#Lakkundi
#StepWellArt
#Architecture
Lakkundi Temples (Karnataka)___1100 CE
لکنڈی مندر (ریاست کرناٹک)
ریاست کرناٹک (بھارت)میں 20زیرزمیں مندروں، 80 کتبات (Inscriptions) اور قدیم کنووءں کی بھولی ھوئی سرزمین جنہیں شہرکےجنرلز نے اپنی بیوائوں کےنام سے بنایاتھا۔
لکنڈی کلیانہ کی چالوکیہ
سلطنت (Chalukiya Dynasty) کا ایک اہم شہر تھا۔ اس وقت یہ قصبہ 'لوکی گنڈی' کے نام سے جانا جاتا تھا. اس سے قبل یہ جگہ اگرہارا کے نام سے مشہور تھی یعنی "اعلیٰ تعلیم کی جگہ".
زیر زمین آرٹ کاحیران کردینے والا ایسا شاہکار جہاں پیچیدہ دروازے، کھڑکیوں پر دیدہ زیب جالی، ہموار خمیدہ دیواریں
مقبرے کی دیواروں پر آرائشی مجسمے سب ہاتھ سے بنائے گئے ہیں۔ گویا لکنڈی چالوکیوں کی سجاوٹ اور تعمیراتی پہلوؤں کا منہ بولتا ثبوت ھے۔
ہر دیوار پر موجود تفصیلات یقینی طور پر آپ کو حیران کر دیتی ہیں۔ تقریباً ہر دیوار پر ایسے مجسمے ہیں جن میں رقاصوں، موسیقاروں، کروبیوں، جانوروں وغیرہ کی
تصویر کشی کی گئی ھے۔
لکنڈی کے مندر میں کا طرزِ تعمیر trefoil arches پر مشتمل ھے جو دنیا میں کہیں نہیں ملتا۔
برہما جنالیہ نامی جین مندر جو 1007ء میں تعمیر کیا گیا، یہ لکنڈی کےقدیم ترین مندروں میں سے ایک ھے جسے دانا چنتامانی اٹیمبے نےتعمیر کیا، مندر کلورائٹ شیسٹ یعنی صابن کے پتھرسے
بنایا گیا ھے۔ مندر میں برہما اور لکشمی پدماوتی کا ایک خوبصورت تناسب والا بت ھے۔ مندر اب بھی ایک فعال ھے۔
کبھی لکنڈی صرف پیسے بنانے کیلئے مشہور تھا مگر آج یہاں صرف مندر باقی رہ گئے ہیں۔ لکنڈی کا ذکر ہمیں مہابھارت میں بھی "Krutapura" کے نام سے ملتا ھے۔
لکنڈی دیکھ کر سیاح یہ ماننے
Share this Scrolly Tale with your friends.
A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.