر اسے موت آ جائے یا قتل کر دیا جائے تو کیا تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے اور جو کوئی ایسا کرے گا وہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑے گا خود اپنا ھی نقصان کرے گا لیکن جو اسی
روش پہ قائم رھے گا تو اسے اس کی کوششوں کا بھرپور صلہ ملے گا

درج بالا آیت مبارکہ سے واضح ہے کہ جو قرآن کی روشنی میں نبی کریم نے جو سسٹم Establish کیا تھا وہ آپ کی ذات اور حیات تک محدود نہیں تھا بلکہ اسے نبی کریم کی وفات کے بعد بھی جاری و ساری رہنا تھا۔
Read 13 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(