بیٹیاں بھی کبھی کبھی نا بہت رلاتی ہیں :
ابوبکر قدوسی

لکھنا بھی بسا اوقات ایسا مشکل ہو جاتا ہے کہ دل و دماغ ، قلم و قرطاس کچھ بھی تو بس میں نہیں رہتا - اب بھلا بھیگی برسات آنکھوں سے بندہ کیا لکھے اور کیسے لکھے ؟
لیکن سوچئے جن کی اپنی بیٹی تھی ان کی کیا حالت ہوئی ہو گی -
👇
تنہائ میں کیا کیا نہ یاد کیا ہو گا ، اکھیاں کیسے کیسے نہ برس گئی ہوں گی ؟؟؟
بیٹی مکے بیٹھی تھی اور مکے والے جنگ کرنے چلے آئے - جنگ ہوئی ، کچھ قید ہوے کچھ مقتول
" محبت "ختم ہوئی ، اب زخم شمار کرنے کا وقت آیا
مکے والوں نے اپنے اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے فدیہ بھجوایا تھا
👇
قیدی رہا کیے جا رہے تھے ، رحمتیں بٹ رہیں تھیں - روشنی کی ایک کرن سی ابھری اور سب ماحول روشن ہو گیا
سامان میں ایک کونے میں اک ہار تھا
ہمارے رقیق القلب نبی کی نظر اس ہار پر پڑی تو آنکھیں ساون بھادوں ہو گئیں
یہ تو خدیجہ کا ہار ہے ، ہاں اس دکھ سکھ کی ساتھی کا کہ جو مشکلوں کے سفر
👇
میں سایہ بن کے ساتھ رہی
جب ہمارے رسول کا تن من زخمی تھا یہ خدیجہ تھیں کہ زخموں کا مرہم بن گئیں
جنگی قیدی کہ ان میں خود نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم ) کے اپنے داماد بھی تھے
ابو العاص کہ نبی کریم (صلی اللہ علیه وسلم) کی پیاری بیٹی زینب کے خاوند
کفار کی طرف سے لڑنے آئے
👇
لوگ کہتے ہیں کہ جنگ میں سرگرم حصہ تو نہ لیا لیکن قبیلے کا ساتھ بھی مجبوری تھی
تب یہ مسلمان نہ ہوے تھے
آج ان کی رہائی کے لیے فدیے میں ان کی اہلیہ سیدہ زینب نے اپنا ہار بھجوا دیا تھا ، جو کبھی ان کی اماں کا تھا ، اب ان کے پاس تھا
بیٹیاں تو باپوں کی جان ہوتی ہیں ،
لیکن کبھی کبھی
👇
بہت رلاتی ہیں
لیکن آج تو آسمان بھی رو دیا
آنسوؤں کے بیچ آپ نے بس اتنا کہا کہ
"لوگو ! یہ برا داماد نہیں ، ہاں یہ برا داماد نہیں
دوستو ! اگر آپ اجازت دیں تو میں اس قیدی کو رخصت دے دوں
اور ہاں یارو ....
اس کا ہار بھی .........واپس کر دوں ؟؟؟"
لکھنے والے سے جب بھیگی برسات آنکھوں
👇
سے لکھا نہیں جا رہا تو وہ آنکھیں کیسے برسی ہوں گی جنہوں نے اپنی خدیجہ کا ہار تھامے ، بیٹی کی ملتجائی آنکھوں کا تصور کیا ہو گا زینب نے تصور ہی تصور میں کہا تو ہو گا اور باپ نے تصور کی آنکھوں سے بیٹی کے بڑھے ہوے ہاتھ دیکھے تو ہوں گے کہ :
"بابا ہار لے لیجئے کہ اس اک متاع عزیز
👇
کے سوا دامن میں کچھ بھی نہیں"
ہم خستہ تنوں سے محتسبو کیا مال منال کا پوچھتے ہو
جو عمر سےہم نے بھر پایا سب سامنے لائےدیتے ہیں
دامن میں ہے مشت خاک جگر ساغر میں ہے خون حسرت مے
لو ہم نے دامن جھاڑ دیا لو جام الٹائے دیتے ہیں
"ہاں بابا
ہار لے لیجئے اور ابو العاص کو واپس کر دیجئے"
👇
بس یہ بیٹیاں نا کبھی کبھی بہت رلاتی ہیں

ساتھی بھلا کیا کہتے اور کیونکر انکار کرتے کہ آپ کے پاؤں سے اٹھتی خاک ان کی جان تھی اور یہاں تو آپ کے آنسو تھے ، ان کے نبی کے آنسو
خدیجہ کے ہار کو دیکھ کے جیسے سارے دکھ یاد آ گئے
بیٹی بھی یاد آ گئی

👇
"دوستو ! اگر اجازت ہو تو یہ ہار بھی اسی قیدی کے ہاتھ واپس اس کی مالکہ کے پاس بھیج دوں ؟
انکار کون کر سکتا تھا کہ سب آپ کے آنسوں کو دیکھ دیکھ آنسوں میں بھیگ رہے تھے

یہ بیٹیاں بھی ناں - - ----

Copied
#نمود_عشق
#موناسکندر

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sikander

Moona Sikander Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Mar 4
ہر بار رمضان میں مہنگائی کمر توڑ دیتی تھی سفید پوش طبقہ سحر و افطار میں کھجور پانی اور سادے کھانے تک ہی محدود تھا مگر اس بار حالات پہلے سے کہیں زیادہ مخدوش ہیں۔۔۔ گھر میں بیوی بچے حسرت بھری نگاہ سے میرے خالی ہاتھوں کو اپنے خشک ہونٹوں کو دیکھیں گے
سو روپے کی چیز ڈھائی سو روپے
👇
میں بیچی جائیں گی
میں انہیں رمضان کی فضیلتیں دینے کے بجائے عام دنوں میں میسر چیزیں بھی دینے سے قاصر ہوجاؤں گا

مگر اس بار بھی کراچی میں مخیر حضرات اپنے خزانوں کا منہ کھول دیں گے سڑکوں پر جگہ جگہ مفت سحر و افطار کا انتظام کیا جائے گا
خیراتی تنظیموں کی جانب سے شتر مرغ کی کڑاہی
👇
مفت کھلائے جائے گی
وہاں اندرون علاقوں سے موسمی فقیر زکواۃ خیرات جمع کرنے والے ڈھونگی اور روزہ خور لوگ روز بیٹھ کر مفت خوری کریں گے کوئی سفید پوش روزے دار سڑکوں پر پکوان کے انتظار میں نہیں کھڑا ہوگا
اب میرے پاس دو ہی راستے ہیں
یا میں مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنی اولاد کو
👇
Read 8 tweets
Mar 3
قرآنی گھرانا
تاریخ میں شاید ہی پہلے کبھی ایسا ہوا ہو کہ گھر کے سربراہ سے لے کر سب سے چھوٹی اولاد تک سب نے ایک ساتھ قرآن کریم سینوں میں محفوظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہو۔ ایسی انہونی کہاں ہو سکتی ہے سوائے غزہ کے!! یہ غزہ کے انجینئر طارق اسلیم کا گھرانا ہے۔ جس کے تمام افراد نے
👇
حفظِ کلام پاک کی سند حاصل کی ہے۔ الجزیرہ سے بات چیت کرتے ہوئے طارق اسلیم کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں سب سے زیادہ دلچسپی کا موضوع حفظ قرآن ہے۔ ہر ایک دوسرے سے اسی بارے میں بات کرتا ہے۔ ہم والدین سمیت سارے بیٹوں اور بیٹیوں نے یہ اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ہم نے صرف الفاظ کا رٹا نہیں
👇
لگایا، بلکہ کلام الٰہی کو اس کے معافی و مفاہیم کے ساتھ ازبر کر لیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ میں سے بعض کو تکمیل حفظ میں زیادہ عرصہ لگا اور بعض کو کم۔ تاہم بیشتر نے ریکارڈ کم وقت میں پورا کیا۔ انجینئر طارق کو اپنی اولاد پر بجا طور پر فخر ہے۔
👇
Read 8 tweets
Mar 2
Copied

داتا دربار کے تہہ خانے میں دو قبریں ہیں
ایک کے کتبے پر عنایت اللہ خان (آئی سی ایس) لکھا ہے۔ ان کی تاریخ وفات1979ءتحریر کی گئی ہے۔ ان کو اس جگہ کیوں دفن کیا گیا اس بارے میں کچھ نہیں لکھا
دوسری قبر فاروق احمد لینارڈ انگریز انگلینڈ کے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھتا تھا اس
👇
کی قبر کے کتبے پر فاروق احمد لینارڈ انگلستانی لکھا ہوا ہے
(تبلغی جماعت )کی دعوت پر مسلمان ہو گیا اس کا نام لینارڈ تھا۔مسلمان ہونے پر اس کا اسلامی نام فاروق احمد رکھا گیا
اسلام قبول کرنے کے بعد اس نے قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا۔اس میں حضرت سلمانؑ کا واقعہ ہےجس کا مفہوم یوں ہے
👇
''بلقیس'' کا تختِ شاہی اَسّی گز لمبا اور چالیس گز چوڑا تھا، یہ سونے چاندی اور طرح طرح کے جواہرات اور موتیوں سے آراستہ تھا، جب حضرت سلیمان علیہ السلام نے بلقیس کے قاصد اور اُس کے ہدایا و تحائف کو ٹھکرا دیا اور اُس کو یہ حکم نامہ بھیجا کہ وہ مسلمان ہو کر میرے دربار میں حاضر
👇
Read 14 tweets
Mar 1
میت پر بین کرنا ،رخسار پیٹنا ،گریبان چاک کرنا ،بال اکھاڑ نا ،سر کے بال منڈوانا اور ہلاکت و بربادی کی بد دعا کرنا حرام ہے

حضرت عمر بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا: میت کو اس کی قبر میں اس پر بین کیے جانے کی وجہ سے عذاب دیا جاتا ہے۔ اور ایک اور روایت میں ہے :
👇
جب تک اس پر بین کیا جاتا ہے اسے عذاب دیا جاتا ہے۔ (متفق علیہ) توثیق الحدیث : اخرجہ البخاری (/۱۶۱۳۔ فتح)و مسلم (۹۲۷) (۱۷)

حضرت ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: وہ شخص ہم میں سے نہیں جو رخسار پیٹے، گریبان چاک کرے اور جاہلیت کے بول بولے (بین کرے) ۔
👇
(متفق علیہ) بخاری (/۱۶۳۳۔ فتح)و مسلم (۱۰۳)

حضرت ابو بردہؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو موسی ؓ بیمار ہو گئے اور ان پر غشی طاری ہو گئی ان کاسر ان کی بیوی کی گود میں تھا ،وہ بلند آواز سے رونے لگی اور حضرت ابو موسی (بے ہوشی کی وجہ سے)اسے منع نہ کر سکے جب انہیں افاقہ ہوا تو فرمایا:
👇
Read 12 tweets
Mar 1
ٹائٹینک پر تقریباً 2230 لوگ سوار تھے جن میں سے 706 کو بچا لیا گیا تھا- اس کا مطلب ھے کہ 1500 سے زیادہ لوگ ڈوب گئے تھے
فلم میں تقریبا سارے ڈوب کر مرجاتے ھیں جبکہ ھیرو چند گھنٹے بعد سردی کی شدت سے مرتا ھے ڈوب کر نہیں
یہ فلم کے واقعات ھیں
جس نے بھی یہ فلم دیکھی ، ڈوبنے والے
👇
سینکڑوں بچوں اور خواتین کے ساتھ کسی کو ھمدردی کا اظہار کرتے ھوئے نہیں دیکھا گیا حالانکہ یہ خواتین اور بچے بڑی بے بسی سے ڈوبتے ھوئے مرے- یہ فلم دیکھنے والے ھر شخص کی تمنا تھی کہ بس ھیرو اور ھیروئن ڈوبنے سے بچ جائیں۔ کیا آپ میں سے کسی نے کبھی اپنے آپ سے پوچھا ھے کہ اس چور ،
شرابی اور جواباز ھیرو کے ساتھ فلم دیکھنے والا ھر شخص ھمدردی کا اظہار کرتا ھے جبکہ بے بسی میں ڈوب کر مرنے والے سینکڑوں بچوں اور خواتین کے ساتھ فلم دیکھنے والا کوئی بھی شخص ھمدردی کا اظہار نہیں کرتا بلکہ دل تھام کر ھیرو اور ھیروئن کے اوپر ھی فوکس کرتا ھے؟؟

کیونکہ پروڈیوسر کا
👇
Read 6 tweets
Feb 28
83 لاکھ کی گھڑی ایک گرام کوکین
قبول اسلام کی خبر بریک ہونے کے بعد برطانوی ذرائع ابلاغ تواتر سے مارکو پییر وائٹ جونیئر کے انٹرویوز لے رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں آج اس کا کہنا تھا کہ میں دو دو ماہ فائیو اسٹار ہوٹل میں پڑا رہتا تھا۔ وہسٹ لندن کے پوش ترین علاقے Chelsea میں پیدا ہوا۔
👇 Image
کیلی فورنیا کے مشہور ہوٹل Beverly Wilshire میں 3 سال گزارے۔ باپ کی دولت کا کوئی حساب ہی نہیں،بڑا بھائی Luciano Pierre White برطانیہ میں ریسٹورنٹ کی پوری چین کا مالک ہے۔ بہن Mirabel کا آکسفورڈ میں اپنا بڑا ریسٹورنٹ ہے۔ سب ویل سیٹلڈ ہیں۔ لیکن ایک میں نکما نشے کی لت میں مبتلا اور
👇
پانی کی طرح پیسے خرچ کرتا تھا۔ ایک مرتبہ میں نے صرف ایک گرام کوکین کیلئے 27000 پاونڈ (83 لاکھ روپے) کی رولیکس گھڑی (rolex daytona) صرف 100 پاونڈ میں بیچ دی۔ میں 3 سال تک ایک سے بڑھ کر ایک حسین لڑکی کی تلاش میں اسپینش جزیرے Ibiza میں مقیم رہا۔ یہ جزیرہ دنیا بھر کے عیاشوں کا
👇
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(