ਸਨਾ ਫਾਤਿਮਾ 🇵🇸 Profile picture
Historian | Linguist | Archaeology | Egyptology | Indology | Geology | Civilizations | Civil Supremacy | FaizAhmadFaiz | #فلسطین_الآن 🇵🇸 @SaveHumanity78

Jun 1, 2023, 5 tweets

#ancient
#Archaeology
#Palestine
جیریکو (Jericho)
9000سالہ قبل مسیح کی طویل ترین تاریخ
عربی میں اریحا کہلایاجانے والا شہر جیریکو دراصل فلسطینی شہرھے۔
   دنیا بھر میں درجنوں ایسے شہر ہیں جن میں انسان ہزاروں سالوں سے آباد ہیں۔ تاہم جب سب سے قدیم مسلسل آبادشہر کی نشاندہی کرنےکی بات

آتی ھے تو اس کا کوئی سیدھا جواب نہیں ملتا۔
اگر کسی شہر کو گرا دیا جائے، بحال کیا جائے، تھوڑا سا منتقل کیا جائے، اوپر بنایا جائے، دوبارہ گرا دیا جائے، اور دوبارہ تعمیر کیا جائے تو کیا یہ وہی شہرھےیا کوئی نئی ہستی؟
لہذا بہت سی ایسی جگہیں ہیں جوممکنہ طور پر دنیاکےقدیم ترین شہر کاتاج

اپنے سر پر لیے ھوئے ہیں جن میں سے تقریباً سبھی مشرق وسطیٰ میں واقع ہیں۔
انہی میں سے ایک__جیریکو شہر جو پرانے وقتوں میں ایک بدنام زمانہ جنگ کے لیے جانا جاتا تھا۔ اسے اکثر قدیم ترین شہر ھونے کا سہرا پہنایا جاتا ھے جو اب بھی قائم ھے۔
آثار قدیمہ کے شواہد سے پتہ چلتا ھے کہ یہ علاقہ

پچھلی صدیوں سے متواتر متعدد بستیوں کا مقام رہا ھے۔ خیال ھے کہ شہر کے کچھ حصے اور اس کی مشہور دیواریں پہلی بار 9,000 قبل مسیح میں تعمیر کی گئی تھیں۔تاہم ان ڈھانچے کو مغربی کنارے میں واقع فلسطینی شہر کو آج کے جیریکو میں ضم نہیں چاہیے۔
جیریکو کا قدیم حصہ دراصل

ٹیل ایس-سلطان (Tell es-Sultan) کے نام سے جاناجاتا ھےجوموجودہ شہر کےمرکز سےتقریباً 2 کلومیٹر (1.2 میل)شمال میں ھے۔جیریکو کو دنیا کا قدیم خطہ ھونے کا اعزاز بھی حاصل ھے۔
ماہرآثار قدیمہ آج بھی یہاں ان گنت تاریخی ثبوت مہیاکرتےہیں۔
یہ سائٹ #یونیسکو عالمی ورثے کاحصہ ھے۔
#UNESCO
#History

Share this Scrolly Tale with your friends.

A Scrolly Tale is a new way to read Twitter threads with a more visually immersive experience.
Discover more beautiful Scrolly Tales like this.

Keep scrolling