ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

May 6, 2023, 6 tweets

#holland
#History
ماتا ہری (شمالی ہالینڈ)
Dutch Dancer and Spy___1876_1917
مشہور زمانہ ڈچ رقاصہ
جس کاپیدائشی نام Margaretha Greetruida تھادرحقیقت خاتون جاسوس اورخوبصورت نامور رقاصہ تھی جسےپہلی جنگ عظیم کےدوران جرمنی کیلئےجاسوسی کےالزام میں ماردیاگیا۔
مارگریتھاایک خوشحال گھرانےمیں

پیدا ھوئی۔ 1891 میں نوعمر مارگریتھا کے والدین کی طلاق کے بعد 1895 میں اس نے ڈچ فوجی کیپٹن روڈولف میکلوڈ سےشادی کی، دو بچے ھوئے۔
بالآخر 1906 میں طلاق ھو گئی۔
زیادہ رقم کمانے کےلالچ میں مارگریتھا نے 1905 میں لیڈی میکلوڈ کے نام سےپیرس میں پیشہ ورانہ طور پر رقص سے شہرت پائی۔
اس نےجلد

ہی پورے یورپ کے دورے کیئے۔ ایک ھندوستانی پادری نے اسے قدیم رقص سکھایا جس نے اسے ماتا ہری کا نام دیا جو سورج کے لیے ایک مالائی اظہار ھے: لفظی طور پر، "دن کی آنکھ"۔ اس کام میں اسے بہت شہرت ملی۔ اس کاشو اس کےآہستہ آہستہ عریاں ھونےپر مشہور ھوا۔
وہ ایک مشہوردرباری بن گئی۔ اسی دوران اس

کےبہت سےاعلی فوجی افسران بھی ملےاور ان سے رابطےبھی رھے۔ 1915میں فرانسیسیوں کےہاتھوں اپنی گرفتاری کےبعداس نےتسلیم کیاکہ اس نےجرمنی سےرقم قبول کی تھی اورایک جرمن انٹیلی جنس افسرکو صرف پرانی معلومات دی تھیں۔
فرانسیسیوں کوماتا ہری پردوغلےپن کا شک ھونےلگااور 13 فروری 1917 کو اسےگرفتار

کے پیرس میں قید کر دیا گیا۔
24-25 جولائی 1917 کو اس پر ایک فوجی عدالت نے مقدمہ چلایا اور سزائے موت سنائی۔ تین ماہ بعد 15 اکتوبر کو اسے فائرنگ اسکواڈ نے پھانسی دے دی۔ ماتا ہری متعدد کتابوں اور فلموں کا موضوع رہی۔
دہائیوں بعد یہ حقیقت کھلی کہ ماتا ہری فرانسیسی حکام کیلئے قربانی کا

بکرا تھیں جو کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھیں جو جنگ میں ملک کی ناکامیوں کاذمہ دار ھو۔
بہرحال سوسال بعد بھی ماتا ہری کی موت ایک راز ہی ھے۔ بلاشبہ ماتا ہری اپنےزمانے کی اعلی پائے کی ماہر ڈانسر تھی جسے اسکی نجی زندگی نےاسے اس مقام تک پہنچایا تھا۔
@threadreaderapp compile pls.
#History

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling