تراویح میں کویتی عربی حافظ نے پاکستانی حافظ کو کیا کہا

کویت میں کچھ رہائشی مکانات کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا
پاکستان کی ایک تعمیراتی کمپنی NC کو بھی چند سو مکانات کا ٹھیکہ دیا گیا
وہاں کام کرنے والے پاکستانی ملازمین نے اپنے
+
رہائشی کیمپ میں اپنے لیے ایک عارضی مسجد بنا لی اور باجماعت نماز کا اہتمام کیا
چار پانچ ماہ بعد رمضان المبارک آگیا اور وہاں تراویح پڑھانے کی ضرورت محسوس ہوئی...
وہاں ان پاکستانیوں کے ساتھ ایک پاکستانی حافظ قرآن بھی موجود تھا مگر وہاں قانون کے مطابق تراویح پڑھانے والے حافظ صاحب
+
حکومت سے طلب کئے جاتے ہیں
حکومت کے بھیجے ہوئے حافظ صاحب کو کسی وجہ سے تین چار روز کی تاخیر ہو گئی تو پاکستانی حافظ نے تراویح پڑھانا شروع کر دیں

حکومت کی طرف سے بھیجا گیا حافظ بھی وہاں پہنچ گیا اور اتفاق سے عین اس وقت پہنچا جب پاکستانی حافظ تراویح پڑھا رہا تھا
تراویح ختم ہوئی
+
تو عربی حافظ صاحب نے پاکستانی حافظ کو قریب بلایا اور کہا
من اعطاک صلاحیۃ تلعب مع کتابنا قران الکریم‘‘؟*
یعنی تمہیں کس نے یہ اختیار دیا کہ تم ہماری کتاب قرآن سے کھیل کھیلو؟

ھل ترید تخلص المصحف فی لیلۃ الواحدہ؟
کیا تم اسے ایک ہی رات میں ختم کرنا چاہتے تھے؟

پاکستانی حافظ صاحب
+
حیران و پریشان ہو کر ادھر ادھر تکنے لگا
ایک پاکستانی جو تھوڑی بہت عربی جانتا تھا، پاس آیا اور اس نے ترجمہ کر کے پاکستانی حافظ کو بتایا کہ عربی حافظ کیا پوچھ رہا ہے؟

پاکستانی حافظ نے جواب دیا میں نے کونسی غلطی کر دی؟

عربی حافظ جواب میں بولا
ھل تقرون القران بھٰذا شکل مثل دراجہ
+
الناریہ فت فت فت فت فت؟
کیا تم لوگ قرآن کو اس طرح پڑھتے ہو جیسے موٹر سائیکل کی پھٹ پھٹ پھٹ؟

اور مجھے ذرا یہ تو بتاؤ کہ تم کو تو میری زبان سمجھ آ نہیں رہی اور تم نے قرآن کیسے یاد کر لیا؟

بولو؟

کیا تم نے قرآن میں قرآن پڑھنے کے اصول نہیں دیکھے کہ قرآن کیسے پڑھا جاتا ہے؟
+
کیا تم نے یہ آیت نہیں پڑھی کہ:

*وَقُرْآناً فَرَقْنَاہُ لِتَقْرَأَہُ عَلَی النَّاسِ عَلَی مُکْثٍ وَنَزَّلْنَاہُ تَنزِیْلا* (سورہ الاسرا۔آیت106) :
اور ہم نے قرآن کو وقتاً فوقتاً اس لیے اتارا کہ تم مہلت کے ساتھ اسے لوگوں کو پڑھ کر سناؤ اور اس کا مطالب انہیں ذہن نشین کراؤ
+
اور پھر ایک اور آیت نہیں دیکھی تم نے؟
ورتل القراٰن ترتیلاً‘‘* (سورہ المزمل۔آیت 4)
اور قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو
پھر تم کیسے اس طرح بھاگم بھاگ چلے جارہے ہو؟
تم نے قرآن کو مقتدیوں کو ذہن نشین تو کرایا ہی نہیں۔ تم تو اسے ایک ہی رات میں ختم کرنے پر تلے ہوئے نظر آئے
+
پاکستانی حافظ صاحب نے ٹوٹی پھوٹی عربی میں کہا کہ
واللہ یا شیخ انا ما عرف ایش تقول
قسم ہے یا شیخ میں کچھ نہیں سمجھا کہ آپ کیا کہہ رہے ہو؟

عربی حافظ نے جواب دیا کہ جب تم کچھ سمجھتے ہی نہیں تو پھر لوگوں کے آگے کیوں کھڑے ہوتے ہو؟
(لماذا واقف امام الناس؟‘‘)
انت تقراء بالسرعۃ
+
تم بہت تیزرفتاری سے قرآن پڑھتے ہو
*ھدو لاک مساکین لوراک یمکن یسمعون ولاکن لا یفھمون
یہ جو لوگ تیرے پیچھے کھڑے ہیں یہ سنتے ہونگے، مگر سمجھ کچھ نہیں رہے ہونگے
عربی حافظ نے کہا اگر آئندہ تم نے قرآن پاک کے ساتھ یہ کھیل کھیلا تو میں تمہیں پولیس کے حوالے کر دوں گا
+
ساتھیو
یہ تو صرف ایک واقعہ ہے... مگر دیکھا جائے تو یہ پاکستان میں گھر گھر کی کہانی ہے
عہد رسالت میں جب قرآن پڑھا جاتا تھا تو سننے والوں کی کیا کیفیت ہوتی تھی
اللہ فرماتا ہے : (سورہ المائدہ۔آیت 83)
اور جب یہ لوگ وہ کتاب سنتے ہیں جو ہم نے نازل کی اپنے پیغمبر پر تو ان کی آنکھوں
+
کی طرف دیکھو کہ کیسے آنسو رواں دواں ہیں اس لیے کہ انہوں نے حق بات پہچان لی ہے
اور یہاں ہمارے ہاں جب قرآن پڑھا جاتا ہے تو سننے والوں پر غنودگی طاری ہورہی ہوتی ہے... اور دل ہی دل میں دعا کر رہے ہوتے ہیں کہ جلدی جان چُھوٹے تو گھروں کو پہنچیں

کیونکہ ہم سمجھتے ہی نہیں کہ کیا پڑھا
+
جارہا ہے اور کیا کہا جارہا ہے۔

اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ :

*لَوْ أَنزَلْنَا ہَذَا الْقُرْآنَ عَلَی جَبَلٍ لَّرَأَیْْتَہُ خَاشِعاً مُّتَصَدِّعاً مِّنْ خَشْیَۃِ اللَّہِ وَتِلْکَ الْأَمْثَالُ نَضْرِبُہَا لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمْ یَتَفَکَّرُونَ ہ
(سورہ الحشر... آیت 21)
+
اور (اس قرآن کی اثر انگیزی کا یہ عالم ہے کہ ) اگر ہم (مثال کے طور پر) اسے کسی پہاڑ پر نازل کر دیتے تو تم دیکھتے کہ اس کی خلاف ورزی کے احساس سے اس پر لرزہ طاری ہوجاتا اور ذمہ داری کے خیال سے وہ ریزہ ریزہ ہوجاتا

اس قسم کی مثالیں اس لیے دی گئی ہیں کہ لوگ سمجھیں
+
عقل و فکر سے کام لیں اور سوچیں کہ قرآن کن کن عظمتوں کا مالک ہے
اس میں کونسا عظیم انسانی فلاحی نظام پیش کیا گیا ہے
اس پر عمل کرنے میں کون کونسی کامیابیاں بیان کی گئی ہیں
اور اس کی خلاف ورزی سے کیا نتائج برآمد ہونگے

#واٹسایپ

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with ZaKi💫 🇵🇰

ZaKi💫 🇵🇰 Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @shini_zaki

Mar 17
خوبصورت بات
ہو سکے تو ضرور سنیں ❤️
Read 5 tweets
Feb 12
غصہ کم کرنے کے پچیس طریقے
آزمائیں
غصہ تھوک دیں اور مسکرائیں
غصّہ آتے ہی
پانی پی لیں
اور اس کا فوری حل کریں
ری ایکشن سے پہلے پانچ سیکنڈ کا وقفہ کرنا ہے
کم از کم پانچ گہرے سانس لینے ہیں
الٹی گنتی گنیں یعنی سو، نناوے اٹھانوے
واک پر نکل جائیں
مسلز کو ریلیکس کیجئے
یوگا جیسی اسٹریچنگ
+
ایکسرسائز کیجئے
دماغ کو کسی خوب صورت یادگار منظر کی طرف متوجہ کریں
خاموش ہو جائیں
ٹائم آؤٹ لے لیں جیسے ہاکی میچ میں ہوتا ہے
غصّے کے ٹریگر پوائنٹس تلاش کریں
فائر بریگیڈ اسکواڈ کی طرح
مصنوعی غصّہ طاری کر کے اس پر قابو پانے کی
ریہرسل کریں کہ جب اصلی غصہ آئے گا تو
کیسے قابو کریں گے
+
گھر دفتر کار اسکول کالج یونیورسٹی
جہاں جہاں ممکن ہو
پوسٹر پر بڑا بڑا یہ لکھ کر لگا دیں

No Anger Zone
یہاں غصّہ کرنا منع ہے

اہل خانہ دوست احباب آفس کولیگ سے
اپنے غصّہ کے بارے میں بات کریں

قریبی دوست احباب سے مسئلہ کا حل معلوم کیجئے
ماتحت اور عمر میں کم لوگوں کو عزت کے ساتھ
+
Read 6 tweets
Jan 26
پلیز یہ ٹکڑا پڑھیں۔ صرف 2 منٹ لگتے ہیں۔
امریکہ میں میڈیکل آفیسرز نے ہر ایک کی مدد کے لیے اسے بھیجا ہے۔ براہ کرم پڑھیں اور اپنا خیال رکھیں - ڈاکٹر اوکیئر۔

جس شرح سے نوجوان گردوں کی بیماری میں مبتل ہیں وہ تشویشناک ہے۔ میں ایک پوسٹ شیئر کر رہا ہوں جو ہماری مدد کر سکتا ہے
+
براہ کرم ذیل میں پڑھیں:

اہم - کڈنی بہترین کام کرتا ہے۔

بمشکل دو (2) دن پہلے ، ہم سب کو گردے کی بیماری کے نتیجے میں نائجیرین اداکار کے انتقال کی خبر ملی۔
عوامی کاموں کے ہمارے وزیر ، معزز ٹیکو جھیل اس وقت ہسپتال میں لائف سپورٹ پر گردوں کے مسائل کے ساتھ ہے۔ میں آپ کو
+
دکھانا چاہتا ہوں کہ گردے کی بیماری کی اس لعنت سے کیسے بچا جائے۔

*یہاں بچے کی بیماری کے سب سے اوپر 6 وجوہات ہیں:*

1. ٹوائلٹ جانے میں تاخیر اپنے پیشاب کو زیادہ دیر تک اپنے مثانے میں رکھنا ایک برا خیال ہے۔ ایک مکمل مثانہ مثانے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ پیشاب جو مثانے میں رہتا
+
Read 13 tweets
Jan 23
راوی کہتا ہے ہمارے محلے میں ایک بزرگ فوت ہوگئے، عمر رسیدہ تھے اللہ ان کی مغفرت فرمائے

خیر ساتھ والی مسجد میں ان کی نماز جنازہ اور پھر تدفین کے بعد تابوت واپس لایا گیا

رات کا وقت تھا مسجد بند ہونے کے باعث تابوت کو مسجد کے دروازے کے سامنے رکھا گیا تاکہ صبح خادم اٹھا کر اسے
+
اپنی جگہ رکھے گا

رات کوئی ساڑھے تین بجے کا ٹائم ہوگا کہ ایک شخص مسجد آیا۔

مسجد کا دروازہ بند تھا، وہ شخص کچھ دیر انتظار کرتا رہا۔ سردیوں کے دن تھے، اسے سردی لگ گئی

اس نے تابوت کھولا اور اندر سوگیا۔ آدھا گھنٹہ بعد خادم آگیا

خادم نے ایک نمازی کی مدد سے تابوت کو محراب کے ساتھ
+
بنی مخصوص جگہ پر رکھ دیا

نیند کی غنودگی کی وجہ سے انہیں تابوت کے وزن کا بھی اندازہ نہ ہوا

مؤذن نے اذان دی۔ لوگ نماز کے لیے پہنچے۔ جماعت کھڑی ہوگئی

پچاس کے قریب نمازی جماعت میں شامل تھے۔ میں پہلی صف میں کھڑا تھا اور دوسری رکعت تھی کہ سامنے تابوت پہ میری نظر پڑی
+
Read 6 tweets
Jan 14
ایک عربی پوسٹ کا ترجمہ

نہایت حوصلہ افزاء مضمون

ہم کیوں قبر کی نعمتوں کے بارے میں بات نہی کرتے، ہم یہ کیو‌ں نہیں کہتے کہ وہ سب سے بہترین دن ہوگا جب ہم اپنے رب سے ملیں گے۔ ہمیں یہ کیوں نہی بتایا جاتا کہ جب ہم اس دنیا سے کوچ کریں گے تو ہم ارحم الراحمین کی لامحدود اور بیمثال رحمت
+
اور محبت کے سائے میں ہوں گے، وہ رحمان جو ماں سے بھی زیادہ مہربان ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جانور کو دیکھا جو اپنا پاوں اپنےبچے پر رکھنے سے بچا رہی تھی، تو آپ نے صحابہ سے فرمایا "بے شک ہمارا رب ہم پر اس ماں سے کہیں زیادہ مہربان ہے"
کیوں ہمیشہ، صرف عذاب قبر کی
+
باتیں ہو رہی ہیں، کیوں ہمیں موت سے ڈرایا جا رہا ہے، یہاں تک کہ ہمیں معاذ اللہ، پختہ یقین ہو گیا کہ ہمارا رب ہمیں مرتے ہی ایسا عذاب دے گا جس کا تصور بھی نہی کیا جا سکتا
ہم کیوں اس بات پرمصر ہیں کہ ہمارا رب ہمیں صرف عذاب ہی دے گا، ہم یہ کیوں نہی سوچتے کہ ہمارا رب ہم پر رحم کرے گا
+
Read 13 tweets
Jan 10
حضرت ڈاکٹر عبد الحئی عارفی رحمتہ اللہ علیہ
کا ایک عجیب عارفانہ نکتہ

ایک دفعہ حاضرین مجلس سے فرمانے لگے آپ کہاں لمبے لمبے مراقبے اور وظائف کرو گے میں تمہیں اللہ کے قرب کا مختصر راستہ بتائے دیتا ہوں، کچھ دن کر لو پھر دیکھو کیا ہوتا ہے، قرب کی منزلیں کیسے طے ہوتی ہیں:
+
پہلا اللہ پاک سے چُپکے چُپکے باتیں کرنے کی عادت ڈالو، وہ اس طرح کہ جب بھی کوئی جائز کام کرنے لگو، دل میں یہ کہا کرو، اللہ جی ۔۔
1۔ اس کام میں میری مدد فرمائیں ۔۔۔
2۔ میرے لئے آسان فرما دیں ۔۔۔
3۔ عافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔۔۔
4۔ اپنی بارگاہ میں قبول فرما لیں
+
یہ چار مختصر جملے ہیں مگر دن میں سینکڑوں دفعہ اللہ کی طرف رجوع ہو جائیگا۔ اور یہ ہی مومن کا مطلوب ہے کہ اسکا تعلق ہر وقت اللہ سے قائم رہے۔

دوسرا انسان کو روز مرہ زندگی میں چار حالتوں سے واسطہ پڑتا ہے
1۔ طبیعت کے مطابق
2۔ طبیعت کے خلاف
3۔ ماضی کی غلطیاں اور نقصان کی یاد
+
Read 8 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(