Ali Arqam Profile picture
Journalist | Comms Specialist | Prevsly Editor @LokSujag KP/GB/AJK @NewslineMag Ex-Staffer | Taught #Pashto @HabibUniversity @T2F | #Peshawar #Karachi #Arsenal
Mar 30, 2023 11 tweets 4 min read
خیبرپختونخوا پولیس کے ایک افسر ڈی ایس پی اقبال مہمند لکی مروت میں جہادیوں کے حملے میں تین ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے، ان کی فیس بک ٹائم لائن پر پچھلے چند گھنٹوں میں سینکڑوں تعزیتی پیغام پوسٹ کیے جاچکے ہیں، اکثر ان کے اشعار پر مشتمل ہیں. جس سے ان کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے

1 اقبال مومند کی اپنی فیس بک پوسٹس بھی ان کے شعروں، غزلوں، اور نظموں پر مشتمل ہیں، جن سے ان کی اپنے گردوپیش سے آگاہی کا اظہار، خلق کیلئے دردمندی، پشتون سرزمین پر برپا جنگ کی دہشت گردی، اس جہنم پر جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں، ان سب پر بے لاگ تبصرہ ملتا ہے.

2
Mar 28, 2023 4 tweets 2 min read
Translation of a poem by #MaryannSamreth "Likeable" on #PeoplePleasing

مجھے لوگوں کی جانب سے
سراہے جانے کا زعم رہا
بہروپ بھرنے میں طاق ہونا
ہر قالب میں ڈھل جانے والا
ایک شخص سے دوسرے تک پہنچتے سمے
میرے روپ بدلتے جاتے ہیں

1/4
میں نے اپنی کلی رضامندی کے ساتھ
تھوڑی سی داد و دہش کے عوض
اپنی روح کے ٹکڑے بانٹے

اپنی سچائیوں کو بہہ جانے
اپنی وقعت کو کھو جانے، اور
اپنی شناخت کا رنگ اترنے دیا
یہی سب بار بار دہراتے جانے میں
اپنا تحفظ جانا

2/4
May 30, 2020 9 tweets 3 min read
A mob kills innocents in #Quetta #Thread

کوئی بھی الزام (غلط یا صحیح) دے کر لوگوں کو آواز دینا، تشدد پر اکسانا، چند لوگوں کو ساتھ ملا کر مارپیٹ، بہیمانہ تشدد کرنا، یہاں تک کہ نشانہ بننے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایسا پاکستان کے کسی چھوٹے یا بڑے شہر میں پہلی بار نہیں ہوا خیال کریں نفرت و انتقام کے شور شرابے میں، لاشوں پر سیاست کرنے والے گدھ فائدہ نہ اٹھائیں، پڑھیں اور سوچیں

سیالکوٹ میں دو حافظ قرآن بھائی جو کرکٹ میچ کے جھگڑے میں نشانے پر آئے اور لوگوں نے ہجوم بنا کر انہیں قتل کیا، انہیں سولی دی، اکثریت تماشائی بنی رہی.