ساجد محمودجدون Profile picture
🌷🌷لا إله إلا الله محمد رسول الله 🌷🌷🌷🌷 🌹🌹🌹🌹Proud to be a Muslim....Proud to be a Pakistani...🌳🌳🌳🌳

Dec 30, 2021, 33 tweets

قرآن مجید اور پیارے نبی کریمﷺ کی زندگی

#سرمایہ_زیست
#سیرت_النبیﷺ

Surat No. 73 Ayat NO. 1
1: یہ پیار بھرا خطاب حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے،جب آپ پر پہلی پہلی بار غارِ حرا میں جبرئیل علیہ السلام وحی لے کر آئےتھےتو آپ پر نبوت کی ذمہ داری کا اتنا بوجھ ہواکہ آپ کو جاڑا لگنے لگا،اور جب آپ اپنی اہلیہ

#خاتم_النبیین_محمّدﷺّ
#سیرت_النبیﷺ

حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے تو یہ فرمارہے تھے کہ مجھے چادر میں لپیٹ دو، مجھے چادر میں لپیٹ دو، اس واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہاں محبوبانہ انداز میں آپ کو ’’اے چادر میں لپٹنے والے‘‘ کہہ کر خطاب کیا گیا ہے۔

#سرمایہ_زیست
#سیرت_النبیﷺ
@Sajid2k

#سرمایہ_زیست
#سیرت_النبیﷺ
NO. 2
2: اس آیت میں آپ کو تہجد کی نماز کا حکم دیا گیا ہے، اکثر مفسرین کے مطابق شروع میں تہجد کی نماز نہ صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر، بلکہ تمام صحابہ پر فرض کردی گئی تھی، اور اس کی مقدار کم سے کم ایک تہائی رات مقرر فرمائی گئی تھی، یہ فرضیت۔

2۔بعض روایات کی رو سے سال بھر تک جاری رهی۔بعد میں اسی سورت کی آیت نمبر 20 نازل هوئی جس نے تہجد کی فرضیت ختم کردی۔

#سرمایہ_زیست
#سیرت_النبیﷺ

#سرمایہ_زیست
#سیرت_النبیﷺ

Surat No. 73 Ayat NO. 5
3: اس سے مراد قرآنِ کریم ہے۔ چونکہ یہ سورت ابتدائی زمانے میں نازل ہوئی تھی، اس لئے قرآنِ کریم کا بیشتر حصہ ابھی نازل ہونا باقی تھا۔

#سرمایہ_زیست
#سیرت_النبیﷺ

Surat No. 73 Ayat NO. 6
4: یعنی رات کو اُٹھ کر تہجد کی نماز پڑھنے سے اِنسان کے لئے اپنی نفسانی خواہشات پر قابو پانا آسان ہوجاتا ہے۔ اور رات کے وقت میں چونکہ شور و غل نہیں ہوتا، اس لئے تلاوت اور دُعا ٹھیک ٹھیک اور حضورِ قلب کے ساتھ ادا ہوتی ہیں۔

6۔دن کے وقت یہ فائدے کم هوتے هیں۔

#سرمایہ_زیست
#سیرت_النبیﷺ

Surat No. 73 Ayat NO. 10
7: مکی زندگی میں ہمیشہ حکم یہی دیا گیا ہے کہ کافروں کی تکلیف دہ باتوں پر صبرو کرو، اور ان سے لڑائی ٹھاننے کے بجائے خوبصورتی سے علیحدگی اِختیار کرلو۔

#سرمایہ_زیست
#سیرت_النبیﷺ

Surat No. 73 Ayat NO. 8
6: ذکر میں دونوں باتیں داخل ہیں، زبان سے اللہ تعالیٰ کا ذِکر بھی، اور دل سے اللہ تعالیٰ کا دھیان رکھنا بھی۔ اور سب سے الگ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دُنیا کے سارے تعلقات چھوڑ دو، بلکہ مطلب یہ ہے کہ ان سارے تعلقات

پر اللہ تعالیٰ کے تعلق کو غالب رکھو، یہاں تک کہ دُنیا کے تعلقات بھی اللہ تعالیٰ ہی کے احکام کے مطابق اور اُسی کے حکم کی تعمیل میں ہونے چاہئیں۔ اس طرح وہ تعلقات بھی اللہ ہی کے لئے ہوجائیں گے۔#خاتم_النبیین_محمّدﷺّ
#سیرت_النبیﷺ
#سرمایہ_زیست

سورة المزمل - Ayat No 20

آپ کا ربﷻ بخوبی جانتا ہے کہ آپ اورآپ کیساتھ کےلوگوں کی ایک جماعت قریب دو تہائی رات کے اورآدھی رات کے اور ایک تہائی رات کے تہجد پڑھتی ہے اور رات دن کا پورا اندازہ اللہ تعالٰی کو ہی ہے،وہ( خوب) جانتاہےکہ تم اسےہرگز نہ نبھا سکوگےپس اس نے تم
#سرمایہ_زیست

#سرمایہ_زیست
#سیرت_النبیﷺ
@Sajid2k

پر مہربانی کی لہذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لیے آسان ہو اتنا ہی پڑھو وہ جانتا ہے کہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے بعض دوسرے زمین میں چل پھر کر اللہ تعالٰی کا فضل ( یعنی روزی بھی ) تلاش کریں گے اور کچھ لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد بھی

کریں گے سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سکو پڑھو اور نماز کی پابندی رکھواور زکوۃ دیتے رہا کرو اور اللہ تعالٰی کو اچھا قرض دو اور جو نیکی تم اپنے لیے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالٰی کے ہاں بہتر سے بہتر اور ثواب میں بہت زیادہ پاؤ گے ۔

#سیرت_النبیﷺ
#سرمایہ_زیست

اللهﷻ سے معافی مانگتے رہو یقیناً اللهﷻ بخشنے والا مہربان هے۔

#سرمایہ_زیست
#سیرت_النبیﷺ

Surat No. 73 Ayat NO. 20
(8)
یہ آیت اوپر کی آیت سے کم از کم ایک سال بعد نازل ہوئی ۔ اور اس کے ذریعہ تہجد کے حکم میں آسانی پیدا فرمائی گئی ۔ جیسا کہ اوپر ذکر ہوا ، شروع میں ایک تہائی

رات کی مقدار تہجد پڑھنا ضروری تھا ، لیکن چونکہ گھڑیوں وغیرہ کارواج نہیں تھا، اس لیےآنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم احتیاط کے پیشِ نظر تہائی رات سے کافی زیادہ مقدار میں تہجد پڑھنےمیں گزارتے تھےکبھی آدھی رات ، کبھی دو تہائی کے قریب قریب ۔
#سرمایہ_زیست

مطلب یہ ہے کہ دن اور رات کی ٹھیک ٹھیک مقدار چونکہ اللہ تعالی ہی مقرر فرماتا ہے ، اس لئے اسے معلوم ہے کہ تم لوگوں کے لیے تہائی رات کا حساب رکھنا بھی مشکل ہے ، اور اس عمل کو نبھانا بھی ، اس لیے اب جب کہ ایک مدت تک تم نے یہ مشقت اٹھا لی ہے ، اور اس کے ذریعے تمہارے
#سرمایہ_زیست

#سرمایہ_زیست
#سیرت_النبیﷺ
اندر جو صفات پیدا کرنی مقصود تھیں ، وہ بڑی حد تک حاصل ہوگئی ہیں ، اس لیے اب اللہ تعالی نے تہجد کی فرضیت کو ختم فرما دیا ہے ۔

(10)
اس سے مراد تہجد کی نماز میں قرآن کریم پڑھنا ہے ، اور مطلب یہ ہے کہ اب نہ تو تہجد کی نماز فرض ہے اور نہ اس کی کوئی خاص

#سیرت_النبیﷺ
مقرر هے اب بھی وه مستحب ضرور هے لیکن جتنا آسانی سے پڑھ سکو پڑھو واضح رهے که اگرچہ تہجد کا افضل طریقه یه ھے که انسان رات کو سونے کے بعد آخر رات میں بیدار هو کر تہجد پڑھے لیکن اگر کوئی ایسا نہ کرسکے تو عشاء کے بعد کسی بھی وقت صلاۃ اللیل کی نیت سے نماز

#سیرت_النبیﷺ
پڑھ لینے سے بھی اس نماز کی فضیلت حاصل ہو سکتی ہے ۔

(11)
یعنی تجارت یا روزگار حاصل کرنے کے لئے سفر کر رہے ہوں گے ۔ مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی کو معلوم ہے کیا آئندہ تمہیں بہت سے ایسے حالات سے سابقہ پڑے گا جن میں رات کے وقت اتنی لمبی نماز کا نبھانا مشکل ہو جائے گا

#سیرت_النبیﷺ
اس لئے اب وہ فرض نہیں رہی۔

(12)
اس سے مراد پانچ وقت کی فرض نمازیں ہیں۔

(13)
اس سے مراد صدقہ دینا اور دوسرے نیک کاموں میں خرچ کرنا ہے ۔ اسے مجازی طور پر قرض اس لئے فرمایا گیا ہے کہ اللہ تعالی نے اس کے اجر و ثواب کا وعدہ فرمایا ہے اور اچھا والا قرض کا

#سرمایہ_زیست

#سیرت_النبیﷺ

مطلب یہ ہے کہ اس میں نیت صرف اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنا ہو ، دکھاوا وغیرہ مقصود نہ ہو۔

@Sajid2k

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling