میری پن ٹوئٹ اور اسکے ریپلائے میں آپکے ان من گھڑت مذاہب کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے جنہیں آپ النساء (عوام) کو دھوکہ دینے کے لیے اسلام کہہ کر پکارتے ہیں
5 subscribers
Nov 12, 2023 • 14 tweets • 3 min read
سورۃ الاحزاب:- آیات 28 سے 34 تک
جدید تحقیقی ترجمہ
يَآ اَيُّـهَا النَّبِىُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الـدُّنْيَا وَزِيْنَتَـهَا فَتَعَالَيْنَ اُمَتِّعْكُنَّ وَاُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَـمِيْلًا (28)
اے نبی اپنے ساتھیوں (لِّاَزْوَاجِكَ) سے کہہ دو کہ
اگر تم دنیاوی زندگی اور اس کے عیش و آرام چاہتے ہو تو آؤ میں تمہیں مالا مال کر دوں اور تمہیں الوداع کہہ کر خوبصورتی سے علیحدہ کر دوں
وَاِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللّـٰهَ وَرَسُوْلَـهٝ ۔۔۔۔۔اَجْرًا عَظِيْمًا (29)
لیکن اگر تم اللہ اور پیغام رساں کی رضاء کی خواہش کرتے ہو اور
مسلمانوں کے مذھبی افکار کی تاریخ میں "احمدیوں" نے جو کار ہائے نمایاں انجام دیا وہ یہ ہے کہ ہندوستان کی موجودہ غلامی کے لیے وحی کی سند مہیا کی جائے
سر ڈاکٹر محمد اقبال
"احمدیت اور اسلام"
انگریزی ایڈیشن صفحہ 127
مرزا غلام احمد قادیانی کے دعووں کا بنیادی مقصد صرف یہ تھا کہ برطانوی سامراج کے خلاف مسلح جہاد کو حرام قرار دیا جائے چنانچہ اس نے اعلان کیا کہ "جہاد یعنی دینی لڑائیوں کی شدت کو خدا تعالیٰ آہستہ آہستہ کم کرتا گیا ہے۔
حضرت موسیٰ کے وقت اس قدر شدت تھی کہ
May 4, 2022 • 6 tweets • 2 min read
اگر ہم پاکستان کے جمود، اخلاقی و عملی تنزل کے اسباب دریافت کرنا چاہیں تو جو وجہ سب سے نمایاں نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ جاہل، متعصب اور فرقہ پرست مولویوں، پیروں، فقیروں اور صوفیوں نے اس سلطنت کی قوت کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔ صرف لاہور میں مختلف فرقوں کی اتنی مساجد و مدارس ہیں کہ
شمار ممکن نہیں۔ ہر دس قدم پہ فرقہ پرستوں کی مسجد، مدرسہ، دارالعلوم، مزار، پیر خانہ، گنج بخش، جھولے لعل، داتا، میاں میر نظر آئے گا، جنکے گرد معتقدین کا ہجوم قدم بوسی و ماتھا ٹیکنے کے لیے حلقہ بنائے رہتے ہیں۔
May 3, 2022 • 33 tweets • 6 min read
درج ذیل آیات مبارکہ کی روشنی میں آذان سے لے کر سلام پھیرنے تک پانچوں نمازوں کی تفصیل، عیدین، نماز جنازہ، ختنہ، چھ کلمے، مروجہ حج، عمرہ، زکوٰۃ و صدقات اور اپنے اپنے فرقوں کے عقائد و تعلیمات قرآن سے ثابت کریں کیونکہ جو قرآن میں نہیں وہ اسلام نہیں بلکہ کفر ہے
اَلْحَـمْدُ لِلّـٰهِ الَّـذِىٓ اَنْزَلَ عَلٰى عَبْدِهِ الْكِتَابَ وَلَمْ يَجْعَلْ لَّـهٝ عِوَجًا ۜ (18/1)
تمام تعریفیں اسی اللہ کے لئے سزاوار ہیں جس نے اپنے بندے پر الکتاب یعنی قرآن اتارا اور اس میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی
May 2, 2022 • 6 tweets • 2 min read
رب کیسے راضی ہوتا ہے ؟
سورۃ اللیل آیت 4 تا 21
اِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتّـٰى (4)
بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے
فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَاتَّقٰى (5)
پھر جس نے خوشی اور رضامندی سے دیا اور تقویٰ شعار بنا
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰى (6)
اور بگڑے ہوئے توازن کو درست کرنے کی عملی طور پر تصدیق کی
فَسَنُـيَسِّرُهٝ لِلْيُسْرٰى (7)
تو ہم اسے زندگی کے مراحل انتہائی آسانی سے طے کراتے ہیں
وَاَمَّا مَنْ م بَخِلَ وَاسْتَغْنٰى (8)
اور لیکن جو سب کچھ خود سمیت کر رکھ لیتا ہے اور بے پروا بن جاتا ہے
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنٰى (9)
اور توازن درست کرنے کو عملی طور پر جھٹلاتا ہے
May 2, 2022 • 4 tweets • 1 min read
سورۃ البلد آیت 10 تا 16
وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ (90/10)
اور ہم نے اسے (انسان) دونوں راستے دکھائے
فَلَا اقْتَحَـمَ الْعَقَبَةَ (90/11)
پس وہ خوفناک معاملات میں داخل ہو کر انکے آخر تک نہ پہنچا یعنی انکو اچھائی سے نہ بدلا
وَمَآ اَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ (90/12)
اور آپ کو کیا معلوم کہ آخر تک پہنچ کر اچھائی سے بدلنا کیا ہے
فَكُّ رَقَبَةٍ (90/13)
غلاموں کو آزاد کرنا/کوئی بھی انسان جو کسی بھی قسم کی مصیبت میں مبتلا ہو اسے نجات دلانا
Apr 5, 2022 • 11 tweets • 2 min read
سخت گرمی میں روزہ نامی بھوک ہڑتال کرنے کے باوجود مسلمانوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی کیوں نہیں آتی ؟
اس بات کا جواب جاننے کے لیے ہمیں قرآن سے رجوع کرنا پڑے گا کہ آخر کیا غلط ہو رہا ہے جس کی وجہ سے الصیام جسے ہمارے ہاں روزہ بنا دیا گیا ہے وہ اللہ کے دعویٰ کے برخلاف وہ مثبت نتائج
پیدا کیوں نہیں کر رہا جو الصیام کا خاصہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے البقرہ آیت 183 میں الصیام فرض کرنے کے بعد فرمایا "لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ تاکہ تم تقویٰ شعار بن جاؤ" اور الصیام فرض کرنے سے پہلے تقوی شعار انسانوں یعنی متقین کی تعریف البقرہ آیت 177 میں بیان فرما دی تاکہ
Feb 4, 2022 • 13 tweets • 3 min read
دین اور مذہب کا فرق
وَمَا مُحَمَّدٌ اِلَّا رَسُوْلٌ ۚ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِـهِ الرُّسُلُ ۚ اَفَاِنْ مَّاتَ اَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُـمْ عَلٰٓى اَعْقَابِكُمْ ۚ وَمَنْ يَّنْقَلِبْ عَلٰى عَقِبَيْهِ فَلَنْ يَّضُرَّ اللّـٰهَ شَيْئًا ۗ وَسَيَجْزِى اللّـٰهُ الشَّاكِرِيْنَ (3/144)
اور محمد ایک پیغام رساں (رَسُوْلٌ) کے سوا کچھ نہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی پیغام رساں آئے اگر اسے موت آ جائے یا قتل کر دیا جائے تو کیا تم الٹے پاؤں پھر جاؤ گے اور جو کوئی ایسا کرے گا وہ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑے گا خود اپنا ھی نقصان کرے گا لیکن جو اسی
Feb 4, 2022 • 23 tweets • 4 min read
سورۃ النساء آیت 101 تا 104
جدید علمی و عقلی ترجمہ
ان آیات سے مروجہ نماز کی ماتھا پٹخی کی دلیل لائی جاتی ہے اور الصلاۃ کو نماز ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے
مروجہ ڈھائی فیصد زکوٰۃ کا قرآن میں کوئی ذکر نہیں
زکوٰۃ دینا حکومت کا کام ہے (سوره الحج آیت 41)
چھ کلمے قرآن میں نہیں ہیں
قرآن میں الصلاۃ قائم کرنے کا حکم ہے اور اس کے لیے اقتدار شرط قرار دیا گیا ہے (سورۃ الحج آیت 41)
عیدین کی نمازوں کا قرآن میں کوئی ذکر نہیں
عید الفطر، عید الاضحی عید میلاد النبی اور عید غدیر کا قرآن میں کوئی ذکر نہیں
اہل بیت کا قرآن میں کوئی ذکر نہیں
صحابہ رسول خلفاء نواسہ رسول کو قرآن Recognize ھی نہیں کرتا نہ انکی کوئی دینی حیثیت ہے
Jan 26, 2022 • 4 tweets • 1 min read
اپنی نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ، کلمہ، ختنہ، جنازہ، عیدین، قل، چہلم، برسی، قربانی، فرقے قرآن سے ثابت کریں
سورۃ الکہف آیت 1:- تمام تعریفیں اسی اللہ کے لئے سزاوار ہیں جس نے اپنے بندے پر یہ ضابطہ قوانین (قرآن) اتارا اور اس میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی
سورۃ الانعام آیت 57:- اللہ کے سوا کسی کا حکم نہیں چلے گا
سورۃ الکہف آیت 26:- اللہ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا
سورۃ القصص آیت 85:- ھم پہ صرف قرآن فرض کیا گیا ہے
سورۃ الانعام آیت 114:- قرآن مفصل ھے یعنی ھر بات نکھار کر بیان کرنے والا
Dec 15, 2021 • 6 tweets • 2 min read
♦️قرآن کو خارجی بیساکھیوں کا محتاج سمجھنے والوں کے لئے سورۃ یونس کی یہ دو ٹوک آیت ہی کافی ہے۔♦️
وَاِذَا تُـتْلٰى عَلَيْـهِـمْ اٰيَاتُنَا بَيِّنَاتٍ ۙ قَالَ الَّـذِيْنَ لَا يَرْجُوْنَ لِقَـآءَنَا ائْتِ بِقُرْاٰنٍ غَيْـرِ هٰذَآ اَوْ بَدِّلْـهُ ۚ قُلْ مَا يَكُـوْنُ لِىٓ اَنْ
اُبَدِّلَـهٝ مِنْ تِلْـقَآءِ نَفْسِىْ ۖ اِنْ اَتَّبِــعُ اِلَّا مَا يُوْحٰٓى اِلَىَّ ۖ اِنِّـىٓ اَخَافُ اِنْ عَصَيْتُ رَبِّىْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيْـمٍ (10/15)
اور جب ان کے سامنے ہماری واضح آیتیں پڑھی جاتی ہیں، وہ لوگ کہتے ہیں جنہیں ہم سے ملاقات کی امید نہیں کہ
Dec 15, 2021 • 12 tweets • 3 min read
صابیئت، مجوسیت اور نماز کا رواج
لفظ صبا کا معنی ہے "ستارے کا طلوع ہونا"۔ صابیئت بمعنی ستارہ پرستی اسی سے مشتق ہے۔ اہل نظر کے خیال میں صابیئت دنیا کا قدیم ترین منظم مذہب ہے۔ جسکا آغاز کالدیا کے شہر بابل سے ہوا تھا۔ اہل بابل سات سیاروں شمس، چاند، زحل، عطارد، مریخ، زہرہ اور کیوان
کی پوجا کیا کرتے تھے اور انکے بت بنوا کر ان کیلیے معبد تعمیر کرلیے تھے۔
صابیئین سورج کے طلوع و غروب اور اسکی حرکت کے مختلف مراحل کیساتھ سات نمازیں پڑھتے تھے اور ان میں رکوع و سجود کرتے تھے۔ مجوسیوں کی پانچ نمازیں انہی سے ماخذ ہیں جنہیں وہ گاہ بھی کہتے ہیں پنجگاہ یا پنجگانہ کے
Dec 13, 2021 • 6 tweets • 2 min read
جس طرح کیپٹل ازم یعنی نظام سرمایہ داری دین کے سامنے ٹھہر نہیں سکتا، اسی طرح مذہب کی حمایت کے بغیر کیپیٹل ازم قائم نہیں رہ سکتا۔ محنت کش طبقہ کو معاشی طور پر کتنا ھی مجبور و معذور کیوں نہ کر دیا جائے وہ خود چاہتے ہوئے بھی اس بات پر کبھی رضامند نہیں ہوگا کہ
اس کی محنت کی کمائی دوسرے لوٹ کر لے جائیں۔ یہ فریضہ مذہب پرست طبقہ انجام دیتا ہے۔ وہ غریبوں کو یہ افیون پلاتا رہتا ہے کہ یاد رکھو ! رزق کی تقسیم اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے۔ وہ جسے چاہے لاکھوں کروڑوں دے اور جسے چاہے بھکاری بنا کر رکھے۔ امراء کی دولت پہ حسد کرنے
Nov 23, 2021 • 5 tweets • 2 min read
ضرورت سے زائد مال رکھ نہیں سکتے (2/219) اور اللہ کی پیدا کردہ کسی بھی شے پہ انسانی ملکیت کا سوال ھی پیدا نہیں ہوتا (55/10) ( سورۃ عبس آیت 25 تا 32) (سورۃ الواقعہ آیت 73) (سورۃ فصلت آیت 9/10) یہ محکم آیات ہیں جن پہ نہ تو بحث ہو سکتی اور نہ ھی ان میں کوئی رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔
اب رہ گئی بات اس دلیل کی جب زائد از ضرورت مال رکھ نہیں سکتے تو گزارہ کیسے کریں گے ؟ چونکہ عام لوگ قرآنی نظام معیشت سے واقف نہیں اس لیے وہ اکثر درج بالا دلیل دیتے نظر آئیں گے۔ اس کا جواب یہ کہ "الصدقات" قرآنی سسٹم کی بنیاد ہے یہ قرآنی ٹیکس کا نظام ہے۔ جس کے ذریعے
Nov 21, 2021 • 9 tweets • 2 min read
ایک طاغوتی نظام وہ ھے جو غیر قرآنی حکومت یا سلطنت جیسے پاکستان و سعودی عرب وغیرہ کی شکل میں مرتب ھوتا ہے لیکن اس کے علاؤہ ایک اور طاغوتی نظام بھی ہے جو تقدس کا نقاب اوڑھ کر قائم کیا جاتا ہے۔ اس نظام میں انسانوں کی ایک جماعت دوسرے انسانوں کو اینا غلام محکوم و مطیع بنا لیتی ہے لیکن
بزور شمشیر نہیں بلکہ عوام کے دماغوں میں اپنی عقیدت و عظمت کے بت گاڑھ کر۔
جب انکی عقیدت یوں دلوں میں گھر کر لیتی ھے تو پھر نام نہاد مقدسین کا یہ استحصالی جتھہ اپنا ہر ہ عوام سے منواتا ہے اور ایک قسم کی اندیکھی حکومت قائم کر لیتا ہے۔ جس کی حفاظت کے لیے
Nov 19, 2021 • 6 tweets • 2 min read
سورۃ البقرہ آیت 187
عوام کے ساتھ راست تعلق، سابقہ بدزبانی اور توہین آمیز رویہ سے ممانعت یا روزوں کی راتوں میں بیویوں سے مباشرت
جدید علمی و عقلی ترجمہ :-
جب تک اس پرہیز اور تربیت کے فقدان کی باعث تاریکیاں مسلط تھیں [لَيْلَةَ الصِّيَامِ] تو تمہارے لیے یہ جائز بنا دیا گیا تھا کہ
اپنے کمزور طبقات کو [إِلَىٰ نِسَائِكُمْ ] بدزبانی اور توہین کا ہدف بناؤ [الرَّفَثُ] جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ معاشرے میں وہ تمہارے لیے اور تم ان کے لیے لازم و ملزوم کی حیثیت رکھتے ہو۔ اللہ یہ علم رکھتا ہے کہ تم اپنے ہی لوگوں کے ساتھ خیانت کرتے آئے ہو [تَخْتَانُونَ أَنفُسَكُمْ]
Nov 3, 2021 • 8 tweets • 3 min read
امام اسماعیل بخاری نامی بچے پر ایک تحقیقی جائزہ:-
بخاری کی 61 سال کی زندگی تھی۔ اس میں سے 10 سال انکے لڑکپن کی عمر نکال دیں۔باقی کے جو 51 سال ہیں ان میں بخاری نے 6 لاکھ حدیثوں کو لوگوں سے سنا، انکی صحت کو جانچا، راویوں کے جھوٹا سچا ہونے کی تصدیق کی، یاد کیا ، اور کتاب میں لکھا۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ 1 سال 365 دنوں کا ہوتا ہے ۔ اس لیے اب ہم بخاری کی حدیث جمع کرنے والی 51 سالہ زندگی کو دنوں پر convert کر لیتے ہیں۔ بخاری نے جن 51 سالوں میں حدیثوں کو سنا اور یاد کیا اور کتاب میں لکھا ان 51 سالوں کو 365 دن سے ضرب دے دیجئے ، تو 18،615 دن بن رہے ہیں یعنی
Oct 21, 2021 • 15 tweets • 3 min read
یاجوج ماجوج کیا ہیں ؟
نیچے دی گئی آیات مبارکہ میں اللہ تعالیٰ خود ہی واضح فرما رہے ہیں کہ "یاجوج و ماجوج" محاورہ ہے جو زمین میں فساد برپا کرنے والے طاقتور طبقات کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ ہر قوم میں اسکے یاجوج ماجوج موجود ہوتے ہیں اور وہ بڑے بلند مناصب سے چمٹے ہوئے ہوتے ہیں۔
انہیں وہاں سے بزور طاقت کھینچ کر باہر لا پھینکنا ہوتا ہے تب ہی قوم دوبارہ ترقی اور مرفع الحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتی ہے
کیا آپ نے کبھی غامدی، شیخ محمد، طارق جمیل، شہنشاہ نقوی، مرزا مسرور، تقی عثمانی جیسے مذہبی فراڈیوں کو قرآنی قوانین بیان کرتے سنا ھے ؟
ان میں سے کسی نے بتایا ہو کہ غیر قرآنی نظام حکومت شرک ھے، سیاسی جماعتیں شرک ہیں، فرقہ بندی شرک ھے، سرمایہ داری نظام حرام ھے،جاگیر داری نظام حرام ھے
اللہ کی پیدا کردہ کسی بھی شے اور اس کے ماحصل پر ذاتی ملکیت حرام ھے، زائد از ضرورت مال مستحقین کے لیے کھلا رکھنا ھے، یتامیٰ کی سرپرستی فرض ھے، مساکین کے روزگار کا بندوبست کرنا فرض ھے، بنی نوع انسان کے لیے زرائع نشوونما فراہم کرنا فرض ھے، قوانین خداوندی کی آگاھی حاصل کرنا اور
Oct 21, 2021 • 8 tweets • 2 min read
ہمارے عہد کے شیعہ سنی قادیانی دیوبندی وہابی بریلوی اور اہلحدیث سمیت تمام فرقے اسلام سے اپنی وابستگی کے باوجود الگ الگ خانوں میں جی رہے ہیں۔ ان کا ملی مفاد الگ، ان کی کتابیں الگ، ان کے علماء الگ، ان کی نماز الگ حتی کہ مساجد بھی الگ الگ ہیں۔ کون سی مسجد کس مسلک کی ہے اس کا اندازہ
اس مسجد میں پائی جانے والی دینی کتب سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے۔ ذرا باریک بینی سے دیکھئے تو یہ حقیقت چھپائے نہیں چھپتی کہ مسجدیں ہوں یا مدرسے، بظاہر ان پر دینداری کا کتنا ہی ملمع کیوں نہ چڑھا ہو اور ان کے میناروں سے اللہ اکبر کی صدا کیوں نہ سنائی دیتی ہو دراصل یہ تنگ نظری، تعصب