Moona Sikander Profile picture
Apr 15 4 tweets 2 min read Twitter logo Read on Twitter
راستے میں دریا ہو تو منزل پر پہنچنے کے لیے کشتی ضروری ہے
لیکن کشتی میں سفر کا ایک اصول ہے
کشتی اور پانی کا تعلق کتنا ہی لازم ہو مگر پانی کشتی کے باہر ہی رہتا ہے
مسافر کو پانی کتنا ہی دلفریب، شفاف اور حسین لگے
اگر کشتی میں پانی بھرنا شروع کیا تو منزل پر پہنچنے سے پہلے
👇
کشتی ڈوب جائے گی

بس یہی دنیا اور انسان کا تعلق ہے

انسان کو اپنی منزل (جنت) تک پہنچنے کے لیے دنیا کا دریا پار کرنا ہی ہے
اللہ نے کشتی (زندگی) دی ہے مگر اس کشتی کو دریا (دنیا) سے پار کرتے ہوئے اسے کشتی کے اندر جمع نہیں کرنا، دنیا حرام نہیں ہے جیسا کہ دوسرے مذاہب کہتے ہیں
👇
(رہبانیت، سادھو، جوگی) لیکن دنیا کو اپنے اوپر حاوی بھی نہیں ہونے دینا ہے
ورنہ منزل پر پہنچنے سے پہلے کشتی ڈوب جائے گی

اور دل تو ہے ہی بس اللہ کے لیے
دنیا بہت دلفریب ہے، وقتی طور پر دنیا انسان کو لبھاتی ہے، انسانی فطرت ہے مگر اسے پورے سفر پر حاوی کرکے اپنا سفر اکارت نہ کریں
👇 Image
بقول شیخ عبدالقادر جیلانی

انسان کو اس ٹوٹے ہوئے برتن کی طرح ہونا چاہیے ...
جس میں لوگوں کی محبت آئے اور باہر نکل جائے...

والسلام

#ازقلم_موناسکندر Image

• • •

Missing some Tweet in this thread? You can try to force a refresh
 

Keep Current with Moona Sikander

Moona Sikander Profile picture

Stay in touch and get notified when new unrolls are available from this author!

Read all threads

This Thread may be Removed Anytime!

PDF

Twitter may remove this content at anytime! Save it as PDF for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video
  1. Follow @ThreadReaderApp to mention us!

  2. From a Twitter thread mention us with a keyword "unroll"
@threadreaderapp unroll

Practice here first or read more on our help page!

More from @Moona_sikander1

Apr 17
دروازے پر زور زور سے دستک ہوئی، بوڑھے شخص نے دروازہ کھولا تو ہمسائے اور اہل محلہ سارے اکٹھے تھے، تیور تو غصے والے تھے جنہیں دیکھ کر گھر سے برآمد ہونے والے بزرگ تھورا سا پریشان ہوئے، اور پوچھا کیا بات ہے سب خیریت ہے نا؟
خیریت کہاں ہے بھائی تمھارا لڑکا آئے روز ہمارے گھر کی
👇 Image
دیواروں پر کوئلے سے پتا نہیں کیا نقش و نگار بناتا رہتا ہے، ساری دیواریں اس نے کالی کررکھی ہیں، تم اپنے لاڈلے کو منع کیوں نہیں کرتے؟اسے سمجھاؤ ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔"

بڑے میاں نے وقتی طور پر اہل محلہ کو سمجھا بجھا کر بھیج تو دیا، لیکن وہ اس شکایت سے قدرے نالاں بھی تھے، بیٹے کو
👇
سمجھایا " یار باز آجا کیوں تو لوگوں کو تنگ کرتا ہے، اپنی پڑھائی پر دھیان دے اور آئندہ شکایت کا موقع نہ دینا" بیٹے نے سر جھکا کر سن تو لیا، لیکن وہ باز رہنے والا کہاں تھا۔ یہ آڑھی ترچھی لکیریں تو اس کا شوق تھا اور شوق سے لاتعلقی کون اختیار کرسکتا ہے۔

پھر اس لڑکے نے باپ کا مان
👇
Read 31 tweets
Apr 16
ابولہب رسول اللہ ﷺ کا چچا تھا جو تا وقت وفات مشرک رہا۔ اس کا اصل نام عبد العزیٰ اور اس کی کنیت ابو عتبہ تھی۔ حسن اور چہرہ کی چمک کی وجہ سے عبد العزیٰ کی دوسری کنیت ابولہب ہو گئی تھی۔ آپ ﷺ کا حقیقی چچا تھا مگر حضور ﷺ کا سخت دشمن تھا
اس کی بیوی جمیل بنت حرب جو ابو سفیان
👇 Image
کی بہن تھی وہ شوہر سے بھی زیادہ حضور ﷺ کی دشمن تھی۔ رسول اللہ ﷺ کے نبی بنائے جانے کے بعد جب تک یہ دونوں میاں بیوی زندہ رہے انہوں نے آپ ﷺ کو تکلیف پہنچا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی
آپ ﷺ کی دو بیٹیاں اس کے دو بیٹوں عتبہ اور عتیبہ کے نکاح میں تھیں۔ جب آپؐ ﷺ نے
👇
اپنی نبوت کا اعلان کیا اور دعوت دینی شروع کی تو اس نے اپنے دونوں بیٹوں کو حکم دیا کہ محمدؐ ﷺ کی بیٹیوں کو طلاق دے دو۔ انہوں نے ایسا ہی کیا۔ ان میں سے عتیبہ تو اتنا بدبخت تھا کہ اس نے حضورؐ ﷺ کی شان میں انتہائی گستاخی کی جس پر آپ کی زبان سے نکلا کہ اللہ اپنے کتوں میں سے
👇
Read 12 tweets
Apr 5
کچھ دن پہلے ایبٹ آباد میں ایک شخصیت 106 سال کی عمر میں وفات پا گئی
آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ وہ کون سی شخصیت تھی جو گمنام رہی تو وہ شخصیت اس سید اکبر کی بیوی تھی جس نے 1951 میں ہمارے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کا لیاقت باغ راولپنڈی میں قتل کیا تھا. اس سید اکبر کو تو موقع
👇 Image
پر ہی پکڑنے کی بجائے قتل کیا گیا تھا
مگر اسکے چار بیٹوں اور بیوہ کو ایبٹ آباد کنج قدیم میں ایک گھر الاٹ کیا گیا اور سخت پہرے میں اُس وقت کی جدید ترین سہولیات بھی مہیا کی گئی تھیں
اسکا بڑا بیٹا دلاور خان جو اُس وقت 8 سال کا تھا، آج بھی 85 سال کی عمر میں زندہ سلامت اپنے ذاتی
👇
بہت بڑے گھر میں شملہ ہل بانڈہ املوک میں رہائش پزیر ہے کیونکہ جو گھر اس کو اور اسکی ماں کو الاٹ کیا گیا تھا وہ بیوہ کے نام پہ تھا اور انکا بچپن وہاں گزرا
اِسی دوران پہرہ دینے والے سپاہی سے انکی ماں نے شادی کر لی اور اسکے ہاں 5 بچے یعنی 4 بیٹے اور ایک بیٹی کی مزید پیدائش ہوئی،
👇
Read 10 tweets
Apr 4
ویسے ہم پاکستانی بھی - - - -
ہم پوری طرح ذہنی غلامی سے نکل ہی نہیں سکتے
آج سب بندیال کو شیر کہہ رہے ہیں، اس کا شکریہ ادا کر کر کے مرے جا رہے ہیں
کس بات کا شکریہ، اس کام کا شکریہ جس کی کمائی نہ صرف یہ بلکہ ان کی نسلیں بھی کھاتی ہیں،
اور اسی شیر بہادر نے ایک سال پہلے پارلیمنٹ 👇
کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر کے ملک کو چوروں کے سپرد کیا تھا،
یاد ہے ناں وہ فیصلہ کیسے ہاتھ پاؤں باندھے گئے تھے عمران خان کے
اسی بہادر کے پاس سایفر بھی پڑا ہوا ہے، جس کی تحقیقات کرنے کی ہمت نہیں ہے اس میں، اسی شیر کے ہوتے ہوئے سابق وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ ہوتا ہے اور
👇
کوئی سوموٹو نہیں، آج تک ایف آئی آر تک درج نہیں ہو سکی عمران خان کی مدعیت میں
اسی شیر جوان کی عدالت میں ارشد شریف کا کیس بھی ہے
اور پیک ہی ہے
ہم نے ایک فیصلہ موافق آنے پر بس جائے نماز بچھا کر مدح سرائی شروع کردی
سارے گناہ معاف
ہم اس بیوی کی سی ذہنیت رکھتے ہیں
جو ساری زندگی اپنے
👇
Read 5 tweets
Apr 2
میری دلی دعا آپ سب کے لیے

ربي لي أحباب۔۔۔۔۔
اے میرے رب میرے کچھ احباب ہیں

منهم من ذي رحم۔۔۔۔
ان میں سے کچھ رحم کے رشتے ہیں ۔۔۔

ومنهم قريب ۔۔
اور ان میں سے قریبی تعلقات والے ہیں ۔۔۔۔

ومنهم صاحب ورفيق۔۔۔۔
اور ان میں سے کچھ ہم جلیس اور ساتھی ہیں ۔۔۔۔

👇
ومنهم جار ۔۔۔۔
ان میں سے کچھ پڑوسی ہیں۔۔۔۔

ومنهم ذي معرفه ۔۔۔۔۔
اور ان میں سے کچھ جان پہچان والے ہیں ۔۔۔۔

ومنهم زميل عزيز ۔۔۔۔
اور کچھ پیارے ساتھی ہیں ۔۔۔۔

ومنهم أحبة في الله ۔۔۔۔
ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جن کے ساتھ صرف اللہ تعالی کے لیے محبت ہے۔۔۔۔

👇
اللهم من كان منهم : مريضاً فاشفه .
اے اللہ !
ان میں سے جو بیمار ہے۔۔۔۔اسے شفا عطا فرما دیجئے۔۔۔

ومن كان مبتلاً فعافه ..
جو کسی آزمائش میں مبتلا ہے اسے عافیت نصیب فرما دیجئے۔۔۔

ومن كان محتاجاً فأقض حاجته۔۔۔۔
اور جس کی جو بھی حاجت ہے اس کی حاجت کو پورا کر دیجیے۔۔

👇
Read 5 tweets
Apr 1
ریسرچ و تحریر (قدیر مصطفائی برطانیہ )

دو سال پہلے کی میری ایک ریسرچ

براعظم امریکہ کے غریب ترین ممالک نے جن میں پیرو ارجنٹائن کولمبیا پیراگوئے اور یوروگوائے نے بیس سال پہلے تک بہت زیادہ بھوک اور رزق میں کمی کا سا منا کیا اس کی ایک وجہ وہی ھے جو ساری دنیا کی مشترک وجہ ھے کہ
👇
نالائق حکمران اور منصوبہ بندی کا فقدان لیکن ان پانچ ملکوں کا ایک اتحاد شروع سے موجود ھےجسطرح ہمارا ھے سارک کے نام سے
چنانچہ اُس اتحاد کا سالانہ سربراہ اجلاس بیس سال پہلے تاریخی ثابت ہوا اس میں جو فیصلے کیے گے وہ مندرجہ ذیل ہیں
۱::زرخیز اور قابل کاشت زمین کا تحفظ مطلب وہاں کوئی
👇
تعمیرات نہ ہونے دینا
۲:: قابل کاشت اراضی کی باقاعدہ تقسیم اور ملکیت کی حد مطلب ہر ایک کو تقریبا پچاس کنال کا فارم دینا
۳::بہت (کم زرخیز )آراضی پر جنگلات اگانا
۴::اور بالکل ہی (بنجر اراضی) پر مکانات اور دیگر تعمیرات کرنا
۵: جس کے پاس دو یا چار کنال زرعی زمین ھے اور وہ ویسے ہی
👇
Read 12 tweets

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just two indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3/month or $30/year) and get exclusive features!

Become Premium

Don't want to be a Premium member but still want to support us?

Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal

Or Donate anonymously using crypto!

Ethereum

0xfe58350B80634f60Fa6Dc149a72b4DFbc17D341E copy

Bitcoin

3ATGMxNzCUFzxpMCHL5sWSt4DVtS8UqXpi copy

Thank you for your support!

Follow Us on Twitter!

:(