Profile picture
Yaseen Sani @Sarkarsani
, 128 tweets, 36 min read Read on Twitter
یہ قصّہ 2014 سے شروع ہوا جب کراچی کے کور کمانڈر اور ڈی جی رینجر کراچی کے حالات کو قریب سے دیکھ رہے تھے اور تشویش کا اظہار کرتے رہے مگر بند کمروں میں
اس وقت نواز شریف نے راحیل شریف کو آرمی چیف منتخب کیا روزانہ کی بنیاد پر کراچی میں 20 کے قریب لوگ اپنی جان سے جاتے تھے
1/n
پورے شہر میں بم دھماکے اور لوٹ مار معمول کی بات تھی , دوسری طرف عمران خان نے دھاندلی کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا تھا ساتھ ساتھ طاہر القادری نے بھی انقلاب کا نعرہ لگا دیا تھا البتہ سندھ کی حکومت کا صرف ایک مسئلہ تھا کہ رحمٰن ملک کب لندن جائیں اور الطاف حسین کو منائے
2/n
وفاق میں مک مکا کی حکومت تھی خورشید شاہ اور اسحاق ڈار دو لخت ایک جان تھے چودھری نثار کھٹکتا تھا
نواز شریف حسب روایت اپنی دھاندھلی زدہ عوامی طاقت کی زور آزمائی کا شوق پورا کرنے کے لئے پہلے حامد میر سے ملنے آغا خان ہسپتال پہنچے عیادت کی مگر ایک لفظ اپنی فوج کے دفاع میں نہ کہا
3/n
یاد رہے اس وقت جیو نیوز نے @HamidMirPAK حملے کا الزام DGISI پر لگا کر 8 گھنٹے تصویر لگا کر ٹرانسمشن چلا چکا تھا جبکہ نہ تحقیق ہوئی تھی نہ تفتیش اور نواز شریف نے اپنی فوج کا دفاع نہ کیا بلکہ پرویز رشید نے یہاں تک کہ دیا کہ "ہم دلیل والوں کے ساتھ ہیں غلیل والوں کے ساتھ نہی"
4/N
یہ پہلی لڑائی تھی نواز شریف (جیو) کی فوج سے ، دوسری لڑائی اسی جیو کے کہنے پر پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانا تھا جس کا چودھری نثار نے روکنے کی کوشش بھی کی .
تیسری بڑی غلطی نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن میں چودہ لوگوں کو قتل کرنا اور سو لوگوں کو زخمی کرنا تھی
5/N
اب عمران خان کا مارچ نکل چکا تھا اور دھرنا شروع ہو چکا تھا طاہرالقادری نے بھی بھرپور ساتھ دیا اور چودھری برادر بھی ساتھ
جب مزاکرات کامیاب نہ ہووے اور حالات کشیدہ ہوۓ تو نواز شریف حکومت نے ایک اور غلطی کی، وہ یہ کے آرمی چیف کو بیچ میں صلح صفائی کی گزارش کر دی
6/N
لیکن اسمبلی فلور پر انکاری ہو گئے کہ حکومت نے آرمی چیف کو عمران خان اور قادری کو منانے کے لئے نہی کہا یہ دونوں خود ملنے گئے اور اپنے تئیں سازش کا شور کرنا شروع ہو گئے جو آج تک جاری ہے جس کا ایک ثبوت بھی حکومت ہوتے ہووے نہ دے سکے
7/N
جواب میں فوج کی طرف سے ٹویٹ آ گئی کہ یہ ملاقات نواز شریف کے کہنے پر ہوئی
یہ ایک اور غلطی تھی اور سنگین غلطی،کوئی بھی اعلیٰ عحدہ دار یہ کبھی برداشت نہ کرتا ہے سر عام اسے جھوٹا قرار دے دیا جائے
خیر معملات حل نہ ہووے اور APS کا سانحہ ہو گیا
8/N
آرمی چیف کے کہنے پر آل پارٹی کانفرنس بلائی گئی تمام سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی اور فیصلہ ہوا کہ ملک سے تمام شدت پسند اور دہشت گردوں کا صفایا ہو گا اسی بات کو وجہ بنا کر عمران خان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا
9/N
آرمی چیف سے ملاقات کے نتیجے میں دو باتوں کی ضمانت لی گئی
ایک - دھاندلی پر تحقیقات سپریم کورٹ کے ذرئیعے کرائی جائے گی اور ماڈل ٹاؤن کی FIR قادری صاحب اور شہیدوں کے ورثاں کی طرف سے کروانے کی یقین دہانی ہو گئی
اور ایسا ہی ہوا
10/N
آرمی چیف کو ایک مظبوط سپورٹ حاصل ہو چکی تھی کہ وہ دہشت گردوں کا صفایا کریں اسی اثنا میں قبائلی علاقوں میں ضرب ازب شروع کر دیا، شروع میں نواز حکومت نے اس کا کریڈٹ نہ لیا لیکن آپریشن کامیاب ہوتا دیکھ کر ownership لے لی
ساتھ ہی Apex committe کا اجلاس بھی ہونے لگا
11/N
اسی دوران کراچی apex comm اجلاس میں نواز شریف زرداری اور آرمی چیف باقی اعلیٰ افسر اور سیاسی لوگوں کے سامنے سندھ بلخصوص کراچی کے حالات رکھے گئے جو کہ چونکہ دینے والے تھے جس پر زرداری اور آرمی چیف میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا
انہی دنوں میں کراچی آپریشن بھی شروع ہو گیا
12/n
کراچی آپریشن سب سے پہلے بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلر کے خلاف گینگ وار کے ملزموں سے شروع ہوا اور کافی شہادتوں اور قربانیوں کے بعد کامیابی کی طرف بڑھنا شروع ہوا ساتھ ہی کچھ جرائم پیشہ لوگ پکڑے بھی گئے اور تفتیش کا عمل بھی جاری تھا یہ وہ وقت تھا جب کور کمانڈر کراچی نے ایک تقریب
13/N
میں جرائم میں ملوث افراد کا تعلق منی لانڈرنگ اور کرپشن سے جوڑا
ساتھ ہی ساتھ اہم سرکاری دفاتر پر چھاپے بھی مارے گئے اور پھر زرداری صاحب کی مشہور دھمکی "اینٹ سے اینٹ سے بجا دیں گے"
اب شروع ہوتا ہے "مجھے کیوں نکالا" کی اصّل کہانی اور جواب
14/N
یہاں آصف زرداری کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات خراب ہوۓ 2015 چل رہا تھا دوسری طرف متحدہ کے بھتہ مافیا اور اجرتی قاتل بھی پکڑے جا رہے تھے. نواز شریف کے سامنے چودھری نثار نے ایسے ثبوت رکھے کہ نواز شریف نے زرداری سے فاصلہ کرنا بہتر جانا اور اعیان علی ایئر پورٹ پر رنگے
15/N
ہاتھوں 5 لاکھ ڈالر منی لانڈرنگ کرتے پکڑی جا چکی تھی
ساتھ ہی ساتھ تفتیش میں جو شواہد سامنے آئے تو نثار مورائی ، شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم بھی گرفتار ہوۓ
زرداری نے فرار ہونے میں عافیت جانی اور دبئی سے سندھ حکومت چلنا شروع ہوئی
16/N
اب فیصلہ ہو چکا تھا کہ صرف دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہی ہوگی بلکہ معاشی دہشت گردوں کے خلاف بھی گیرہ تنگ ہوگا لیکن جب بڑے مگر مچھ پر ہاتھ ڈالنے کی باری آئی تو جمہوریت کا رونا شروع ہو گیا اور مک مکا کی سیاست کے پیش نظر FIA enquiry کی فائل دبا دی گئی
17/N
یہاں سے چودھری نثار اور نواز شریف کے تعلقات خراب ہووے
چودھری نثار نے ایک پریس کانفرنس میں ایان علی اور آصف زرداری کے اومنی گروپ کا تعلق عوام کے سامنے رکھ دیا تھا اور پیپل پارٹی اور mqm چودھری نثار کے خلاف ہو چکے تھے
لیکن CN اداروں کے ساتھ کھڑے رہنے کا مشورہ دیتے رہے
18/N
کراچی آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری تھا اور امن بحال ہو رہا تھا مگر رکاوٹ ایک تھی کہ معاشی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو دیرپا امن مشکل ہے کیوںکہ کسی بھی معاشرے میں معاشی حالت اچھی نہ ہو تو جرائم کو قابو پانا نہ ممکن ہے ساتھ ہی
mqm ٹکڑوں میں بٹ چکی تھی
19/N
(جاری ہے )
اب صورت حال کچھ ایسی تھی کہ ppp کی قیادت ملک سے باہر دبئی میں قیام پزیر تھی اور چودھری نثار کو نشانے پر رکھا ہوا تھا کہ کسی طریقے سے معاشی معملات کی کاروائی روکی جائے دوسری طرف MQM بھی اپنے گناہوں کی صفائی نہ دیتے ہووے اس حد تک آ گئے کہ 90 پر چھاپے اور گرفتاری
20/N
کے ساتھ بڑی تعداد میں دفنایا اور چھپایا ہوا اسلحہ بھی سامنے آنے لگا تو آخر کار اپنی بقا کی جنگ کا آخری ہتھیار استعمال کیا اور پاکستان مخالف نعرہ لگا دیا اور اپنی پرانی طاقت کے نشے میں جلاؤ گھیراؤ اور ARY پر حملہ کر دیا
اور حقیقت یہی کہ اسٹیبلشمنٹ بھی یہی چاہتی تھی
21/N
کہ کوئی ایسی غلطی ہو جائیں ان سے جس سے وہ سیاسی محاذ پر اپنی ساکھ اخلاقی طور پر گنوا دیں اور کام آسان ہو جائے
یہاں اس بات کو غور کرنے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے جرائم کے پیچھے ان کی سیاسی طاقت بھی ہوتی ہے لہذا مقدمہ بھی دو طرح سے پیش ہوتا ہے اور لڑا جاتا ہے
22/N
ایک تو قانونی مقدمہ اور آپریشن کا جواز جو عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے ، دوسرا سیاسی مقدمہ جسے ہم narrative یا perception کہتے ہیں
قانونی طور پر جس کے خلاف جو ثبوت ہوتے اس حساب سے کاروائی شروع ہوئی اور جہاں تک سیاسی مقدمہ لڑنا تھا اس کے لئے PTI تیار کھڑی تھی
23/N
یہ 2106 کی بات ہے ٹوٹی پھوٹی MQM کے جہاں سیاسی narratie کو counter کرنے کے لئے PTI کھڑی ہوئی وہی قانونی معملات میںصاف شفاف کردار والے لوگوں کو @KamalPSP کی شکل میں ایک نیا پلیٹ فارم بھی ملا .
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں کسی بھی عوامی ہجوم سے اس وقت تک اس کا لیڈر ، بادشاہ
24/N
مولوی، پیر یا سربراہ دور نہی کیا جا سکتا جب تک متبادل سامنے تیار نہ ہو
یہی وجہ ہے کہ MQM وہ پہلی جماعت تھی جس نے minusone theory کی سازش کا الزام لگایا جبکہ باقی تمام سیاسی پارٹی خاموش رہیں کیوں کہ کراچی کا امن بحال ہو رہا تھا
یہی وہ دور تھا جب #Panama نازل ہوا
25/N
اب نواز شریف ایک طرف کراچی آپریشن کا کریڈٹ لے رہے تھے جس جس وجہ سے MQM کا PMLN کے ساتھ دینا نہ ممکن بات تھی دوسری طرف نواز شریف نے زرداری سے فاصلہ کر لیا تھا اور تیسری بڑی سیاسی طاقت PTI حکومت سے نواز شریف کے لندن فلیٹ کا حساب مانگ رہی تھی
چودھری نثار نے آصف زرداری
26/N
کے خلاف جاری کاروائی نواز شریف کے کہنے پر رکوا دی تھی لیکن فائل بن چکی تھی
اگر اس وقت نواز شریف اپنی کرسی سے اتر جاتے اور آصف زرداری پر مکمل کاروائی کرواتے تو آج نواز شریف جیل میں نہ ہوتے اور سیاسی طور پر اپنا قد بھی اونچا کر لیتے
لیکن نواز شریف نے یہاں ایک تاریخی غلطی کی
27/N
اپنے مقدمات سے بچنے کے لئے ایک سیاسی چال چلی جس میں انہیں یقین تھا کہ سیاسی شہادت مل جائے گی اور اس سیاسی چال میں PPP اور MQM بھی ساتھ تھی
وہ تھا #Dawnleaks .
پاکستان کی تاریخ رہی ہے کہ فوج کے ساتھ جگڑا کر کے سارا نظام حکومت روک لیا جائے اور سیاسی شہادت مل جائے
28/N
یہاں معاملہ پھر چودھری نثار نے سنبھالا اور اداروں کے ساتھ جنگ کرنے کے بجائے معملات سلجھانے کی کوشش کی
اسی دوران راحیل شریف کو extention دینے کے بدلے میں مریم نواز کا نام #Dawnleaks سے نکالا گیا اور اس معاملہ کو دبا دیا گیا
اس وقت کے DGISI نے بھی اہم کردار ادا کیا
29/N
آپ سب کو یاد ہو گا 2016 اختتام ہو رہا تھا زرداری دبئی میں تھے MQM کی جگہ PSP لینے کی کوشش میں تھی ، ساتھ ہی پانامہ کیس سپریم کورٹ میں لگ چکا تھا (nov 2016 )
جسٹس انور جمالی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت شروع کر دی تھی اور عدالت کی سالانہ چھٹی کے دن آ گئے
30/N
ساتھ ہی ساتھ ریٹائرمنٹ کا موسم بھی آ گیا
مریم نواز کا مشہور زمانہ ٹویٹ آپ کو یاد ہو گا جس میں انہوں نے کہا تھا
"موسم بدل رہا ہے خزاں کے دن ختم ہووے اب بہار ہی بہار ہے"
وہ اپنے چاہنے والوں کو دلاسہ دے رہی تھی کہ سب ٹھیک ہو گیا
چیف جسٹس کی مدت پوری ہو چکی تھی
31/N
ساتھ ہی آرمی چیف راحیل شریف کی بھی
یہاں ایک عجیب واقعہ ہوا
باجوہ صاحب کا نام چیف جسٹس کے لئے فائنل ہونے سے پہلے پورے ملک میں "قدم بڑھاؤ راحیل شریف " کے بینر لگ گئے اور ساتھ ہی اسمبلی فلور پر ن لیگی مولوی نے الزام لگایا کہ باجوہ صاحب قادیانی ہیں -
آگے اس کا لنک ملے گا
32/n
یہ ایک خطرناک سازش تھی جو دو طرف سے کھیلی جا رہی تھی
ایک طرف ISI چیف رضوان اختر "قدم بڑھاؤ راحیل شریف" تحریک چلا کر extension والا وعدہ یاد کروا رہے تھے ،دوسری طرف نواز شریف نئے آنے والے چیف سے اپنے مقدمہ کو ختم کروانے کی ضمانت مانگ رہے تھے
ساتھ ہی ختم نبوت
33/N
اور قادیانی معاملہ چھیڑ کر ایک طرح سے ریاست پاکستان کو دھمکی بھی جاری ہو چکی تھی کہ ہم کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں (یاد رہے ممتاز قادری کو زبردستی اور جلد بازی میں پھانسی نواز شریف نے ہی دلوائی تھی )
خیر اب جنرل باجوہ آ گئے اور کچھ ہی دنوں میں رضوان اختر کو ریٹائرمنٹ لینی پڑی
34/N
رضوان اختر کی کہانی پھر کسی دن
عدالت کی چھٹیاں ختم ہوئی اور نئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار آ گئے اور دوبارہ سے کیس کی سنوائی شروع ہوئی
یہاں کچھ اہم لوگوں کی نشاندہی کرنا ضروری ہے
رضوان اختر DGISI سے پہلے DGRanger کراچی تھے 2014 سے جنہوں نے کراچی آپریشن کیا تھا
35/N
دوسرا اہم نام جنرل بلال اکبر اور جنرل نوید مختار ، یہ بھی کراچی آپریشن کا حصّہ تھے ان میں سے ایک core comander pindi ہیں اور ایک DGISI ہیں
نواز شریف سمجھے اب ساری رکاوٹ دور ہو گئی اب پوری میری ٹیم ہے مگر وہ دو جگہ شکست کھا گئے اور بہت بڑی غلطی کی سزا اب انتظار کر رہی تھی
36/N
نواز شریف سمجھے کہ اب جبکہ آرمی چیف اور چیف جسٹس کے ساتھ ISI چیف بھی تبدیل ہو چکے ہیں تو وہ مطمئن ہو گئے کہ اب اس پنامہ کیس کو ہم دبا لینگے اور عدالت اپنے وکیل کے زریعے یہ موقف اپنایا کہ کسی تفتیشی فارم پر ہم اپنے الزامات پر ثبوت پیش کریں گے پھر چیف جسٹس ثاقب نثار نے
37/N
5 رکنی بینچ بنا دیا اور نئے سرے سے کیس کی کاروائی شروع ہوئی اس وقت نواز شریف نے اپنے دفاع میں ایک اور قطری خط پیش کر دیا (یاد رہے november 2016 میں پہلا قطری خط آ چکا تھا ) لیکن اس کے علاوہ نواز شریف اپنے دفاع میں کچھ پیش نہ کر سکے اور باقی ادارے بھی
38/N
اسی کاروائی کے دوران نیب ، FBR ، FIA سارے ادارے بھی بے بس نظر آئے اور آخر کر 20 اپریل کو فیصلہ کے دن دو ججوں نے نواز شریف کو نہ اہل کر دیا مگر تین ججوں نے مزید تفتیش کے لئے مشہور زمانہ #JIT تشکیل دی جو مزید انکوائری کرے اور ثبوت اکھٹے کرے
39/N
نواز شریف اور حکومت مطمئن تھی اور خوش تھی کہ اب معاملہ ہمارے ہاتھ میں ہے جیسے چاہے ویسے سنبھال لین گے #JIT کو 60 دن کا وقت دیا گیا کہ وہ اپنی تحقیقات مکمل کرے اور جس مرضی ادارے اور فرد کو چاہیں سوال جواب کریں جونہی #JIT نے اپنا کام شروع کیا تو حکومت کے طوطے اڑ گئے
40/N
اب نواز شریف جو پہلے #JIT بننے پر مٹھائیاں بانٹ رہے تھے #JIT پر سوال اٹھانے لگے اور ممبران پر نام لے لے الزام لگانے لگے مگر #JIT نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی جس کے نتیجے میں نواز شریف کو article 62-1F (صادق اور امین) کے تحت نہ اہل کر دیا گیا
41/N
جواز یہ بنایا گیا کہ سپریم کورٹ سزا کا فارم نہی مگر قانون کی تشریح کرتے ہووے نواز شریف نے اپنے اثاثے چھپائے جو گوشوارے میں جمع کروانا ضروری تھا ان اثاثوں میں لندن کے فلیٹ کے ساتھ دبئی میں ایک کمپنی کی نوکری اور اس کی تنخواہ بھی تھی
اور سزا کا فیصلہ NAB کورٹ کو بھجوا دیا
42/N
لیکن کہانی یہاں ختم نہی ہوتی نواز شریف نے اپنا جرم نہ مانا اور ریاست کے اداروں پر الزام تراشی شروع کر دی اور ایک ریلی نکالی جسے ہم #کیوں_نکالا ریلی کے نام سے جانتے ہیں
وہ سمجھے عوام کے زور پر وہ اداروں کو مجبور کر دینگے کہ فیصلہ واپس لیا جائے مگر اب دیر ہو چکی تھی
43/N
ابھی تو صرف نہ اہلی کا فیصلہ آیا تھا جو کہ ایک کمزور فیصلہ تھا کیوںکہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہی وہ قانون کی تشریح اور اپیل کورٹ ہے لہذا نیب میں جب کرپشن اور بدعنوانی کے معملات پر کیس شروع ہوا تو نہ اہل شریف اور اس کی عباسی حکومت (شاہد خاقان عباسی) نے سارے نظام کو ختم
44/N
کرنے اور لپیٹنے کا منصوبہ بنایا،چوں کہ پاکستان کی تاریخ رہی ہے جمہوریت اگر ختم ہو جائے اور مارشل لا لگ جائے تو سیاسی شہادت مل جاتی ہے اور کرپشن کا لوٹا ہوا مال پر سزا تو دور الزام بھی نہی لگتا
اب سٹیک بہت زیادہ تھے کیوںکہ کرپشن پر سزا ہو گئی تو غیر ملکی جائیداد بھی داؤ
45/N
پر لگ سکتی ہے چناچہ ایک گہری چال کے ساتھ ایک الیکشن ترمیمی بل پیش کیا گیا جس میں بظاھر الیکشن رولز کے ساتھ ایک نہ اہل شخص کو پارٹی سربراہ بنایا جا سکے
پوری اپوزیشن میڈیا اور عوام کا دھان صرف نواز شریف کے پارٹی صدر بننے پر تھا کہ بیچ میں ایک خطرناک کھیل کھیلا گیا
46/N
یہ کھیل پاک و ہند کی تاریخ میں ایک ایسا فتنہ ثابت ہوا کہ کے پورے پورے نظام کی بنیادیں ہل جاتیں ہیں ، جی ہاں ختم نبوت قانون میں چھیڑ چھاڑ کی گئی، مقصد صاف تھا کسی بھی طرح سے نظام لپیٹ لیا جائے اور فوج آ جائے
اور وہی ہوا
کچھ عرصہ تو چھوٹی موٹی آواز آنا شروع ہوئی
47/N
اور حکومتی ارکان اور اپوزیشن اپنی اپنی صفائیاں دیتے رہے
مگر ایک چنگاری کہیں آہستہ آہستہ جل رہی تھی وہ تھی ممتاز قادری والی تحریک کے لوگ جنہوں نے ایک احتجاج کا اعلان کیا جو احتجاج لاہور کی چھوٹی گلیوں سے شروع ہوا جس میں نواز کو اپنی راہ فرار دکھائی دی
48/N
اور لاہور کے ایک چھوٹے سے دھرنے کو ایک تحریری ضمانت کے ساتھ ن لیگی شہباز شریف کی حکومت نے اسلام آباد فیض آباد کا راستہ دیا کہ وہاں آپ کے مطالبات مانے جائیں گے
اور وہی ہوا پورے ملک میں یہ تحریک اپنے پنجے جمع رہی رہی اور عباسی حکومت خاموش تماشہ دیکھتی رہی
49/N
کیوں کہ وہ یہی چاہتے تھے کہ پورے ملک کا نظام رک جائے اور فوج آگے آئے ایک طرف حکومت اس تحریک کو خاموش تماشائی کی طرح ہوا دے رہی تھی دوسری طرف دانشور لبرل (موم بتی مافیا ) اداروں کو اکسانے میں مصروف تھی کہ مارو ان کو ، گولیاں چلاؤ. یہ مافیا ہمیشہ حکومت وقت کے ساتھ ہوتا ہے
50/N
مختلف سماجی اداروں کے نام پر بیرون ملک سے چندہ لے کر نہ جانے کون سے کاموں کا بہانہ بنا کر اپنی روزی روٹی کماتے ہیں یہ لبرل (NGO ) انتہا پسند حد تک مولوی حضرات سے نفرت کرتے ہیں سوائیے مولانا فضلارحمان اور مولانا طاہر ال اشرفی کہ کیوںکہ یہ نواز شریف اور حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں
50/N
یہ نواز کا آخری آپشن تھا کہ کسی طرح فوج اور عوام ایک دوسرے کے سامنے آ جائیں اور ان کی حکومت کو مارشل لا کے ذریعے ختم کیا جا سکے اور انہیں سیاسی شہادت نصیب ہو اور ساتھ ہی ساتھ سارے کیسز بھی رک جائیں
اور جیسا کہ سب کے علم میں ہے کہ پورے تین دن پاکستان بند رہا حتٰی کہ ایک دن
51/N
پورے پاکستان میں tv network بھی بند کر دیے گئے اور بیشتر جگہوں پر انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی کچھ گھنٹوں بعد آرمی چیف جو کہ بیرون ملک دورے پر تھے کی مشاورت سے سے نشریات بحال کی گئیں تب خاقان عباسی نے دوبارہ آرمی چیف کو مداخلت کی درخواست کی (پہلے نواز شریف 2014 میں)
52/N
مقصدصاف تھا ایک طرف یہ تحریک پورے ملک میں پھیل چکی تھی اور تمام چھوٹے بڑے شہر مفلوج ہو چکے تھے دوسری طرف لبرل موم بتی مافیا (NGO) مارنے لڑنے جلانے کے لئے اکسا رہی تھی، کہ کسی طریقے سے فوج اور عوام لڑ پڑے اسی وقت فوجی اداروں کی طرف سے یہ بات کی گئی کہ ہم پاکستانیوں پر گولی
53/N
نہی چلائیں گے- بس اسی بات کو لے لبرل مافیہ نے یہ perception (چورن ) بنانا شروع کیا کہ یہ تحریک فوج نے خود شروع کی ہے مگر وجہ بتانے سے قاصر ہیں ، اگر آپ کوشش کر کے سوال پوچھ لیں تو آپ بلاک ہو جائیں گے 😉
آپ میں سے بیشتر لوگ میری طرح بلاک ہونگے
خیر حالت کو نارمل کرنے
54/N
کے لئے فوج بیچ میں آئی اور ایک تحریری معاہدہ عباسی حکومت کے ساتھ کر کے معاملہ ختم کروا کر دھرنا ختم کروایا اور اس طرح نواز شریف کے بھاگنے کا آخری راستہ بھی بند ہو گیا
لیکن اب ایک بات طے ہو چکی تھی کہ نواز شریف یا کسی اور کو بچانے کے لئے فوج مداخلت نہی کرے گی
55/N
آخری فریاد لے کر اس وقت کے پرائم منسٹر شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے پاس بھی پہنچ گئے قریب ایک گھنٹہ میٹنگ ہوئی اور اس میٹنگ میں کیا بات ہوئی یہ سب ہم اندازہ ہی لگا سکتے ہیں حتمی خبر کسی کے پاس نہیں مگر حالات کے حساب سے ضرور نواز کے کیس میں مدد مانگی ہو گی
56/N
اب الیکشن کا وقت قریب تھا نواز شریف نہ اہل ہو چکے تھے ان کی پارٹی بھی اپنی اخلاقی ساکھ کھو چکی تھی اور کیسز نیب کورٹ میں چل رہے تھے نواز شریف کے پاس دو ہی راستے تھے ایک کہ وہ ایک بار پھر ملک چھوڑ کر فرار ہو جائیں اس صورت میں پوری پارٹی ہاتھ سے جاتی اور
57/N
اور ان کی بیٹی مریم نواز کا PM بننے کا سپنا بھی ختم ہو جاتا دوسرا راستہ یہ تھا کہ بھرپور طریقے سے سیاسی مہم شروع کی جائے اور اپنے اوپر لگے الزامات کا دفاع عدالتوں کے بجائے عوام کے سامنے counter narrative کے طور پر اداروں پر الزام لگا کر اس طرح کیا جائے کہ خود کو مظلوم
58/N
بنا کر پیش کیا جائے اسی وقت نواز شریف کی نہ اہلی کی چھوڑی ہوئی سیٹ پر الیکشن بھی تھا جہاں مرحوم کلثوم نواز کو کھڑا کیا گیا
اور بھرپور طریقے سے مظلومیت کا کارڈ کھیلا گیا یہاں تک کہ مریم نواز نے یہ بیان بھی دے دیا کہ "میری ماں بیمار ہے اور میں جمہوریت کے لئے ووٹ مانگ رہی ہوں"
59/N
اس الیکشن میں نواز کی اپنی حکومت ، اپنا آبائی حلقہ ، اپنی بیمار بیوی اور اپنی مظلوم ظاہر کردہ بیٹی نے بھرپور سرکاری وسائل استعمال کرتے ہووے تیرا ہزار کے مارجن سے سیٹ جیت لی مگر نہ تو کلثوم نواز کبھی اسمبلی آئیں نہ حلف اٹھایا الٹا سرکاری خزانے سے تنخواہ بھی لیتی رہیں
60/N
نواز شریف ملک چھوڑ کر اب چلے بھی جاتے تو کیس کا فیصلہ ہو جانا تھا کیوںکہ نیب قوانیں میں ایک بار آپ کی حاضری لگ جائے جو عدالت آپ کی غیر موجودگی میں آپ کو مفرور قرار دیتے ہووے فیصلہ سنانے کا حق رکھتی ہے
اب صرف دوسرا راستہ تھا وہ یہ کہ کسی طرح آنے والے الیکشن میں اس
61/N
دوبارہ حکومت بنائی جائے اور پہلے سے مضبوط حکومت ہو تو نواز شریف نے پورے ملک میں ایک نہ ختم ہونے والا جلسوں کا آغاز کر دیا دوسری طرف عدالتوں میں پیشیان بھی چل رہی تھی وہی ایک مخصوس صحافتی ٹولہ جسے ہم ہیلیکاپٹر ٹولہ (لفافہ) کے نام سے جانتے ہیں اور موم بتی مافیا
62/N
نواز شریف کے دفاع میں کچھ اس طرح مصروف تھے کہ ایک طرف پورا میڈیا جس پر 12 ارب کے اشتہار ایک رشوت کے طور پر دے جا رہے تھے مسلسل یہ perception (چورن) بیچ رہا تھا کہ نواز شریف کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ بے قصور ہیں اور ادارے جان بھوج کر کیس بنا رہے ہیں
63/N
ساتھ ہی ساتھ ایک سوشل میڈیا فورس بھی تیار کی جا چکی تھی جو مبینہ طور پر سرکاری خزانے سے فنڈز لے رہی تھی،یہ سوشل میڈیا فورس فیس بک اور ٹویٹر پر جھوٹ کو پھیلا رہی تھی اور جو صحافی حقائق کے ساتھ حالات بیان کرتا اس کی کردار کشی کی بھرپور مہم جاری تھی
64/N
حد تو یہ تھی کہ نیب عدالت سے ملنے والی خبر کو بھی توڑ مرور کر صرف اپنے مفاد کی خبر ایک چند مخصوس صحافیوں اور عدالتی رپورٹرز کے ذریعے ٹی وی سکرین کی بریکنگ نیوز اور اخبار کی سرخیوں کی صورت میں روزانہ جاری کی جاتی(صحافی اور رپورٹر کے نام بھی گنوا سکتا ہوں )
65/N
انتہا تو تب ہو گئی جب نیب عدالت سے منسوب خبر کو ایک واٹساپ کے بھیجے ہوۓ میسج کو باقاعدہ دو چینل (آج تک اور اب تک) نے بریکنگ نیوز بنا کر چلوا دیا جہاں اردو کی spelling mistake پکڑی گئی اور بعد میں @ShireenMazari1 نے watsapp کے سکرین شاٹ بھی ٹویٹ کر دیے جو @Marriyum_A کے نکلے
66/N
بعد میں یہ کیس @reportpemra تک بھی پہنچا جس میں مریم اورنگزیب چوںکہ اس ادارے کی وزیر تھی تو ظاہر ہے معاملہ دب گیا اور دوسری طرف (لفافہ) خبر رساں صحافی رپورٹر کی بھی غلطی تھی تو ظاہر ہے صحافی برادری کہاں ہاپنے پیٹی بند بھائیوں کے خلاف کچھ آواز اٹھاتے ہیں سوائے @SdqJaan کے
67/N
چند ایک رپورٹر تھے نیب عدالت کے جو کیس کو رپورٹ کرتے تھے نہ کہ اپنے مطلب کی خبر کو ان میں سے ایک ARY کے @zulqarnainARY تھے جبکہ دوسرے @Khan_Inam1
اور انعام نے اپنے سچ بولنے کی بھاری قیمت ادا کی ہے کیوں کہ وہ ڈان سے تعلق رکھتے تھے
68/N
خیر بھرپور جلسے جلوس جاری
میڈیا پر حواریوں نے نواز شریف کی حمایت میں زمین آسمان ایک اور سوشل میڈیا پر بھی مہم زور و شور سے جاری بس ایک کمی تھی اب جنرل اشفاق پرویز کیانی نہی تھے نہ ہی جنرل رانجھا (جنرل رانجھ کا کردار اور 35 پنچر ایک ہی کہانی ہے)
اب ادارے آزاد تھے
69/N
ایسا نہی کہ نواز شریف نے کوشش نہ کی ہو کہ اداروں کے سربراہ سے بات کی جائے کہ کسی طریقے سے کیسز ختم کیے جائیں اور پہلے کی طرح کسی طریقے سے مفاہمت کا راستہ اختیار کر کے طاقت حاصل کی جائے
@muneebfaruqpak کے ایک پروگرام میں خود چودھری نثار نے یہ بات قبول کی کہ الیکشن
70/N
سے قبل وہ نواز شریف کی مرضی سے اعلیٰ ادارے کے اعلیٰ سربراہ سے ملاقات کر چکے تھے کہ کسی طریقے سے معاملہ ختم ہو جائے
یہ جو لوگ آج #NRO کی آواز سن کر شور کرتے ہیں اور کہتے ہیں ہم نے کوئی #NRO نہی منگا وہ چودھری نثار کا یہ انٹرویو سن لیں
👇👇👇

71/N
اور دوسری طرف عمران خان کا یہ بیان جب وہ کہتا ہے میں کسی کو #NRO نہی دونگا تو لوگ سامنے سے پوچھتے ہیں کہ تم سے مانگ کون رہا ہے وہاں خان کا اشارہ اسی طرف ہے کہ ادارے انصاف اور قانون کے بیچ میں آئے تو وہ اس کی مخالفت کریں گے اور کوئی #NRO نہی دیں گے
72/N
جب کہیں سے بات نہی بن رہی اور الیکشن بھی قریب تھے تو نواز شریف نے کیس کو طول دینے کے لئے بہانے بنانا شروع کیے اور اور کبھی بیماری کا بہانہ کبھی بارش کا بہانہ کبھی وکیل کی تبدیلی جیسے ہتھکنڈے اپنائے کہ کسی طرح نیب کا فیصلہ الیکشن سے پہلے نہ آئے
73/N
اسی دوران اپنی بیمار بیگم کی عیادت کے لئے انہوں نے عدالت سے استثنا مانگا جو کہ پہلے بھی کئی بار لے چکے تھے عدالت سے غیر حاضر رہتے مگر اسی شام الیکشن کے لئے جلسے میں پہنچ جاتے ، کیس کی کاروائی پوری ہو چکی تھی اب فیصلہ آنا تھا اور نواز شریف لندن چلے گئے
74/N
حکومت اپنی مدّت پوری کر چکی اور نگران حکومت 3 ماہ کے لئے آ چکی تھی اب نواز شریف کے پاس ویسے بھی طاقت نہی تھی نہ شاہانہ پروٹوکول تو پاکستان میں رح کر کیا کرتے یہ موقع تھا کہ وہ ہمیشہ کے لئے ملک چھوڑ دیتے مگر الیکشن قریب تھے اور ایک آخری امید تھی کہ اگر کسی طرح سے دوبارہ
75/N
اقتدار مل جائے تو ایک ایک جواز مل جائے گا کہ یہ سب کیسز بیکار ہیں ہمیں عوام نے دوبارہ منتخب کر لیا ہے اور وہی "ووٹ کو عزت دو " والا نعرے پر ہم اپنے اوپر لگے الزامات کو دھو دینگے .
اسی دوران عدالت نے پہلے کیس avenfield میں 6 جولائی کو فیصلہ سنا دیا الیکشن سے چند ہفتے قبل
76/N
پھر نواز شریف کے پاس دوبارہ دو راستے تھے یا تو وہ اپنی بیمار بیگم کے پاس لندن میں رہتے اور آخری ایام میں ان کی تیماردی کرتے یا اپنی سیاست بچانے پاکستان آتے
پتہ نہی کن بے وقوف لوگوں نے یہ مشورہ دیا کہ آپ پاکستان واپس آئیں گے تو پورا ملک آپ کا استقبال کرے گا اور آپ کو کوئی
77/N
گرفتار نہی کر سکے گا لیکن ہم نے یہ تاریخی لمحات بھی دیکھے کہ بظاہر ایک کمزور نگران حکومت تھی مگر نواز شریف کو جہاز سے اترتے ہی گرفتار کر لیا گیا دوسری طرف لاہور کی چند گلیوں کو چھوڑ کر کسی جگہ کوئی عوام کا نام و نشان بھی نہ تھا
"انقلاب کی ہانڈی بیچ چوراہے پھوٹ گئی"
78/N
اتنے لوگ بھی جمع نہ ہوۓ نہ کہ ائیرپورٹ تک پہنچ سکیں بلکہ اہم سیاسی رہنما بشمول شہباز شریف کہ صرف لاہور کی سڑکوں پر گھومتے رہے وجہ کیا بنی یہ آج تک ایک معمہ ہے
لیکن سیاسی طور پر فائدہ ضرور ہوا کیوں کہ ایک اور مظلوم کارڈ کھیلنے کا موقع مل گیا وہ بھی الیکشن سے عین قریب
79/N
(جاری ہے)

تمام پڑھنے والوں اور حوصلہ افزائی کرنے والوں کا شکریہ
اگر کہیں غلطی ہوئی تو تضحیک کرا دیں اور اگر میرے تجزئیے سے آپ کی آرا مختلف ہو تو اپنا counter اس مخصوس ٹویٹ کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں

انگلیاں درد ہو گئی بقیہ تھوڑے وقفے کے بعد
80/N
لوگوں کی فرمائش پر ایک
short missing link

جی تو ہم کہاں تھے
شہباز شریف اور لاہور ائیرپورٹ
لیکن ایک چھوٹی سی بات

کافی سارے لوگوں نے کافی ساری باتیں اور پہلو کی نشاندہی کی اور سوال بھی کیے سب کو حق کی اپنی رائے اور سب کی اپنی سوچ ہے اور میں سب کا احترم کرتا ہوۓ یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ نہ تو میں کوئی صحافی ہوں
81/N
نہ ہی کوئی خاص طبقے سے تعلق ہے آپ کے جیسا ہی اسی معاشرے کا عام سا بندہ ہو اپنا ایک نظریہ ہے ایک سوچ ہے ایک انداز ہے چیزوں کو دیکھنے اور سمجھنے کا اور وہی آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں

تو جناب ماحول گرم تھا ہر طرف سیاسی بحث جاری تھی کہ کون کتنی سیٹیں جیتے گا کون ہارے گا
82/N
اب ایک ایک کر کے تمام صوبوں کو مختصر طور پر دیکھ لیتے ہیں
پہلا تو KPK کسی کو شک نہیں تھا کہ کون جیتے گا یہ واضح تھا کہ جیسی بھی ماضی کی حکومت رہی عمران خان نے اس سے بہتر پرفارم کیا اور جہاں کوئی کمی رہ گئی تھی وہاں PTI سوشل میڈیا ٹیم 😝😝 نے وہ کمی بھرپور طریقے سے پوری کی
83/N
ہر کوئی اپنے ہونے حلقے کا ایک سوشل میڈیا گروپ بنا کر تعریف اور کارنامے (سچے جھوٹے سب ) دکھا رہا تھا اور یہ بھی فیصلہ کر چکا تھا کہ کون سا امیدوار کہاں سے جیتے گا اور کہاں سے ہارے گا کس امیدوار وار کا انتخاب سہی ہوا ہے کس کا غلط
اس ضمن میں چند ٹویٹر اکاؤنٹ کا ذکر
84/N
بھی کیا جا سکتا ہے جو سب کی نظروں سے گزرے ہونگے کے کس طرح انہوں نے اپنی اپنی پارٹی کو الیکشن سے پہلے ہی جتوا دیا
اب اصّل کھیل جو کھیلا جا رہا تھا وہ مزیدار ہے
ن لیگ کو یقین تھا کہ بجلی کے مسائل پر قابو پا کر ہم نے عوام کے دل جیت لئے ہیں اور یہ کیسز کا اثر
85/N
الیکشن پر نہی پڑے گا اور سزا اور کورٹ پیشیوں کے بعد گرفتاری کو مظلومیت کا کارڈ کے طور پر کھیلا دوسری طرف ساؤتھ پنجاب محاذ کے نام پر فصلی بٹیرے اڑتے ہووے عمران خان کے کھیت میں دانہ چگنے پہنچ گئے
پھر سندھ سے ایک GDA بن گئی اور بلوچستان سے BAP کے قصے کون نہی جانتا
86/N
جی ہاں وہی BAP جسے سینیٹ الیکشن سے پہلے کوئی نہی جانتا تھا
بلوچستان اسمبلی اور KPK اسمبلی میں یہ بات عام ہے کہ یہاں خرید و فروخت کر کے سینیٹر بناۓ جاتے ہیں (باقی صوبوں میں تناسب کم ہے) سینیٹ الیکشن سے پہلے ہی 6 نام بلوچستان سے فائنل ہو گئے اور ایسا ہی ہوا وہی لوگ منتخب
87/N
ہو گئے اس سے پہلے ثنااللہ زہری کی ن لیگی مخلوت حکومت بھی ختم ہو چکی تھی اور وہی گروپ بعد میں BAP بن کر نمودار ہوا اور PTI کی حمایت کا اعلان کر دیا
یوں ن لیگی اور صحافت سے وابسطہ لوگوں کو جواز ملا کہ دیکھو ہمارے ساتھ دھاندھلی ہو رہی ہے اور ہمیں اقتدار سے باہر کرنے کی کوشش
88/N
کی جا رہی ہے مگر یہ سراسر ایک چورن تھا جو بیچنے کی کوشش جاری تھی ، سیاست اسی کو کہتے ہیں کہ کس طرح دوسروں کی طاقت کو کم کر کے اپنی طاقت بڑھا کر ظاہر کی جائے جبکہ اصّل ووٹ تو عوام نے ڈال کر آپ کو منتخب کرنا ہے
اب باری سندھ کی تھی ایک طرف GDA بن گیا دوسری طرف کراچی
89/N
میں ایک کھیل جاری تھا
ڈیفنس فیز ٹو کے ایک "پر اسرار" بنگلے میں میٹنگ ہوا کرتی تھی جس میں PSP MQM فاروق ستار ، آفاق احمد کے علاوہ فیصل واڈا اور PTI کے دو اور رہنما بھی شریک ہوتے تھے
(یاد رہے سینیٹ الیکشن میں بھی یہی گروپ تھا جس نے ppp کو دو سیٹیں جتوائی تھیں )
90/N
اس گروپ کی کافی ملاقاتیں ہوئی مگر جب خبر میڈیا پر آ گئی اور ہنگامہ ہو گیا تو ساری گیم خراب ہو گئی اور پھر سب نے وہی الزام لگایا (جو کہ سچ ہے) کہ ان ملاقاتوں کے پیچھے کوئی اور *** ہے
مگر یہاں ایک بات کا فیصلہ ہو چکا تھا
کراچی اور سندھ کے عوام جس مرضی سیاسی جماعت کو ووٹ
91/N
دے دیں صرف PPP کو چھوڑ کر سارا ووٹ عمران خان کی جھولی میں گرے گا (یہ بات میں نے اسی وقت ٹویٹ بھی کر دی تھی ) فیصل واڈا کا کردار کافی اہم تھا کیوں کہ اس کے تعلقات اس "پر اسرار " بنگلے کے ساتھ کافی گہرے اور مضبوط تھے اور آج بھی ہیں 😋
مصطفیٰ کمال فاروق ستار خالد مقبول اور
92/N
ڈاکٹر عشرت العباد کی دبئی میں کافی ملاقات بھی ہوئی تھی
جی ہاں وہی سابق گورنر سندھ جی کو راحیل شریف کا آشرواد حاصل تھا اور کراچی آپریشن کے ایک اہم ہیرو بھی تھے (پردہ نشین) اور راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے بعد اانہیں بھی رخصت کر دیا گیا
ایک کوشش جاری تھی کہ انہیں واپس
93/N
بلایا جائے اور متحدہ کے تمام دھروں کو ایک ساتھ کیا جائے DGRanger سندھ بھی تمام معملات میں شامل رہے
مگر لیڈر شپ کس کو ملے گی یہاں سب کا ذاتی مفاد شامل ہوا اور آج تک یہی حال ہے متحدہ جیسی مضبوط پارٹی کا اب کوئی ایک والی وارث نہی ہے
اگر جرائم کو ایک طرف رکھ کر سوچا
94/N
جائے تو ایک 2 کروڑ آبادی والے شہر کی بے ہنگم عوام کو قابو میں رکھنے کے لئے کچھ سیاسی پیروں کی اہمیت بہت ہوتی ہے یہ باقاعدہ سیاست کا اہم موضوع ہے چاہے آپ اختلاف کریں مگر کراچی کو اس کا نقصان ہوا ہے دوسری طرف PTI میں کوئی ایک نام ایسا نہی جو پورے کراچی کی آواز بن سکتا
95/N
ان سب باتوں کی وجہ سے ایک perception بنایا گیا تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے کہ PTI کے پیچھے فوج ہے اور وہ اسے مدد فراہم کر رہی ہے لیکن اصّل حقیقت سامنے تھی
سٹیل مل تباہ
ملکی خزانہ خالی
91 ہزار ارب کا بیرونی قرضہ
اندرون گردشی قرضہ الگ
پی آئی اے تباہ
اور اگر اوپر سے
96/N
آپ کی اپنی حکومت کے ہوتے ہووے آپ پر کیس جرم ثابت ہو جائے اور آپ عدالت کو بھی دھمکائیں اور بچی کچی کسر فوج کو بھی اپنے خلاف ہونے کا اشارہ عوام میں دیں تو صرف تین قسم کے لوگ بچ جاتے ہیں جو ان سب باتوں کے باوجود ایک ہارے ہووے گورے پر بازی لگائیں
1-بیوقوف جاہل
97/N
جو کہ پاکستان کے طول و ارض میں کثرت سے پائے جاتے ہیں
2-مجبور برادری سسٹم والے
کہ میری ذات کا ہے میرے محلے کا ہے میرا جاگیر دار ہے
3-سود خور
مطلب وہ طبقہ جو اس فرسودہ نظام اور کالے کرتوت میں حصّہ دار رہا ہو اور اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہو

باقی کوئی آپ کو کیوں ووٹ دے گا
98/N
چلو مان لو ایک طبقہ آپ کی آپ کی پارٹی محبت اور عقیدت میں بھی ہے اور ہمیشہ سے خاندانی سپورٹر ہے وہ آپ کو ووٹ دے گا مگر اس کو "ووٹ کو عزت دو " والے نعرے کا مطلب بھی نہی پتہ
پاکستان کے شہریوں کو عام لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہی پرتا کہ civilian supremcy کیا ہوتی ہے
99/N
جمہوری بالادستی کا چورن نعرہ کی حد تک اور idealistic democracy کی حد تک تو ٹھیک ہے مگر یہ ان ملکوں یا معاشرے کی باتیں ہیں جہاں طبقہ تعلیم یافتہ ہو اور بنیادی شعور رکھتا ہو
پاکستان کا تو وہ حال ہے ایک پیر بیچ چوراہے پر جھوٹی قسم کھا لے تو سارے مرید اس کہنے پر جسے
100/N
کہے اسے اپنا حکمران مان لیتے ہیں
پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ترقی فوجی ادوار میں ہوئی ہے
مشرف دور کا کاروباری طبقہ اور عام آدمی آج سے اچھی زندگی گزارتا تھا
چناچہ "ووٹ کو عزت دو " والا چورن بیچنے کا مشورہ دینے والا اور نواز شریف کو چی گوارا اور نیلسن منڈیلہ
101/N
بنانے والے سیاست دان اور دانشور نے نواز شریف کی سیاست کے ساتھ اس کی زندگی کا بھی جنازہ نکال دیا ہے
ایسے صحافی اور سیاست دان جمہوریت کا رونا صرف اور صرف اپنی ذاتی زندگی بہتر بنانے اور اپنے حصّے کا گھوشت کھانے کہ لئے پورے پاکستان کی عوام کو چورن بیچتے ہیں
102/N
خیر back to main topic
اب ایک اعصاب کی جنگ تھی عمران خان اور PTI کے لئے ایک طرف عمران خان کراچی شہر ، ساؤتھ پنجاب محاذ اور GDA دوسری طرف ایک مافیہ
جو چالیس سال سے کسی نہ کسی روپ میں اس ملک خداداد پر راج کرتا رہا وہ کردار اہم ہیں
ن لیگ PPP ، JUIF اور ساتھ میں MMA
103/N
بھی کھڑی کر دی گئی پھر ایک بیروکرسی کا مظبوط گروپ اور سونے پر سہاگہ PTM (اس پر پھر کسی دن ) اور وہ کاروباری طبقہ بھی عمران خان کے خلاف تھا جو موجودہ نظام سے فائدے لیتا رہا
باقی میڈیا ہاؤسس جن کی تعداد 80 کے قریب ہے جو صبح شام عمران خان کے خلاف اور دوسرے کے حق
104/N
24/7 لگے رہتے
یہاں میڈیا ہاؤس کی ایک بات قابل غور تھی
جو بات عمران خان کے خلاف جاتی چاہے وہ معمولی ہی کیوں نہ ہوتی اسے سنسنی خیز کرنے کا ہنر میڈیا کو اچھی طرح آتا تھا
پھر رحام خان کی کتاب 😝😝 کون بھول سکتا ہے
اور پچھلے 4 سالوں میں میڈیا پر لگائے گئے سرکاری خزانے
105/N
کے 12 ارب روپے ...اف ..
اور سوشل میڈیا ٹیم جس کی جھوٹی خبروں کا جال آج تک چلا آ رہا ہے فیس بک اور ٹویٹر پر ہر طرح کا زہر پھیلایا گیا
ایسا ہر طرف سے ہوا
اور الیکشن ہو گیا
عمران خان نے جب 100 سیٹیں جیت لی تو نتائج رکنا شروع ہوئے
یہ کیوں ہوا اس کا جواب میرے پاس بھی نہیں
106/N
خان صاحب ان تمام مخالفت کے باوجود جیت گئے
خان کی 22 سالہ جدوجہد کامیاب ہوئی
یہ جیت اس کی نظریہ اور اس کی محنت کے ساتھ اس عوام کی بھی ہے جس نے بھروسہ کیا اور عمران خان کی صورت میں انہیں ایک لیڈر ملا
ان ماؤں بہنوں بزرگوں کی آنکھیں اس بات کا ثبوت ہے
👇👇👇👇👇
107/N
اس thread کو میں یہاں ختم کر رہا ہوں بہت طویل ہو گیا ہے
بس چند باتیں اور کہ نواز شریف نے ایسا کیا کر لیا جو اس کو اس حال تک پہنچا گیا
ایک مختصر تجزیہ "کیوں نکالا" کے نعرہ پر ضروری سمجھتا ہوں
تھوڑا اور برداشت کر لیں مجھے 🙏🙏
108/N
نواز شریف نے #APS حملے کے بعد #NAP جو بنا تھا اور apex comm جو بنی تھیں اور جس طرح معاملات چل رہے ہے جب یہ حصہ کراچی آپریشن کے اختتام پر پہنچا اور معاشی دہشت گردی بھی اس میں معلوم ہوئی اور اس پر ہاتھ ڈالا گیا تو نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ میں اختلاف پیدا ہونا شروع ہوئے
109/N
نواز شریف COD کے تحت PPP کے خلاف کرپشن کی کاروائی پر رضا مند نہی تھے مگر اسٹیبلشمنٹ نے ریاست کو سامنے رکھتے ہوۓ حقائق بیان کیے کہ پاکستان معاشی طور پر کمزور ہوتا جا رہا ہے اور حکومت صرف قرضے لے لے کر اپنا وقت پورا کر رہی ہے جس وجہ سے نواز حکومت کو ماننا پڑا
110/N
اور ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کی گرفتاری آپ کے سامنے ہیں لیکن جیسے ہی #PanamaPapers سامنے آیا تو یاد ہو گا کس طرح پوری PPP نے شور ڈالا تھا اور انہیں موقع مل گیا کہ نواز شریف کو اب اپنے ساتھ ملا کر یہ کاروائی روکنے کہ لئے ڈیل کی جائے
زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے والی
111/N
بیان نواز شریف کی حامی سے دیا تھا مگر اسٹیبلشمنٹ کے پریشر میں آ کر نواز شریف مکر گئے تھے مگر جب #PanamaPapers سامنے آیا تو نواز شریف کو احساس ہوا کہ اس طرح تو اگلا نمبر میرا بھی آ سکتا ہے ..بس یہی سوچ کر اس نے اپنی طاقت کے غرور میں ریاست کو چیلنج کرنا شروع کر دیا
112/N
ریاست فیصلہ کر چکی تھی کہ بس اور کرپشن نہی اب ریاست صرف دہشت گردی نہی معاشی دہشت گردوں پر بھی ہاتھ ڈالے گی، اس سے پہلے کبھی کرپشن کو اتنا سیریس نہیں لیا گیا اس کی دو وجہ تھی پاکستان کے معاشی حالات اتنے بڑے پہلے کبھی نہ تھے دوسرا سیاسی شعور نہی تھا عوام میں اور نہ ہی
113/N
عمران خان کی شکل میں کوئی پلیٹ فارم تھا جہاں فصلی بٹیروں کو جمع کیا جا سکے
ان حالات کو دیکھتے ہووے زرداری تو فرار ہو چکے تھے مگر نواز شریف بھی شدید پریشان تھے کہ اگر قانون انصاف اور کرپشن کی بات ہو گی تو یہ خود پھنس جائیں گے اور آپ کو یاد ہو گا اسی دوران دو ماہ کے لئے
114/N
نواز شریف لندن چلے گئے تھے جہاں سے ان کے علاج کا بل 9 کروڑ روپے بھی سرکاری خزانے یعنی آپ کے اور میرے ٹیکس کے پیسوں سے ادا کیا گیا
اب انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ یہ کرپشن پر کاروائی کی بات نہیں مانیں گے اور آمنہ سامنہ کھل کر ہوگا
نواز کو یہ گھمان تھا کہ وہ آج بھی
115/N
عوام میں مقبول ہیں مگر وہ یہ بات شاید بھول گئے تھے کہ وہ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ سے اقتدار میں آئے تھے لہذا ریاست کی بات نہ ماننے کا مطلب صاف تھا پھر یہ نہ پوچھو #KionNikala
اب سینگھ پھنسانے کے لئے پہلا حملہ #Dawnleaks تھا پھر یاد ہو گا آپ کو جگہ جگہ جا کر
116/N
جلسے کئے جا رہے تھے اور عوامی رابطہ مہم زور و شور سے جاری تھی اور اپنی ہی حکومت ہوتے ہووے بلاوجہ جلسے جلوس کرنے کی کوئی اور وجہ 😜😜
دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ نے بھی اپنا گوڑا میدان میں اتار دیا
جی وہ آپ کے محبوب قائد عمران خان تھے
سب کو یاد ہو گا عمران خان نے بھی جگہ جگہ
117/N
جلسے جلوس شروع کر دیے اور نواز شریف کو پنامہ شریف اور زرداری کو سندھ کا ڈاکو کے عظیم لقب دیے 🙈😎
وہی نواز شریف کی عدالت میں پیشیاں بھی شروع ہو چکی تھیں
جب مریم نے کہا تھا
"نواز شریف کو کو اس مقام تک نہ لے جاؤ جہاں وہ دل کے راز عوام سے کہ دیں "
👌👌
#KionNikala
118/N
کون سے راز اور کیسے کہتے اور کیا کہتے
یہی کہ فوج کہتی ہے احتساب شروع کرو اور میں dictation نہی لے رہا ؟ 😂😂😂
آج تک چپ ہیں کیوں کے بول نہی سکتے
بس وہ اپنی ضد پر اڑے رہے چودھری نثار اور شہباز شریف نے بہت کوشش کی کے منایا جائے مگر نواز شریف اور مریم کو یہ وہم تھا کہ وہ
119/N
عوام میں بہت مقبول ہیں اور بس وہی سے انقلاب کا چورن اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اور جمہوریت کی حکمرانی کا بیانیہ بچنا شروع کر دیا مگر حد اس وقت پار کر لی جب اپنی ذاتی دولت اور طاقت بچانے کے لئے ممبئی حملے کا ذکر کر کے فوج پر الزام لگایا
یہ وہی دور تھا سارا جب صبح شام tv
120/N
پر یہ بحث ہوتی تھی کہ فوج اور حکومت ایک پیچ پر نہی ہیں مگر کوئی conviction سے یہ نہی کہتا تھا کہ کس بات پر اختلاف ہے بس یہ کہتے تھے طرز حکومت میں فوج مداخلت کر رہی ہے
بلآخر 25 جولائی کو جیسا کے شیخ رشید کہتے ہیں "سیاسی تابوت میں آخری کیل" عمران خان کو الیکشن جیتا کر لگا دی
121N
اب سوال بہت سے ہیں کہ آگے کیا ہو گا
دیکھو دوستوں ایک بات توصاف ہے ایک انسان پیسہ کھا جائے اور بے شرم ہو جائے کہ جیل جاتے ہووے بھی victory کا نشان بنائے اس انسان سے پیسے واپسی کی امید کم از کم مجھے تو نہی باقی عوام کی امید اپنی جگہ مگر ایک بات اب طے ہو چکی ہے
122/N
مزید لوٹ مار نہ کی جائے گی نہ ہونے دی جائے اب دیکھو نہ شہباز شریف جو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تھا سب سے پہلے اس کا حدیبیہ پیپر مل کیس بند ہوا 😎😎👿
پھر موڈل ٹاؤن کیس کی ہوا نکل گئی
(طاہر قادری کا آخری شو یاد ہے دوستوں😜😜😜 )
اور آج دیکھ لو PAC کا چیئر مین بنا ہوا ہے
123/N
جلد ہی علاج کے لئے باہر جائے گا
دوسری طرف نواز شریف کے ساتھ بھی کچھ لے دے کے ڈیل ہو جائے گی
جہاں تک میں سمجھتا ہوں سارے بڑے مگر مچھ سے 8 ارب ڈالر لینے کا پروگرام ہے اگر تھوڑے تھوڑے کر کے سب ڈیل کر لیں اور مزید چوری بند ہو جائے تو اس ملک کے لئے اس سے بہتر کوئی حل نہی

ختم شد
Missing some Tweet in this thread?
You can try to force a refresh.

Like this thread? Get email updates or save it to PDF!

Subscribe to Yaseen Sani
Profile picture

Get real-time email alerts when new unrolls are available from this author!

This content may be removed anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member and get exclusive features!

Premium member ($30.00/year)

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!