ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

Jan 17, 2022, 5 tweets

ایلیفنٹاغار (ممبئی، بھارت)
(Elephanta Caves, 600 BC)
ممبئی میں ہاتھی کےجزیرہ پر واقع پتھر سے کٹا ھوا مندر ھے جسے ایلیفنٹا کےنام سے جاناجاتا ھے۔
اسی "ایلیفنٹاغار" کیوجہ سےممبئی ہاربر ایلیفنٹاجزیرہ کہلاتی ھےورنہ مقامی مراٹھی زبان میں اسے "گھراپوری" (Gharapuri)
#ancient
#Archaeology

کیاجاتا تھا۔
چھٹی صدی کا یہ مندر ہندو دیوتا شیو (Shiva) کیلیے وقف ھے۔ اس دور میں یہ طرز تعمیر قابل حیرت ھے۔
خیال یہ کیا جاتا ھے کہ ایلیفنٹا غاروں کو پانڈووں نے تعمیر کیا تھا، تاہم، کچھ اس کا سہرا شیو کے چیلے بھکت بناسورا کو بھی دیتے ہیں۔ مقامی روایت یہ بتاتی ھے کہ غاروں کی تعمیر

مردوں کے ہاتھوں سے نہیں ہوئی تھی۔
ایلیفنٹا غار میں شیو لنگا کے کم از کم دس الگ الگ نمائندگان ہیں۔ اس غار کی سرپرستی کرشنا راجا اول (550 - 575ء) ایک مشہور شیو عقیدت مند اور کالچوری سلطنت کے حکمران نے کی۔
غار کا اندرونی حصہ تقریباً 130×130 فٹ ھے۔ مندر کے چاروں اطراف سیڑھیوں کا ایک

مختصر سیٹ چار کھلے دروازوں کی طرف جاتا ھے اور مندر کے اندر اتنی جگہ ھے کہ عقیدت مندوں کو لنگا کا طواف کرنے کی اجازت ھوتی ھے۔
ایلیفینٹا غار #یونیسکو سائیٹ "Rock Art Architecture" کا حصہ ھے۔ یہ ورثہ دو وسیع پہاڑیوں پر پھیلا ھوا ھے۔ ایلیفینٹا جزیرے میں متعدد ہندو غاریں اور بدھ مت کی

یادگاریں بھی ہیں۔
Reference:
"The Architecture of Elephanta: An Interpretation" In Elephanta—The Cave of Shiva by George Michell (1983)
#UNESCO
#Ancient
#India
#Archeology
#History

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling