VOA Urdu Profile picture
یہ وائس آف امریکہ اردو کا آفیشل اکاؤنٹ ہے۔ وی او اے کی موبائل ایپ IOS ڈیوائسز کے علاوہ اینڈرائیڈ فونزاور ٹیبلٹس کے لیے بھی دستیاب ہے
Sep 20, 2022 8 tweets 2 min read
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ قوانین میں بعض تبدیلیاں کی ہیں جن کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔آئندہ ماہ شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی نئے قوانین کے تحت کھیلا جائے گا۔

1/8

#ICCT #VOAUrdu آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین سارو گنگولی کی زیر صدارت اجلاس میں ارکان نے پلیئنگ کنڈیشنز میں جو تبدیلیاں کی ہیں انہیں مینز اور ویمنز کرکٹ دونوں نے تسلیم کیا ہے۔

2/8
Sep 20, 2022 7 tweets 2 min read
معروف پلے رائٹر انور مقصود کا کھیل 'ساڑھے 14 اگست' گزشتہ ایک ماہ سے آرٹس کونسل کراچی میں جاری ہے۔ یہ انور مقصود کی اگست سیریز' کا تیسرا اور آخری کھیل ہے، اس سے قبل 'پونے 14 اگست' اور 'سوا 14 اگست' پیش کیے جاچکے ہیں۔

#VOAUrdu #Saadhay14Aug 'پونے 14 اگست' آج سے دس برس پہلے پیش کیا گیا تھا جس کی کہانی محمد علی جناح ، علامہ اقبال اور مولانا شوکت علی کے گرد گھومتی تھی۔جب کہ 'سوا 14 اگست' کچھ عرصے بعد ہی پیش کیا گیا جس میں محمد علی جناح کی ملاقات سابق صدر جنرل ضیاء الحق اور سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو سے ہوتی ہے۔
Sep 19, 2022 5 tweets 2 min read
بھارت کی ریاست کیرالہ کے 32 سالہ انوپ رکشہ ڈرائیور ہیں اور تنگ دستی کے سبب روزگار کے لیے بیرونِ ملک جانا چاہتے تھے۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے ایک ایجنسی سے سرکاری لاٹری کا ٹکٹ خریدا اور اگلے ہی روز اس لاٹری کے نتائج کا اعلان ہوا تو انوپ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔

#India #VOAUrdu Image انوپ نے نتائج میں جب اپنے لاٹری ٹکٹ کا نمبر تلاش کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اس سرکاری لاٹری کا سب سے بڑا انعام 25 کروڑ روپے کا ٹکٹ ان کے پاس ہے اور ان کی سب سے بڑی لاٹری نکل آئی ہے۔
Sep 19, 2022 4 tweets 2 min read
پاکستان کی وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

#maryamaurangzeb #JavedLatif #VOAUrdu لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں مقامی مسجد کے ایک خطیب نے پیر کو یہ مقدمہ درج کرایا ہے جس کی وجہ جاوید لطیف کے ایک حالیہ بیان کو بتایا گیا ہے جسے سرکاری ٹی وی پر بھی نشر کیا گیا تھا۔
Sep 19, 2022 4 tweets 2 min read
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیم کے اوپنر کے ایل راہل کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی کچھ بھی کہے راہل ٹیم کا اثاثہ ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اوپننگ کریں گے۔

#RohitSharma𓃵 #KLRahul #VOAUrdu روہت شرما کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اوپننگ کے لیے وراٹ کوہلی ایک اچھا آپشن ضرور ہیں لیکن اس پوزیشن پر کھلانے کے لیے ان کی پہلی ترجیح راہل ہی ہوں گے۔
Sep 17, 2022 7 tweets 2 min read
ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانوی سلطنت اور بادشاہت کی تاریخ دنیا بھر میں زیرِ بحث ہے۔اگرچہ گزرتے وقت کے ساتھ کئی بڑی سلطنتیں قصۂ پارینہ ہوچکی ہیں لیکن اب بھی دنیا کے کئی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں میں طویل تاریخ رکھنے والے شاہی خاندان اور بادشاہتیں سلامت ہیں۔ Image پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے بعد کئی بڑی سلطنتیں ان خطوں تک سمٹ گئیں جہاں سے ان کا آغاز ہوا تھا۔ انہیں میں سے ایک سلطنتِ عثمانیہ بھی تھی۔ گزشتہ صدی میں فرانس اور برطانیہ کی نوآبادیات میں بھی آزادی کی کئی تحریکیں آزادی سے ہم کنار ہوئیں۔