ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

Oct 24, 2022, 5 tweets

#Prehistoric
#Archaeology
#Scotland
قصبہ سکارا برائے (سکاٹ لینڈ)
Skara Brae Village (Orkney Island, Scotland)
5000 BC to 3200 BC
اہرام مصر کی ہمعصر یورپ کی سب سے شاندار قبل از تاریخ (Prehistoric) باقیات
جسے 1850 میں ایک چرواہے (Shepherd) اور طوفان نے اچانک دریافت کیا۔
سکارا برائے

پتھر کے زمانے (Stone Age) کے سب سے زیادہ محفوظ دیہاتوں میں سےایک ھےجو ریت کے ٹیلوں سے مکمل ڈھکا ھوا تھا۔
1850 کے ایک زبردست طوفان سے بے نقاب ھوا۔
بقول آرکیڈین مورخ ڈاکٹر ارنسٹ ماروِک طوفان سےقبل یہ ایک مکمل "افسانہ" تھا۔
 1860میں ولیم واٹ (William Watt) نےچارعمارتوں کی کھدائی کی۔

1926 میں ایک اور طوفان کے بعد برطانوی وزارتِ آثارِ قدیمہ نےمزید کھدائی شروع کی۔ 1970 کی دہائی کے دوران ریڈیو کاربن ڈیٹنگ نےثابت کیاکہ یہ بستی تقریباً 3200 سے 2200 قبل مسیح تک آباد تھی۔
4,000سالوں سے بستی کوڈھانپنے والی ریت نے ان کے میٹیریل اورڈھانچے کوناقابل یقین حدتک محفوظ رکھا۔

دیواریں جو اب بھی کھڑی ہیں اور گلیوں کی چھتیں ان کے اصلی پتھر کے سلیبوں سے بنی ہیں۔ بلکہ ہر گھر کے اندرونی سامان زندگی بھی ھے جو نیو لیتھک آرکنی کی جھلک پیش کرتاھے۔
ہر گھر کاایک ہی بنیادی ڈیزائن ھے: ایک بڑا مربع کمرہ، مرکزی چمنی، دونوں طرف ایک بستر اور دروازے کےسامنے دیوارپر شیلف

ڈریسر۔
1999 میں سکارا برائے کو #یونیسکو عالمی ورثے کا حصہ قرار دیا گیا۔ یہ گاؤں ساحلی کٹاؤ اور ریت اور سمندر کے حملے سے مسلسل خطرے میں ھے۔ اس کے علاوہ سالانہ سائٹ پر آنے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ھے۔
@threadreaederapp unroll.
#UNESCO
#Heritage
#History

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling