, 13 tweets, 3 min read Read on Twitter
تھریڈ:
واوڈا کی خفیہ جائیدادوں، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور آمدن سے زائد اثاثوں کے بعد بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا کہ انکے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں تھا جس سے وہ کرپشن کر کے یہ جائیدادیں بناتے۔ اس لیے ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو سکتی۔
dailytaqat.com/national/the-f…
اسلیےان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو سکتی۔انکے لیےعرض ہےمنی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری سنگین جرم ہےاور یہ جرم کرنے والاچاہےکوئی پرائیویٹ شخص ہو یاعوامی عہدہ رکھنے والا سزا کا مستحق ہے۔آئیےآپ کو بتاتے ہیں کہ کسطرح ثابت ہوتا ہےکہ واوڈا نے منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری کی اور آمدن سےزائداثاثےبنائے۔
فیصل واوڈا بطور ٹیکس پئیر 2004 میں رجسٹر ہوا۔ ہم نے جب انکا 2004 سے 2018 تک کا تمام ٹیکس ریکارڈ نکلوایا تو پتہ چلا کہ 2004 سے 2013 تک انکا کوئی آن لائن ٹیکس ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ واضح رہے کہ  2007 اور 2008 میں انہوں نے اربوں روپے کی لندن میں جائیدادیں خریدی۔
اگر انہوں نے قانونی طریقے اور بینکنگ چینل کے ذریعے سے پیسہ باہر بھیجا ہوتا تو ایک ایک روپے کا حساب انکے ٹیکس ریکارڈ میں آ جاتا۔ لیکن انہوں نے کیونکہ پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجا اسلیے نہ کوئی ٹیکس ادا کیا نہ اسکی انکے پاس منی ٹریل ہے کہ پیسہ آیا کس ذریعے سے ہے۔
اب آتے ہیں واوڈا کے ٹیکس ریکارڈ کیطرف۔ آن لائن ریکارڈ جسکی کاپی میرے پاس موجود ہے۔ واوڈا کے 2014-15 کے ٹیکس ریکارڈ کے مطابق انکے کل اثاثے 13 کروڑ 64 لاکھ کے تھے۔ جبکہ 1 کروڑ روپے انہیں بیرون ملک سے ترسیلات زر کے ذریعے موصول ہوئے۔
جبکہ انکے گھر کا سالانہ خرچہ 65 لاکھ روپے تھا۔ اس سال انکی آمدنی اتنی نہیں تھی کہ اس پر ٹیکس ادا کیا جاتا اس لیے ٹیکس ریکارڈ میں زیرو ٹیکس ظاہر ہو رہا۔ اس مالی سال میں بھی انکی اربوں روپے کی لندن کی جائیدادیں انکے پاس تھی لیکن انہوں نے ڈکلئیر نہیں کی بلکہ خفیہ رکھی۔
مالی سال 2016-17 کے ٹیکس ریکارڈ کے مطابق واوڈا نے سالانہ آمدن 2 کروڑ 73 لاکھ ظاہر کی اورآمدن کا ذریعہ انہوں نےسٹاک ایکسچینج بتایا۔اس سال واوڈا نےاپنےکل اثاثے 14کروڑ 98 لاکھ کےظاہر کیے۔اس سال میں بھی انکی لندن کی جائیدادیں انکے پاس تھی لیکن انہوں نے ڈکلئیر نہیں کی بلکہ خفیہ رکھی۔
مالی سال 2017-18 میں واوڈا نے پہلی بار اپنے ٹیکس ریکارڈ میں 18 کروڑ کے بیرونی اثاثے ظاہر کیے۔ واوڈا کے ٹیکس ریکارڈ کے مطابق 2018 میں انکے مجموعی اثاثے 14 کروڑ سے بڑھ کر 31 کروڑ کے ہوگئے۔ جس میں 18 کروڑ بیرونی اثاثے شامل ہی۔ اور پہلی بار انہوں نے 40 لاکھ روپے کا ٹیکس ادا کیا۔
ٹیکس ریکارڈ سے ظاہر ہو رہا ہے پچھلے 15 سالوں میں اربوں روپے کی خفیہ جائیدادیں رکھنے کے باوجود واوڈا نے 15 سالوں میں صرف 40 سے 45 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیا۔ انکے ٹیکس ریکارڈ سے واضح ہو رہا ہے کہ واوڈا نہ صرف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے بلکہ پچھلے 15 سالوں سے ٹیکس چوری کرتے آئے ہیں
جبکہ انکی آمدن جو کہ سالانہ چند کروڑ ظاہر کی گئی ہےاس سےکیسےانہوں نے اربوں روپے کی جائیدادیں بنائی۔یا تو وہ واضح کریں کہ یہ تمام جائیدادیں انکی اپنی نہیں بلکہ وہ کسی اور کے فرنٹ مین تھے۔اگر انکی اپنی ہیں تو انکی منی ٹریل دیں کیونکہ یہ تمام جایئدادیں انکی آمدن سےمطابقت نہیں رکھتی۔
تین دن گزر چکے اس خبر کو چھپے ہوئے جس میں واوڈا پر منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور آمدن سے زائد اثاثے رکھنے جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں لیکن وہ ابھی تک خاموش ہیں اور کوئی تردید نہیں کی۔واوڈاصاحب جس ٹی وی چینل پر چاہیں ان الزامات کو چیلنج کر سکتے ہیں۔کیا وہ یہ چیلنج قبول کرتے ہیں؟
حیرت کی بات ہے تمام ٹی وی چینلز پر اس خبر کے حوالے سے موت کا سا سکوت طاری ہے۔ میڈیا میں اسقدر خوف کسی بھی معاشرے کے لیے نیک شگون نہیں۔ اسی میڈیا نے عمران خان نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف بڑی بڑی خبریں کی ہیں۔ واوڈا کیا ان سب سے بڑا ہے جس پر ہاتھ نہیں ڈالا جا سکتا؟
واضح رہے واوڈا کے حوالے سے یہ پہلی خبر ہے۔ابھی مزید تین خبریں اور آنی ہیں جو کہ اس سےبھی زیادہ بڑی ہیں۔اور وہ یہ جانتےہیں کہ آنے والےدنوں میں جو خبریں آنی ہیں انکاکیا Impact ہوگا انکے مستقبل پر۔اور تمام خبریں ثبوتوں کےساتھ چھاپی جائیں گی۔پاکستانی عوام غلام میڈیا سےامیدیں چھوڑ دے۔
Missing some Tweet in this thread?
You can try to force a refresh.

Like this thread? Get email updates or save it to PDF!

Subscribe to Fakhar Durrani
Profile picture

Get real-time email alerts when new unrolls are available from this author!

This content may be removed anytime!

Twitter may remove this content at anytime, convert it as a PDF, save and print for later use!

Try unrolling a thread yourself!

how to unroll video

1) Follow Thread Reader App on Twitter so you can easily mention us!

2) Go to a Twitter thread (series of Tweets by the same owner) and mention us with a keyword "unroll" @threadreaderapp unroll

You can practice here first or read more on our help page!

Follow Us on Twitter!

Did Thread Reader help you today?

Support us! We are indie developers!


This site is made by just three indie developers on a laptop doing marketing, support and development! Read more about the story.

Become a Premium Member ($3.00/month or $30.00/year) and get exclusive features!

Become Premium

Too expensive? Make a small donation by buying us coffee ($5) or help with server cost ($10)

Donate via Paypal Become our Patreon

Thank you for your support!