PEconomist Profile picture
The go-to source for Pakistan's economic analysis and commentary. Join the conversation on everything from GDP growth to industry.

Mar 26, 2023, 16 tweets

۱۔ کسی بھی زرعی معیشت میں شعبہ لائیوسٹاک خوراک کی فراہمی،غربت کے خاتمے اور معیشت کے استحکام میں کلیدی کردارادا کرتا ہے۔
۲۔  پاکستان میں لائیو سٹاک کا شعبہ زرعی معیشت میں 61.89% اور زرعی GDP میں 14.04%  حصہ ڈالتا ہے۔

#زراعت_ہمارا_مستقبل
#جلسہ_نہیں_ریفرینڈم_ہے
#حقیقی_آزادی_جلسہ

۳۔ دنیا میں لائیو سٹاک میں چوتھے نمبر پر ہونے کے باوجود پاکستان میں لائیو سٹاک انڈسٹری کی شرح نمو گزشتہ کئی دہائیوں سے 5 فیصد سے بھی کم رہی ہے۔ اس تنزلی کی بنیادی وجہ ناقص انتظامات ، بنیادی انفراسٹرکچر کی کمی اور پرائیوٹ سیکٹر کے ساتھ ہم آہنگی کا فقدان ہے

آیئے دیکھیں کہ برازیل، امریکہ، کینیا اور نائجیریا نے لائیوسٹاک کے شعبہ میں کس طرح ترقی کی۔

برازیل
لائیوسٹاک کا شعبہ ہمیشہ سے برازیل کی معاشی تاریخ  کا اہم حصہ رہا ہے۔ برازیل میں لائیوسٹاک  کا جدید دور 1980s-1990s کی دہائی میں شروع ہوا جب برازیلی حکومت نے اپنے لائیوسٹاک۔۔

اور پولٹری کے شعبوں کو بحال کرنے کے لیے ایک منظم  کوشش کا آغاز کیا:
•لائیوسٹاک کی بحالی کی اس کاوش میں برازیل نے  اپنے اہم زرعی محکموں، پبلک اور پرایویٹ سیکٹر   کے متنظم تعاون کو یقینی بنایا۔
• غیرمحفوظ علاقوں میں تحفظ کی فراہمی کے لئے فوج کی خدمات کو بھی بروئےکار لایا گیا ۔

•برازیلی فوج کے زیر انتظام برازیل کے شمالی علاقوں میں ترقیاتی اقدامات کیے گئے جن میں لائیو سٹاک انڈسٹری میں بہتری لانا بھی شامل تھا۔

ان  پالیسیوں کے نفاذ کے تحت برازیل آج دنیا بھر میں غزائی اعتبار سے نہ صرف خودکفیل ہے، بلکہ  لائیوسٹاک برآمد کنندہ ممالک کی فہرست میں۔۔

اول نمبر پر ہونے کے ساتھ ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی کما رہا ہے۔

امریکہ
اسی طرح امریکہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی مدد سے اپنے لائیو سٹاک کے شعبے کو ترقی دی ہے، جو کہ آج لائیوسٹاک کی پیداوارکرنے والے۔۔

اور گائے کے گوشت کی برآمد کنندہ ممالک کی فہرست  میں دوسرے نمبر پر ہے۔
۲۔ US' Census of Agriculture (2017 ( کے مطابق امریکہ میں زراعت اور لائیو سٹاک کی صنعت میں موجودہ وقت میں 3.4 ملین پروڈیوسرز  شامل ہیں،جس میں سے370,619 کا تعلق فوج  سے ہے۔

۳۔  یعنی ملک بھر کے پروڈیوسرز میں 11% حصہ  فوج  کا ہے، جو کہ پرایویٹ فارموں کے ساتھ مل کر 19 بلین ڈالر تک  کی لائیو سٹاک مصنوعات پیدا کرتا ہے

کینیا
کینیا کی حکومت نے بھی لائیوسٹاک کے شعبہ کو ترقی  دینے کے لیے محکمانہ تعاون کو فروغ  دیا۔

۲۔  نیروبی یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق، کینیا کی فوج نے ملک بھر میں پائیدار غذائی تحفظ کے حصول کے لیے مویشیوں کی ترقی اور پیش رفت کے لیے منصوبے شروع کیے،  جس میں زرعی انفراسٹرکچر کی تعمیر اور جانوروں کی  پیداوار میں اضافے کے لیے کام کیا گیا۔

۳۔  بہتر ذخیرہ اندوزی اورخوراک کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے کینیا میٹ کمیشن(KMC)  کی  بھاگدوڑ بھی فوج کوسونپ دی گئی، جس کے ساتھ  ساتھ پرایویٹ مویشیبانوں کو بھی تحفظ فراہم کیا ۔

۴۔  موجودہ وقت میں کینیا  کی GDP میں لائیوسٹاک  کا  14%حصہ ہے اور لائیوسٹاک  سے  منسلک مصنوعات  کی  پیداوار میں 2050  تک150%  اضافہ متوقع ہے۔

نائجیریا
۱۔  پائیدار غذائی تحفظ کے حصول اور ملکی  ترقی  کے  لیے نائجیریا نےبھی لائیوسٹاک سیکٹر میں اہم  اقدامات اٹھاےٴ۔
۲۔ ان اقدامات کوعملی جامہ پہنانے کے لیے حکومت نے نائجیرین آرمی فارمز اینڈ رینچز لمیٹڈ NAFARL)) کو تشکیل دیا،

جو نہ صرف لائیوسٹاک کے شعبہ میں اہم قردار ادا کر  رہا ہے  بلکہ سابق فوجیوں اور عام شہریوں کے  لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔
۳۔ NAFARL پورے نائیجیریا میں،  حکومتی  اداروں کے ساتھ مل کر لائیوسٹاک کے لیے جدید مشینری اور خوراک بھی فراہم کرتا ہے۔

پاکستان
۱۔ ان ممالک کی پالیسیوں سے سبق حاصل کر کے پاکستان اپنے دیگر محکموں، پرائیوٹ سیکٹر اور فوج کے تعاون سے نہ صرف لائیو سٹاک انڈسٹری کی استعداد بڑھا سکتا ہے بلکہ ملکی زرعی مبادلہ میں بھی گراں قدر اضافہ کر سکتا ہے۔

۲۔ اس مد میں پاکستان آرمی ریماؤنٹ ویٹرنری اینڈ فارمز کور ((RV&FC کی خدمات کو  بروےٴکار لایا  جا سکتا ہے، جو کہ لائیوسٹاک کے شعبے میں 130 سال سے زائد تجربہ  رکھنے کے ساتھ ساتھ آزادی کے بعد پاکستان میں لائیو سٹاک فارمنگ کا پہلا منظم سیٹ اپ قائم کرنے  کا بھی اعزاز رکھتی ہے۔

یہ کور لائیو سٹاک کی مد میں بڑے پیمانے پر نہ صرف فوج کی ڈیری (Dairy)ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ فوج کی غزائی ضروریات کی مد میں ہونے والے اخراجات میں بھی 33 فیصد کمی آئی ہے۔

@AgricultureKP

#زراعت_ہمارا_مستقبل

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling