کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ اس کے افکار ہوتے ہیں جس کی حفاظت، نشونماء اور شفافیت ہی ان کے ترقی کا راستہ ہموار کرتی ہے۔
Sep 16, 2023 • 11 tweets • 4 min read
عمر مختار کا یوم شہادت!
عمر مختار کا یوم شہادتی ان ہستیوں میں سے ہیں جنہوں نے سخت ترین دور میں داستان شجاعت رقم کی۔ ان کی ولادت 20 اگست 1858 میں خلافت عثمانیہ کے ولایت طرابلس غرب میں ہوئی۔بچپن میں ہی والدین ہی وفات کے بعد والد دوست نے وصیت کے مطابق مدرسہ زاویہ میں داخل کروایا 1
دینی علوم میں فقہ، حدیث اور تفسیر کی تعلیم حاصل کی اور جوانی میں صحرا کے کئی سفر کرے جن کے ذریعے صحرائی راستوں سے واقفیت حاصل ہوئی۔ اللہ نے ان کی جوانی ان کاموں میں بسر کروائی جو اللہ کی خوشنودی کا سبب تھیں اور جو بعد میں ان کے جہاد میں کارآمد ثابت ہوئے۔2
Feb 25, 2023 • 4 tweets • 1 min read
اسلام پر اٹھائے گئے اعتراض کا جواب دینے میں ایک غلطی یہ ہوتی ہے کہ ہم لبرل یا سکیولر فریم ورک کو قبول کرتے ہوئے جواب دیتے ہیں جبکہ ہمارا جواب بنیادی تصور پر ہونا چاہیے.
مثال کے طور پر کوئی اعتراض کرے کہ خواتین حجاب کرتی ہیں تو اگر اس کا جواب یہ دیا جائے کہ 1/4🧵
۔۔۔ اس کا حق ہے کہ حجاب پہنے تو اس کا دوسرا مطلب یہی نکلے گا کہ اس کو یہ بھی حق ہے کہ حجاب نہ کرے. یعنی آپ نے بظاہر اسلام کا دفاع کرنے کی کوشش میں مغرب کے شخصی آزادی کے تصور کو قبول کرلیا جو کہ اسلام سے متضاد ہے. 2/4
Jan 2, 2023 • 11 tweets • 3 min read
اندلس کا آخری مسلم حکمران 2 جنوری 1492 کو جب غرناطہ عیسائیوں کے حوالے کر کے شہر سے روانہ ہوا تو اس نے آخری بار مڑ کر شہر کی طرف دیکھا اور رونے لگا. یہ ایک غمگین حکمران کے آنسو تھے جو اپنے تخت، اپنی حکومت، اپنی رعایا اور اپنا سب کچھ کھو جانے کے سبب بہہ نکلے تھے. 🧵 1/11
مگر کہا جاتا ہے کہ بجائے اس کو تسلی دینے کے اس کی والدہ نے یہ تاریخی الفاظ کہے*عورتوں کی طرح اس پر مت رو جس کا تم مردوں کی طرح دفاع نہ کرسکے* کیونکہ بطور حکمران اس کا کام آنسو بہانا نہیں تھا، مذمت کرنا نہیں تھا،رونا نہیں تھا۔بلکہ اپنی رعایا کا دفاع تھا اور وہ اس میں ناکام رہا2/11
Dec 31, 2022 • 4 tweets • 2 min read
آج دنیا بھر کے کمیونسٹ سویت یونین کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، کیونکہ 30 دسمبر 1922 کے دن اس کا قیام ہوا تھا۔حیرت انگیز طور پر اپنی سوویں سالگرہ منانے کے لیے سویت یونین کا اپنا وجود باقی نہیں بچا۔ ایک ایسا نظام جس کا دعوی دنیا فتح کرنے کا تھا وہ خود کو ہی نہ بچا سکا 1/4
مسلم دنیا میں کمیونسٹ مفکرین اور سیاسی رہنما اکثر اسلام کے قابل عمل ہونے پر سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں جبکہ ان کو تو اس پر سوچ بچار کرنی چاہیے کہ وہ جس اسلام کو ناقابل عمل قرار دیتے ہیں وہ رسول اللہﷺ کے ہجرت سے مدینہ میں نافذ ہوا تو 1924 میں خلافت عثمانیہ کے خاتمے تک موجود رہا۔ 2/4
Sep 17, 2022 • 11 tweets • 4 min read
عمر مختار تاریخ اسلام کی ان ہستیوں میں سے ہیں جنہوں نے عالم اسلام سخت ترین دور میں داستانِ شجاعت رقم کی۔ ان کی ولادت 20 اگست 1858 میں خلافتِ عثمانیہ کے "ولایت طرابلس غرب" میں ہوئی۔ بچپن میں ہی والدین ہی وفات کے بعد والد دوست نے وصیت کے مطابق مدرسہ زاویہ میں داخل کروایا۔ 1
دینی علوم میں فقہ، حدیث اور تفسیر کی تعلیم حاصل کی اور جوانی میں صحرا کے کئی سفر کرے جن کے ذریعے صحرائی راستوں سے واقفیت حاصل ہوئی۔ اللہ نے ان کی جوانی ان کاموں میں بسر کروائی جو اللہ کی خوشنودی کا سبب تھیں اور جو بعد میں ان کے جہاد میں کارآمد ثابت ہوئے۔2
Jul 11, 2022 • 6 tweets • 2 min read
11 جولائی 1995, آج سے 27 سال قبل, بوسنیا کے شہر Srebrenica کا گھیراؤ سرب فورسز نے کیا ہوا تھا۔ مسلمانوں کا دفاع کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی فوج تھی جس کا دعوی تھا کہ یہ شہر دنیا کا پہلا 'safe area' ہے، یہی وجہ ہے کہ دیگر علاقوں سے بھی مسلمان جان بچانے اسی شہر آئے۔ 1/6 #Srebrenica
مگر پھر تاریخ گواہ ہے کہ کس طرح امریکہ اور روس کے درمیان سربرنیسا مسلمانوں کی جگہ سرب کو دینے کا فیصلہ ہوا, کس طرح اقوام متحدہ کے محافظ دستوں نے ناچتے ہوئے شہر سربوں کے حوالے کیا، کس طرح مسلمان مردوں اور عورتوں کو الگ کیا گیا 2/6
Feb 25, 2022 • 4 tweets • 1 min read
جب روس اور یوکرین دونوں مسلمانوں کے ماتحت تھے!
برکہ خان کے اسلام قبول کرنے اور پھر 1257 میں تخت نشین ہونے سے Golden Horde مسلمانوں کی حکومت میں بدل گئی، اور پھر دنیا نے دیکھا کہ کس طرح برکے خان نے مصر کے قطز کے ساتھ مل کر ہلوکو خان کے خلاف جنگ لڑی۔ 1/4
لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس دوران روس کا ایک بڑا حصہ، یا تو مسلمانوں کے براہ راست کنٹرول میں تھا یا ماتحت تھا جیسے کہ موجودہ دارالحکومت ماسکو۔ اس دوران بادشاہ کی اولادیں مسلمانوں کے ماتحت ان کے شہر 'سرائے' میں پرورش پاتے اور روسیوں کا حکمران مسلمانوں کو ٹیکس ادا کرتا 2/4
Jan 25, 2022 • 5 tweets • 2 min read
ملک بن مروان کے دور میں علماء کی قیادت کچھ اس طرح تھی:
مکہ میں عطاء بن أبي رباح
یمن میں طاوس
مصر میں یزین ابن ابی حبیب
شام میں مکحول
عراق میں میمون بن مہران
خراسان میں الضحاك
بصرہ میں الحسن بن الحسن
کوفہ میں ابراہیم النخعی
یہ سب آزاد کردہ غلام یا غلاموں کی اولادیں تھی 1/5
جبکہ مغربی مستشرقین یہ تاثر دیتے ہیں جیسے کہ مسلم دنیا میں غلام، غلام نسل یا سیاہ فام لوگوں کے ساتھ ویسا ہی برتاؤ ہوتا جیسے مغرب نے خود کیا۔ جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے، یعنی جو سلسلہ بلال رض کو سیدنا کہہ کر ایک اہم رہنما قبول کرنے سے شروع ہوا تھا وہ ہمیشہ جاری رہا. 2/5
Jan 18, 2022 • 6 tweets • 2 min read
سلطان علاؤ الدین خلجی دہلی پر حکومت کرنے والا وہ حکمران ہے جس نے ایک نہیں بلکہ کئی بار منگولوں کو شکست دی. لیکن ان معرکوں میں فتح کو یقینی بنانے میں جس کا کردار سب سے زیادہ رہا وہ خلجی کا قابل جنرل ظفر خان تھا. 1/6
طفر خان کا منگولوں سے سب سے پہلا بڑا معرکہ 1298 میں ہوا جب چنگیز خان کے دوسرے بیٹے چغتائی نے دہلی پر حملہ کیا، جنگ لاہور کے قریب لڑی گئی جس میں منگولوں کو شکست ہوئی. ظفر خان نے ناصرف ان کو شکست دی بلکہ 20,000 جنگجو ہلاک کیے اور ان کو مکمل پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کیا. 2/6