ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

Feb 21, 2022, 8 tweets

مسجد نبویﷺ کی تاریخ
مدینہ (سعودی عرب)__622ء
(Al-Nabvi Mosque, Madina Saudi Arabia)
مدینہ منورہ کے قلب میں واقع مسجد نبویﷺ مسجدِ قباء کے بعد دوسری بڑی مسجد جو مسلمانوں کے آخری پیغمبر محمدﷺ کے گھر کا صحن تھی۔
مسجد کی تعمیر 7 ماہ میں مکمل ھوئی۔ سنگ بنیاد آپﷺ نے
#Islamic
#History

اپنے اصحاب کیساتھ مل کر رکھا۔ کچی دیوار کی ایک چھوٹی عمارت جس کی پیمائش تقریباً 30.5 میٹر × 35.62 میٹر (100.1 فٹ × 116.9 فٹ) تھی۔
مکہ کے بعد مسلمانوں کیلئےدوسرا مقدس ترین سمجھاجانے والا مقام دراصل دو یتیم بھائیوں سہل اور سہیل کی کہانی بیان کرتا ھے۔ یہ زمین انکی ملکیت تھی جو انہوں

نے بطور تحفتاً رضاکارانہ دے دی۔
ابتداء یہ ایک ھوا دار عمارت تھی جسے کمیونٹی سنٹر، کورٹ آف لاء، قرآن کی تدوین اور روحانی اسکول کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ محمدﷺ کے لیے جمعہ کے دن خطبہ کے لیے ایک منبر یا چبوترہ بنایا گیا۔
عہد نبویﷺ میں اسکے تین دروازے تھے__رحمت کا دروازہ، گیٹ

آف جبریل اور خواتین کا گیٹ جو بالترتیب مسجد کے جنوب، مغرب اور مشرق میں واقع تھے۔
اس وقت قبلہ کی دیوار کا رخ شمال یروشلم (موجودہ فلسطین) طرف تھا اور الصفہ بھی شمالی دیوار کے ساتھ ہی تھا۔
628ء میں جنگ خیبر (7 ھجری) کے بعد مسجد کی توسیع کی گئی۔ مغربی دیوار کے ساتھ ساتھ کالموں کی تین

قطاریں بنائی گئیں جو عبادت گاہ بن گئیں۔ دوم خلیفہ راشدین حضرت عمرؓ بن الخطاب کے عہد میں اس میں سب سے زیادہ تبدیلیاں ھوئیں۔
مسجد کی پشت پر "جنت البقیع" واقع ھے جس میں آپﷺ کے 10,000 اصحاب اور بیبیاں آرام فرما ہیں۔
گزرتے وقت کیساتھ عہد اموی خلیفہ الولید میں، عہد عباسی خلیفہ المہدی

میں، عہد عثمانی میں، عہد سعود بن عبدالعزیز میں مسجد میں تعمیراتی اور نمائشی تبدیلیاں بڑھتی ہی چلی گئیں۔
گنبد کا سبز رنگ جو دنیا بھر میں اس عمارت کی شناخت ھے، 1837 میں کیا گیا اور ساتھ ہی اسے "گنبد خضریٰ" (سبز گنبد) کانام بھی دے دیا گیا۔
1992 میں مسجد میں ایسکلیٹرز اور 27 صحن شامل

کیے گئے۔ مسجد کے رقبے کو جدید طرز پر پھیلانے کے لیے ستمبر 2012 میں 6 بلین ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا گیا۔
مسجد نبویﷺ دنیا کی واحد عبادت گاہ ھے جس کی تاریخ میں ہر عہد اور ہر زمانے میں تزئین و آرائش کی بہت سی جاذب نظرتبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔
آج مسجد کا رقبہ تقریباً 1.7 ملین مربع

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling